2025-11-10@19:36:12 GMT
تلاش کی گنتی: 46894
«ان سے پاک»:
(نئی خبر)
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں کی گھن گرج سنائی دی گئی۔ شاندار فلائی پاسٹ پیش کیاگیا۔پاک فضائیہ کے طیاریوں کی گھن گرج نے پریڈ گراؤنڈ میں موجود حاضرین کومسحور کر دیا۔پاکستانی لڑاکا طیارے فضا میں اڑے پریڈ میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔اس حوالے سے وفاقی وزیرِاطلاعات عطااللہ تارڑ سماجی رابطے کی سائٹ پر خصوصی طور پر پاک فضائیہ کو سراہا۔انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے. قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت...
طالبان کے اقتدار میں آنے سے پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بڑھے،دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان پر دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور 7نومبر کو استنبول میں اختتام پذیر ہوا، پاکستان دوطرفہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کا بنیادی مسئلہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا ہے، پاکستان دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں، حامیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے پرعزم ہیں، افغانستان...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان عبوری حکومت میں پاکستان مخالف لابی سرگرم ہے، مسلح دہشت گردوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، برادر ممالک ترکی اور قطر کی ثالثی میں، 7 نومبر 2025 کو استنبول میں مکمل ہوا۔ پاکستان برادر ممالک ترکی اور قطر کی ان مخلصانہ کوششوں کی دل سے قدر کرتا ہے، جو انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے اُس بنیادی مسئلے پر ثالثی کے لیے کیں، جو افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جاری ہے۔ گزشتہ چار برسوں سے، جب سے افغانستان میں طالبان حکومت برسر اقتدار...
عوامی اجتماع سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ حق پرستوں کا رہے گا، آج کا یہ پروگرام شہر کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کر رہا ہے، شہر کے مسائل یہاں پر زبردستی مسلط لوگوں کی وجہ سے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کراچی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آج پاکستان میں مڈل کلاس کی کوئی جماعت ہے، تو وہ صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کل بھی ہمارا تھا آج...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
استنبول (ویب ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو اعلان کیا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان، وزیرِ دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ اعلان آذربائیجان سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں جاری مذاکرات جمعے کو کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے تھے، کیونکہ فریقین سرحد پار دہشت گردی کی نگرانی اور روک...
علامہ اقبالؒ کے یومِ ولادت پر قوم کے نام پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی رہے، جنہوں نے ہر مرحلے پر ان کی رہنمائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ آج بھی خصوصاً نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نہ صرف تحریکِ پاکستان کے فکری ستون تھے بلکہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے حقیقی رفیقِ کار بھی...
اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی...
پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ترکی اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں 7 نومبر 2025 کو مکمل ہوا، مذاکرات میں افغانستان سے پاکستان پر ہونے والے دہشتگرد حملوں، عارضی جنگ بندی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت، دفترِ خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان برادر ممالک ترکی اور قطر کی مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کی قدر کرتا ہے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا، مذاکرات کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے دہشتگرد حملوں کے مسئلے کو حل کرنا تھا، جو گزشتہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے 148ویں یوم پیدائش پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Today we honor & pay tribute to Dr. Allama Muhammad Iqbal, whose vision and philosophy were the foundation for Pakistan. His ideals of faith, self-reliance, and discipline continue to guide Pakistan and the Muslim world. #IqbalDay ???????? — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 9, 2025 وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’آج ہم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کے وژن اور فلسفے نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بے بنیاد اور نفرت انگیز بیان پر صوبے کے عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ شدید ردعمل میں شہریوں کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سرحدوں اور قبائلی علاقوں میں امن و امان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مساجد کے حوالے سے نہایت غلط بیان دیا ہے اور انکے بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان سے ملک پر برے اثرات پڑیں گے، پاک فوج کی جانب سے تمام امور پر نہایت اچھے اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپنی سیاست کے لیے آخری حد پار کر دی ہے۔ انہوں...
ایوب خان ۔۔۔ کمانڈر ان چیف سے وزیرِاعظم اور صدرِپاکستان تک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز تحریر۔ محمد محسن اقبالتاریخ میں کچھ حقیقتیں ایسی ہوتی ہیں جو کتابوں اور سرکاری دستاویزات کے اوراق میں خاموشی سے دفن رہتی ہیں۔ یہ عام لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں، یہاں تک کہ کوئی محقق ان کے انکشاف کا ذریعہ بنے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے کئی ابواب اسی نوعیت کے ہیں، جہاں واقعات کی عمومی تعبیر ان کی حقیقی گہرائی سے میل نہیں کھاتی۔ انہی تاریخی حقائق میں سے ایک حقیقت پاکستان کی ایک ہمہ جہت اور کسی حد تک متنازع شخصیت — فیلڈ مارشل محمد ایوب خان — کے عروج و زوال سے وابستہ ہے۔ بیشتر پاکستانی...
