قومی اسمبلی: آبادی میں اضافہ کے سبب سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزارت آبی وسائل کی پانی کی دستیابی میں کمی سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی، جس میں آبادی میں اضافہ کے سبب سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ 2017 سے 2023 تک آبادی میں چار کروڑ اضافہ، فی کس پانی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی ہوئی ہے، 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 795 کیوبک میٹر تک پہنچنے کا اندیشہ ہے، خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہو کر 679 کیوبک میٹر پر آگئی۔
وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 760 کیوبک میٹر، سندھ میں 1169 کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں پانی کے دستیاب وسائل فی کس 928 کیوبک میٹر رہ گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دستیابی میں کیوبک میٹر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