2025-05-03@10:41:32 GMT
تلاش کی گنتی: 7863

«کو کہا»:

(نئی خبر)
    پہلگام حملے کی سازش رچنے والوں کو کڑا جواب دیں گے: مودی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری دنیا 140 کروڑ انڈین شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں نریندر مودی نے پہلگام میں حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں متاثرین کو یقین دلاتا ہوں کہ انھیں انصاف ملے گا۔‘ مودی نے کہا کہ ’پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعے نے ملک کے ہر شہری کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ہر انڈین شہری کو متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی ہے۔‘ ’میں ایک بار پھر متاثرہ خاندانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انھیں...
    انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ، موہالی میں کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں جموں و کشمیر کے طلباء پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی شہر موہالی میں ہندوؤں نےتعلیم کی غرض سے ہاسٹل میں رہائش پذیر کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا۔ کشمیری طالبہ نے بتایا کہ ہندوؤں نے اسکے ہاسٹل کے دروازے پر لاتیں ماریں، گالیاں دیں اور اسے دھمکیاں دیں، مجھے اور میری دوست کو حملہ آوروں سے بچنے کیلئے بھاگنا پڑا، چندی گڑھ میں کشمیری طلباء کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ دہرادون...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو...
    سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے ہوں، برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کئی بار کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا، میں ہمیشہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنے سے لطف اندوز ہوا ہوں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں اور دیکھنے کے قابل بہت خوبصورت کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی بہتات رہی ہے، اب بھی بہت سے خطرناک بولرز موجود ہیں، شاہین آفریدی خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ شاندار رہے...
    بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا روسی ٹی وی کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت نےکشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرےگا۔ تاہم بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو مناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے RT کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق حکمرانوں کے 1980 کی دہائی کے آخر میں سوویت افغان جنگ میں شامل ہونے اور مغرب کی جانب سے جہادیوں کو تربیت دینے اور ان کی ترغیب دینے کا ایک پلیٹ فارم بننے کے فیصلوں کو...
    چوہدری انوارالحق نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق سے راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، راجہ عرفان پرویز، اجمل محمود اور محمود علی نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائے گی، گورننس کو بہتر بنا دیا ہے اور خراب معیشت کو ٹریک پر ڈال...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہیے۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا خیال رکھیں اور اسے یاد رکھیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ پاناما نہر کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ جنوری میں دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف لینے سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کریں گے۔ Post Views: 1
    سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔ کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے ہوں، برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کئی بار کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا، میں ہمیشہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنے سے لطف اندوز ہوا ہوں، وہ ایک شاندار بیٹر ہیں اور دیکھنے کے قابل بہت خوبصورت کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی بہتات رہی ہے، اب بھی بہت سے خطرناک بولرز موجود ہیں، شاہین آفریدی خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ شاندار رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: "3...
    چیئرمین کشمیر پیس فورم یورپ نے انڈیا کو انتباہ کیا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا بھر اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمشہ ہماری کوشش اور خواہش رہتی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی اسے ہماری کمزوری سمجھاتا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھروں کی تلاشی شروع کی گئی، کاروبار کو مسمار کیا جا رہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دوسرا بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر...
    ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ علاقے کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں لکھا مودی کی قیادت میں بھارت کو اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں کہا جا سکتا، بلکہ یہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے سب سے بڑا قتل...
    روس نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے 8 ماہ کی لڑائی کے بعد کورسک کے روسی علاقے کو دوبارہ قبضے میں لے لیا ہےلیکن یوکرینی حکام نے اس دعوے کی فوری تردید کی ہے۔ روس کے فوجی چیف آف اسٹاف ویلیکری گیرسیموف نے یہ اعلان صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے کورسک میں آخری گاؤں گورنال کو آزاد کر لیا ہے جو یوکرینی کنٹرول میں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایسٹر کے موقع پر روس یوکرین میں جنگی کارروائیاں نہیں کرے گا، روسی صدر کا اعلان روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یوکرین کی مہم مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی قسم کو کوئی تعلق نہیں، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کر رہا ہے، پاکستان میں استحکام آ رہا ہے، اس دوران اس طرح کے واقعے کا نقصان پاکستان کو ہے، جبکہ بھارت کو اس کا فائدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ جب بھی بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے، تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ باہر...
