2025-08-06@15:54:16 GMT
تلاش کی گنتی: 12982
«کو کہا»:
(نئی خبر)
نوابشاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی طرز پر عوامی فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کی یونین کونسل عبداللہ لونڈ کے گاؤں خادم حسین شر کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں...
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اسی مقصد کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان روانگی سے قبل کہا کہ دورے کے دوران سرحدی سلامتی، علاقائی امن کے امور زیرِ بحث آئیں گے، سرحدی منڈیاں اور رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں جس سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر...
کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت پر 11 اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )کسان اتحاد اور سندھ آباد گار نے گندم کی سرکاری قیمت کے عدم تعین پر 11اگست کو پنجاب اور 20 اگست کو سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی پریس کلب میں کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے سندھ آبادگار اتحاد کے صدر زبیر تالپور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ 11اگست کو قصور میں ڈی سی آفس کے باہر زراعت کا علامتی جنازہ پڑھا لیا جائے گا، 20 اگست کو حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا...
اس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا ہے کہ ملزمان نے 97 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان سے 35 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے 12 موبائل فون اور 2 پستول بھی ملے ہیں، ملزمان پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
علیمہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 5 اگست اہم ہے، 14 اگست بھی اہم ہے، اگلی تحریک 14 اگست کو ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا، عدلیہ کو حکومت کے تابع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، عظمیٰ بخاری عمران خان کے بیٹے قاسم کا ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کی اموات کا دعویٰ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مسترد کردیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مشعال یوسفزئی کو سینیٹر بنوانے ہر شدید تحفظات برقرار ہیں، مشعال یوسفزئی کے سنیٹر بنائے جانے کو انصاف و میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دے دیا۔(جاری ہے) سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران علیمہ خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ ان کے خلاف تھیں ۔علیمہ خان سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا...
چینی بحران ،حکومت کانمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور،کرشنگ کی ڈیڈ لائن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا جب کہ ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ حکومت نے شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ذرائع نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے چینی کی ایکس مل پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں چینی درآمدات میں اضافہ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کی دستیابی میں مشکلات ہو سکتی ہیں، چینی کی...

عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے خود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ڈیل ہونی ہے تو انہیں برطانیہ یا کسی یورپی ملک میں بھیج دیا جائے۔ نجی ٹیلی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ ہم نے ظرف کا مظاہرہ کیا اور یہ بات آج تک عوام سے چھپائے رکھی، لیکن اب سچ بتانا ضروری ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم سے بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر برطانوی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان غیر اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی ، اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی قاسم و سلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے، کبھی کہتی انکو والدہ نے اجازت نہیں دی کبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا۔وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحریک نہ شروع ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اب عدالت سے ملنے والی سزاؤں سے بہانہ بھی مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی نے کہا تھا کہ 5 اگست کو تحریک کو عروج پر جانا تھا لیکن ابھی تک شروع ہی نہ ہو سکی، پی ٹی آئی کو اس کے لیے بہانہ مل گیا کہ 9 مئی کیس میں سزائیں ہو گئیں اس لیے کچھ نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا جمہوریت ڈائیلاگ سے...
عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا...
انڈین نیشنل کانگریس کی ایک سالانہ تقریب کے دوران کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے خود کو ’ہیرو پرستی‘ اور شخصی سیاست سے الگ کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ ’راجا‘ کہلانا نہیں چاہتے۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا، راہول گاندھی کے بھارتی وزیر اعظم کو طعنے یہ بات انہیں تب کہنا پڑی جب تقریب میں ان کی تقریر کے دوران کارکنان کی جانب سے نعرہ لگایا گیا ’دیش کا راجا کیسا ہو؟ راہل گاندھی جیسا ہو! ‘ راہل گاندھی نے فوری طور پر اس نعرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: ’میں راجا نہیں ہوں، راجا بننا بھی نہیں چاہتا۔ میں راجا کے نظریہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے انتشار پھیلانے کیلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ان کو اس کی ہر گز اجازت نہیں ملے گی ۔ ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کبھی کہتی ہیں قا سم اور سلیمان کو انکی والدہ نے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی اورکبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا، وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے یا نہیں؟۔عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کبھی کہتی ہیں وہ پاکستانی...
بالی ووڈ کی اداکارہ نمرت کور نے ابھشیک بچن سے منسوب افواہوں پر ردعمل دے دیا۔ اداکارہ نمرت کور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی جن میں انہیں اداکار ابھشیک بچن کے ساتھ تعلقات کیلئے جوڑا جارہا تھا۔ گزشتہ برس ابھیشیک کیساتھ فلم دسوی کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ نمرت اور ابھشیک کے درمیان تعلقات ہیں۔ خاص طور پر جب ابھشیک اور ایشوریا رائے بچن کی شادی ٹوٹنے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں تاہم نمرت کور نے ان افواہوں پر اس وقت کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ابھیشیک کی جانب سے کوئی تردید سامنے آئی۔ تاہم اب ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کے ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ زندہ رہیں۔(جاری ہے) ہم انہیں کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ایسا کام تھا جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔غزہ میں قحط کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس کا الزام حماس پر عائد کیا اور کہا کہ وہ امداد چوری کر کے اسے غزہ کے اندر دوبارہ بیچ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے سٹیو...
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، یہ جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مشال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ انکے خلاف تھیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیئے تھا۔ علیمہ خان نے کاہ کہ مجھ سے اگر پوچھیں...
حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا جب کہ ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ حکومت نے شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ذرائع نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے چینی کی ایکس مل پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں چینی درآمدات میں اضافہ کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کی دستیابی میں مشکلات ہو سکتی ہیں، چینی کی درآمدات ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حکومت کا صوبوں کو چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے، حکومت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے کوئی قیدی...
فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی ہیں قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں اور کبھی کہتی ہیں نہیں آرہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں والدہ نے اجازت نہیں دی اور کبھی کہتی ہیں ویزا نہیں مل رہا، جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں، کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں، جب فسادی گروہ انقلاب نہیں لاسکا تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟انہوں نے کہا کہ قاسم اور...
ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور باقاعدہ کمیٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہوئے اور حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے وزرا کے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے...
عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔اپنے بیان میں سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری...
انہوں نے مزید کہا شہید کی نمازِ جنازہ میں پاک فوج، سول سوسائٹی، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کیا کہ پاکستان کے بیٹوں کی قربانیاں پوری قوم کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے شہید حوالدار غفار مغل کی شہادت کو وطنِ عزیز کے لیے لازوال قربانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی لازوال قربانیاں قوم کی شاندار شناخت اور فخر کا منبع ہیں۔ سردار عتیق احمد خان نے اپنے بیان میں کہا پاک فوج کا جوان حوالدار غفار مغل وطن عزیز کی حفاظت کے دوران وزیرستان میں فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے جامِ...
مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کامیاب رہا، لانگ مارچ کے تمام شرکاء پُرعزم رہے اور ہمت اور استقامت...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کی رہائی کے لیے ان کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔ عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ دورومن انٹرویو قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی ان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے، جو سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کے لیے متحرک رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 26 سالہ قاسم خان اور 28 سالہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، ان کو پتہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری آ...
31 جولائی کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات ہی میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ عوامی نمائندگی کے لیے...
حریت رہنما نے کہا کہ کشمیری ارکان پارلیمنٹ نے جن جذبات کا اظہار کیا، وہی جذبات ہم سب کے بھی ہیں لہذا ہمیں امید ہیں کہ نئی دلی میں اقتدار میں موجود لوگ ان لوگوں کی درد بھری باتوں کی طرف توجہ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسائل کو جنگ، تشدد اور طاقت کے استعمال سے ہرگز حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ امن اور خوشحالی کا راستہ بات چیت سے ہموار ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا...
