2025-07-26@12:09:42 GMT
تلاش کی گنتی: 114
«کامران ٹیسوری نے کہا کہ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد : حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بڑی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں القادر کیس کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں چیلنج کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کور کمیٹی نےکور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلا نے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے کہا ہمیں میڈیا سے تمام باتوں کا پتہ چلتا ہے، اعتماد میں لیا جائے، ارکان نے کہا حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہیں لگتا تھا بانی تحریک...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ — فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کوچیلنج کر دیا۔عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ذرائع آمدن بتا دیں، ذرائع آمدن نہیں تو لاہور میں 25 کروڑ روپے کا گھر کیسے بن گیا؟اُنہوں نے کہا کہ ایک شخص کو 80 سے 90 ارب روپے کا فائدہ دیا گیا، پی ٹی آئی دورِ حکومت میں کابینہ سے بند لفافے کی منظوری دی گئی، کابینہ کے بند لفافے کے بعد جرمانہ سیٹل کر کے عمران خان نے اربوں روپے کمائے۔ جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، اور دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو شکست دینے کے...
شوکت یوسف زئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ آدھے وزراء مذاکرات کرنے اور آدھے انہیں سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پارٹی اور بانیٔ پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں۔ پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط دیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں...
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ قادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے، فیصلہ بار بار کیوں ڈیلے کیا جاتا ہے؟ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا ذاتی فائدہ اٹھایا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کر دیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی۔ شیخ وقاص اکرم کے مطابق پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، نہ کہ بانی اور بشریٰ کے اکاؤنٹ میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر تمام معاملات قومی اتفاق سے حل ہونا چاہئیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیا ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ذاتی نوعیت کی ہوئی، وہ میرے گھر آ جاتے ہیں، حکومت نے کچھ مدارس کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر تمام معاملات قومی اتفاق سے حل ہونا چاہئیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیا ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیالمحسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن...
فوٹو بشکریہ فیس بُک پیج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکن کی عیادت کی۔اس موقع پر علیمہ خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کی قربانیوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سلام پیش کرتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ زخمی پی ٹی آئی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ عمران کا اپنا کیس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن میں لے جانے کا فیصلہ راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا... یاد رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...