    جنوری میں دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف لینے سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ہونی چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کو کہہ دیا ہے کہ فوری طور پر اس صورتحال کا خیال رکھیں اور اسے یاد رکھیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ پاناما نہر کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ جنوری میں دوسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف لینے سے قبل امریکی...
    کراچی: پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کی جائے تاکہ آنے والے سالوں میں برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 35 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد مقرر کیا جائے، تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی برآمدی ترقی برقرار رکھنے میں سہولت ملے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام آئی ٹی کمپنیوں کو فری لانسرز کے مقابلے میں، جو صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایک مسابقتی برتری دے گا۔ انھوں نے...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب یوان کرنے کی درخواست کی ہے۔واشنگٹن میں غیر ملکی ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈ جاری کردے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں...
    شمالی وزیرستان: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف تین مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہدا کی بلندی...
    نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ پانی روکنا جارحانہ اقدام ہے ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، بھارت جانتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر ان کا کیس مضبوط نہیں، معاہدے کے مطابق جو دریا ہمارے ہیں ہمارے ہی رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بےنقاب ہوگیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں درست فیصلے کئے، ہم انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف جب بھی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے  ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں ، اگر  ہمارا پانی روکا تو پھر  بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، پچھلی دفعہ چائے  پلا کر بھیجا  تھا، بھارت  اب اگر کچھ کرے گا  تو ،پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔   پروگرام  اینکر رحمان اظہر کے سوال کا جواب  دیتے...
    سکھر میں جلسے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، ہم بہادر لوگ ہیں اور بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، پورے پاکستان کو ایک ہو کر بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔ سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے...
    پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ نانا پاٹیکر پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا تھا۔ معروف اداکار پریش راول نے حالیہ انٹرویو میں نانا پاٹیکر کی اداکاری اور ان کے منفرد انداز کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر وہ پہلے کردار اداکار تھے جنہوں نے کسی فلم کے لیے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا تھا، جو اس وقت کے حساب سے ایک بڑا قدم تھا۔ پریش راول نے یوٹیوب چینل The Lallantop کو دیے گئے انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پروڈیوسر تھا، جس کا وہ نام نہیں لے سکتے، ایک دن نانا نے اُسے اپنے گھر...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ قوم سرحد پر مصروف کار ہر سپاہی کے پیچھے کھڑی ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا...
    مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ کیلئے 22 سو مسلمانوں کو قتل کیا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی پرانا وارداتیہ ہے، ووٹ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ لینے کی خاطر بائیس سو مسلمانوں کو قتل کیا۔ ہر 2،4 سال بعد وہ اس طرح کی کہانیاں گھڑتا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت اور مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک پرانا وارداتیہ ہے جو صرف ووٹ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ ہر 2،4 سال بعد وہ اس طرح کی کہانیاں گھڑتا...
    فوٹو: فائل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بےنقاب ہوگیا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں درست فیصلے کیے، ہم انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف جب بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کریں گے ہم حمایت کریں گے۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی بار بات چیت کی پیشکش کی لیکن بھارت نے انکار کیا، پانی روکنا جارحانہ اقدام ہے ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اُن کا کہنا تھا...
    بھارتی اسپتال نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر پاکستانی آریان شاہ کی میت لواحقین کو دینے سے انکار کردیا تھا۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے آریان شاہ پھیپھڑوں اور دل کی ٹرانسپلانٹ کےلیے بھارت گیا تھا، جو گزشتہ روز چنائے میں دوران علاج انتقال کر گیا تھا۔فیملی ذرائع کے مطابق علاج کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر میت اسپتال والوں نے دینے سے انکار کردیا تھا اور ساتھ ہی والدہ کو زبردستی بھارت سے چلے جانے کا کہا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آریان شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، ساتھ ہی میت اور لواحقین کی وطن واپسی تک رہنمائی اور معاونت دینے کی ہدایت کی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے آریان...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت مسخرا پن چھوڑے اور پہلگام واقعے پر اپنے عوام کو جواب دے کہ دہشت گردی کیسے ہوئی؟میڈیا سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ کوئی بھی مس ایڈونچر بھارت کے گلے پڑجائے گا، ہمارے سپہ سالار کہہ چکے ہیں پاکستان کا پانی کا بند ہوا تو سانس بند کردیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پانی بند کریں تو جنگ کےلیے تیار رہیں۔ یہ بابر، غوری اور غزنوی میزائل ہم نے چوکوں میں سجانے کےلیے نہیں رکھے، میں بطور وفاقی وزیر اور ذمہ داری سے بھارت کو جواب دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے پوری قوم کی ترجمانی کی ہے، قومی قیادت نے کہا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے، پانی کے حوالے سے مودی سرکار کے فیصلے کے نتیجے میں خدانخواستہ نیوکلیئر جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت شروع سے ہی کوشاں تھا کہ پانی کے معاہدے کے خلاف جائے، بین الاقوامی قانون بھارت کو اس خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارت دہشتگردی کا بہانہ بنا کر متنازع اور خطرناک اقدام اٹھا رہا ہے، اس اقدام نے بھارت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں جو معاہدے ہیں...
    اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں، اس نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی...
    آسام کے وزیراعلٰی نے کہا کہ جو بھی بھارت کی مخالفت کریگا اور سوشل یا کسی اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کریگا اسے بخشا نہیں جائیگا، یہ سراسر غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے آسام پولیس نے اب تک ایک ایم ایل اے سمیت 10 لوگوں کو پہلگام حملے کے بارے میں تبصرے کرنے اور سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وکلاء، صحافی اور طلبہ رہنما بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسام میں اے آئی یو ڈی ایف کے ایم...
    لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ رہنما پی پی پی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی پی- 52کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کس قانون کے تحت سیالکوٹ میں تقرر تبادلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس...
    ملتان (نیوز ڈیسک) وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خبر سنادی اورکہا ہر صارف خود بل بنوا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کوتباہ کیا، بانی پی ٹی آئی نےاپنےدورمیں گردشی قرضےمیں 1500 ارب اضافہ کیا۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 ہزار 600 ارب روپے سیٹھوں سےنکال کربجلی کی قیمتیں کم کیں، وزیراعظم نے کہا اگر مالکان میں میرارشتہ داریادوست بھی ہواسےنہ چھوڑنا۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال کمپنیوں نے 160 ارب روپے کی بچت کی ہے، ایک سے 2 ہفتے کے اندر میٹر ریڈر سے آپ کو آزاد کرنے جا رہے ہیں...
    سابق نگراں وزیراعظم، سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خواب کی کوئی تعبیر نہیں، پاکستان کی کشمیر پر پوزیشن اصولی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے، بھارت کے ارادے نیک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی بےہودگی جس کا الزام پر لگ رہا ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کشمیر پر اصولی ہے، پاکستان کی ترقی روز اول سے بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی۔اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دہشت گردی کے جو حالات تھے اس سے لگتا ہے بھارت نے کچھ سوچا ہوا...
    سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون پر تیار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کریں، پروپیگنڈا ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، ہمیں معلوم ہے بی ایل اے کے لیڈر کون سے تیسرے ملک جاکر ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛  روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے وزیرداخلہ نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں میں ہم نے...
    اسلام آباد:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔ Post Views: 1
    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی نیوٹرل لوگ اس واقعے کی انکوائری کرتے ہیں تو پاکستان اس میں بھرپور تعاون کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو بے نقاب کریں اور اصل حقائق سامنے آئیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا براہ راست یا بلواسطہ کسی بھی قسم کو کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کررہا ہے، پاکستان میں استحکام آرہا...
    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے میڈیا سے گفتگو کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ بلال بن ثاقب  نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریک چیئرمین ورلڈ...
    سٹی 42 : سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ یہ جنگ کے متعلق کیسی باتیں کر رہے ہیں، کیا بتاتے ہیں کہ ہم نے دو ہتھیار بنا لیے تو دنیا کو دکھائیں، آپ اس سب سے منہ چھپاتے پھریں گے، پاکستانی اپنے فوج کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔  سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالات کشیدہ چل رہے ہیں، بھارت ایک ایجنڈے کے تحت پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے، جو واقع پیش آیا پاکستان کبھی کسی دہشتگردی کے واقعے کو سپورٹ نہیں کرتا، بھارت کی جانب سے جو الزام لگایا جا رہا ہے جلد حقیقت...
    وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام کے درمیان رابطے مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ وزارتِ بحری امور میں شفافیت کے لیے شکایت سیل کا آغاز کر دیا ہے۔ چینی تعمیراتی کمپنی وفد کی وزیر بحری امور سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگواسلام آباد چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کے 6 رکنی... انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اقدام وزیرِ اعظم کے وژن کے مطابق بحری امور میں کی جانے والی اصلاحات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شکایت سیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی...
    پہلگام واقعے میں بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی  پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی راہول  پنڈیتا  نے کہا کہ پہلگام  حملہ، کہیں نہ کہیں  بھارتی فوج کی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔ سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا،  ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔ کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا نے کہا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں، بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔ جنرل (ریٹائرڈ) وی پی...
    گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت...
    وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 40 ہزار دہشت گردوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت لائی۔ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو یہاں لانے کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے مسلئے پر کردار ادا کیا، بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے اقدامات...
    سٹی 42 : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے عملا جنگ کا اعلان کیا ہے مختلف اقدامات کرکے، ایسی صورتحال میں قوم متحد ہوکر ایسی جارحیت کا مقابلہ کرے۔  حافظ نعیم الرحمان نے دیگر رہنماؤں  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا، پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، جنرل سیکرٹری امیر العظیم، شکیل ترابی سمیت دیگر موجود تھے ۔  امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں زبردست ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کی کال اسرائیلی مظالم کے حوالے سے ہے، بھارت نے عملا جنگ کا اعلان کیا ہے مختلف اقدامات کرکے، ایسی صورتحال میں قوم متحد ہوکر ایسی جارحیت کا مقابلہ کرے۔ انہوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے راولپنڈی سے بلٹ ٹرین چلے گی، ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے، عظمیٰ بخاری،پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی ایئر لائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ لاہر سے راولپنڈی تک بلڈ ٹرین چلائی جائے گی، پنجاب کی پہلی ایئر لائن کیلئے 4 طیارے لیز پر لیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب حکومت نے 2 نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین چلائی جائے گی، جو 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپجنا سفر طے کری گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پہلی ایئر لائن چلانے...
    مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مودی مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے نریندر مودی مقبوضہ کشمیرکو، فلسطین اور غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمارے دریاؤں کا گلا گھوٹنے کے لئے کسی رکاوٹ، کسی ڈیم پر لگنے...
    شازیہ مری— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا۔بھارتی رویے کے خلاف اپنے ردِعمل میں شازیہ مری نے کہا ہے کہ خطے میں بھارت نے ہمیشہ غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو گیا ہے، بھارت سرکار کم عقلی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔شازیہ مری نے کہا ہے کہ 7 لاکھ فوج مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھی ہے، وہاں جو واقعہ ہوا اس کی ہم نے شدید مذمت کی، بھارت کی جانب سے بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر الزام لگا گیا، لگتا ہے مودی سرکار الزام لگانے کے لیے تیار تھی۔ پہلگام حملہ: بھارتی...
    وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی پرمٹ پر حج کے لیے بھیجنے والوں سے ہوشیار کردیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ صرف مستند حج اجازت نامہ کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کریں، جعلی کمپنیوں اور غیر قانونی اشتہارات اور غیر مصدقہ اجازت ناموں کے ذریعے عازمین کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے اجازت ناموں سے ہوشیار رہیں جو جعلی اور سعودی حکام کی جانب سے تسلیم شدہ نہ ہوں، جعلی اجازت نامے عازمین حج کے لیے مشکلات کا سبب بن جائیں گے، جعلی اجازت ناموں کے استعمال پر سعودی حکام کی جانب سے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور سینیٹر پاکستان پیپلز پارٹی روبینہ خالد نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے ملک کے امن اور تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ دہشتگردوں کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ہمارے کارکنان کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق کسی صورت پامال نہ ہوں۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ Post Views: 1
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکنِ صوبائی اسمبلی نوشیر خان انجم لنگڑیال سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے لیے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی و خوش حالی کے راستےکھل رہے ہیں۔ رکنِ صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے۔ Post Views: 4
    راولپنڈی:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔ انہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ایک سیاحتی مقام پر دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کم از کم 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔کونسل نے حملے کا ارتکاب کرنے والوں کے احتساب اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے عالمی برادری سے تعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے ارکان نے متاثرین کےخاندانوں اور انڈیا و نیپال کی حکومتوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔دہشت گردی کا یہ واقعہ گزشتہ منگل کو پیش...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر بھارت کی طرف سے بےبنیاد الزامات کیخلاف شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ سابق کرکٹر نے نے کہا کہ بھارت کا بغیر شواہد کے حملے کو پاکستان سے جوڑنا افسوس ناک ہے، انڈیا نے قبل از وقت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، لڑائی کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: بھارتی طرزعمل کے خلاف احتجاج کا اعلان شاہد آفریدی نے پہلگام حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی دہشتگردی کا سامنا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور نہ کوئی منصوبہ ہے، جب پیشکش ہوگی تب ہم دیکھیں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر سفارتی نوٹ کو مسترد کرتا ہے، سندھ طاس پر ہمارا موقف اور پالیسی غیر مبہم اور واضح ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ہماری لائف لائن ہے اور بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے خود ساختہ نتیجے پر چھلانگ لگائی، یہ انتہائی بدقسمت عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک واقعہ پر بھارت فوری اوور ڈرائیو پر نکل گیا ہے۔ بھارتی...
    لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعلی پنجاب اور رکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے، یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے قومی جذبات...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...
      بھارت نے یکطرفہ معاہدہ ختم کیا، دریائے سندھ ہمارا ہے ، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکا نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اورمحافظ ہیں، سکھر میںخطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے ، مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ...
      بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریر خط کا متن 10 صفحات پر مشتمل ہے ، مقدمات کا حوالہ شامل عمران خان کا خط پہنچانے آئی ہوں(علیمہ خانم) خط، عوام تک پہنچ جائے گا( سلمان اکرم) عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط ان تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کے لیے حوالے کردیا، علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان نے جو خط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی...
    برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت...
    ملتان میں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضوں میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی ظلم اور بربریت واضح ہونے کے بعد دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا۔ پنجاب کے ضلع ملتان میں اپنے ایک بیان میں اویس خان لغاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے پاکستانی ریاست کو بڑا نقصان پہنچایا، مہنگائی کی شرح نون لیگ کی حکومت سے پہلے...
    سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیر میں سیاحوں پر  فائرنگ کے حوالے سے بھارت  کا کوئی ایڈونچر پاکستان اور بھارت کے درمیان "آل آؤٹ جنگ" کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’پاکستان نئی دہلی کے کسی بھی حملے کا جواب دے گا‘‘۔ خواجہ آصف نے یہ باتیں امریکہ کی نیوز آؤٹ لیٹ سکائی نیوز سے گفتگو میں کہیں۔ پاکستانی وزیر دفاع نے  کہا کہ دنیا کو ان دونوں ممالک کے درمیان مکمل طور پر تنازع کے امکان کے بارے میں پریشان  ہونا چاہیے، جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بین الاقوامی واقعہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی شہری خود بھارت کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے، بھرپور جواب دیا گیا ہے، بھارت نے کوئی بھی ایڈونچر کیا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کو بھارت کیلئے بند کر دیا گیا، پہلگام واقعے کی ایف آئی آر سامنے آئی ہے، واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کی گئی، جس سے بھارت کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پانی پاکستان کی لائف...
    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ایک ہو کر بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے  کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، اپنی کمزوریاں چھپانے اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےمودی نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے جس کے تحت بھارت...
    سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا ہے، بھارت کو پیغام ہے،سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھو دریا سے پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔  چیئرمین بلاول بھٹو  نے سکھر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، طے ہوچکا ہے عوام کی مرضی کے بنا کوئی نئی کینال نہیں بنے گی، سی سی آئی میں باہمی رضامندی کے بغیر سندھو دریا سے نہرنہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے کیلیے مل کر کوشش کریں گے، جن منصوبوں پر اتفاق...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، ن لیگ سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے ممکن ہوا، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاروں بھائی مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔  سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی...
    اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ جنہوں نے اس اشیو پر احتجاج کیا، اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا اور پورے ملک کو یہ پیغام دیا کہ تمام تر سیاسی اختلافات اور ناراضگی باوجود بھی صوبہ سندھ کے لوگ سندھ کے مفادات کے نام پر ایک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میں سندھ کے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے کینالز کے ایشو پر احتجاج کیا، اپنی رائے کا بھرپور اظہار کیا اور پورے ملک کو یہ پیغام دیا کہ تمام تر سیاسی اختلافات اور ناراضگی باوجود بھی صوبہ سندھ کے لوگ سندھ کے مفادات کے نام پر ایک ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملیریا کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کا تھیم، “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک  سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور...
    اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے نہری منصوبوں پر سیاست کرنے سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے۔ شکر ہے نہروں کے معاملے پر دو بڑی سیاسی جماعتوں کی نورا کشتی فی الحال ختم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے نہری منصوبوں کا تنازع کم ہونے کی تعریف کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبہ سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے نہری منصوبوں پر سیاست کرنے سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا جائے۔ شکر ہے نہروں کے معاملے پر دو بڑی سیاسی جماعتوں کی...
    پاکستان میں روسی سفارتخانے نے پاکستان سے متعلق سفری انتباہ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود روسی سفارخانے کے اعلامیہ مطابق روسی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ روسی سفارت خانہ نے کہا کہ کشیدگی کم اور صورتحال مستحکم ہونے تک روسی شہری پاکستان کا سفر نہ کریں۔ اعلامیہ میں مزید کہا کہ ہدایات پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی اور بعض حکام کے جنگجویانہ بیانات کے تناظر میں دی گئی ہیں۔
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اسلام آباد میں بلوچستان کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بحران در بحران کا شکار ہے۔ بلوچستان کے حالات پر پورے ملک کو تشویش ہے۔ بلوچستان میں جماعت اسلامی کے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان کے موضوع پر جلد اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس منعقد کریں گے۔ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہے۔ بے...
    مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ پارٹی کی بنیاد انصاف کے نظام کے قیام کے لیے رکھی گئی۔ 2011 میں پارٹی نے ڈرآون حملوں کے خلاف دھرنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا عدالتی نظام چاہتے ہیں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی نظام سے پورے ملک کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عدلیہ...
    بھارت کے نیرج چوپڑا کو ارشد ندیم کو دعوت دینا مہنگا پڑ گیا، انتہا پسندوں نے اتھلیٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔شدید تنقید پر نیرج چوپڑا بھی خاموش نہ رہے، انہوں نے کہا کہ میری دعوت صرف ایک کھلاڑی کی دوسرے کھلاڑی کو تھی، دعوت حملے سے پہلے دی تھی۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دیانہوں نے کہا کہ میری ماں کو بھی بلاوجہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال پرانی سادہ بات پر میری ماں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ میرا ملک ہمیشہ میری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سادہ...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارت کو مشورہ ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر سے باز رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ایسے میں بھارت  خبردار رہے کہ اگر کسی جارحانہ اقدام کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔ وزیرِ دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ "دو سو فیصد تیار" ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب  ہی ملے...
    شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل 2025ء) شارجہ چلڈرنز ریڈنگ فیسٹیول 2025 کے پہلے دن ایک اہم مکالمہ "مصنوعی ذہانت اور نئے مصنفین کا عروج؟" کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں عرب دنیا کے ممتاز مصنفین اور مفکرین نے شرکت کی۔ قطر یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر سمیہ المیدد نے کہا کہ AI انسانی جذبات اور تجربات سے خالی ہے، اور اسے صرف ایک معاون ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ AI ایک بچے کی سالگرہ کے لیے نظم تخلیق نہ کر سکا جو دل سے نکلی ہو۔ دبئی حکومت سے وابستہ اسماء زینل نے کہا کہ وہ AI کو دماغی طوفان (brainstorming) کے لیے استعمال کرتی ہیں، مگر اصل تخلیق...
    سٹی42:  سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رکنِ قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔  بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے۔ چیزیں بگڑتی ہیں تو خطہ ہی نہیں دنیا پر اثرات پڑیں گے؛ خواجہ آصف   یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی...
    ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے...
    رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم و آئینی برابری کےخواہاں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں پرمشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ ایک عورت کے تعلیم حاصل کرنے سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے: شازیہ مریرہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا...
    — فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ، سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ جنگ سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ دونوں ملک اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ ایک دوسرے کو تباہ اور برباد کر دیں۔ایمل ولی خان نے سینیٹ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں امن کے خواہشمند، عدم تشدد کے پیروکار اور انتہا پسندی کے مخالف جنگ کے خلاف آواز اٹھائیں، ہمیں اپنے وطن اور قوم کی خاطر امن کے پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا۔ بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں جو...
    اسلام آباد: عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط لکھ دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے یہ خط ان تک پہنچادیا، سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کھلا خط ہے جو عوام تک بھی پہنچ جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور خط چیف جسٹس کے لیے حوالے کردیا، علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جو خط لکھنے کا کہا تھا وہ خط پہنچانے آئی ہوں۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ پہنچے اور کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق خط چیمبر میں خط دیں گے چیف جسٹس پڑھ لیں گے،...
    ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ناصرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لوگوں کے حقوق کی ضامن ہے، کچھ لوگوں نے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہم نے جون میں پانی کی دستیابی کے جاری سرٹیفکیٹ کو چیلنج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے پہلگام میں پیش آئے واقعے اور اس پر بھارت کے رویے کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح...
    ایک بیان میں صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے کہا کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں، بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے بھارت کی جانب سے دے جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام بھارت کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔مراد علی شاہ نے پہلگام میں پیش آئے واقعے اور اس پر بھارت کے رویے کی مذمت کی ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کینالوں پر کوئی کام شروع نہیں ہوا،  جب تک ایکنک سے منظور نہ ہو نہریں نہیں بن سکتیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد پاکستان کا بھارت کو ایک اور جوابسینیٹ میں پاکستان اور...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسا ماضی میں ملا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی جواب دیا تھا اور اب بھی بتا دیا ہے پہلے سے تگڑا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر مذمت کرتے ہیں لیکن بھارت نے معمول کے مطابق پاکستان پر الزام لگایا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کے مقابلے دو اقدامات زیادہ اٹھائے ہیں۔ سندھ...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، اور کل بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے جو افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور ملکی سلامتی پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی منظوری کے بغیر کوئی نہر نہیں بن سکتی، اور جب تک ایکنک سے منظوری نہ ہو، نہریں تعمیر نہیں ہو سکتیں۔ ہم نے بارہا نشاندہی کی ہے کہ نہری منصوبے کی منظوری نہیں لی گئی، اور...
    وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغاموزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ...
    قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے سینیٹ میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متفقہ قرارداد کو منظور کرنا ہمارا فرض تھا اور موجودہ حالات میں پوری قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہمارے قائد نے واضح طور پر کہا کہ میری جان سے زیادہ وطن عزیز اہم ہے۔ شبلی فراز نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے دشمنی کی ہے، بھارتی وزیر اعظم آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے پر کاربند ہے، اور بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا اور کہا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا اور ایسی کسی بھی کارروائی کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارتی اقدامات پر سخت موقف اپنایا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جس سے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی...
    — فائل فوٹو سینیٹ میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ واقعات پر قرارداد پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن کے مطابق بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے۔آج چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کر دی گئی۔’افواجِ پاکستان تیار، میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہو گا‘علاوہ ازیں سینیٹ اجلاس سے خطاب میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک...
    حمزہ شہباز---فائل فوٹو سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، رکنِ قومی اسمبلی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا، برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا۔حمزہ شہباز نے بھارتی آبی جارحیت اور دیگر یک طرفہ اقدامات پر بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ معطل کیا ہے، یہ انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے، وزیرِ اعظم کی سربراہی میں...
    ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25 اپریل 2025 ملیریا کا عالمی دن ہے جو بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال کا تھیم "ملیریا کو ختم کرنا ہے، جبکہ سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کیلئے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی...