2025-05-27@18:55:09 GMT
تلاش کی گنتی: 26125
«نوجوانوں سے»:
(نئی خبر)
عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کے خرید وفروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، کوئی خریدار تو کوئی بیچنے والے لیکن جس وقت سب کی نظریں اس وقت قربانی کے جانوروں کے گرد گھوم رہی ہیں، ایسے میں کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ سہیل احمد مشوری کی عدالت میں ایک درخواست جمع ہوتی ہے جس میں خاتون مدعی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرتی ہیں۔ درخواست گزار بسمہ زوجہ آصف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او انور مہراج اور تھانہ مومن آباد کے دیگر اہلکار بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئے، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، فرنیچر توڑا اور 10 بکرے، ایک ٹی وی، تقریباً 6 تولے سونا اور...
تہران(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا. وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی. ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی...

مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،وکیل سنی اتحاد کونسل نے آئینی بنچ کے سامنے بیان کردیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کا 2 روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کے لیے روانہ ہو گئے۔ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران میں پاکستان کے سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور دیگر اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کو رخصت کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت، علاقائی روابط کے فروغ اور سیکیورٹی سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت...

یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ،پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے،عمران خان کے وکیل کےضمانت کی درخواست پر دلائل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں درخواست ضمانت پر وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ضمانت کی درخواستوں اور ان ٹیسٹوں کا کوئی تعلق نہیں،بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا، اس کی وجوہات بھی بتائیں،دو سال کے بعد یہ تفتیش کیلئے آئے، یہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ہے،پہلے جو گواہ اور ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ عدالتوں نے نہیں مانے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے کہاکہ عدالت پہلے مجھے...
اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہن رہنما علیمہ خان کی ضبط شدہ اشیاء موبائل فون اور جیولری کی سپرداری کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواستوں میں کی گئی غلطیوں کو درست کر کے دوبارہ دائر کریں۔ علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور ایڈووکیٹ شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی اشیاء کی سپرداری کے لیے متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔ جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ...
پریمئیر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر 53 سالہ شخص نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نیتجے میں 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لیورپول شہر کے واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے، اسوقت 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی کے ذریعے تماشائیوں پر کچل ڈالا۔ واقعہ میں 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سڑک پر آ کر رک گئی، جس کے بعد لوگوں نے اس کے شیشے...
سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے اسریت کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا ایک اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت طالب مند کے نام سے ہوئی ہے جو دورانِ فرض شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ طالب مند کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دیگر اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، اور جنگلات...
پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت جو اکثر پالیسی سازوں کی توجہ سے محروم رہی ہے، محض صحت کی سہولت فراہم کرنے والی صنعت نہیں بلکہ ایک ممکنہ بڑی برآمداتی قوت بھی ہے۔ مگر اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ترقی پسند، مخصوص اور نمو کو فروغ دینے والی ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ ٹیکس نظام اس شعبے میں سرمایہ کاری،...
خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے نئے بجٹ میں 20 ارب روپے کی ڈیمانڈ پیش کی ہے، جس میں جدید ہتھیار، تھرمل گنز، بکتربند گاڑیاں، آئی ٹی ساز و سامان اور ضم اضلاع میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت نئے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مانگی گئی ہے۔ بندوبستی اضلاع کے لیے 14.5 ارب روپے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز اور درپیش خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی کی نسبت...

محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے ،جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سنی اتحاد کونسل کو مسکراتے ہوئے جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے کہا کہ جی محبت میں ہار کر بھی جیتا جا سکتا ہے،دائر شدہ نظرثانی درخواستوں پر مجھے اعتراضات ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست تو تمام13ججوں نے مسترد کی ہے،فیصلے سے متاثرہ تو...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد اب تک بھارتی عوام کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مودی کی جانب سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام سری نگر سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سری نگر سے پہلگام کے راستے میں 11 سکیورٹی چوکیاں قائم ہیں، سوال یہ ہے کہ حملہ آور اس قدر سیکیورٹی کو عبور کرکے کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ شہری نے سوال اٹھایا کہ ہر آنے جانے والے شخص کو مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے، بسوں کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے چیک کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور اس علاقے میں داخل ہونے میں کیسے...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سُکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘۔ مودی نےریاست گجرات کے شہر بھج میں ایک تقریر میں کہا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے‘۔ مودی کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی۔۔۔ سکھ چین کی زندگی جیو روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔۔۔ pic.twitter.com/H1QvvrtFl7 — Shafqat Ali (@ShafqatAli125) May 26, 2025 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر جہاں پاکستان نے شدید ردعمل...
ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے نتیجے میں کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کردی گئی ہیں۔کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ۔
نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ٹانک میں پولیو مہم میں مصروف 2 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوشکی کےعلاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے 2 پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا۔ پولیو ورکرز ٹانک کے علاقے دولات کورنا میں جاری ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، مغوی ورکرز...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور پیپلزپارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سے متعلق دریافت کیا، اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے...
پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ — اسکرین شاٹ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے 'اِن ایئر مانیٹرز' موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین...
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اٹارنی جنرل نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے عدالت کو درخواست گزار ججز کے وکلا نے تمام باتیں نہیں بتائیں، ججز کی ریپریزنٹیشن اور فیصلے کا درخواست گزار وکلا نے دلائل میں ذکر تک نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ٹرانسفر پر آئے...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ، ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی مویشی منڈی کیسے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے؟ ماڈل مارکیٹ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور...
قیصرکھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب پولیس، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سورج کل بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، بہاولپور ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی اسامیوں کے لیے 225 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ جنرل ہسپتال: ایکوکارڈیوگرافی...
ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے) فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر...
لندن: برطانوی دارالحکومت کے علاقے برینٹ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے برٹش پاکستانی خاندان کے افراد کے نام لندن پولیس نے جاری کر دیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 43 سالہ نصرت عثمان، ان کی 15 سالہ بیٹی مریم میکائیل، 8 سالہ بیٹا موسیٰ عثمان اور 4 سالہ بیٹا رئیس عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک طور پر یہ پورا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم تھا اور مقامی کمیونٹی میں اچھی شہرت رکھتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گھر مکمل طور پر تباہ...
راؤ دلشاد :ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ ظہیر اقبال چنڑ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئےسعودی عرب روانہ ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ 15 جون کو حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ ہونگے۔
رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
لندن میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب رچمنڈ سی سی کلب کی پوری ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون صرف دو رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جن میں سے صرف ایک رن بیٹر (بلے باز) نے بنایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ناقابلِ یقین واقعہ ہفتے کے روز مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا، جہاں رچمنڈ کو 427 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف درپیش تھا۔ لیکن رچمنڈ کے بلے باز صرف 5.4 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئے، جو کرکٹ کے اعداد و شمار کی تاریخ میں ایک نئی مثال بن گئی۔ اس سے...
سرینگر میں مجلس نکاح کے خطبہ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کی بنیاد اسلامی کردار، ضبط نفس اور سماجی ذمہ داری پر رکھنی چاہیئے خاص طور پر ان فتنوں کے پس منظر میں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے کشمیر میں آن لائن سٹے بازی کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے معاشرے میں تیزے سے پھیل رہے "آن لائن سٹے بازی" کے رجحان کو ایک نیا اور بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ منشیات کے ساتھ کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک نجی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا "اب ایک نیا فتنہ...
اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس متنازع قانون پر شدید تشویش ظاہر کی ہے جس کے تحت 12 سال کے بچوں کو بھی عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ماہرین نے اس قانون کو اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ممکنہ سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے، جسے اسرائیل نے 1991 میں تسلیم کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے انسداد دہشتگردی قانون میں ترمیم کی، جس کے بعد کسی بھی 12 سالہ بچے کو اگر وہ قتل یا اقدام قتل جیسے جرم میں ملوث ہو، اور وہ جرم دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہو، تو...
پشاور: خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بعض مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض بالائی اور قبائلی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کرم، اورکزئی، باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تورغر، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، ہنگو، مردان، چارسدہ اور صوابی میں بھی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔
پاکستانی سینئر اداکارہ اور سابقہ نیوز اینکر صبا فیصل نے کرونا جیسی مہلک بیماری کا نشانہ بننے اور اسکا تجربہ کرنے کا واقعہ اپنے فینز کیساتھ شیئر کردیا۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پہلے پہل صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں لیکن پھر کئی راستوں سے گزر کر وہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں اور نہ صرف جب سے اب تک سرگرم ہیں بلکہ اپنے ہر کردار کی چھاپ لوگوں کو دلوں میں چھوڑ دیتی ہیں۔ اپنے کیرئیر میں کئی معاون اور مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا فیصل کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ ڈرامے ہیں جن میں ’ہم سفر’، ’درِشہوار’، ’لشکارا’، ’سلطنت’، ’تقدیر‘، ‘حبس‘، ’خئی،...
پاکستان سے بابر اعظم اور بھارت سے ویرات کوہلی کی شہرت تو بہت ہے لیکن دنیا کا امیر ترین کرکٹر کوئی اور ہے۔ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز ناصرف اپنی شاندار کرکٹ مہارتوں کےلیے مشہور ہیں بلکہ برانڈ کی توثیق، کرکٹ لیگز کے ساتھ معاہدوں اور مختلف کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے بہت زیادہ پیسہ کمانے کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم ان میں سے چند ہی کا شمار دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے۔ دنیا کے امیر ترین کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں جن کی مجموعی مالیت 170 ملین ڈالر ہے۔ سچن ٹنڈولکر کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔ 2013 میں بین...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ریاست ہے، جس کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن بیرسٹر عامر حسن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی، صدر ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں، اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، جب کہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ 2013 کی...
ویب ڈیسک: ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔ سکولوں میں آج سےگرمیوں کی تعطیلات کا آغاز فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ ...

جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی،جسٹس نعیم اختر افغان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا، جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی،ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سینیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی،جسٹس...
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین مزید سخت کردیے گئے، جن کے تحت خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ گاڑی بھی تھانے منتقل کی جائے گی۔ کیپٹل پولیس نے خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے نئی اور سخت حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب بلا تفریق فوری کارروائی کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر پرمٹ، کم عمر ڈرائیورز، لین وائلیشن، ون ویلنگ اور اوور لوڈنگ پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد ہوں گے بلکہ گاڑی کو موقع پر ہی تھانے منتقل کر دیا جائے گا۔ سی ٹی او...
کراچی: یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عزیز بھٹی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی جس...
بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون (Dehradun) میں پیش آیا جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پریوین مِتّل جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں منعقدہ ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب خاندان پروگرام کے اختتام...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے تین کلو گرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے نتیجے میں کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کردی گئی ہیں۔ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔ Post Views: 4
ترجمان ڈی ایف پی کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی بات چیت میں تینوں فریقوں پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کا ہونا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بااثر عالمی حکومتوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے کردار اس مسئلے کے منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بجلی چوری پر مقدمات کے اندراج سے متعلق کریمنل بل 2024ء کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجا خرم شہزاد نواز کی صدارت میں ہوا۔ حکومتی جماعت سمیت پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بھی بل مسترد کیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا تھا کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل وخوار کیا جائے گا۔ رکن پی ٹی آئی زرتارج گل نے کہا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں، بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کراچی میں میٹر ایک شخص...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) عدالت نے عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دے دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے قومی فریم ورک ناگزیر ہے۔ قانون و انصاف کمشن کے زیراہتمام عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، سپریم کورٹ کے ججز اور ماہرین نے شرکت کی۔ جسٹس شاہد وحید نے پاکستان کے عدالتی نظام میں معلوماتی ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور ارتقاء کا جائزہ پیش کیا، چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے اقدامات کو سراہا۔ سمپوزیم کے شرکاء سے گفتگو، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا تھاکہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا انضمام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیدائشی طور پر یا کمسنی میں ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن مریض بچوں کے لئے ’’سی ایم انسولین برائے ذیابیطس‘‘ کے منفرد پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خود جاکر ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ پروگرام لانچ کیا۔ مریم نواز پاکستان پوسٹ کے رائیڈرز کے ہمراہ خود انسولین کارڈ لے کر کمسن بچوں کے گھروں میں پہنچ گئیں۔ سبزہ زار کیو بلاک کے واسع عدنان کو گھر جاکر انسولین کارڈ دیا۔ جمیل ٹاؤن جاکر زینب وحید اور زین شہزاد کو بھی ’’سی ایم انسولین کارڈ‘‘ دیا۔ وزیراعلیٰ نے واسع، زینب اور زین کو انسولین،گلوکو میٹر بی ایس آر سٹرپس اور نیڈل کا باکس بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ کمسن واسع عدنان...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حکام نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں اور واقعہ میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے سکول کی بس پر ہونے والے حملے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
بارکھان /اسلام آباد(این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں روشن مستقبل اور سہارا کارڈ کا اجرا ، یتیموں ، بیواؤں کو ماہانہ 5 ہزار روپے ملیں گے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیر اعلیٰ علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ کے ذریعے 5 سے 16 سال تک کی عمر کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر روشن مستقبل کارڈ سے 9 ہزار یتیم بچے مستفید ہوں گے۔ ...
عزیر احمد غزالی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیراہتمام ضلع نیلم کے علاقے آٹھمقام میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ انہوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور بھارتی تسلط سے مقبوضہ علاقے کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔...
محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 27 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث 27 مئی (شام/رات) سے 31 مئی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک اور...
اگرچہ انہوں نے اپنے پیغام میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ طنز براہ راست ان سیاسی شخصیات کی طرف اشارہ ہے جو اہم قومی اور آئینی معاملات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ اٹھو اور قوم کی آواز بنو یا پھر ایک طرف ہو جائو۔ ذرائع کے مطابق آغا روح اللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس” پر سیاسی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے ایک دوٹوک پیغام میں کہا ”او...
(نوجوان بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں،ورنہ میری گولی تو ہے ہی) پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا،بھارتی وزیراعظم اپنی فوج کی شکست سے بوکھلائے مودی نے گجرات کی ریلی سے خطاب میں عوام کو مخاطب کرلیا پاکستان کے ہاتھوں تین رافیل سمیت 6 طیارے اور 26 دفاعی تنصیبات تباہ کرانے اور ذلتیں سمیٹنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو کھلی دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں، ’ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘اپنی آبائی ریاست گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی وہ...
انتظامیہ لاعلم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کر لیا قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں...
چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ کی جانب سے مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں...
سی ٹی اسکین فارم پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کی موجودگی پر سوشل میڈیا پر ایک شور برپا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ مریم نواز کی تصویر والا فارم جعلی ہے۔ اس کی حقیت کیا ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپتال فارم پر مریم نواز کی تصویر ہیلتھ فارم پر مریم نواز کی تصویر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، شرکائے تقریب کا مطالبہ
حریت کانفرنس اسلام آباد کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام تائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں و کشمیر شاخ کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے تنازعہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی، بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں محمد غالب، مزمل ایوب ٹھاکر اور ظفر قریشی کے اعزاز میں منعقدہ کی گئی۔ تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے...
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں۔ ابتدا میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی شروع کردی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ماہرہ خان رش کے دوران اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر...
ڈی جی، پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواؤں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ کھلے ڈھانچوں یا چھتوں پر لگائے گئے پینلز جب حفاظتی اقدامات کے بغیر لگائے جائیں تو وہ آندھی میں پولز سے گر کر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور راہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن کا بازار گرم ہے، صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں، خیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے، خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فیصل...
ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے والدین سے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 50 اضلاع پولیو سے متاثر ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خداکا واسطہ ہے بچوں کو ویکسین پلائیں۔ ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58...
مسلم لیگ نون کے ممبر پنجاب اسمبلی کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی، پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں ٹوٹل 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کیلئے مسلم لیگ نون کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ کو ٹکٹ دیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فاخر گھمن امیدوار ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمی بڑھنے لگی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پی پی 52 میں یکم جون کو پولنگ ہو گی، پی پی 52 میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 563 ہے۔ حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 57...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلہ سے کل جیل میں ملنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان اور دیگر راہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں کون کون ملاقات کرے گا۔؟ فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، علی محمد کے نام شامل ہیں۔ ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، پی ٹی...
اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہمارے پُرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے، ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کرپٹ...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔لیویز کے مطابق ہری چند کے علاقے میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مسلح افراد نے خواجہ سراؤں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور بدرگہ کے مقام پر فائرنگ کی۔مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وفا نامی خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 40 افراد زخمی ہوگئےپولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی 28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے...
سٹی 42: سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسروں کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دے دی گئی ترقی پانے والے افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقیوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھی،سلیکشن بورڈ اجلاس رواں برس 11 سے 14 مارچ چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت ہوا تھاجوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن اعجاز احمد میہسر کی گریڈ 21 میں ترقی ،اعجاز احمد میہسر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ڈی جی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن عرفان امان یوسف زئی کی گریڈ 21 میں ترقیعرفان...
پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواوں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، علی محمد کے نام شامل ہیں۔ ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لئے جیل جائیں گے۔
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ سے کشمیری عوام ہرگز خوش نہیں ہیں بلکہ وہ امن چاہتے ہیں، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ جنگ صرف اور صرف تباہی ہے، افسوس کہ میڈیا بھی مثبت کردار ادا نہیں کر رہا، ایسے میں میڈیا کو لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید سلیم گیلانی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ سید سلیم گیلانی متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے مرکزی ذمہ دار اور جموں و کشمیر مرکز سادات...
مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی، جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور...

وفاقی ایچ ای سی کا کارنامہ: جامعات کے ملازمین تنخواہوں سے محروم، وائس چانسلرز کے سرکاری فنڈز پر دورے
کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے نامساعد مالی حالات اور سرکاری جامعات میں شیڈول مالی خساروں کے باوجود پبلک فنڈز سے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو سرکاری خرچ(جامعات کے فنڈز) سے مراکش میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھجوانے کے لیے باقاعدہ خطوط جاری کر دیے ہیں۔ یہ کانفرنس جون کے آخری عشرے میں مراکش کے دارالحکومت رابت میں خود ایچ ای سی کی جانب سے ہی ہورہی ہے جس کے لیے عوامی کے ٹیکس اور طلبہ کی فیسوں سے چلنے والے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ...
سٹی42: سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پشاور میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکن خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ آج پشاور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد کے بعد بلاول بھتو نے اپنے بیان میں کہا، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا، خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹھوس منڈیٹ اور یقین دہانیوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود ’’نہ تو سیاسی عمل رکا ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ جام ہوا ہے۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالتی کارروائی کا حصہ ہے، جس کی پاسداری ہر صورت میں ہونی چاہیے۔ انہوں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کے لیے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ “صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے۔ تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں...
پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کے آغاز میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت نے تشدد کے ساتھ تحریک کو کچلنے کا آغاز کر دیا۔ پولیس نے آنسو گیس کی برسات کر دی، پیپلز پارٹی کے اہم لیڈر آنسو گیس کے حملے میں زخمی ہو گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی سوبائی حکومت کی مسلسل کرپشن کے خلاف آج پشاور میں خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا آغاز ایک پر امن احتجاج سے کیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے ہی احتجاج پر آنسو گیس کی برسات کروا دی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد آنسو گیس کی شیلنگ کی زد میں آ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے...
پاکستانے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہیں دو سال کے لیے کوچنگ ملی ہے، ان کا مشن ہے کہ پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ میں کامیابیاں دلائیں۔ ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔بنگلا دیش کی ٹیم اس کنڈیشنز میں کافی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران کافی پاکستانی کرکٹرز سے شناسائی ہو چکی ہے۔پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ، پلان بنا لیا ہے کہ کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کوئٹہ سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج خضدار دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا پیرکے روز ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا۔ گورنر کے پی نے اے پی ایس خضدار بس حملے کے زخمی بچوں اور دیگر کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی بلوچستان کو زخمی بچوں...
خیبرپختونخوا میں یتیموں اور بیواؤں کی کفالت کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ یتیم بچوں کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور بیواؤں کے لیے سہارا کارڈ کے اجرا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے علی امن گنڈاپورنے اعلان کیا کہ یتیم بچوں اور بیواؤں کو مالی معاونت کی فراہمی کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا باضابطہ اجرا کردیا گیا ہے۔ تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین، اراکین صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام بھی شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کس تاریخ کو ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یتیم بچوں میں روشن مستقبل جبکہ بیواؤں میں سہارا کارڈ تقسیم کیے۔ روشن مستقبل کارڈ...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو چار مواقع دیے تھے کہ وہ بروقت اپنا حج پراسیس مکمل کر سکیں مگر ڈیڈ لائن گزرنے تک ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس کی وجہ سے پرائیویٹ کوٹہ پر حجاج متاثر ہوئے، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کا معاہدہ ہوا کہ 14 فروری تک حج کے تمام عمل کو مکمل کریں گے مگر حقیقت میں اس تاریخ تک صرف 3 ہزار لوگوں کا عمل مکمل...
ملاقات کے دوران علامہ مختار امامی نے کہا کہ مورو میں ہونے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے اور مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مظلوموں کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اُٹھایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ ایم ڈبلیو...
اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کی شق نمبر (x) "گورنمنٹ لینڈ" کی تعریف کے مطابق اب تک کی جانے والی تمام الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضے کو نہ صرف قانونی شکل دی گئی بلکہ الاٹ شدہ اراضی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے، جس کیوجہ سے اس ایکٹ کی اصل روح مجروح ہوچکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کنال زمین سے محروم ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان سب ڈویژن گمبہ سکردو کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس سید احمد شاہ الحسینی امام جامعہ و الجماعت گمبہ سکردو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سب ڈویژن گمبہ سکردو کے علماء کرام و عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں لینڈ...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا خیبر پختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبر پختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی...
فائل فوٹو۔ پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کےلیے”سی ایم انسولین کارڈ“ کا آغاز کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود رائیڈر کے ساتھ انسولین کارڈ لے کر گھروں میں پہنچ گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ وہ ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہیں۔انھوں نے کہا خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے خاندانوں تک دوا یا انسولین حکومت پہنچائے گی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کی شق نمبر (x) "گورنمنٹ لینڈ" کی تعریف کے مطابق اب تک کیے جانے والے تمام الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضے کو نہ صرف قانونی شکل دی گئی بلکہ الاٹ شدہ اراضی کو بھی مخفی رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس ایکٹ کی اصل روح مجروح ہو چکی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ہزاروں کنال زمین سے محروم ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان سب ڈویژن گمبہ سکردو کا ایک اہم مشترکہ مشاورتی اجلاس سید احمد شاہ الحسینی امام جامعہ و الجماعت گمبہ سکردو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سب ڈویژن گمبہ سکردو کے علماء کرام و عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔...
پشاور: پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبرپختونخوا حکومت کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید قرباں قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں سے رونق بڑھ جاتی ہے، وہیں ان جانوروں کا خیال بھی خوب رکھا جاتا ہے۔ اب جبکہ عیدالاضحٰی میں کم دن رہ گئے ہیں تو گلی محلوں میں ابھی سے جانور نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ قربانی کے جانور بے قابو ہو جاتے ہیں اور شہریوں کی دوڑیں لگوا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر قربانی کے جانور کی ایک ایسی ویڈیو نے توجہ حاصل کر لی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اونٹ نے شہری کا ہاتھ دبوچ لیا اور بہت ہی مشکل سے وہ اسے چھڑانے میں کامیاب ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا...
عدالتوں کو عوام کیلئے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے منعقدہ سپوزیم کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں پروگرام کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے” کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں عدلیہ کے ارکان، بین الاقوامی ماہرین، اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔اعلامیے...
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے حکومتی ذرائع نے مملکت میں شراب کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کی تردید کردی۔ عرب نیوز کے مطابق متعدد غیر ملکی میڈیا اداروں کی جانب سے کیے جانے والے دعووں میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے سنہ 2026 سے شراب کی فروخت کا لائسنس دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے تاہم یہ دعوے غلط ہیں۔ ان دعووں میں متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے اور یہ سعودی عرب میں موجودہ پالیسیوں یا ضوابط کی عکاسی بھی نہیں کرتے۔ سعودی عرب، سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے اپنے وژن کے تحت ایک منفرد اور ثقافتی طور پر عمیق تجربہ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس نقطہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کے آرڈر پر این ایچ اے محض ایک اور لیٹر نکال دیتا ہے۔ میں بے معنی آرڈر پاس نہیں کرنا چاہتی۔اقلیتوں کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ یہ معاملہ میرے دل کے قریب ہے، ہمارے ہاں غیر مسلموں کا تحفظ ضروری ہے۔ ان کے عدم تحفظ سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا منفی تاثر جاتا ہے۔ ایک اسلامی ریاست میں غیر مسلموں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکیروزدیے...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے منعقدہ سپوزیم کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں پروگرام کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے" کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں عدلیہ کے ارکان، بین الاقوامی ماہرین، اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد وحید نے پاکستان کے عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور ارتقاء کا جائزہ پیش کیا، جس میں حاصل شدہ سنگ میل...
فائل فوٹو۔ راولپنڈی کے علاقے روات میں موٹرسائیکل سواروں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ریکارڈ یافتہ تھا، جس نےچند دن قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنےہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔
کراچی: شہر قائد سے دھابیجی کی جانب جانے والی ایک کوسٹر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کوسٹر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ متاثرہ افراد تفریحی سفر پر کینجھر جھیل جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق زخمیوں میں 18...
سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے...