عمران خان نے کہا ہے قوم کو بتادو آزادی یا موت کا وقت آگیا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت کا۔
علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، پچھلے ہفتے بھی میری بہن جو ڈاکٹر ہیں انہیں کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا، ہمارے ساتھ پولیس والے جو وہاں ڈیوٹی پر مامور ہوتے بدتمیزی کرتے ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم کل وہاں فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے تھے پہلے لائٹ بند کردی گئی پھر پانی چھوڑا گیا ہم پانی کے اندر بیٹھے رہے، پہلے میڈیا والوں کو دھکے دیئے پھر کے پی کے سے آئے وزراء کو دھکے دئیے، کل 12 سال کے بچے نے بتایا کہ پولیس یہاں پانی چھوڑنے والی ہے اطلاع دینے والے بچے کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کل پولیس نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا، منتخب نمائندوں پر تشدد کیا گیا
ایم پی ایز اور ایم این ایز کو مارا گیا، ان حرکتوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات کے مطابق بانی تحریک انصاف سے ملنے دیا جائے مگر عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا ہے، چادریں کھینچتے رہے، تمام خواتین اور مردوں کو ایک ہی قیدی وین میں بند کیا گیا، یہ ملک ہمارا بھی ہے تو ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟
انہوں نے کہا کہ کیا ایسا کرکے آپ ہم لوگوں کو ڈرا لیں گے؟ 4 اگست کو عمران خان کو کہا گیا آپ بیرون ملک چلے جائیں، 4 اگست کو لوگ ان کے گھر آئے تھے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، 500 دن تک بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل چلا انہوں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے
آپ اسے سیاست کہتے ہیں لیکن وہ شخص قربانی دے رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں اس ملک میں کسی بھی قسم کی غلامی قبول نہیں، ہم اپنے بھائی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں رہنے دیں گے۔
عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی عمران خان نے کہا ہے قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آ گیا ہے آزادی یا موت کا، بانی نے کہا کہ میرا خیال ہے اب وہ وقت آ گیا ہے۔
عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دو ہفتوں سے قید تنہائی میں ہیں، ہم نے کل درخواست کی کہ ہم انہیں دیکھ آئیں ہمیں تسلی ہو جائے گی، ہمیں مارنا ہے مار دیں جیل میں ڈالنا ہے ڈال دیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر کسی پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔
نورین نیازی نے کہا کہ میرا بیٹا جیل میں قید ہے میں کہتی ہوں باہر ظلم کا نظام ہے، مجھے معلوم نہیں جس خاتون نے مجھے پکڑا اسے کہاں سے لے کر آئے؟ اس خاتون نے بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرایا، یہ پاکستان کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی رکاوٹ ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے یہ مایوس ہوچکے ہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کسی طرح معافی مانگ لیں۔
انہوں ںے کہا کہ 9 مئی ہمارے خلاف پلان کیا گیا منصوبہ تھا، 26 نومبر اور 9 مئی کو ہوئے ظلم کو کسی صورت نہیں بھولیں گے، کیا ان کے گھر میں اولادیں نہیں ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ملٹری ٹرائل میں گئے لوگ بہادر ہیں وہ کمزوری نہیں دکھا رہے، ہم 9 مئی اور 26 نومبر کبھی بھولنے نہیں دیں گے، انسانوں کی زندگیوں میں کھیلنے والوں کو سکون نہیں ملے گا، سوشل میڈیا پر حقائق دکھانے والے کے شکر گزار ہیں، جتنا ظلم کر چکے ہیں اس کا حساب ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گیا ہے
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں
عمران خان کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، پولیس نے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈاون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری سی ڈی اے ملازمین کے ہاوس رینٹ سیلنگ میں 85فی صد اضافے کی منظوری اسموگ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات کلاوڈ فلیئر سسٹم میں خرابی کے باعث ٹوئٹر اور چیٹ جی پی ٹی سمیت متعدد ویب سائٹس ڈائون اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم