2025-09-21@18:45:21 GMT
تلاش کی گنتی: 134
«آفات سے نمٹنے کی»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری اور ٹونی ڈی زوزی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ریان ریکلنٹن اور ٹمبا باؤما نے میچ کو مستحکم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم باؤما 157 کے مجموعے پر محمد نبی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ریکلٹن نے شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ وین ڈر ڈیوسن اور...

جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
تسمانیہ: آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد "فالس کلر وہیلز" پھنس گئیں، جن میں سے کچھ زندہ ہیں، جبکہ ماہرین انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے اور ہوبارٹ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا...
لاہور میں پہلی بار فری اسٹائل پولو میچز کے دوران چترال پولو ٹیم کے گھوڑے اچانک بیمار ہوگئے اور کپتان کے گھوڑے سمیت 2 ہلاک ہوگئے جبکہ 7 کو بدستور طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولو کے ممتاز کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک کپتان چترال پولو ٹیم نے بتایا کہ چترال پولو ٹیم کے کھلاڑی گھوڑوں کو لے کر میچ کے لیے لاہور آئے ہیں، گزشتہ روز گلگت کے ساتھ میچ ہوا جس میں چترال کو کامیابی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پولو کے لیے مشہور ’شندور‘ میں سجا آئس ہاکی کا میلہ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو میچ سے پہلے اچانک گھوڑوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور 2 گھوڑے میچ سے بھی باہر ہوئے۔ ’میچ سے قبل گھوڑے اچانک...
لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو، پی سی بی کے اعلیٰ حکام، سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز نے شرکت کی جب کہ تقریب میں 2017 کی فاتح ٹیم بھی شریک ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ کرٹن ریزر تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی سی سی، چیئرمین پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ سمیت کئی اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں کرکٹ لیجنڈز کے پینل ڈسکشن بھی ہوئی جب کہ آتش بازی کے...
حیدرآباد میں شب برأت کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کررہے ہیں
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے جب کہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو...
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا میں تاریخ کے بڑے برفانی طوفان کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو گئے۔ کینیڈا میں طوفان کی وجہ سے 6 گھنٹوں میں20 انچ تک برف پڑ گئی،کینیڈا میں طوفان مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق کینیڈا میں 24 گھنٹوں میں 40 انچ تک برف پڑ سکتی ہے ،طوفان کی وجہ سے ایئرپورٹ پر 500 فلائٹس منسوخ کر دی گئی جبکہ سرکاری دفاتر اور سکول غیر معینہ مدت تک بند کردیئے گئے ۔طوفان کے بعد اوٹاوا، ٹورانٹو اور منٹریال جیسے بڑے شہروں میں معاملات زندگی مفلوج ہو گئی۔
کلیم اختر:نادرانےبڑھتی آبادی اورشہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کےپیش نظراہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا اور ڈائریکٹر جنرل نادرالاہورریجن کی زیر نگرانی متعددنادرادفاترکوہفتہ کےروزبھی کھلارکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔لاہورریجن بھرکے9اضلاع کےمزید27نادرامراکزہفتےکےروزکھلےرہیں گے،27نادرامراکزشہریوں کوتمام تردستاویزی سروسز فراہم کریں گے۔نادرادفاترہفتہ کےروزصبح ساڑھے8 تا ساڑھے4بجے تک مکمل طورپر کھلےرہیں گے۔شہری شناختی کارڈاوردیگردستاویزات کی تجدیدواجراکی سہولت حاصل کر سکیں گے۔نادرامیگاسنٹر ایجرٹن روڈ 7 روز24گھنٹےعوام الناس کوقومی رجسٹریشن کی خدمات فراہم کریگا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل

حیدرآباد: پیپلزلیبر بیورو کے سینئر نائب صدر لعل بخش کی وفات پر سینیٹر مولا بخش چانڈیو ودیگر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
حیدرآباد: پیپلزلیبر بیورو کے سینئر نائب صدر لعل بخش کی وفات پر سینیٹر مولا بخش چانڈیو ودیگر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلا کے ایک گروپ نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اس احتجاج کے پیش نظر شاہراہِ دستور کو جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے اور لوگوں کو دفاتر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان اسلام آباد کے ریڈ زون کو جانے والے 5 راستوں سیرینا چوک، نادرا چوک، ایکسپریس چوک، میریٹ چوک، ٹی کراس بری امام والے راستوں کو بند...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے۔ جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ پاسپورٹ دفتر گارڈن...
گلگت بلتستان:گلگت بلتستان کی حکومت نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 6 فروری کو پورے خطے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تین روزہ سوگ منایا جائے گا، جس کے تحت صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ حکومت نے اس بارے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔ وہ 1957 میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کے رہنما بنے تھے۔ گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کے...
دبئی : شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ...
اویس کیانی: آج 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو 24/7 پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کیا ہے،شہری 5فروری کو عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے، گارڈن ٹاؤن لاہور اور جی 10/4 اسلام آباد کا پاسپورٹ دفتر کل بھی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی کل شہری پاسپورٹ بنوا سکیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہاکہ عام تعطیل کے باوجود محکمہ پاسپورٹس عوامی سہولت کیلئے دن رات کوشاں ہے، شہری...
اسلام آباد(آن لائن )یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔شہریوں کو 24/7 پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کا اہم فیصلہ کر دیا ہے۔شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش...
برسلز(صباح نیوز)یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے کالاس نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔کالاس نےبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں کے دفاعی سربراہی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی ممالک پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے سے متعلق بیانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ان کی باتوں کو غور سے سن رہے ہیں اور اپنی طرف سے تیاریاں کر رہے ہیں تاہم ایک بات واضح ہے کہ تجارتی جنگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔کالاس نے بیان کیا کہ امریکا اور یورپی یونین کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے، اگر امریکا تجارتی...
اسلام آباد + کلر سیداں(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) صدر آصف زرداری میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا اور میجر حمزہ اسرار شہید کو وطن کے لئے خدمات اور عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر آصف زرداری نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔ صدر مملکت میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کی راولپنڈی میں میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں آمد ،صدر مملکت نے گزشتہ دنوں میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔ صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات، اِظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس، ہمدردی کا اظہار کیا،۔ صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عملے کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات اور فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، جبکہ گاڑیاں افسران کو نہیں بلکہ دفاتر کو دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے، قانون کے مطابق گاڑی...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ ایف بی آر کے خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ گریڈ 17 اور 18 کے افسران جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں، انہیں یہ گاڑیاں دی جائیں گی۔ خط کے مطابق، گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں نہیں ملیں گی، اور گاڑیاں دفاتر کے استعمال کے لیے دی جائیں گی، نہ کہ انفرادی افسران کو۔ گاڑیوں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے ان پر ایف بی آر کے سٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ ایف بی آر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ٹرمپ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں ریاست نارتھ کیرولائنا اورلاس اینجلس کا دورہ کیا ہے نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل میں انہوں نے متاثرہ آبادیوں کے لیے ہر ممکن وفاقی مدد کا وعدہ کیا اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں.(جاری ہے) نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے اس علاقے میں ستمبر میں آنے والے سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریوں سے نمٹںے کے لیے وفاقی ادارے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(FEMA) کی کارکردگی...
میرپورخاص،قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کے شرکا کو سرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی ہے۔ لائنز ایریا میں رات گئے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور دفاتر سے لیپ ٹاپ، نقدی اور 10 سال کا سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔واردات کے دوران جماعت اسلامی کے یو سی 11، اور پی ٹی آئی کے یو سی 9 کے دفاتر کے تالے کاٹے گئے ہیں، تصاویر میں دفاتر میں ابتری کی صورت حال نظر آرہی ہے۔یو سی چیئرمین نعمان حمید کے مطابق چوروں نے دونوں دفاتر سے 70 ہزار کے قریب نقدی لوٹی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہو گئی ہے۔ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رات گئے یو سی دفاتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، چور دفاتر سے لیپ ٹاپ، نقدی اور 10 سال کا سرکاری ریکارڈ چوری کر کے لے گئے۔واردات کے دوران جماعت اسلامی کے یو سی 11، اور پی ٹی آئی کے یو سی 9 کے دفاتر کے تالے کاٹے گئے ہیں، تصاویر میں دفاتر میں ابتری کی صورت حال نظر آ رہی ہے۔ یو سی چیئرمین نعمان حمید کے مطابق چوروں نے دونوں دفاتر سے 70 ہزار کے قریب نقدی لوٹی ہے، جماعت اسلامی آفس سے 10 سال کا ایف سی سرٹیفکیٹ ریکارڈ...
نادرا کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، اور میرپورخاص میں بائیکر سروس کا آغاز یقینا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ یہ سہولت شہریوں کو طویل قطاروں اور دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دلائے گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وقت کی قلت یا جسمانی معذوری کی وجہ سے مشکل میں ہوتے ہیں۔ سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کے اجرا اور تجدید جیسے اہم امور گھر بیٹھے انجام دینا ممکن ہوگا، جو ایک اچھا اور بہتر عمل ہے تاہم اس میں جو اضافی ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس اقدام کے ساتھ ہی نادرا کے موجودہ مسائل نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔ میگا سینٹرز اور دیگر دفاتر میں...
تاریخ کے اُس حصے کا ذکر کرتے ہیں جس میں قدرتی آفات کے باعث انسانی اموات کا ریکارڈ موجود ہے۔ اس اعتبار سے سائنس دانوں نے دس بڑی قدرتی آفات کا ڈےٹا اکٹھا کیا ہے جن مےں اےک کروڑ سے زائد انسان دےکھتے ہی دیکھتے لاشوں میں بدل گئے۔ یہ افسوسناک ڈےٹا پڑھنے کے بعد ایک اور لرزہ بھی طاری ہو جاتا ہے۔ ان دس بڑی مصیبتوں میں سے تین بھارت اور پاکستان میں آئیں جبکہ پانچ کا تعلق چےن سے ہے۔ گوےا ماڈرن ہسٹری کی آٹھ بڑی قدرتی آفات جنوبی ایشیا اور چین میں آئیں۔ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے ”کورنگا“ مےں 25 نومبر 1839ءکو سمندری لہرےں اچانک 40 فٹ سے زےادہ بلند ہوگئےں۔ اس سمندری طوفان کو ”انڈیا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ”نادرا موبائل ایپ”لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج 17 جنوری سے ”پاک آئی ڈی ویب سائٹ” بند کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 3 نئے ریجنل سینٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات اب موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی، ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ جیسا کہ انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ...
کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم — فائل فوٹو کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ زرعی شعبے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ک اثرات سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا: رومینہ خورشید عالمکوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان...

قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے، کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ...