ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا'، یاسر حسین بھی کراچی کی حالت پر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین بھی کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑے۔ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ بچے کی کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت پر شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا سکے، اس معاملے پر شوبز شخصیات کی جانب سے آواز اٹھائی گئی ہے۔ ہدایتکار یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتےہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد ۔ اس سے قبل معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی میں مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے اور اس کی والدہ کے بے بسی پر رونے کی ویڈیو پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں صرف اس سال 5 بچوں سمیت 24 شہری کُھلے ہوئے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جاچکے ہیں لیکن متعلقہ ادارے ایسا نظام وضع نہیں کرپائے جو شہریوں کو ناگہانی اموات سے بچاسکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مین ہول
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور واقعہ، کھلے مین ہول میں بچی گرگئی
کراچی میں کھلے مین ہول میں ایک اور بچی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کو لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے بچالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے ہیں، مبینہ طور پر گلشن اقبال میں ایک اور معصوم بچی مین ہول میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کو موقع پر موجود لوگوں نے نکال لیا، جس کے بعد اُس کو پانی ڈال کر صاف کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹاون کی معلوم ہوتی ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعے کی تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے بعد کچرا چننے والے لڑکے کو ملی تھی۔