2025-04-25@13:20:06 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«تو پھر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم تنظیم میں جو سیٹ اپ کریں گے اس میں سخت گیر کارکن سامنے آئیں گے اور ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہوجائے گی، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے لیکن...
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکم ٹیکس کے مکمل خاتمے کا انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد امریکی شہریوں کی مالی حالت بہتر بنانا اور ملک کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ یہ اعلان ریپبلکن اراکینِ کانگریس کی کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ انکم ٹیکس کو ختم کرکے اور دیگر ممالک سے درآمدات پر بھاری ٹیرف لگا کر، وہ امریکہ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی طاقتور ترین معیشت بنانا چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکہ کو اس نظام کی طرف لوٹنا ہوگا جس نے ماضی میں ہمیں امیر اور طاقتور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 1870 سے 1913 تک، جب انکم ٹیکس کا نظام موجود نہیں تھا، امریکی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر فل کورٹ بن گیا پھر آپ نیا اعتراض کردیں گے،فل کورٹ میں آپ کہیں گے آئینی بنچ والوں کو الگ کریں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے،درخواستگزاروں نے آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی،26ویں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔ گورنر سندھ نے عوام کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا جسٹس محمد علی مظہر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے پناہ گزینوں کی امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ افغان باشندے متاثرمتاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے نئی ایمیگریشن پالیسی کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل کے بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی کے باعث ان تمام افغان باشندوں کو روک دیا گیا ہے، جنہیں امریکا میں آباد کاری کا اجازت نامہ بھی مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکا میں پناہ گزینوں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا واضح ہدف ہے کہ 26 مئی اور 9مئی کے واقعات کی غیر جانبدارتحقیق اور جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ حکومت کے پاس بہترین آپشن ہے کمیشن بنائے اور قابل یقین صورتحال پیدا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر دال میں کچھ کالا ہے ۔ اس کا مطلب ہو گا حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے سامنے سچ آئے ۔ حکومت کمیشن بنا دیتی ہے تو مذاکرات جاری رکھنے سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کر دی، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر شواہدسمیت توشہ خانہ کاریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب سےآصف زرداری، نواز شریف ، یوسف گیلانی کا ریکارڈ مانگا گیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ توشہ خانہ ریفرنس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کے لوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام الیونتھ آور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی، ہم سمجھتےہیں ٹرمپ انتظامیہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےقوانین اورعوام کےذریعےباعزت بری ہوں گے ، جس بانی پی ٹی آئی کےنام پر کاٹا لگایا تھا ان کی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیے گئے، ہمیں...
    تل ابیب میں قوم سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی ڈیل امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہوئی، ڈیل کے پہلے مرحلے میں جنگ بندی عارضی ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی مزاحمت کو نقصان پہنچایا ہے، آگے بھی پہنچا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پھر لڑنا پڑا تو نئے اور زبردست طریقے سے حملہ کریں گے۔ تل ابیب میں قوم سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ تمام قیدیوں کی رہائی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ڈیل امریکی صدر جو بائیڈن اور نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاون سے ہوئی، ڈیل...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نے8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے تو ہم سب کو خوشی ہوگی، اس سے سیاسی استحکام آجائے گا اور پھر معاملات آگے چلیں گے۔(جاری ہے) خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو بھی باتیں ہو رہی ہیں بس عمران خان جو ڈیشل کمیشن یہ چیزیں عوام کے مسائل کی بات نہیں ہو رہی۔انھوں نے کہا کہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں پھریہ اسمبلی میں شور اور ہنگامہ بھی کر رہے ہیں، بائیکاٹ بھی کر رہے ہیں پھر انھوں نی8 فروری کیلیے انائونس کر دیا ہے اس کو ختم ہونا چاہیے انھیں ایک فیصلہ کرنا پڑے گا۔
    خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات کچھ زیادہ ہموار نہیں چل رہے، ناہمواری کی وجہ ویسے تو وفاق اور صوبے کے درمیان جاری سیاسی جنگ ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہے، اگر دیکھا جائے تو عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے سے لے کر اب تک اگر وفاق اور صوبے کے درمیان مالی حالات میں بہتری آئی ہے تو وہ موجودہ دور میں آئی ہے، جس کا اعتراف مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی کرچکے ہیں۔ وفاقی حکومت فنڈز کی فراہمی بھی کررہی ہے اور کئی امور پر رابطے میں بھی ہے، جس میں بلاشبہ مزید بہتری کی ضرورت ہے، تاہم خیبر پختونخوا کابینہ کے اندر جو ناہمواری ہے اس کی وجہ سوائے پاکستان تحریک انصاف کے اور کچھ نہیں۔...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں کہاکہ ایف آئی آر واپس نہ لی تو ستارہ امتیاز عدالت میں واپس کرونگا، مجھے دہشتگرد کہتے ہیں تو پھر ستارہ امتیاز رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما قاضی انور کی حفاظتی ضمانت اور  مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ میرے خلاف انسداد دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ قاضی انور ڈنڈا لے کر آئے تھے،چیف جسٹس نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیئے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جارہی ہے ،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اِسی طرح مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی...
    کہتے ہیں کہ شعبہ تعمیرات کی ترقی سے 72 انڈسٹریز چلنے لگتی ہیں اور جب کوئی منافع کماتا ہے تو وہ سب سے پہلے پراپرٹی لینے کا سوچتا ہے۔ کیونکہ اس کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ پراپرٹی نقصان نہیں دےگی، کچھ نہ کچھ منافع مل ہی جائےگا۔ لیکن گزشتہ 7 برسوں سے پراپرٹی کے کاروبار میں مندی سے سرمایہ ریئل اسٹیٹ سے ایسا نکلا کہ ملک کو ہی کنگال کرگیا۔ لیکن اب کراچی کا علاقہ ڈیفنس گزشتہ 6 ماہ سے ریئل اسٹیٹ کو دوبارہ کھڑا ہونے کی نوید سنا رہا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سے منسلک معاذ لیاقت نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 2016 میں ایف بی آر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے...
    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔ پیٹرول ساڑھے تین روپے اور ڈیزل 3 روپے 70 پیسے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے تک اور مٹی کا تیل 6 روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں؛ حکومت کا نئے سال پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 15 جنوری کو کرے گا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات...
    اسلام آباد (آن لائن)پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے جب کہ جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے روک دیا گیا۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کر لی ا ور کہا کہ دوستوں کے مشورے پر میں نے ایک دو ہفتے الیکٹرونک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں میڈیا کے دوستوں سے گزارش کروں گا کہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
    راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کردیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث موخرکیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ سابق چیئرمین کو بھی دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت...
    میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینے کی کوشش کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اور پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیاسی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور پارٹی سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی پی رہنما منظور وسان نے...