2025-09-22@15:58:14 GMT
تلاش کی گنتی: 16856

«جہاں ا»:

(نئی خبر)
    بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے لیے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے کرکٹر اور سابق آئی پی ایل پلیئر متھن منہاس مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی حالیہ میٹنگ میں منہاس کا نام اس عہدے کے لیے سرفہرست رہا۔ اس وقت وہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ذکا اشرف نے ’بی سی سی آئی‘ کے سیکریٹری جے شاہ کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی منہاس اس سے قبل دلیپ ٹرافی کے لیے نارتھ زون کے کنوینر رہ چکے ہیں جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ...
    وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کا کنٹرول امریکی شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت چین کی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) سے الگ ہوکر ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو ایک علیحدہ کمپنی کی شکل دی جائے گی۔ امریکی بورڈ کی اکثریت وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولینا لیوٹ نے ہفتے کو فاکس نیوز پر گفتگو میں بتایا کہ نئی کمپنی کے بورڈ کے 7 میں سے 6 اراکین امریکی ہوں گے، جبکہ ایپ کا الگورتھم بھی چین کے بجائے امریکا کے کنٹرول میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ٹک ٹاک کو امریکا میں اکثریتی طور پر امریکیوں کی ملکیت بنا دے گا۔ سیکیورٹی اور پرائیویسی پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر اسمال ٹریڈرز پر انجمن تاجران نیم کی چاڑھی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کردیا، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاویدمیمن کی قیادت میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداران نے انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے نومنتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ محمد اعظم آرائیں، صدر محمد عارف میمن، جنرل سیکریٹری نثار احمد خان، سینئر نائب صدر سید عمیر علی شاہ، نائب صدر ابوبکر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید فرحان شاہ، جوائنٹ سیکریٹری محمد زاہد قادری، پریس سیکریٹری دلشاد علی میمن، و دیگر کو ہار پہنا کر اور مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حاجی محمد جاویدمیمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کے اندر ہم نے تاجر اتحاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت کے لیے پاکستان پر فوجی مہم جوئی کرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے اور اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے دو ملکوں کی اجتماعی طاقت سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔سردار مسعود خان نے مختلف ٹی وی چینلز کو دئیے گئے انٹرویوز میں بتایا کہ اس سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر جو بلا جواز جنگ مسلط کی گئی تھی جس کا پاکستان نے دندان شکن جواب دیا اور اس معرکے میں پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کی تھی۔انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سابق امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے سابق و فاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود ملک کی نیک نام شخصیت تھے اور انھوں نے ساری زندگی پاکستان کی خدمت کی۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (اے پی پی) دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کردہ اپیل کو کیس نمبر الاٹ کرتے ہوئے باقاعدہ عدالتی کارروائی کے لیے منظور کر لیا ہے۔ مذکورہ درخواست کو سپریم کورٹ میں CPLA نمبر 4247/25 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنی اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت انہیں جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے ان کے قانونی و آئینی اختیارات متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) خدیجہ شاہ نے پانچ سال کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، وکیل سمیر کھوسہ نے اپیل میں موقف اپنایا کہ خدیجہ شاہ نے جناح ہاﺅس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے قانون کے منافی سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، استدعا ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر رہا کرنے کا حکم دے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (آئی ایچ سی بی اے) کے صدر کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت مخالف مؤقف رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری، ان کے شوہر اور تحریک انصاف سے وابستہ متعدد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق بار قیادت نے الزام عاید کیا کہ وکلا کے ایک گروپ نے اس کے صدر پر حملہ کیا، انہیں ہراساں کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے۔ وکلا نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے معطل کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا تھا۔مظاہرین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج میں شامل ہو‘پاک سعودی دفاعی معاہدے سے زیادہ مقدس بات کوئی نہیں ہے کہ اللہ کے گھر اور مسجد نبویؐ کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاکستان کو ملی ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جہاد ریاست کا حق ہے، کسی گروہ یا فرد کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جب کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم پہلے روز سے ہی مکہ و مدینہ کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ تحریری حکم جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی، عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بیٹی کو ویکسین لگوا کر مصطفی کمال نے بطور والد مہم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اقدام قوم کو یقین دلاتا ہے کہ ہماری بیٹیوں کی صحت سب سے مقدم ہے اور یہ عمل ویکسین کے خلاف ہر منفی پراپیگنڈے کا بہترین جواب ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ صحت کے شعبے کے لیے مصطفی کمال کی قیادت قابلِ فخر ہے۔
    گزشتہ دوچار مہینوں میں بین الاقوامی تعلقات میں تیزی سے تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ یہ گمان کیا جاسکتا ہے کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کی طرف بڑھ رہی ہے، اگر ہم دوسری جنگ عظیم کے منظرنامے کا جائزہ لیں تو دوسری جنگِ عظیم کا آغاز بھی ایسے ہی ہوا تھا جب جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کیا۔اس سے پہلے جرمنی نے آسٹریااور چیکو سلواکیہ پر اپنا قبضہ جما لیا۔ برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا، اٹلی کے حکمراں مسولینی، جرمنی کے اتحادی تھے۔ ہٹلر اور مسولینی طاقت کے نشے میںچور تھے۔ جاپان، برطانیہ کے خلاف پیش پیش تھا۔ مسولینی نے  1936 میں جب کہ 1940 میں جاپان نے جرمنی سے اتحاد بنایا۔ 1940 کے دور...
