2025-09-18@02:08:32 GMT
تلاش کی گنتی: 236
«دھماکے کا»:
(نئی خبر)
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مریم...
ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں اسلحہ کے گودام میں آگ لگنے کے بعددھماکے،ولادیمیرریجن میں ہنگامی حالت کانافذ کردی گئی۔روسی میڈیاکے مطابق اسلحہ گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھماکوں کے آوازیں سنی گئیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق اطراف کے دیہات خالی کرالئے گئےہیں Post Views: 1
— فائل فوٹو مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔
موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی دھماکے کی مذمت بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے...
کوئٹہ: مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں پوڑھ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہ بخش قوم ٹھیگیانی کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے کے اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 3 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔(جاری ہے) منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا، دھماکا اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار پولیس ٹرک میں سوار ہو کر ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے...
-----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد کئی کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔راولپنڈی پولیس کے کارکنوں کی گرفتاری کے عمل کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما ناکے سے فرار ہوگئے۔بعدازاں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی یقین دہانی پر پولیس نے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا۔
اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں نائب تحصیل دار کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں نائب تحصیل دار شوکت اور سیکیورٹی عملہ محفوظ رہا، بارودی حملے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ ڈی سی اپر اورکزئی عرفان الدین کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی مواد کے دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔تاہم دھماکے میں نائب تحصیل دار شوکت اور اُن کا سیکورٹی گارڈ محفوظ رہے، دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دوسری جانب مالاکنڈ میں بٹ خیلہ کنال...
گوجرانوالہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025)پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے 3بچے اور 3خواتین شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکارموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ،بتایا گیا ہے کہ گھر میں کام کے دوران گیس سلنڈرمیں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔زخمیوں کو لاہور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں6 سالہ جویریہ، 3سالہ میرب،2 سالہ اویس،27 سالہ امبر، 26 سالہ انسا اور 50 سالہ فہمیدہ شامل ہیں۔واضح...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قافلے میں شامل ایک لگژری کار میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ماسکو میں روسی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا، دھماکے بعد سیکیورٹی ادارے الرٹ ہوگئے۔ لگژری کار لیموزین کو آگ لگنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، جس میں گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ اس دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں کی گئی ہیں کہ کہیں لگژری کار میں ہونے والا یہ دھماکا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی سازش کے سلسلے کی...
ماسکو(نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے سرکاری بیڑے کا حصہ سمجھی جانے والی ایک اور لگژری لیموزین ماسکو میں پھٹ گئی۔فوٹیج میں اور سینیٹ کی گاڑی کو جلتا ہوا دکھایا گیا ہے جس کی مالیت تقریباً 320,000 یورو ہے، جو لوبیانکا پر روسی خفیہ سروس ایف ایس بی کے ہیڈ کوارٹر سے زیادہ دور سڑک کے درمیان اچانک دھماکے سے جل گئی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کار صدارتی پراپرٹی مینجمنٹ آفس کے بیڑے سے تعلق رکھتی ہے جو کریملن کی جائیداد کا انچارج ہے۔ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ انجن سے لگی آگ گاڑی کے اندرونی حصے تک کیسے پھیلی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کے وقت کار میں کون تھا۔ Index.hr کی رپورٹ کے مطابق...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ خودکش حملے سے حوصلے پست نہیں ہوئے، لک پاس دھرنا جاری رہے گا۔مستونگ میں لک پاس دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ راستے کھلے ملے تو دھرنا کوئٹہ میں ہو گا۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم ایسے حالات سے گزر چکے ہیں، حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کی جماعت نے بھی مثبت جواب دیا تھا، سردار اختر مینگل کی جماعت کے 2 رہنما انتظامیہ کے ساتھ بیٹھے اور مذاکرات کا سیشن ہوا۔ترجمان نے کہا کہ اتفاقِ رائے ہوا تھا...
فوٹو: پی پی آئی کوئٹہ کے ڈبل روڈ دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی سول سنڈیمن اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق ڈاکٹر مہر اللّٰہ سپردِ خاککوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللہ کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے مزید 2 کی...
کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کے بعد کا منظر__فوٹو: اسکرین گریب کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈبل روڈ پر گزشتہ روز پولیس وین کے قریب ہوئے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ء کی
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دہشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں ۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں...
ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے انجہانی لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر ڈیگو میراڈونا کی دیکھ بھال پر معمور 7 میڈیکل پروفیشنلز کے خلاف غفلت برتنے کے الزام پر جاری ٹرائل میں پولیس آفیسر لوکاس فاریس نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیگو میراڈونا کی موت کی اطلاع ملنے پر ان کے گھر پہنچے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک تھے، انکا کہنا تھا کہ کمرے میں میں نے کسی قسم کے کوئی میڈیکل آلات نہیں دیکھے، مجھے وہاں پر سیرمز نظر نہیں آئے جو ہوم ہاسپٹالائزیشن کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: میراڈونا کے علاج...
باغ (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س کے عزیز اور سابق ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم کے کے پوتے میجر سعدبن زبیر بلوچستان میں ای آئی ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی...
اسلام ٹائمز: ہمیں ہر حال میں بیدار رہنا ہے اور رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہنمائی پر توجہ مرکوز رکھنی ہے، نہ سستی کرنی ہے اور نہ ہی جذباتی ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ یہ ایک فیصلہ کن وقت ہے، دشمن کے بلند و بانگ دعووں اور شیطانی اتحاد کی دھمکیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، اللہ ہمارے ساتھ ہے، حق ہمارے ساتھ ہے اور ان شاء اللہ الہیٰ نصرت بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔ یقین رکھیں، اس تمام ہنگامہ آرائی کے باوجود، بالآخر فتح حق کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔ تحریر: سیدہ نصرت نقوی مغربی ایشیاء اس وقت بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ صورتحال انتہائی حساس اور پیچیدہ ہے اور...
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے جب کہ دوسری جانب ٹریک کی بحالی کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مشکاف کے قریب ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ٹرین کے ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جب کہ پٹڑی سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔ دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹریک پر دھماکے کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔ دھماکے کے باعث ٹریک کے382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا تھا۔ حکام کا...
تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں شہید عالم دین مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی. نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی و دیگر مکاتب فکر سے تعاون رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ دوسری جانب مفتی منیر شاکر پر دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔متن کے مطابق آئی ای ڈی مسجد کے چھوٹے گیٹ کیساتھ لگائی گئی تھی۔تفتیشی ٹیم نے کہا کہ دھماکے کا ٹارگٹ مفتی منیر شاکر تھے.جائے وقوعہ پر سی سی...
ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی ک بھی دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکے میں 3 اہلکار اور 2 شہری شہید ، جبکہ 14 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول...

بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وزیراعظم، وزیر داخلہ کی نوشکی دھماکے کی شدید مذمت
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی،انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ مزید پڑھیں؛ نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس...
مفتی شاکر منیر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے میں مفتی منیر شاکر زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پشاور: مسجد کے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے...
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔ یوکرینی میئر کے مطابق، رات بھر کیف پر فضائی حملے جاری رہے، تاہم نقصان کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے پیر کی رات روس پر کیے گئے 300 سے زائد ڈرون حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرین کے بھیجے گئے 91 ڈرونز ماسکو تک پہنچ گئے تھے، لیکن انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یوکرینی ڈرون حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد روس نے فوری ردعمل دیا اور کیف کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب سعودی عرب کے...
آج صبح کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان جمع کرادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیےکراچی میں چینی باشندوں پر حملے کا ایک اور مقدمہ درج، ماسٹرمائنڈ بے نقاب چالان میں بشیر، عبدالرحمان عرف رحماگل اور سراج عرف دانش کو مفرور بتایا گیا ہے جبکہ محمد جاوید اور مسمات گل نسا گرفتار ہیں۔ چالان کے مطابق 6 اکتوبر2024کو رات11بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکاہوا۔ اس دھماکے کی ذمےداری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نےسوشل میڈیا پر قبول کی۔ یہ بھی پڑھیےکراچی ایئرپورٹ دھماکا: دہشتگرد کیسے اور کہاں چھپے رہے، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے چالان...
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چینی باشندوں پر خود کش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بشیر، عبدالرحمٰن عرف رحما گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں، کیس میں 2 ملزمان محمد جاوید اور مسمات گل نساء گرفتار ہیں۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو رات 11 بجے سول ایوی ایشن کے گارڈ روم کے سامنے دھماکا ہوا تھا جس کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر قبول کی تھی۔ چالان کے مطابق حملہ آوروں کو مبینہ طور پر کسی...
کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران شہر میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکا ہوگیا، جس میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہر کے وسطی علاقے کلی جیو میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا۔ رات گئے ہونے والے دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے واضح رہے کہ رواں ماہ (رمضان المبارک) میں پشتون آباد ، جائنٹ روڈ، ڈبل روڈ ، ہزار گنجی کلی خزاں کے بعد یہ پانچواں گیس لیکیج دھماکا ہے۔
بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کی گشت پر تھی خرگئی ہوٹل کے قریب کے پہلے سے نصب موادی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکے بعد بنوں پولیس نے علاقے کو...
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں دھماکے کے بعد سامنے آنے والا چیف سیکرٹری کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا اور کہا کہ یہ ریاست پاکستان، حکومت پاکستان تو اٹل حقیقت ہے کہ ہمیشہ رہیں گے، ان کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کیا بنوں میں کوئی کافر ہے کہ دہشت گرد حملے کرتے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے بتائیں کس مقصد کے لیے یہ سب کچھ کررہے...
2021 میں افراتفری کے ساتھ امریکی انخلا کے دوران کابل ہوائی اڈے پر خودکش بم دھماکے کے ایک مشتبہ ملزم محمد شریف اللہ کو پاکستان میں پکڑے جانے کے بعد گزشتہ روز امریکی وفاقی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ کابل ایئرپورٹ پر بمباری، جس میں 13 امریکی فوجی اور تقریباً 170 افغان شہری مارے گئے، بائیڈن انتظامیہ کو افغانستان سے امریکی انخلا کے طریقہ کار پر بڑے پیمانے پر مذمت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شریف اللہ پر، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، جج ولیم پورٹر کے سامنے اپنی پہلی سماعت...
بنوں(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوان کے ضلع بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل پر بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس ائی نثار کے نام سے ہوئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ پولیس موبائل روٹین کی گشت پر تھی خرگئی ہوٹل کے قریب کے پہلے سے نصب موادی مواد کا دھماکہ ہوا-دھماکے بعد بنوں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز نوشہرہ(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مولانا حامدالحق اور دیگر 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا اور جمعے کو دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مولانا حامدالحق اور دیگر 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا اور جمعے کو دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشان دہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
یک بیان میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی آمرانہ اقدامات اس شدت میں مزید اضافہ کررہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور دہشتگردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بنوں بم دھماکہ کے مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے چند دن ہی بعد بنوں چھاونی میں یکے بعد دیگرے دھماکے حکومتی ناکامی ہے، سیکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ وہ سیاست میں مداخلت کی بجائے ملکی سالمیت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر اپنی...
٭ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے ساتھ ایک فون کال میں شریف اللہ کا معاملہ اٹھایا ٭میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ...
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے جو 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں کابل ایئر پورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشتگردی کے واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ داعش کے محمد شریف اللہ نے اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، جو جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ داعش کے محمد شریف اللہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور اب اسے پاکستان سے امریکا لایا جارہا ہے۔ امریکی حکام کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکی کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں متعدد معاملات پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے طویل خطاب میں کہا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوجیوں کو ایک دھماکے میں قتل کرنے والے ملزم کو پاکستان کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جس پر میں پاکستان کی حکومت کا خاص طور پر شکرگزار ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی انخلا کے 3 سال بعد، افغانستان پر دنیا کو اعتبار نہیں آیا انہوں نے کہا کہ اس ’دہشت گرد‘ کو گرفتاری کے بعد امریکا لایا جارہا ہے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی انخلا کے دوران کابل...
کابل ایئرپورٹ دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان سے اظہارِ تشکر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے حملے کے مشتبہ ملزم کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکاروں سمیت 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا...

بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
علامتی فوٹو بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچنے۔ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔ حکام کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔ لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن...

اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، 50افراد کے بیانات قلم بند،کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری
اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، 50افراد کے بیانات قلم بند،کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اکوڑہ خٹک (آئی پی ایس ) دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے زخمیوں سمیت 50 افراد کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔ خودکش بمبارکے اعضا ڈی این اے کیلئے بھیجوا دیے گئے جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لیں۔جامعہ حقانیہ دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی کو تحویل میں لینے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے۔خودکش بمبارکے اعضا ڈی این اے کیلئے...
کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث رات 3 بجے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،دھماکے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ لواحقین کے مطابق دھماکا لوڈشیڈنگ کے بعد رات 3 بجے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں ہی درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے گزشتہ رات 12 بج کر 16 منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء شناخت کیلئے نادرا روانہنوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دے گئے۔ پولیس کے...
مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی، جب کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ...
ایک بیان میں جعفریہ الائنس رہنما نے کہا کہ دہشت گردوں کی نرسیوں کے خلاف کارروائی کئے بغیر ان حملوں کا تدارک ممکن نہیں وگرنہ دہشت گردی کی آگ مزید پھیل سکتی ہے، پاراچنار پر حملوں سے لے کر اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کے سرپرستوں کیخلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا نے مدرسہ حقانیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور مولانا حامد الحق کی شہادت پر پسماندگان سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔ ایک بیان میں سید شبر رضا نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل نماز جمعہ کے اجتماعات پر خودکش حملہ اسلامی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے میں جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداکے لئے بلندی درجات کی دعا کی ہے اور شہداکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے جانی نقصان پردلی رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے دارالعوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے سے جانی نقصان کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے پے در پے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور عوام کی جانوں کا تحفظ صوبائی و وفاقی حکومتوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔
نوشہرہ: صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی اور دیگر نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے اور انسانوں جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناؤنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہید افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے...
پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلاف سرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم...
پشاور(آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔پولیس لائنز دھماکے کے سہولت کار ملزم امتیاز عر تورہ شپہ کی درخواست ضمانت پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔ درخواست گزار کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس کے خاندان کے افراد کا تعلق بھی کالعدم تنظیموں کے ساتھ رہا ہے۔ درخواست گزار کے خاندان کے افراد ریاست خلافسرگرمیوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایسے میں درخواست گزار کو ضمانت نہیں دے سکتے۔ درخواست گزار کی ضمانت کے لیے یہ تیسری درخواست ہے۔ ملزم کو رہا کیا...
تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )اسرائیلی شہرتل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے(غزہ) میں ”دہشت گردی کے مراکز“ کے خلاف سخت آپریشن کا حکم دے دیا ہے جس سے امن معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے‘اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے جبکہ عرب ماہرین اسے ایک خود ساختہ حملہ قراردے رہے ہیں تاکہ اسرائیل اسے امن معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرسکے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں...
تل ابیب(نیوز ڈیسک)تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ’دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔‘اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے...
اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔’اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی...
کارگل کے نزدیک نیوما علاقے میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) مارے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے گئے بھارتی فوجیوں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں آفیسرز کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ یونٹ 71 انجینئر رجمنٹ دونوں آفیسرز ایک واٹر ٹینک پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس کے اصل سبب کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ بھارتی فوج کے شعبے فائر اینڈ فیوری کور نے بیان میں کہا کہ دونوں...
مالی (نیوزڈیسک)افریقی ملک مالی میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے درجنوں کان کن ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ کے مطابق مغربی مالی میں غیر قانونی طریقے سے ایک کان سے سونا نکالا جا رہا تھا جس دوران وہ بیٹھ گئی۔کان بیٹھ جانےکے باعث کم از کم 48 کان کن جان کی بازی ہار گئے واضح رہے کہ مالی افریقہ میں سونا برآمد کرنے والے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور وہاں کانوں میں اکثر جان لیوا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔حکام کو غیر قانونی کان کنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مالی دنیا کے چند غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ مقامی پولیس کے ذرائع...
ایشیائی ملک لاؤس کے صوبے اودامسائے کی ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔ چینی قونصل خانے نے کہا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا .جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے. قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) ایک سینیئر سرکاری اہلکار شہزاد زہری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہرنائی ضلعے میں ایک حملے میں دس کان کن مارے گئے۔‘‘ لیکن خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکاروں کے حوالے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ بتائی ہے۔ ہرنائی ضلعے کے ایک اور سینیئر سرکاری اہلکار سلیم ترین نے اے ایف پی کو بتایا کہ مزدور کام کی جگہ سے بازار کی طرف خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نشانہ بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیسی ساختہ بم کا دھماکا تھا۔ پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر ولی کاکڑ نے...
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگ اسپتال میں علاج جاری ہے، تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ جس میں 9 مزدور جانبحق، 6 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد کانکن زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر ریسکیو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون ایم ایکس پلیئر پر ’ایک بدنام آشرم‘ کا نیا سیزن دھماکے دار انداز میں واپس آ رہا ہے۔ سیزن 3 – پارٹ 2 کا دلچسپ ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ ایمیزون کا فری ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے، جہاں شائقین کو یہ سنسنی خیز کرائم ڈرامہ جلد دیکھنے کو ملے گا۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سیریز میں بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں، جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں آدیتی پوہنکر، چندن رائے سانیال، تردھا چودھری، درشن کمار، وکرم کوچھر، انوپریا گوئنکا، راجیو سدھارتھ اور عائشہ گپتا شامل ہیں۔...
