بوبی دیول کی واپسی: 'ایک بدنام آشرم' سیزن 3 پارٹ 2 کا دھماکے دار ٹیزر جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر ’ایک بدنام آشرم‘ کا نیا سیزن دھماکے دار انداز میں واپس آ رہا ہے۔
سیزن 3 – پارٹ 2 کا دلچسپ ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ ایمیزون کا فری ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے، جہاں شائقین کو یہ سنسنی خیز کرائم ڈرامہ جلد دیکھنے کو ملے گا۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز میں بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں، جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں آدیتی پوہنکر، چندن رائے سانیال، تردھا چودھری، درشن کمار، وکرم کوچھر، انوپریا گوئنکا، راجیو سدھارتھ اور عائشہ گپتا شامل ہیں۔
ٹیزر میں بابا نرالا کے دوبارہ طاقت حاصل کرنے، اس کے بھکتوں کی اندھی عقیدت اور اس کے قریبی ساتھیوں میں پیدا ہونے والے شک و شبہات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ جیسے جیسے پرانے راز افشا ہوتے جا رہے ہیں، ویسے ہی دھوکہ دہی، انتقام اور نجات کی اس کہانی میں نیا موڑ آ رہا ہے۔
اس بار سیزن کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے پس منظر میں سا ریگاما کے مقبول گانے ‘دنیا میں لوگوں کو’ کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہانی کے تھرل اور سسپنس میں مزید شدت پیدا کر رہا ہے۔
ایک بدنام آشرم معاشرے کے وہ اندھیرے پہلو دکھاتا ہے، جہاں عقیدت، طاقت اور استحصال کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔ تین سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد، اس بار کہانی میں مزید پیچیدگیاں اور سازشیں ہوں گی، جو ناظرین کو حیران کر دیں گی۔
ایک بدنام آشرم سیزن 3 – پارٹ 2 جلد ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر مفت میں دستیاب ہوگا، جسے ناظرین موبائل ایپ، ایمیزون شاپنگ ایپ، پرائم ویڈیو، فائر ٹی وی، اور کنیکٹڈ ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک بدنام آشرم
پڑھیں:
پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرناہے، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے۔(جاری ہے)
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں، پہلگام میں فائرنگ چھٹی سنگھ پور ہ میں سکھوں کے قتل عام جیسا واقعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں نے 2000میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر 35سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ مشعال ملک نے کہا کہ امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کو میڈیا کی خبروں کا شکار نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس بھارت کے دورے پر ہیں۔\932