    اسلام ٹائمز: انصاراللہ کی کارروائیاں صیہونی رجیم کی سپلائی چین میں خلل ڈالنے پر مرکوز ہین، جو ایک کامباب حکمت عملی کی علامت ہے، جس سے اسرائیل کی اقتصادی اور لاجسٹک کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ مقامی ہتھیاروں اور بحری گوریلا حکمت عملی پر انحصار کرتے ہوئے، ان کارروائیوں کے ذریعے نہ صرف اہم بندرگاہوں جیسے ایلات، حیفہ اور اشدود کو بند کر دیا گیا ہے بلکہ اسرائیل کی انشورنس اور شپنگ کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقتصادی رپورٹوں کے مطابق بحیرہ احمر کے ذریعے عالمی تجارت میں 12 فیصد تک رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے اسرائیلی معیشت پر غیر معمولی دباؤ ہے، جس سے صیہونی حکومت کو اپنے بحری جہازوں کو چلانے کے...
    کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے پس منظر میں پولیس کی بہادری اور کردار پر مبنی ڈاکومینٹری ’دی پولیس اسٹوری‘ کا پریمئر کراچی کے ایک مقامی سینیما میں منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری کے  پریمئر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، تقریب کی مرکزِ نگاہ وہ تینوں بہادر پولیس اہلکار رہے جنہوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا، جب 4 مسلح افراد نے ایک گاڑی میں آ کر داخلی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں سے لیں گے، نیپرا کے فیصلے کے خلاف ہم نے سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرائی، ایم کیو ایم کی قرارداد کی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے تائید کی، کسی جماعت کو ہوش نہیں تھا لیکن یہ کام فوری طور پر ہماری جماعت نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک...
    خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس میں شرکت کی۔ خاتون رکن پارلیمنٹ کی جماعت غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیدرلینڈز کی رُکن پارلیمنٹ نے دلچسپ انداز میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا، فلسطینی پرچم والے لباس میں پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔ اسپیکر نے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے پارلیمںٹ میں تقریر کی اجازت نہیں دی، لباس تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔ خاتون رُکن Esther Ouwehand واپس گئیں اور فلسطینی پرچم والا بلاؤز تبدیل کر کے فلسطینی کاز کی حمایت کی نشانی تربوز کے پرنٹ والا بلاؤز پہن کر آئیں اور اجلاس...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں ایک شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ اُنہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی...
    10سالہ گداگر بچی سے اجتماعی زیادتی مظفرگڑھ میں بھیک مانگنے والی خانہ بدوش 10 سالہ بچی کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ علاقے شاہ جمال میں پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔ Post Views: 1
    چئیرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ آج جہاد کا مطلب ہی عجیب و غریب بنا دیا گیا ہے، كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمیں مذہبی رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رویے تبدیل کرنے ہوں گے،...
    افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن، سلامتی اور اعتدال کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے رویوں اور برداشت سے کام لینا ہوگا تاکہ سکھ، ہندو اور عیسائی مل کر بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان آئین پاکستان کے بعد مضبوط دستاویز ہے۔ ہمیں مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ کسی گروہ، فرد یا طاقت کو ماوارائے آئین و قانون اپنی مرضی ٹھونسنے کا اختیار نہیں۔طاہر...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی اور حالیہ سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور بھارت ساری دنیا میں اکیلا اور اسرائیل کے سوا اسکا کوئی دوست نہیں رہا ۔ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما سید سجاد حسین شاہ اور سٹی صدر میاں منور اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں، اور یہ بات پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں محافظ حرمین شریفین بنا دیا ہے۔ محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کو انتشاری قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ مذکورہ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ بیرسٹر ظفر اللہ ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کو تحقیقات کر کے ایکس اکاؤنٹ چلانے والے کی نشان دہی کی ہدایت کی جائے اور بدنیتی...
    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پُرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ویانا میں 69 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی کی چیئرمین پی اے ای سی سے ملاقات کی۔ ایکس پر اپنے پیغام میں ڈی جی پی اے سی نے کہا کہ عالمی ایجنسی نے پاکستان کی سول نیوکلیئر انرجی کی صلاحیت میں اضافہ کی تعریف کی۔ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈی جی آئی اے ای اے نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی۔5 پاکستان کی صاف اور پائیدار ایٹمی بجلی کے ضمن میں اہم سنگِ میل ہے، پاکستان کے جوہری پاور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
    سماجی کارکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایسے ووٹرز کی تعداد پورے بہار میں لاکھوں تک پہنچ سکتی ہے، یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے جو انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن نے ایک سنگین دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی افراد کے نام نہ تو نئی مسودہ انتخابی فہرست میں ہیں اور نہ ہی حذف شدہ ووٹرز کی فہرست میں۔ یہ افراد پہلے کی انتخابی فہرستوں میں موجود تھے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھاتا ہے۔ پرشانت بھوشن نے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ شیخ پورہ اسمبلی حلقے کے تین پولنگ بوتھوں پر ایسے...
    پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز )جوہری توانائی کے عالمی نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سول جوہری پروگرام کے ساتھ اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے جمعے کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 بھی شامل ہے، جہاں میں نے فروری میں پہلے کنکریٹ ڈالنے کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین رضا انور سے ملاقات کی تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فخر ہے کہ وہ آئی ٹی سی این ایشیا کراچی کے 26ویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے، جو پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ٹیلی کام ایکسپو اور کانفرنس ہے، جو 23 سے 25 ستمبر 2025 کو کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔یہ تاریخی ایونٹ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وژنری اقدام، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معزز توثیق حاصل ہے، جو اس کے تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس تین روزہ عظیم الشان...
    عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر مختلف نوعیت کے پوائنٹس پر جامع رپورٹ پیش کرے، انوسٹیگیشن، پراسیکوشن، ہیلتھ اور ایف ایس ایل کے متعلقہ حکام اپنی جامع رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز کر دیا گیاہی-پنجاب 9500ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئے قرعہ اندازی کی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا-پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’کیہہ حال ای تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی،تہاڈاناں نکل آیااے‘‘-وزیراعلی مریم نوازشریف نے قصور کے محمد عاشق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک میں کہیں نہیں ہیں، کے ایم سی ٹی ٹیکس بھی بجلی کے بل میں ہم سے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی صبح ایم کیو ایم سے شروع اور رات ایم کیو ایم پر ختم ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب کی پارٹی میں کچھ ہو تو اس کی ذمے دار بھی ایم کیو ایم ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں...
    فائل فوٹو  لاہور میں سیلاب سے متاثرہ چوہنگ کی خیمہ بستی میں 2 خواتین کے بعد ایک اور متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، متاثرین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں سیلاب سے متاثرہ خیمہ بستی میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش  ہوئی، ننھے مہمان کی آمد پر والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سمیرا بی بی اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، خاتون پہلے ایک بیٹی کی ماں ہے، اس سے پہلے بھی اسی خیمہ بستی میں دو خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ، جسٹس اعجاز خان اور جسٹس صلاح الدین لارجر بینچ میں شامل ہیں۔ فیصلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)رہنماء پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا سوگوار خاندان سے تعزیت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں، آمین۔
    سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )شہری کے خلاف منت گھڑت منفی پروپیگنڈا کرنے پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ۔مقدمہ سواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر رضا سلیم گوندل کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔مقدمہ میں الیاس خان، محمد یونس خان، قمر زمان بھٹی اور اسد قاضی کو نامزد کیا گیا ۔نامزد ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف یوٹیوب چینل اور بذریعہ وٹس ایپ گروپ نازیبہ الفاظ استعمال کیے، مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ کے خلاف جھوٹا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایتی معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے سرکاری گاڑی جلانے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی 5 سالہ سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے الزام میں انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالت نے خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے وکیل سمیر کھوسہ کی مدد سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ...
    سٹی 42 : گریڈ 20 میں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج کی بھرتی ہونے کے خواہشمند وکلاء کے لئے خوشخبری آگئی۔  لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی  بھرتی کے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، جس کے مطابق تحریری  امتحانات 20 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2025 تک جاری رہیں گے۔ پہلا پرچہ کریمنل لاء ون کا پرچہ ، 20 اکتوبر کو صبح 9 سے 12 بجے تک ہوگا۔ کریمنل  لاء ٹو کا پرچہ 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ سول لا-ون  کا پرچہ 22 اکتوبر جبکہ سول لا-II کا پرچہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔  پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا...
    اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ نہیں لیا...
    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ، فرد یا جماعت کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق حاصل نہیں ہے اور جو لوگ جہاد کا جذبہ رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ فوج میں شمولیت اختیار کریں۔ یہ بھی پڑھیں: جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کو اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لاہور میں تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ہمیں مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔ انہوں نے اسلام میں غیر مسلموں کی جان و مال کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) سیلاب کی لپیٹ میں پنجاب کے گاؤں جزیروں سے کم دکھائی نہیں دی رہے۔ ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کی طرف سے اپنا مُنہ پھیر لیا۔ تقریباً ایک ماہ تک حکومت کی طرف سے خوراک، ادویات اور کشتیوں کے زریعے بنیادی امدد بھی فراہَم نہیں کی گئی۔ صوبے کو خود اپنے وسائل کو بروئے کار لانے اور امدادی کاموں کے لیے انتظامات کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب بی جے پی کی طرف سے حمایت یافتہ ہندوتوا کی شدید مخالفت کرتا آیا ہے۔ مودی کی پنجاب سے نفرت کوئی نئی بات نہیں۔ پنجابیوں کو لگتا ہے کہ انہیں مودی کے کسان قانون...
    مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔  رجب بٹ ایک متنازعہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے مختلف تنازعات اور فیملی بلاگنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ رجب بٹ ان دنوں قانونی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں ہیں۔  آج رجب اور ایمان نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ یوٹیوبر پاکستان اور گھر والوں سے دور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر بھرپور جشن منا رہے ہیں۔  https://www.instagram.com/reel/DO0Ecb6jHWk/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشی سے جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ...
    مختلف رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونیوالا گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مختلف پاکستانی اخباروں کی رپورٹ کے مطابق گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، اہم تنصیبات اور معصوم شہریوں پر کئی دہشتگردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ...
    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور شہریوں کو آئین کے تحت حاصل مذہبی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کررکھی ہے کہ پابندی کے اس نوٹیفیکیشن کے جواز پر تفصیلی جواب جمع کرایا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر کو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے مشی واک پر پابندی کیخلاف دائر درخواست 25 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد، المصطفی لائرز فورم کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں کے لیے جدید ٹرین منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔   پاکستان میں جدید ٹرین منصوبے کے لئے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے، منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ۔ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کے روٹ، بزنس ماڈل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ...
    مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو بہادری، جرات اور استقامت کا پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف مزاحمت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔(جاری ہے) ہفتہ کو اپنےپیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا تاکہ شہید بینظیر بھٹو کی حکومت کو کمزور اور بھٹو خاندان کی سیاسی جدوجہد کو ختم کیا جا سکے لیکن تاریخ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں اور استقامت عوام کے دلوں میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی درخواست کو 4247 نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔ جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا۔ Post Views: 7
    سکھیکی (نیوز ڈیسک)سکھیکی میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ ملبہ تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو کارروائی جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ میں 8 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اہل محلہ کے رش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات آ رہی ہیں۔ تھانہ سکھیکی پولیس جائے حادثہ سے لوگوں کو پیچھے ہٹا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے چار بچے اور ایک ادھیڑ عمر خاتون موجود ہے جس کو بچانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ جبکہ ملبے سے ایک اور شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔ بچوں سمیت متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ Post Views: 6
    جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو 4247 نمبر الاٹ کیا ہے، جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔ جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
    پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر  پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر...