افغانستان کے شہر قندوز میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ خودکش دھماکا قندوز کے ایک بنک کے باہر ہوا جس میں طالبان کے ایک اہلکار اور بنک کے سیکیورٹی گارڈ سمیت عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ طالبان حکام کے مطابق دھماکے وقت لوگ بنک میں اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں مارے گئے، پاکستان کی مذمت اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم حالیہ عرصے میں افغانستان میں داعش کی مسلح کارروائیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ آپ اور آپ کے...
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) القاعدہ نے یمن میں اپنے ایک سینئر رکن کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ابو یوسف محمدی حزرمی اس وقت ہلاک ہو گیا جب حوثیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع مارب میں دھماکا خیز مواد سے بھری ایک موٹر سائیکل دھماکے سے اڑ گئی۔ القاعدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اپنے اہل کار کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی ’شیندی‘ کے فنکشن میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے دھواں دار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماورا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ان کی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور بارات کے دن ان کی بڑی بہن عروہ اور بہنوئی گلاکار فرحان سعید نے شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویدیوز میں عروہ اور فرحان سعید کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر فرحان سفید شیروانی جبکہ عروہ شیشوں سے سجے رنگ برنگے شرارے میں ملبوس ہیں۔ ...
سٹی 42 : گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال پرحکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پرنس کریم آغا خان چوتھے آغا خان تھے جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی۔ وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں اُن میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں کار میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران شام میں ہوانے والا یہ ساتواںواقعہ ہے جس میں کسی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔ شامی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں ملوث لوگوں سے اس کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ جرم میں شامل لوگوں کو نہ صرف سزا دی جائے گی بلکہ نشان عبرت بھی بنایا جائے گا۔شہری دفاع کے مطابق المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے اسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔نجی چینل کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) شام کے ایوان صدر نے بتایا کہ پیر کی شام کو ملک کے شمالی علاقے منبج کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ برس دسمبر میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پیر کے روز کا یہ دھماکہ ملک میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران یہ ساتواں کار بم دھماکہ ہے، جہاں ترکی کی حمایت یافتہ فورسز اور خطے کے کرد اکثریتی گروپ کے درمیان لڑائی ہوتی رہی ہے۔ شام کے عبوری صدر کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات حملے...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں پیر کے روز ہائی وے پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ منبج شہر شمالی شام میں حلب کے مشرق میں واقع ہے۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری اور خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران میں ایمبولینس کی گاڑیاں دھماکے کے مقام کی سمت روانہ ہو گئیں۔ شامی شہری دفاع کے مطابق منبج شہر کے اطراف مرکزی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے،جن میں 14خواتین تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زراعت کے کام سے وابستہ تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت...
شام میں کار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبیج میں ہونے والے کار دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونی والی تمام خواتین ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کھیتوں میں کام کرتے تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی منبیج شہر میں کار بم دھماکا ہوا تھا جس میں 3 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ، حالیہ عرصے میں ترک...
شام میں کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبج کے قریب ایک شاہراہ پر ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیتوں میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک کار بم دھماکا ہوا۔ اس دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی، گاڑی نے ٹرک کا پیچھا کیا اور نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ٹرک اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ کے...
شام میں ایک ٹرک کو اُس وقت زور دار دھماکے میں تباہ کردیا گیا جب وہ 30 کسانوں کو لے کر گاؤں جا رہا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر منبج سے کھلے ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیت میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران ایک کار نے ٹرک کا پیچھا کیا اور عین نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ٹرک اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران شدید زخمی حالت میں 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15 کسانوں کی موت تصدیق کردی گئی جن میں 14 خواتین شامل ہیں۔ دھماکے میں واحد مارا گیا مرد، ٹرک...
شمالی شام کے شہر منبیج میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 خواتین شامل ہیں۔ اس دھماکے میں مزید 15 خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ ترک سرحد سے 30 کلومیٹر دور ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کی ملاقات، دونوں ملکوں میں کیا طے پایا؟ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کا تعلق زراعت سے منسلک مزدوروں کا ہے۔ اس سے قبل...