2025-11-03@07:34:05 GMT
تلاش کی گنتی: 281

«دھماکے کا»:

(نئی خبر)
    انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں ہی درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے گزشتہ رات 12 بج کر 16 منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء شناخت کیلئے نادرا روانہنوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دے گئے۔ پولیس کے...
    مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ  سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ  سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث  مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی،  جب کہ  اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ...
    ایک بیان میں جعفریہ الائنس رہنما نے کہا کہ دہشت گردوں کی نرسیوں کے خلاف کارروائی کئے بغیر ان حملوں کا تدارک ممکن نہیں وگرنہ دہشت گردی کی آگ مزید پھیل سکتی ہے، پاراچنار پر حملوں سے لے کر اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کے سرپرستوں کیخلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا نے مدرسہ حقانیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مولانا حامد الحق کی شہادت پر پسماندگان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ ایک بیان میں سید شبر رضا نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل نماز جمعہ کے اجتماعات پر خودکش حملہ اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداکے لئے بلندی درجات کی دعا کی ہے اور شہداکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے دارالعوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کی جانوں کا تحفظ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔
    نوشہرہ: صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے اور انسانوں جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہید افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے...
    پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم...
    پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلافسرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا...
    تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ  ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )اسرائیلی شہرتل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے(غزہ) میں ”دہشت گردی کے مراکز“ کے خلاف سخت آپریشن کا حکم دے دیا ہے جس سے امن معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے‘اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے جبکہ عرب ماہرین اسے ایک خود ساختہ حملہ قراردے رہے ہیں تاکہ اسرائیل اسے امن معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرسکے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں...
    تل ابیب(نیوز ڈیسک)تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ’دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔‘اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے...
    اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔’اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی...
    کارگل کے نزدیک نیوما علاقے میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) مارے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے گئے بھارتی فوجیوں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں آفیسرز کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ یونٹ 71 انجینئر رجمنٹ دونوں آفیسرز ایک واٹر ٹینک پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس کے اصل سبب کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ بھارتی فوج کے شعبے فائر اینڈ فیوری کور نے بیان میں کہا کہ دونوں...
    مالی (نیوزڈیسک)افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانےکے باعث کم از کم 48 کان کن جان کی بازی ہار گئے واضح رہے کہ مالی افریقہ میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ مقامی پولیس کے ذرائع...
    ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اودامسائے کی ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ چینی قونصل خانے نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
     اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا .جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے. قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) ایک سینیئر سرکاری اہلکار شہزاد زہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہرنائی ضلعے میں ایک حملے میں دس کان کن مارے گئے۔‘‘ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔ ہرنائی ضلعے کے ایک اور سینیئر سرکاری اہلکار سلیم ترین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزدور کام کی جگہ سے بازار کی طرف خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نشانہ بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا تھا۔ پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ولی کاکڑ نے...
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ جس میں 9 مزدور جانبحق، 6 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
     ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد کانکن زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
    بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر ’ایک بدنام آشرم‘ کا نیا سیزن دھماکے دار انداز میں واپس آ رہا ہے۔   سیزن 3 – پارٹ 2 کا دلچسپ ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ ایمیزون کا فری ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے، جہاں شائقین کو یہ سنسنی خیز کرائم ڈرامہ جلد دیکھنے کو ملے گا۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز میں بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں، جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں آدیتی پوہنکر، چندن رائے سانیال، تردھا چودھری، درشن کمار، وکرم کوچھر، انوپریا گوئنکا، راجیو سدھارتھ اور عائشہ گپتا شامل ہیں۔...
    افغانستان کے شہر قندوز میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق  جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکا قندوز کے ایک بنک کے باہر ہوا جس میں طالبان کے ایک اہلکار اور بنک کے سیکیورٹی گارڈ سمیت عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ طالبان حکام کے مطابق دھماکے وقت لوگ بنک میں اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں مارے گئے، پاکستان کی مذمت اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حالیہ عرصے میں افغانستان میں داعش کی مسلح کارروائیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔   آپ اور آپ کے...
    صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) القاعدہ نے یمن میں اپنے ایک سینئر رکن کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ابو یوسف محمدی حزرمی اس وقت ہلاک ہو گیا جب حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع مارب میں دھماکا خیز مواد سے بھری ایک موٹر سائیکل دھماکے سے اڑ گئی۔ القاعدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اپنے اہل کار کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
    پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی ’شیندی‘ کے فنکشن میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے دھواں دار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماورا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ان کی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور بارات کے دن ان کی بڑی بہن عروہ اور بہنوئی گلاکار فرحان سعید نے شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویدیوز میں عروہ اور فرحان سعید کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر فرحان سفید شیروانی جبکہ عروہ شیشوں سے سجے رنگ برنگے شرارے میں ملبوس ہیں۔  ...
    سٹی 42 : گلگت بلتستان  میں اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال  پرحکومت نے صوبے بھر  میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔  گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  پرنس کریم آغا خان چوتھے آغا خان تھے جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی۔ وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں اُن میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔   یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی...
    دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں کار میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران شام میں ہوانے والا یہ ساتواںواقعہ ہے جس میں کسی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔ شامی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں ملوث لوگوں سے اس کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ جرم میں شامل لوگوں کو نہ صرف سزا دی جائے گی بلکہ نشان عبرت بھی بنایا جائے گا۔شہری دفاع کے مطابق المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔نجی چینل کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) شام کے ایوان صدر نے بتایا کہ پیر کی شام کو ملک کے شمالی علاقے منبج کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ برس دسمبر میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پیر کے روز کا یہ دھماکہ ملک میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ ساتواں کار بم دھماکہ ہے، جہاں ترکی کی حمایت یافتہ فورسز اور خطے کے کرد اکثریتی گروپ کے درمیان لڑائی ہوتی رہی ہے۔ شام کے عبوری صدر کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات حملے...
    دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں پیر کے روز ہائی وے پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ منبج شہر شمالی شام میں حلب کے مشرق میں واقع ہے۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری اور خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران میں ایمبولینس کی گاڑیاں دھماکے کے مقام کی سمت روانہ ہو گئیں۔ شامی شہری دفاع کے مطابق منبج شہر کے اطراف مرکزی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے،جن میں 14خواتین تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زراعت کے کام سے وابستہ تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت...
    شام میں کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے  ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی منبیج شہر میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، حالیہ عرصے میں ترک...
    شام میں کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبج کے قریب ایک شاہراہ پر ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیتوں میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک کار بم دھماکا ہوا۔ اس دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی، گاڑی نے ٹرک کا پیچھا کیا اور نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ٹرک اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ کے...
    شام میں ایک ٹرک کو اُس وقت زور دار دھماکے میں تباہ کردیا گیا جب وہ 30 کسانوں کو لے کر گاؤں جا رہا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر منبج سے کھلے ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیت میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران ایک کار نے ٹرک کا پیچھا کیا اور عین نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ٹرک اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران شدید زخمی حالت میں 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15 کسانوں کی موت تصدیق کردی گئی جن میں 14 خواتین شامل ہیں۔ دھماکے میں واحد مارا گیا مرد، ٹرک...
    شمالی شام کے شہر منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 خواتین شامل ہیں۔ اس دھماکے میں مزید 15 خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ترک سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کا تعلق زراعت سے منسلک مزدوروں کا ہے۔ اس سے قبل...
    ڈی آئی خان(نیوزڈیسک)کرم میں بنکرز مسماری کا سلسلہ جاری جبکہ فریقین کے درمیان امن جرگے دورسرا دور آج ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔ اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیئے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری ہیں۔ دوسری جانب ضلع کرم قیام امن کے لیے فریقین...
    ڈی آئی خان: کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فریقین کے درمیان قیام امن کے لیے دوسرا جرگہ آج ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق معاہدے کے مطابق بنکرز کی مسماری کا کام آج بھی جاری ہے۔  اس دوران لوئر کرم بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز بارودی مواد سے اڑا دیے گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کل 26 بنکرز مسمار کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ مزید بنکرز گرانے کا کام آج بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے کی رو سے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کانوائے چلانے سمیت مختلف اقدامات جا ری...
    مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ” میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ” اور "اینیمل” کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔  فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب”...
    مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ" میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ" اور "اینیمل" کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔  فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔  فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی...
    ملتان میں گزشتہ دنوں گیس باؤزر سے ہونے والے دھماکے کی تفتیش کے دوران تھانہ مظفر آباد کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او مظفرآباد بشیر احمد پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی منتقلی کے اڈوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنے میں ملوث ہیں۔ عہدے سے ہٹائے جانے والے ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔ تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پانچ روز قبل گیس باؤزر میں ایل پی جی کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا تھا، اس دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوئے تھے۔
    بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے، اور اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی اور مہیش بابو کی آنے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، SSMB29 میں جنوبی بھارتی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کو ایک اہم کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے۔ اب ان کی جگہ جان ابراہم نے لے لی ہے۔  ذرائع کے مطابق، "جان ابراہم حیدرآباد میں شوٹنگ کریں گے اور ان کے کئی سینز پریانکا چوپڑا کے ساتھ ہوں گے۔" یہ فلم ایس ایس راجامولی کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے، جس میں مہیش بابو...
    اسلام آباد: ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔ نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی باؤزر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاء ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، باؤزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ مزید پڑھیں؛ ملتان، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 6 افراد جاں بحق، 39 زخمی اوگرا کی جانب سے غیر قانونی باؤزر...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اور مسلمان نوجوان مودی کے ہندوتوا ازم کی بھینٹ چڑھ گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پلوال میں مشتعل ہجوم نے ایک ٹرک کو گھیرے میں لے لیا جس میں ایک گائے اور ایک بچھڑا موجود تھا۔ ٹرک میں یوسف نامی مسلمان نوجوان سوار تھا جس نے ہجوم کو بتایا کہ یہ گائے اور بچھڑا بیمار ہے جسے علاج کے بعد گھر لے جا رہا ہوں۔ تاہم مشتعل ہجومنے ایک نہ سنی، یوسف اور اس کے ساتھ موجود ٹرک ڈرائیور کو لاٹھیوں، گھونسے اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 28 سالہ یوسف شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے مقامی اسپتال اور پھر دہلی کے...
    ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور  28 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو  نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا،زور دار دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جس کے باعث شہری شدید خوف میں مبتلا ہوگئے  ۔واقعہ  کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور پانچ گھنٹے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گیس سے بھرے بائوزر میں دھماکے سے  بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں، بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ریسکیو آپریشن میں 16...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس افسوسناک واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور قیمتی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح...
    ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکہ ہوا جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو نشتر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 13 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعہ رات گئے پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی مکانات بھی منہدم ہوئے۔ کمشنر ملتان کے مطابق دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ریسکیو کی 16 گاڑیوں نے 5 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد قابو پالیا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے:کوہاٹ روڈ پر گیس لیکج سے دھماکا، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی عینی شاہدین کے مطابق...
    خضدار(نیوز ڈیسک) ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیر مواد سڑک کنارےکھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے گزرتے ہی دھماکا ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ،...
    —فائل فوٹو خضدار میں ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر دھماکا ہوا ہے۔لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمیپولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے بس کے گزرتے ہی دھماکا ہو گیا تھا، جاں بحق اور زخمی مسافر بس میں سوار تھے۔حکام نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔
    بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ایک آرڈیننس فیکٹری میں آج صبح زوردار دھماکے کے نتیجے میں نصف درجن کارکنوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ضلعی کلکٹر سنجے کولٹے نے بتایا ہے کہ دھماکا مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً 10:30 بجے پیش آیا۔ ریسکیو اور طبی عملہ دھماکے کی جگہ پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے اٹھتا ہوا دھویں کا گھنا بادل دور تک دکھائی دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کا...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی موبائل دھماکے سے جزوی تباہ ہوگئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود باران پل کے قریب پولیس موبائل دھماکے سے متاثر ہوئی، یہ آئی ای ڈی بم دھماکا تھا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دھماکے کا نشانہ بن گئی، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی۔ بنوں میں پولیس کی گاڑی دھماکے کی...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی گاڑی دھماکے کا شکار ہوگئی۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں باران پل کے قریب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، گاڑی کو جذوی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی بم دھماکا ہوا۔  
    پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) رہائشی علاقے العمران ٹاؤن میں گھر میں قائم ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، پورا گھر جل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سلنڈر دھماکے کے بعد اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، سر سید روڈ پر واقع کیمروں کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق العمران ٹائون کے رہائشی شاہد ملک نے غیر قانونی طور پر گھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان قائم کر رکھی ہے جس میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور گھر میں آگ لگ گئی، گھر میں موجود اہلخانہ گھر سے باہر نکل گئے اور خوش قسمتی سے...
    مقبوضہ کشمیر میں معمول کے گشت پر مامور بھارتی فوج کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس میں 10 فوجی سوار تھے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج کی گاڑی مبینہ طور پر بارودی سرنگ پر چڑھ گئی۔ جس سے زور دار دھماکا ہوا اور افراتفری پھیل گئی۔ مزید نفری طلب کی گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔ امدادی کاموں کے دوران 8 فوجی اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چند فوجی مردہ حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ دھماکے...
    ---فائل فوٹو  کوئٹہ کے نواح میں واقع سنجدی کوئلہ کان میں پیش آئے حادثے کا مقدمہ ہنہ تھانے میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ محکمۂ مائنز کے انسپکٹر کی مدعیت میں کان کے مالکان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سنجدی کوئلے کی کان میں 9 جنوری کو دھماکے سے 12 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔کوئلے کی کان میں دھماکے سے جاں بحق 4 مزدوروں کی لاشیں 12 جنوری کو نکال لی گئی تھیں۔کان میں پھنسے ہوئے 8 کان کنوں کے بچنے کے امکانات کم ہیں، ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔بجلی کی دوسری لائن بچھانے اور ملبہ ہٹانے سے امدادی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے شر پسند عناصر کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کے بلوچستان میں بد...
    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پھالیہ کے نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے- زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ  نے آتشبازی کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں –
    ---فائل فوٹو  کوئٹہ میں واقع سنجدی کوئلہ کان میں پھنسے 8 مزدوروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کے مطابق کان سے گزشتہ روز 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔پی ڈی ایم اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں 2 روز قبل گیس دھماکے کے باعث 12 کان کن پھنس گئے تھے۔ کوئٹہ، سنجدی کی کوئلہ کان میں پھنسے کانکنوں کو 2 روز بعد بھی نکالا نہ جاسکاکوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے کے بعد پھنسے ہوئے کانکنوں کو دو روز گزرنے کے باوجود بھی نکا لا نہیں جاسکا، متاثرہ کان سے اب تک 4 کانکنوں...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد نکالی گئی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔کوئٹہ میں سنجدی کی متاثرہ کوئلے کی کان میں گذشتہ روز گیس بھرنے اور دھماکے سے کان منہدم ہوگئی تھی، جس کے باعث 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔ریسکیو آپریشن کے دوران کان سے چار لاشیں نکالی گئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق چاروں کان کنوں کا تعلق سوات سے تھا۔ جاں بحق کان کنوں کی شناخت عمر ولی، اظہر دین، نعمان سعید ولد نور البہار اور نظام اللہ ولد محمد یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاشیں دو ہزار فٹ گہرائی سے نکالی گئیں،...
    منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو...
    چمن (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے اسٹیشن روڈ پر دھماکے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
    کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے کے بعد پھنسے ہوئے کانکنوں کو دو روز گزرنے کے باوجود بھی نکا لا نہیں جاسکا، متاثرہ کان سے اب تک 4 کانکنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عبدالغنی نے بتایا کہ 9 جنوری کی شب کوئٹہ سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر سنجدی کول فیلڈ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں بارہ کانکن کان کے اندر چار ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے، جن کو نکالنے کیلئے محکمہ معدنیات، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 4 کانکنوں عمیر ولی، اظہر...
    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گزشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں مبینہ اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قبائیلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دیگر 2 اغوا کار بھی مارے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے بتایا گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ...