2025-10-05@12:49:02 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«امن امان کیلئے خطرہ بننے والوں»:
(نئی خبر)
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز...
ویب ڈیسک: پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی،کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا تاہم ادارے نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ،750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے, تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار سرکاری...
کرم میں امن معاہدے کی پاسداری کیلئے دستخط کرنے والوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )حکومت خیبرپختونخوا نے کرم میں امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کرم کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اوراہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے کرم میں غیر قانونی بنکرز کو...
سوشل میڈیا پر ادھم مچانے والے ہو جائیں ہوشیار،وفاقی حکومت نےسوشل میڈیا پر پرو پیگنڈ ا کرنیوالوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔وفاقی حکومت نے پیکا قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے پیکا قانون کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کر دی گئی ،وزارت قانون نے پیکا قانون میں تبدیلی کے لئے ترمیم کے ڈرافٹ پر رائے دیدی۔پیکا ایکٹ میں ترمیم کی وفاقی کابینہ منظوری دے گی، پیکا ایکٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیکر وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔وزیر داخلہ کی عدم موجودگی میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ترمیم پیش...
پاسپورٹ کے لیے فاسٹ ٹریک کیٹگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کے 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اب یہ سہولت اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر میں بھی میسر ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد، ہری پور بھی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس کے علاوہ مظفرآباد، میرپور آزاد کشمیر، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹگری کا حصہ بن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی شہریوں کی لسٹ جاری کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ بچ جانے والوں میں 21پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے،زندہ بچ جانے والوں کے نام اور پاسپورٹ نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کاکہناتھا کہ رباط میں پاکستان سفارتی مشن متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہے،متاثرین کیلئے خوراک، ادویات سمیت ضروری سامان کا انتظام کر دیا گیا،پاکستان سفارت خانے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے دکھلا میں موجود ہے۔ محفلِ عشق میں جو بات کہی جاتی ہے۔۔۔ ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان مراکش حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،کشتی حادثے میں بچ جانیوالےپاکستانیوں کی وطن واپسی کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کراچی کیلئے...
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک—فائل فوٹو سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے لیے سخت سزا ہونا ضروری ہے۔لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جانوروں کی بہبود اور حقوق پر مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک کا کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک دنیا کی100 بااثر خواتین کی فہرست میں شاملسپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جامعہ نعیمیہ کے دارالافتاء نے ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلئے فتویٰ جاری کردیا۔ دارالافتاء کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگاکربیرون ملک جانا قانونی اور شرعی لحاظ سے جائز نہیں لہٰذا بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں، حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے حوالے سے قانون سازی کرے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔...
لاہور(نیوزڈیسک ڈیسک)حکومت کی جانب سے جنوری 2025 کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 750 روپے والے بانڈز کے لیے سال کی پہلی قرعہ اندازی حال ہی میں ہوئی۔ ٹیکس برھنے کے بادجود بہت سے لوگ اب بھی یہ بانڈز خرید رہے ہیں،آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق بانڈ نمبر 271541 والے خوش قسمت فاتح کو 1500000 روپے کا بڑا انعام حاصل ہوا ہے جبکہ بانڈ نمبر 317904، 496553، اور 800663 کے ساتھ تین دیگر فاتحین کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ تیسرے انعام کے زمرے میں 1696 خوش قسمت فاتحین شامل ہیں جس میں ہر شخص کو 9 ہزار 3 سو روپے دیئے جائیں گے۔ 750 روپے کے انعامی بانڈز کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے اٹھانوے پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی، نیپرا میں سماعت کل کی جائے گی ۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے لیے بجلی تقریباً 5 روپےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان ہے، کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی 4روپے 98پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔درخواست نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے، نیپرا میں کے الیکڑک کی درخواست کی سماعت کل ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے، کےالیکٹرک نےصارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنےکی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہنجی چینل گزشتہ ہفتے...
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے مسلسل دوسری مرتبہ کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1405 روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1415 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 9 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1385 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1385 روپے تھی ۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی...
اپنے ایک بیان میں مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ کا کہنا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی، بھارت تمام تر دباؤ، منفی ہتھکنڈوں اور مظالم کے باوجود بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکا۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام ہونے والے عظیم الشان ''کشمیر بنے گا پاکستان'' کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔ کوہالہ اور مضافات کو پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا۔ مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ، چیئرپرسن کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ 12جنوری کو ہونے والا کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن نظریاتی انتشار پھلانے والوں کے خلاف...
ویب ڈیسک: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اُن پاکستانی شہریوں کو خبردار کر دیا ہے جو ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے۔ الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے جہاں عوام کی زیادہ تر آمدنی ٹیکس کے دائرے میں نہیں آتی۔انہوں نے بتایا کہ 60 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کی آمدنی اتنی کم ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہو پاتے۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق راشد لنگڑیال کے مطابق 6 لاکھ 70 ہزار افراد انکم ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں جن میں کئی امیر لوگ بھی شامل ہیں اور...
شاہد سپرا : پاسپورٹ لینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، شہر سمیت سینٹرل پنجاب زون کے تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے ڈلیوری سیکشن چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے تمام دفاتر کے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق ڈلیوری سیکشن ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،واضح رہے کہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ ہونے سے ڈلیوری سیکشنز پر سائلین کی قطاریں لگنے لگیں ہیں ، اس لئےسائلین کی سہولت کیلئے ڈلیوری سیکشن کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،معمول، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک پر پاسپورٹس کی ڈلیوری شروع کر دی گئی ہے،وزیر داخلہ محسن...