    اسلام آباد: معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ انہی کمسن مجاہد بچوں میں  کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے۔ کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ڈاکٹر وقار مسعود کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔\932
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیے۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کیے گئے ہیں۔ ہر عدالت کو سو سو کیسز دیے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زیر التواء کیسز کا بوجھ کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
    —فائل فوٹو سندھ حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان ایم نائن سپرہائی وے کی زمین پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔این ایچ اے نے زمین کی قیمت ادا کرنے سے انکار کردیا، سندھ حکومت نے زمین دینے سے روک دیا۔تنازع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے معاملہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ زمین کا تنازع 30 دن میں حل کیا جائے، عدالت نے متنازع زمین کا مشترکہ سروے کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ طلب کر لی۔چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کمیٹی نے زمین کی قیمت ادا کرنے کی سفارش کردی۔ این ایچ اے چیئرمین نے...
    کراچی: سندھ حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان ایم 9 سپر ہائی وے کی زمین کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کر گیا۔ این ایچ اے نے ایم 9 سپر ہائی وے کی زمین کی قیمت ادا کرنے سے انکار کر دیا جبکہ سندھ حکومت نے زمین دینے سے روک دیا ہے۔ زمین کے تنازع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا جس پر عدالت نے معاملہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت کمیٹی نے زمین کی قیمت ادا کرنے کی سفارش کر دی جبکہ این ایچ اے چیئرمین نے چیف سیکرٹری سندھ کو زمین منتقلی کے لیے خط لکھ...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے ہٹا دیا گیا۔ پروڈکشن ہاؤس ویجیانتی موویز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ طویل عرصے تک جاری رہنے والے تعاون کے باوجود وہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دپیکا ان کی اگلی فلم ‘کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی اور انہوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا۔ This is to officially announce that @deepikapadukone will not be a part of the upcoming sequel of #Kalki2898AD. After careful consideration, We...
    چابہار ایران کی ایک بندرگاہ ہے جو خلیجِ عمان سے جڑی ہے۔ یہ بحیرہ عرب کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے جغرافیائی لحاظ سے ایک انتہائی اہم مقام رکھتا ہے۔ چابہار بندرگاہ کو ‘گیٹ وے ٹو سینٹرل ایشیا’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ افغانستان، وسطی ایشیائی ممالک اور ایران کو سمندر سے جوڑنے کا ایک متبادل راستہ فراہم کرتی ہے جو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے مقابلے میں بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چابہار بندرگاہ چلانے کے لیے بھارت کا ایران سے معاہدہ واضح رہے کہ چابہار بندرگاہ کی ترقی میں سنجیدگی 2000 کی دہائی میں سامنے آئی لیکن بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے بندرگاہ کی توسیع...
    زمین کے گرد گردش کرنے والے ایک نئے چاند (Quasi-Moon) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جسے سائنس دانوں نے 2025 PN7 کا نام دیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ چھوٹا سیارچہ گزشتہ 60 سالوں سے زمین کے قریب مدار میں گردش کر رہا تھا، مگر اس کی کم روشنی اور ناقص مشاہداتی زاویوں کے باعث یہ طویل عرصے تک سائنس دانوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ یہ انکشاف اسپین کی کمپلوتینسے یونیورسٹی آف میڈرڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات کارلوس ڈی لا فوئنٹے مارکوس کی سربراہی میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آیا ہے، جسے 2 ستمبر 2025 کو ریسرچ نوٹس آف دی امریکن ایسٹرونومیکل سوسائٹی (AAS) میں شائع کیا گیا ہے۔ قریبی چاند وہ فلکی...
     اسلام آباد(این این آئی)جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کمبوڈیا جانیوالے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔اراکین نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہیں، جسمانی اعضاء تک نکال لئے جاتے ہیں۔ عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد...
    پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (آئی ایچ سی بی اے) کے صدر کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت مخالف مؤقف رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری حاضر ، ان کے شوہر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ متعدد وکلا کے خلاف دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بار قیادت نے الزام عائد کیا کہ وکلاء کے ایک گروپ نے اس کے صدر پر حملہ کیا، انہیں ہراساں کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، زینب جنجوعہ، پی ٹی آئی سے وابستہ وکلا نعیم پنجوتھا، فتح اللہ بَرکی...
    افتخار گیلانی قاہرہ سے فلسطین کی غزہ سرحد یعنی رفح کراسنگ تک کا فاصلہ چار سو کلومیٹر ہے ۔ پانچ سے چھ گھنٹے کی مسافت، لیکن یوں لگتا ہے جیسے دو مختلف دنیاؤں کا سفر ہو۔ قاہرہ دریائے نیل، اس کے پلوں اور اہرام کی جھلکیوں کے ساتھ ایسی تہذیب کی یاد دلاتا ہے جو ہزاروں برسوں سے قائم ہے ۔جوں جوں سفر مشرق کی طرف بڑھتا ہے اور گاڑی سینائی کے صحرا میں داخل ہوتی ہے ، منظرنامہ ویران اوردرشت ہو جاتا ہے۔چار گھنٹے کے مسلسل سفر کے بعد العریش شہر کی فلک نما عمارتیں نظر آتی ہیں، جو سینائی کا سب سے بڑا شہر ہے ۔یہاں سڑک بحیرہ ٔروم کی طرف مڑتی ہے اور غزہ کے بحران کا...
    ویب ڈیسک: سکھرکی تحصیل صالح پٹ میں با اثر و ڈیرےکا کھیت میں گھسنے پر اونٹنی پر بد ترین تشدد ، وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا،اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اونٹنی پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر  وڈیرے نے مبینہ طور   پر  بے زبان اونٹنی کو  بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔  کھیت میں گھس کر  پانی پینے پر  وڈیرے نے مبینہ طور  پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی،  وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر  سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر  ڈنڈے بھی مارے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی...
    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، جناب ہارون اختر خان نے ازبکستان کے فارما پارک اور ٹیکنو پارک کا دورہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ دورے کے دوران، جناب ہارون اختر خان نے ازبک ٹیکنو پارک میں تیار کی جانے والی جدید گھریلو اور الیکٹرانک مصنوعات کو سراہتے ہوئے انہیں "قابلِ تعریف” قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ سولر واٹر ہیٹرز کی مشترکہ تیاری نہ صرف توانائی کے شعبے میں مفید ثابت ہوگی بلکہ عوام کو سستی توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بھی بنے گی۔ مزید برآں، توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید گیس اور بجلی کے میٹرز کی مشترکہ تیاری پر بھی تبادلۂ خیال...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء احتجاج کے دوران وکیل انتظار حسین پنجوتھہ اور صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا نے واجد گیلانی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو میں انہیں معاف کر دیتا، چونکہ یہ حملہ بار کے صدر اور سیکرٹری پر تھا اس لیے کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے انکے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ واجد گیلانی نے کہا کہ ہم کسی جج کی پراکسی نہیں ہیں،...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے ہمارے پاس مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوج کے افسر پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ پی ٹی وی پر نشر ہونے والے جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی، وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں، پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیے گئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 5 ججز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے مختلف اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے ہیں۔ جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سپریم کورٹ پہنچے۔ پانچوں ججز نے انفرادی اپیلیں دائر کیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کام سے روکنے کے خلاف پٹیشن دائر کی جبکہ دیگر 4 ججز نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد سمیت وفاق کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اپنایا گیا کہ جج کو...
    : اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹیں منسوخ کر دی گئیں ۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز ، جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-8 کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مثبت ہے، ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت کامیاب رہا ۔اس دورے سے دونوں ممالک میں تجارتی اور دیگر تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔وفاقی حکومت کو متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی امداد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ایس تھری منصوبے کو سندھ حکومت اب مکمل کرے گی۔وہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کے بعد میڈیا سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-01-6 لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو بدترین میئر قرار دیدیا۔امریکی صدرٹرمپ نے برطانیہ سے واپسی پرائرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ میئر لندن کو میرے کہنے پرشاہی دعوت میں مدعو نہیں کیا گیا،میں صادق خان کو وہاں نہیں دیکھناچاہتاتھا،وہ دعوت میں آنا چاہتے تھے۔امریکی صدر نے کہا لندن میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے،ایک عرصہ سے میئرلندن کو پسند نہیں کرتا، میئر لندن کا دنیا کے بد ترین میئرز میں شمار ہوتا ہے،امریکا میں بھی کچھ برے میئرز ہیں،شکاگو کو ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ادھرامریکی صدر کے اپنے خلاف سخت بیان کے بعد لندن کے میئر صادق خان نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5ججوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اختیارات اور اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس اعجاز اسحق خان  نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں عدالت عظمیٰ میں دائر کیں۔  درخواستوں میں ججوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ انتظامی اختیارات کو ہائی کورٹ کے ججوں کے عدالتی اختیارات کو کمزور کرنے یا ان پر غالب آنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اس وقت جب کسی بینچ کو مقدمہ دیا جا چکا ہو، نئے بینچ تشکیل دینے یا مقدمات منتقل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پارکنگ کے مسئلے پر سیل دکانیں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے دکانداروں کو گاڑیاں سڑک پر کھڑی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش  ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل کنٹونمنٹ بورڈ نے کہا ہے کہ دکانیں اس لیے سیل کیں کیونکہ آدھی سڑک پر گاڑیاں کھڑی تھیں، اس پر جسٹس اقبال نے کہا کہ یہ چاہے کسی بھی علاقے میں ہوں لیکن سڑک روکنے کا حق کسی کو نہیں ہے، درخواست گزار کاریں سڑکوں کے بجائے دکان کے اندر...
    جولائی 2025 کا مہینہ مزدوروں کے لیے امید کا پیغام لے کر آیا تھا۔ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار جون 2025 کے مقابلے میں جولائی 2025 میں 2.6 فی صد بڑھ گئی ہے۔ یہ سب کچھ اس قوم کے پسے ہوئے طبقے کے لیے سانس لینے کا موقعہ تھا۔ وہ مزدور جو کافی عرصے سے بے روزگار پڑے تھے، مل مالک نے آواز دی وہ دوڑا دوڑا چلا آیا، وہ دوبارہ فیکٹری کی راہداریوں میں قدم رکھ رہے تھے۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ گارمنٹس کی پیداوار میں 3.80 فی صد کا اضافہ ہوا۔ یعنی کپاس کی سرسراہٹ کے ساتھ گارمنٹس کی مشینوں میں 3.80 فی صد اضافے کا بھی شور تھا، لیکن اگست، ستمبر کا سیلابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق)کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام، حادثات اور بدنظمی ایک بڑی وجہ الکرم اسکوائر سمیت شہر کے وسط میں قائم غیر قانونی انٹرسٹی بس اڈے بھی ہیں۔ یہ اڈے شہری زندگی کو یرغمال بنا کر موت کے کنویں میں دھکیل رہے ہیں۔صبح و شام بسوں کے ہارن، کنڈکٹروں کی آوازیں، ڈرائیوروں کی دھکم پیل اور مسافروں کا ہجوم ، جیب کتروں اور ٹھگوں کی بھر مار یہ سب کچھ اس بات کی علامت ہے کہ قانون اور ضابطے صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں۔ایک عینی شاہد محمد راشد نے جو روزانہ دفتر جانے کے لیے اس شاہراہ سے گزرتے ہیں، نے بتایا کہ ہم صبح سے شام تک ٹریفک میں پھنستے رہتے ہیں۔...
    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شوگر ملزمالکان کی جیبوں میں یومیہ 100ارب جارہا ہے ،کوئی پوچھنے والا نہیں،مہنگائی کا جن بے قابو ہے ، چینی اور آٹا مارکیٹوں سے غائب ہے۔انہوں نے مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جھیکا گلی 150سال پرانا بازار تھا لیکن حکومت نے نہیں بتایا کہ بازار کو کیوں گرایا گیا؟حکومت نے لوگوں کے روزگار ختم کردیے اور پیسے بھی نہیں دیے۔ لوئر ٹوپہ میں عوامی اجتماع پر انتظامیہ نے لوگوں پر دہشتگردی کا پرچہ دے دیا۔ مری کے 3 رہنماو ¿ں کو فورتھ شیڈول میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا؟حکمرانوں کا یہی طرز حکمرانی رہا تو قوم سڑکوں پر ہوگی۔ انتظامیہ اگر ہماری خودمختاری پر...
    کراچی: ملیر سٹی کے علاقے نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند دیا جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے  بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ دیے، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ، شدید زخمی نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    جسٹس طارق محمود جہانگیری کام سے روکے جانے کے بعد آج سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ اُن کے ہمراہ 25 مارچ 2024 کو خفیہ اداروں کی مداخلت بارے خط لکھنے والے دیگر 5 میں سے 4 ججز بھی تھے۔ 16 ستمبر کو جب اُنہیں کام سے روکا گیا تو وکلا کی بڑی تعداد نے اس کے خلاف احتجاج اور جزوی عدالتی بائیکاٹ بھی کیا لیکن یہ احتجاج بھی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا کے احتجاج کی طرح نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔ اِسلام آباد ہائیکورٹ میں آج 3 ججوں جسٹس بابر ستّار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے مقدمات کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی تھی اور مذکورہ جج سماعت کے لیے میّسر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جعفر برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی (ایس ای سی ایم سی) اور جاپان کی کوماٹسو لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کے تحت تھر کول فیلڈ بلاک II منصوبے میں 100 سے زائد کوماٹسو مشینوں کی فراہمی اور کامیاب تنصیب کا سنگ میل عبور کرلیا،   یہ کامیابی پاکستان کے مائننگ سیکٹر میں جدید معیار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں اداروں کی مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں اداروں کے درمیان طویل المدتی تعاون کو باضابطہ شکل دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تھر...
    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے  14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس  فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف...
    کابل: طالبان کی جانب سے رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا گیا اور وہ جمعے کو قطری ثالثی کے بعد دوحہ روانہ ہوگئے۔  غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 76 سالہ باربی رینالڈز اور ان کے شوہر 80 سالہ  پیٹر رینالڈز کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو سخت خدشات لاحق تھے۔ طیارے میں سوار ہونے سے قبل باربی رینالڈز نے کہا کہ ’اگر ممکن ہوا تو‘ وہ اور ان کے شوہر  دوبارہ افغانستان واپس آئیں گے کیونکہ وہ افغان شہری ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بچوں اور خاندان سے دوبارہ ملنے کی خواہش مند ہیں۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق قطر نے...
    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اقوام متحدہ کے قیام کے 80 برس مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اس عالمی ادارے کو انسانیت کی “آخری امید” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش پیچیدہ چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے اصولوں اور اقدار کو ازسرِنو زندہ کیا جائے تاکہ عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق اس ادارے کی بقا آئندہ 80 برس کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی ہمیشہ برداشت، مکالمے اور پائیدار ترقی پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ متحدہ عرب امارات...
    سری نگر:سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک خط لکھ کر جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کے کیس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نظرثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت اور بھارت کے خلاف سازش کے الزام میں دہلی کی ایک این آئی اے عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے خط میں لکھا کہ یاسین ملک کا ماضی میں تشدد چھوڑ کر سیاسی اور پرامن جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ایک غیرمعمولی فیصلہ تھا، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔  انھوں...
    ہانگ کانگ کے ایک تعمیراتی منصوبے کے دوران دوسری جنگ عظیم کا ایک پرانا لیکن خطرناک بم دریافت ہوا ہے، جس کے بعد مقامی حکام نے فوری طور پر 6 ہزار سے زائد افراد کے انخلاء کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق، زمین سے برآمد ہونے والا یہ بم تقریباً 454 کلوگرام وزنی ہے اور اب بھی فعال اور خطرناک حالت میں موجود ہے، جس کے باعث اس کے پھٹنے کا خدشہ موجود ہے۔ علاقے میں ایمرجنسی صورتحال حکام نے بم کی موجودگی کے پیش نظر متاثرہ علاقے میں موجود 18 رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے، تاکہ شہریوں کی جانوں کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔ یہ علاقہ اس وقت مکمل...