عثمان خان: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ طے پاگیا۔سعودی نائب وزیر حج و عمرہ اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کردیئے۔دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو،ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران شریک ہوئے۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس...
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف 3روزہ سرکاری دورے پر اتوار کے روز بنگلہ دیش پہنچے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، روابط اور خیرسگالی کو فروغ دینا ہے۔ ڈھاکا کے بانانی میں بنگلہ دیش نیوی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل نوید اشرف کا بنگلہ دیش نیوی کے سربراہ ایڈمرل ایم ناظم الحسن نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش بحریہ کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا ایڈمرل اشرف نے معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی بعد ازاں دونوں بحری سربراہان نے ملاقات میں پیشہ ورانہ تعاون اور تربیتی امور...
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کی فکر و فلسفہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے بیداری اور آزادی کا پیغام ہے اُنہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے آزادی، خودی اور خوداعتمادی کے جذبے سے منور کیا۔ اقبالؒ کی فکر نے نہ صرف ایک نئی سوچ کو جنم دیا بلکہ تحریکِ آزادیِ ہند میں تازہ روح پھونکی جس کے نتیجے میں ایک خودمختار...
ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔ کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے گزشتہ شب جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان، سعودی کمپنی نے اخراجات میں کمی کر دی دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے۔ Congratulations to the Pakistan Cricket Team and the entire nation on winning the Hong Kong Super Sixes title! ???? A fantastic display of skill, passion, and teamwork truly showcasing Pakistan’s cricketing spirit at its best.#PakistanCricket #HKSuperSixes pic.twitter.com/IUONQMCYXv —...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی 4 قراردادیں منظور کر لی ہیں۔ جنرل اسمبلی کی یہ مین کمیٹی تخفیفِ اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور سے نمٹتی ہے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر پاکستان کی 2 قراردادیں، علاقائی تخفیفِ اسلحہ اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر اعتماد سازی کے اقدامات، منظور کیں۔ دیگر 2 قراردادوں میں غیر ایٹمی ممالک کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کی دھمکی سے بچانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات کی تشکیل، اور علاقائی و ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کے کنٹرول سے متعلق قراردادیں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کے بعد امریکا نے بھی شامی صدر احمد الشرع پر...
فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آنے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں اور میچ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ فخر زمان کو حسن علی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز مکمل کی، جو کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔گرین شرٹس نے پروٹیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں شکست دی، جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ٹیکس نظام کی بہتری، اخراجات میں شفافیت اور سرکاری اداروں میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے دو غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق، حکومت 60 کروڑ ڈالر کا قرض ورلڈ بینک کے تحت پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسِو ڈویلپمنٹ پروگرام سے اور 40 کروڑ ڈالر کا قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام سے حاصل کرے گی، موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق یہ رقم تقریباً 281 ارب روپے بنتی ہے۔قرضوں کا مقصد بجٹ سپورٹ فراہم کرنا ہے اور اس سے کوئی نیا اثاثہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزارتِ...
معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ کی معروف کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیت حافظ گروپ کے سربراہ عبد الخالق لک کو متفقہ طور پر پاکستان انوسٹر فورم کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ عبدالخالق لک، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے بھرپور حامی ہیں، نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ فورم کی مزید کامیابی اور انوسٹر فورم کے تجارتی مفادات کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ عبدالخالق لک اپنی ملنساری، خدمتِ خلق کے جذبے اور شرافتِ کردار کی وجہ سے کمیونٹی میں خاص مقام رکھتے ہیں، اور...
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں میں کویت کو 44 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے منگ کوک کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کویت کے خلاف زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور آغاز ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اوپنر عبدالصمد نے یاسین پٹیل کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا دھماکے دار آغاز کیا۔ دباؤ میں آ کر پٹیل نے اسی اوور میں 3 وائیڈ بالز بھی کرائیں۔ نوفے نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا جڑ دیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان...
پشاور: ایف آئی اے پشاور زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے نادرا ریجنل آفس پشاور سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں۔ گرفتار ملزم صدیق اللہ افغان شہری ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ گرفتار ملزم یونس خان نے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش ہو کر جعل سازی میں کردار ادا...
پاکستان نے ویتنام اور ایران کے ساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں وسعت آ رہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی ویتنام اور ایران کے سفیروں سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ترجیحی تجارتی معاہدہ کے تحت ٹیکس میں کمی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ویتنام کے...
ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان سربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین ریاست اور شہریوں کے درمیان عمرانی معاہدہ ہوتا ہے، مجھ سے آئین کے تحفظ کا 5 بار حلف لیا گیا ہے، عوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلا رہے ہیں ہمارے پاس اس تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ 1971ء میں پاکستان ٹوٹا، اب پاکستان ایک مرتبہ پھر تاریخ...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں شامل وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔ ہانگ کانگ سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ "آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور...
(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا ایران نے پاک۔افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرِ خارجہ اسحٰاق ڈار نے ایرانی ہم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔ جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ عالم اسلام متحد نہ ہوا...
مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے اور ہر سال پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔علامہ محمد اقبال ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جس کے خواب کے نتیجے میں آج دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام بھی چمکتا دمکتا دکھائی دیتا ہے، علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے، والدین نے آپ کا نام محمد اقبال رکھا۔ڈاکٹر علامہ اقبال نے جاوید منزل میں 3 برس گزارے، اپنی ابتدائی تعلیم بھی سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا،...
چودھری شجاعت سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کیلئے عملی اقدامات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔ جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ...
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، خواجہ نافع 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے زبردست مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی دلچسپ اور اعصاب شکن ثابت ہوا، جس میں فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 6 اوورز میں شاندار 121 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بیٹرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے آغاز سے ہی آسٹریلوی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ خواجہ نافع نے برق رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی نصف سنچری مکمل کی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد...
پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز باکو، اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے، اور خطے سمیت مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ اتفاقِ رائے باکو میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ہوا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی اسپنر ابرار احمد اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنگِ میل عبور کیے۔ اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 70 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس اننگز کے ساتھ ہی ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کر لیے، وہ یہ کارنامہ صرف 158 اننگز میں سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین کھلاڑی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد...
سری لنکا کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 17 سے 29 نومبر تک کھیلی جائے گی۔
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لئے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔ دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا، پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں، اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ...
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کیلئے خودداری کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے، اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اور اہل پنجاب مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ اقبالؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور رہبر تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظمؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزاراقبال پرفرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا فکری ورثہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گا۔ یومِ اقبال کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا، اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ان کا 1930ء کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔ صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا، اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی، ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم...
پشاور ( نیوزڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا، جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیقات فراہم کر کے صدیق اللہ کی شہریت کی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارشاد قریشی:پاکستان سری لنگا ،زمبانوے کرکٹ ٹرائی سیریز کا معاملہ، میٹرو بس سروس ٹیم مومنٹ کے دوران بند رہے گئی، میچ کے دوران رحمن آباد ، ختم نبوت اور فیض آباد اسٹیشنز کو بند رکھا جائے گا. پاکستان ،سری لنگا ،زمبانوے کرکٹ ٹرائی سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میٹروبس سروس کو بند رکھا جائے گا، میٹرو بس سروس ٹیم مومنٹ کے دوران بند رہے گی۔ میچ کے دوران رحمن آباد ، ختم نبوت اور فیض آباد اسٹیشنز کو بند رکھا جائے گا جبکہ دیگر اسٹیشن پر میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا میٹروبس حکام کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس...
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں، جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے اپنی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔ دوسری دو قراردادیں ’جوہری ہتھیاروں...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اور اہلِ پنجاب علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا اور قوم کی سمت متعین کی، اقبال کے افکار نے قائداعظم محمد علی جناح کے قافلے کو منزل کی طرف رواں دواں رکھا۔مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کے لیے اپنی شاعری میں فکر انگیز پیغام دیا اور قوم کو خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔ ہر زندہ اور جیتی جاگتی قوم اپنا احتساب کرتی ہے:...
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) مسلمانوں کے لیے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے اور انسانی روح بیدار کرنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ محکوم قوموں کو جاگ اٹھنے اور ایک نئی تہذیب تعمیر کرنے کا سبق دینے والے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوگی ۔ واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔...
اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے باکسر قدرت اللہ اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں قدرت اللہ نے فلسطینی باکسر یوسف عبد العزیز کو شکست دی۔پاکستانی باکسر کے مکمل حاوی ہونے کے بعد ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ روک کر قدرت اللہ کو فاتح قرار دیا۔اس سے قبل عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
پاک فوج کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز وانا :(آئی پی ایس) پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے مساجد کی شکل میں مقدس تحفہ پیش کیا گیا۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی، مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ امام مسجد کا کہنا تھا کہ سپین مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہی جب کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کا کہنا تھا کہ اتنی...
ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ ...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔ Tagsپاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی و سینیٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ ناصر عباس نے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری اپنے مشترکہ ویڈیو پیغام میں نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ 1971 میں پاکستان ٹوٹا، اب ایک مرتبہ پھر ملک تاریخ کے نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، پاکستان کے اندر جمہوری ادارے مفلوج کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سیاہ اور تاریک 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، کل رات ساڑھے اٹھ بجے پوری قوم اٹھ کر ایک ہی نعرہ لگائے گی اور وہ یہ...
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ...
فائل فوٹو شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے۔لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔یومِ اقبال کے حوالے سے آج ملک بھر میں تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے اشعار اور افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔ واضح رہے کہ اقبال منزل میں...
شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ کمانڈر پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پرُ وقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر سلامی دی۔ جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گیا۔ پاک...
باکو+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ترکیہ اور آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر ممنون ہیں۔دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ آذربائیجان کے یوم فتح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر آذربائیجان کا تقریب میں شرکت کی دعوت دینے پر مشکور ہوں۔ یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جانب سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان، ترکیے، آذربائیجان تین ملک، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تینوں برادر ممالک نے کئی بار اپنی دوستی اور یکجہتی...
باکو (نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان کے یوم فتح کی پریڈ میں پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی۔ قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے بھی ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ ملکر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ باکو کی فضاؤں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف16 طیاروں کی گھن گرج سنائی دی۔ زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ہوئی۔ دیکھنے والوں نے پاکستان‘ آذربائیجان اور ترکیہ کے فوجی دستوں کی مہارت کو خوب سراہا۔
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
شیخوپوہ (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور ہو جائے گی۔ 27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی تمام جماعتیں متحد ہیں، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، 26 ویں ترمیم میں بھی آئینی عدالت کا ذکر تھا بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد طے پایا، سنٹرآف کمانڈ مضبوط ہونا چاہئے ہماری تینوں فورسز کا سربراہ ایک ہو اور وہ لیڈ کرے۔ افواج پاکستان کا پہلے بھی چیئرمین کا عہدہ تھا لیکن اتنا فعال نہیں تھا، افواج پاکستان میں نیا عہدہ بنا کر اختیارات دیئے جا رہے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی فلم میکرز مل کر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ اس فلم سٹی پر بننے والی کمیٹی کے سامنے ایران کے ممکنہ تعاون کا ذکر رکھا جائے گا۔ آئی ڈیپ نے فلم سٹی کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایرانی وفد میں ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نڑاد، مرتضیٰ...
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC) تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور...
اسلام آباد+ نیویارک (این این آئی+ آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے۔ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیا ہے۔اقوام متحدہ کے...
میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 نومبر سے شروع ہونے والے پاک افغان استنبول مذاکرات اُس وقت اختتام پذیر ہو گئے جب مذاکرات کے دوران افغان وفد کو کابل کی جانب سے نئی شرائط پر مشتمعل مذاکرات کا نیا ڈرافٹ موصول ہوا۔ جس پر پاکستانی مذاکرات کار اور دونوں ثالثی کرنے والے ممالک ششدر رہ گئے اور مذاکرات ناکامی سے دو چار ہوئے۔ Pakistan is thankful to brotherly countries of Turkiye and Qatar for mediation of talks; onus lies on Afghanistan to fulfill its long standing international/ regional and bilateral pledges, regarding control of terrorism in which so far they have failed. Pakistan does not harbor… — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 7, 2025 لیکن گزشتہ مذاکرات کی طرح سے اِس...
سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں مسیحی کمیونٹی کی جانب سے ایک روزہ پرئیر فیسٹیول وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فیسٹیول کی پاسٹر انور فضل کی قیادت میں شرکاء نے"پاکستان زندہ باد "اور"پاک فوج پائندہ باد"کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وفاقی خواجہ آصف نے مسیحی برادری کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب، عقائد اور برادریوں کا مشترکہ وطن ہے۔ ہماری قومی یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔
اسلام آباد: سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔ 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا...
اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکس نظام کی کارکردگی بہتر بنانے،اخراجات میں شفافیت لانے اورسرکاری اداروںکے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے نام پر ایک ارب ڈالرکے 2 غیرملکی قرضے حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت 60 کروڑ ڈالرکاقرض "پاکستان پبلک ریسورسزفار اِنکلیوسِوڈیولپمنٹ پروگرام" کے تحت ورلڈ بینک سے،جبکہ 40 کروڑ ڈالر کاقرض "ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام" کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کریگی۔ موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق ایک ارب ڈالر تقریباً281 ارب روپے کے برابر بنتے ہیں،جو نیاہوائی اڈہ تعمیرکرنے یاسیکڑوں اسکول بنانے کیلیے کافی رقم ہے،تاہم یہ قرضہ جات بجٹ سپورٹ کے طور پر حاصل کیے جائیں گے اور ان سے کوئی نیااثاثہ نہیں بنایاجائیگا۔ وزارتِ خزانہ کے...
پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 37۔5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ابرار احمد نے 4وکٹیں لیں تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی، فیصل آباد میں پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ۔تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاہور: سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق اجتماع عام کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