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر برادرانہ باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے صدر یواے ای...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے۔ پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6، صفر سے شکست دی۔ کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے۔ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا۔ پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو شکست دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، جسے انتہا پسند، دہشت...
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ21 لاکھ بے گھر سیلاب متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔نواب شاہ میں سیلاب متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں۔خاتون اول نے کہا کہ اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام ہے، یہ سب کچھ بلاول بھٹو زرداری کی سوچ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے زمین، گھر اور عزت کے وعدے کو بلاول بھٹو زرداری پورا کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس اعلامیہ پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب ن لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، ان کو پتہ ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے، اسٹاک ایکس چینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ...
سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر بانی پی ٹی آئی کی بڑی ہمشیرہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے اپنی ٹویٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹوں کے ویزوں سے متعلق ٹویٹ کیا، اگر بچوں کے پاس NICOP ہے تو انہیں پاکستان آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ" ایکس " پر علیمہ خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی ٹویٹ میں سلیمان...
شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی، جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی، جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس پی ایف ایچ منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا، ان کو پتا تھا کہ سپریم کورٹ نے 4 مہینوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے، ان کو سزاؤں پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اب پی ٹی آئی کو 5 اگست کیلئے بہانہ مل گیا کہ سزائیں ہوگئیں کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر9 مئی کوئی ڈرامہ ہے یا افسانہ ہے تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فیصلے طے کئے گئے ہیں، لیکن اگر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پی ایف یو جے نے ملک میں صحافت کی آزادی کے لیے تاریخی جدوجہد کی اور آج بھی پاکستان میں صحافی سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو...
امریکا نے کراچی میں اپنے عہدیداروں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ برطانوی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ...
کراچی: امریکا نے کراچی میں اپنے عہدیداروں کو نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں سرکاری عہدیداروں کو بڑے ہوٹلوں تک نقل و حرکت عارضی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام کراچی میں قائم امریکی قونصل جنرل کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں کی جانب سے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کو مذکورہ ہوٹلوں میں جانے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ بیرون ممالک میں بعض اوقات ایسے علاقوں میں جہاں سیاحوں کی...
خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں، وہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور...
سٹی 42: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔نواب شاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے...
خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو ملکیتی حقوق دے دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نواب شاہ، شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ برائے سیلاب سے متاثرہ منصوبے کے تحت ملکیتی حقوق کی تقسیم کی تقریب ہوئی جس میں آصفہ بھٹو نے متاثرین کو ملکیتی حقوق دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایس پی ایف ایچ منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام پر رجسٹرڈ کی جائے گی۔ یہ صرف ایک گھر نہیں بلکہ وقار، اختیار اور...
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے چترال این اے 1 کی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنس جاتا ہے تو 90 دنوں میں انھوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمیشن...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا...
اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی طرف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فیٹف سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے متعلق علی امین گنڈا پور نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اپنے اہم پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس ایرانی صدر کے اہم دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی غیر ملکی رہنما پاکستان آتا ہے، یہ عناصر ایسی حرکات کرتے ہیں تاکہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اپوزیشن کے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ بغیر کسی تحقیق اور اعداد و شمار کے گھسی پٹی تنقید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس محض بیان بازی تھی جس میں نہ تو ملکی معیشت کی بہتری...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں سویلین آبادی کا نقصان ہو رہا ہے، بچے اور خواتین گولیوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ فریقین جنگ روک دیں، یا آبادی سے دور جنگ لڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے باجوڑ، بنوں اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان آپریشنوں کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن سے خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام میں بے چینی اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ فوجی آپریشن کے نتیجے میں سویلین آبادی کا نقصان ہو...
وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ، طلال چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک قافلہ اور لانگ مارچ اسلام آباد آئے تھے،یہ ہمارے لئے انتہائی عزت و احترام کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب دل سے چاہیتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل ہوں، جماعت اسلامی نے 8 مطالبات رکھے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں بلوچستان حکومت،...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت...
اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،...
صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ ریاست اپوزیشن اتحاد اور جمہوری تحریک کو روکنے کے لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم نے مہنگائی، کرپشن اور جبر کے خلاف عمران خان کو اپنی امید بنایا ہے، وقت آنے والا ہے جب عوام ظلم کے سامنے دیوار بن جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنا آئین، قانون اور انسانیت کی توہین ہے، سابق وزیراعظم اور اس قوم کے عظیم لیڈر کو دو سال سے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات میں قید رکھا گیا ہے، جہاں انہیں نہ صرف قانونی، بلکہ انسانی اور اخلاقی حقوق سے...
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہےکہ اپوزیشن کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے معیشت سنبھالی، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا تھا۔ “تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، یہاں تک کہ وہ دعائیں مانگ رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔” انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پٹرول کی قیمتوں...
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے فون آیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کا کہا گیا تھا، عمر ایوب یہاں موجود نہیں تھے، ملاقات کے حوالے سے ابھی اندازہ نہیں کہ کیا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عمر ایوب نے کوئی پیغام نہیں بھیجا، ان کی چیف جسٹس سے ملاقات کی کوئی خواہش نہیں تھی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کی طرف سے پیغام آیا تھا، عمرایوب کا حق تھا انہوں نے خط لکھا تھا شاید وہ اس پر کچھ جاننا...
بھارتی فوج کے سابق افسران نے حکومت اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن سندور میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا باضابطہ اعتراف کریں۔ دہلی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جرنیلوں اور افسران نے کہا کہ حکومت کی خاموشی نہ صرف سچائی سے فرار ہے بلکہ شہدا کے خاندانوں کی توہین بھی ہے۔ سابق فوجیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ہمارے 10 جوان مارے گئے جن کی فہرست ہمارے پاس ہے لیکن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کہہ رہے ہیں کہ کوئی جوان شہید نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال...
شرجیل میمن : فائل فوٹو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دار نگراں حکومت کو قرار دے دیا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں میگا ڈویلپمنٹ اسکیمز پر کام جاری ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے دو حصوں پر کام ہورہا ہے، اگست تک یلو لائن بی آر ٹی کا پل مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے، وہ جانتے ہیں عوام کو تکلیف ہورہی ہے مگر کراچی میں سندھ حکومت کے کئی میگا پروجکٹس جاری ہیں، نہیں چاہتے کہ ایک دفعہ ریڈ لائن پروجیکٹ بننے کے بعد کوئی اور ادارہ سڑک کو...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے فیٹف کو خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں بذات خود فیٹف جا کر بھارت کو بے نقاب کروں گا۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا.بھارت ہمیشہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کو بتاؤں گا کہ بھارت افغانستان میں اپنے قونصل خانوں سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کر رہا ہے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، قوم نے اسے شکست دی، پاکستان میں ہر طرح کی دہشتگردی...
کانگریس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ روس، جو برسوں سے ہندوستان کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب مایوس ہو کر پاکستان کیساتھ اہم منصوبے شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو "اچھے دنوں" کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے آج ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو...
نواز شریف، مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو...
ویب ڈیسک : پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں، دنیا جانتی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنما اپنے نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان نے شفاف، آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جو بھارت نے مسترد کی، بھارت نے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دینے پر ہماری جماعت نے مزاحمت کی، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایف بی آر حکام ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں منتخب عوامی نمائندوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ایک ساتھی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ 2 سرکاری ملازمین کی شہادت کے مقدمے میں 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع سلمان راجا کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک ہی الزام ہے کہ 9 مئی کی سازش کے لیے کسی میٹنگ میں شریک ہوئے، مگر حقیقت یہ...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کے سبب ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکالنے اور متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج وادی بگروٹ میں گلیشیئر پھٹ گیا، باپ بیٹا گہری کھائی میں گر گئے تھے، ریسکیو کی ٹیم بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی، بیٹے کی موت واقع ہوگئی جبکہ باپ کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔جی بی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غذر میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ان...
لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔ شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...

وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...

چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہے،اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔جمعے کو جاری تہنیتی بیان میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔(جاری ہے) مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ...

وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکووں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروںکوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔(جاری ہے) وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نیرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکووں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے...
منجھی ہوئی اداکارہ فضیلہ قاضی نے شادی اور رشتوں پر معاشرتی تضادات کا پول کھول کر رکھ دیا۔ اداکارہ فضیلہ قاضی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ کیا صرف مردوں کو یہ حق ہے کہ وہ کسی با پردہ، باحیا لڑکی کا مطالبہ کریں؟ اگر عورت بااخلاق ہے، تو اُسے بھی یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ اچھے مرد کا رشتہ مانگ سکے۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں ایک عورت کی کردار کشی کرنا شاید سب سے آسان کام بن چکا ہے۔ عزت دار عورت کو صرف صبر و سکون کی علامت بنانا ظلم ہے۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایک اچھی عورت کی تعریف وہی ہے جو اپنے جذبات، خواب اور...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے...

وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن کے جرائم کی فہرست بھارت کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی دہشتگردی کے واضح ثبوت موجود ہیں، دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف کو پیش کیے جائیں گے۔ فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی... انہوں نے کہا...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، کلبھوشن یادیو کے جرائم کی طویل فہرست بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے واضح ثبوت موجود ہیں، بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے تمام شواہد فیٹف حکام کو پیش کئے جائیں گے، جنگ میں شکست کے بعد...
لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔ پاکستانی مداح فاروق نذر نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیکیورٹی اہلکار نے اُن سے کہا کہ وہ اپنی سبز رنگ کی پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ کو ڈھانپ لیں, فاروق نذر نے یہ درخواست ماننے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ لنکا شائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس رویے سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے،اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، نیا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ- 1 (پی آر ایس ایس1) کو جمعرات کو ’’کائیژو-1اے‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے صبح 10 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سپارکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، خوراک کی سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرے گا۔(جاری...
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے اور حقائق بیان کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بھارت کو خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے بھارت کی جانب سے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کردیا انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نہ صرف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کو خط...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا۔علی امین گنڈاپور کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انڈیا ہمیشہ پاکستان اور خطے کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر اور گلگت بلتستان کا وزیر رہا ہوں، فیٹف کو خط لکھ رہا ہوں اور وہاں خود جاکر ان کو بتاؤں گا کہ انڈیا نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں کیا کیا کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے پاکستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اور افغانستان میں ابھی جو امریکہ اور افغانستان کی جنگ تھی انڈیا نے سو سے زیادہ سفارتخانہ...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب محض کچھ وقت کی بات ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔ جم چالمرز نے مزید کہا کہ تاہم حماس کے یرغمالیوں کے ساتھ سلوک اور مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کے ممکنہ...
سوشل میڈیا پر اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ جنگ کے باوجود، فلسطینی مزاحمتکاروں کے بہادرانہ حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جسکے نتیجے میں صہیونی قبضہ گروپ موت سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت دنیا بھر میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سابق پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لبنان میں واقع، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ اس عظیم رہنماء کا خون آزادی کی نئی داستان کا نقطہ آغاز بنا، جسے آج غزہ اپنے خون اور استقامت سے لکھ رہا ہے۔ ایرانی سفارت خانے نے یہ...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر منتخب پارٹی قیادت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔31 جولائی 2025ء )رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے بہتر کہ سائیڈ پر ہوجائیں،پی ٹی آئی نے اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سزائیں کس بنیاد پر ہوئی ہیں، جس مقدمے میں وارنٹ جاری ہوا ہے اس مقدمے میں میری ستمبر تک کی ضمانت ہے۔ لوگوں کو سمجھ آرہی ہے کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے سائیڈ پر...
پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور خارجہ پالیسیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے مرکزی لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے دور حکومت میں ہندوستان ایک "مردہ معیشت" بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے علاوہ ہر کوئی ملک کو درپیش معاشی بحران سے واقف ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے ہندوستان کی اقتصادی، دفاعی اور...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستِ پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام سے متعلق قائم اسٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، وفاقی وزراء عطاء تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور متعلقہ سرکاری حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف وفاقی...
جے رام رمیش نے کہا کہ 30 جولائی کو انہوں نے بھارت سے امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ روس سے تیل اور دفاعی خریداری پر بھارت کے خلاف جرمانہ عائد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کرنے کے بعد کانگریس نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار قیمتوں میں ٹی او پی (ٹماٹر، پیاز، آلو) کے چیلنجوں سے متعلق بات کی تھی، لیکن اب ملک کو سی اے پی (چین، امریکہ، پاکستان) سے پیدا ہونے والے سیاسی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت کو دو بڑے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ایک ٹرمپ کے سیز فائر دعوے کا اور دوسرا امریکی ٹیرف پالیسی پر حکومت کی جانب سے اب تک اختیار کردہ خاموشی کا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور بھارت و پاکستان سیز فائر میں اپنے کردار کا دعویٰ کرتے ہوئے نئی دہلی کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان لگایا، جس پر کانگریس قیادت نے حکومت کی خاموشی کو ملک کی خودمختاری کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس...
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، آج قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی فتح کا دن ہے۔آج قانون کی جیت ہوئی ہے، اس ملک میں انصاف کے نظام کی جیت ہوئی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، حملہ آوروں اور بلاوائیوں نے اس روز دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، بلوائیوں نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو زخمی کیا، توڑ پھوڑ کی اور جلائو گھیرائو کیا۔ انہوں نے...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر منتخب پارٹی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب پارٹی قیادت نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ورکرز کو سیاسی آگ کی بھٹی میں جھونکا اور قیادت کے اکسانے پر ورکرز اس حد تک گمراہ ہوئے کہ انہوں نے دفاعی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایک...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کے دعوے کررہا ہے جبکہ عملاً صوبے کی جامعات بدترین مالی بحران سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کا دعویٰ کرنے والی صوبائی حکومت کی توجہ پشاور کی عظیم مادر علمی یونیورسٹی آف پشاور میں مسلسل مالی بحران کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے جوکہ صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود پشاور یونیورسٹی کے چانسلر ہیں، مگر اس اہم...
نیو دہلی: بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ...
یمنی رہبر انقلاب نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں فضائی راستے سے امداد کی ترسیل کا کوئی جواز نہیں اور یہ اقدام غزہ کے مظلوم و مزاحمت پیشہ عوام کے اعلی وقار کی توہین ہے! اسلام ٹائمز۔ یمنی رہبر انقلاب سید عبد الملک بن بدر الدین الحوثی نے آج کے اپنے خطاب میں عالم اسلام کے مختلف مسائل بالخصوص غزہ اور یمنی فوج کی مزاحمتی کارروائیوں میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے ظالمانہ جنگی جرائم کے خلاف عرب و اسلامی ممالک کی منافقانہ خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے سید عبدالملک الحوثی نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں وسیع انسانی تباہی کا پہلا شکار بچے ہیں اور یہ کہ...

سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال
سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)چیئرپرسن قائمہ کمیٹی کامرس سینیٹر انوشہ رحمان اورچیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں کوئٹہ چیمبر میں اہم اجلاس، کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز، منسٹری آف انڈسٹری اور فنانس کے افسران اور چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے ممبران کی شرکت،اجلاس میں پاک ایران تجارت کو درپیش رکاوٹوں پر اعلی سطحی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستانی مصنوعات کو نان ٹیرف رکاوٹوں سے نکالنے پر زور، زمینی راستے سے درآمدات پرکاسٹ ویلیو کا جائزہ لیا جائے، بلوچستان میں روڈمیپ انفراسٹرکچر کی بہتری کی...
اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار...