Islam Times:
2025-12-11@23:00:00 GMT

فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، صدر اے این پی

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، صدر اے این پی

صدر اے این پی نے فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40 ہزار دہشت گردوں کو منظم کرنے والا آج بھی بے حساب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو ان کے جرائم پر حقیقی سزا نہیں ملی ہے اور پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی ان سے بازپرس نہیں ہوئی۔ صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40 ہزار دہشت گردوں کو منظم کرنے والا آج بھی بے حساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی فیض سے بازپرس نہیں ہوئی، فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے سارے "فیض یاب" آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پوری ایک نسل کو اپنے سیاسی مشران کا دشمن بنایا گیا، قوم کو بتایا گیا کہ آپ کے سارے مشران چور ہیں اور صرف ایک مسیحا ہےجبکہ وفاق اور پنجاب نے تبدیلی 4 سال انجوائے کی اور سب سے زیادہ نقصان پختونوں نے اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اسٹیبلشمنٹ کی تیسری بار کی گئی انجینئرنگ نے صوبہ تباہ کیا، جب تک پورے گٹھ جوڑ کا احتساب نہیں ہوتا، امن اور انصاف ممکن نہیں ہے۔ ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ پختونوں کے خلاف سازشیں بے نقاب کیے بغیر حالات درست نہیں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان نے اے این پی فیض حمید کہا کہ

پڑھیں:

لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ

رواں سال صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔

پولیس ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2024ء اور 2025ء کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ریسکیو ون فائیو پر کالز میں بھی 73 فیصد کمی آئی ہے۔

اسی طرح ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی، چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید کو ان کے جرائم کی اصل سزا نہیں ملی: ایمل ولی خان
  • فیض حمید کو اس کے جرائم کی حقیقی سزا ابھی نہیں ملی، ایمل ولی خان
  • لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ
  • پولیس عوام کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی،غلام نبی میمن
  • جرائم کی گلیوں میں سیف سٹی کی خاموشی: ایک تحقیقی جائزہ
  • پاکستان کی حقیقی ترقی کیسے ممکن ہے؟
  • امریکا یوکرین کیلئے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، یوکرین
  • جماعت اسلامی عام آدمی کی حقیقی آواز
  • غزہ میں جنگی جرائم