2025-05-14@19:05:14 GMT
تلاش کی گنتی: 45156
«بندی کی»:
(نئی خبر)
مسلح افراد نے میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شینبام کی جماعت مورینا پارٹی سے وابستہ ویراکروز کے گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیارکرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفراسٹرکچر،گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کوپہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سے نقصان کی...
پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی...
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک’’پی آر اسٹنٹ‘‘ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔رندیپ سنگھ کا کہنا تھاڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی...
بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ایک ریاستی وزیر وجے شاہ نے انڈین آرمی کی کرنل صوفیہ قریشی کو مبینہ طور پر دہشتگردوں کی بہن قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے صوفیہ قریشی کے بارے میں یہ ریمارکس مبینہ طور پر ان کی مسلم شناخت کی وجہ سے دیے تاہم اس تبصرے پر تنقید ہونے کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹاکر پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس دوسری طرف صوفیہ قریشی کے بھائی بنٹی سلیمان نے کہا ہے کہ...

عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز
اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا عمل فنانس ایکٹ 2024 سے قبل مکمل طور پر آن لائن اور خودکار تھا، مگر اب ایل آر او (LRO) اور آر...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل ،تمباکو کے شعبے میں ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت منگل کے روز اپنی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ اس موقع پر وزیر...
اگلے پندرہ دن کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3.5 اور 7 روپے فی لٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل(ایچ ایس ڈی)میں 7 روپے فی لٹرکمی کی جاسکتی ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ۔ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے...
—فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم ای ایف ایف قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر جاری کی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہو گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہداء کی قربانیوں کی بدولت فتح نصیب کی۔محسن نقوی نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے توقیر عباس کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بھارت کیلئے شرم کا مقام، پاکستان کی فتح کی گونج دنیا بھر میں سنائی دینے لگی اسلام آباد …پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی... اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔محسن نقوی نے زخمی توقیر عباس کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔واضح...
— فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی واپسی پر درخواستیں نمٹادیں۔کراچی کے علاقے سعودآباد سے لاپتہ محمد نوید اور عوامی کالونی سے لاپتہ احمد شمیم گھر واپس آگئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے دونوں شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔عدالت عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی تو عدالت نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیے۔ سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 23 سال کی لڑکی کی بازیابی سے متعلق...
اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عدنان کی شہیدملک محبوب کے گھر آمد، فاتحہ خوانی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز فتح جنگ : اسٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر بریگیڈئر عدنان فوجی افسران اور سویلین کے ہمراہ ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے جبی کسراں کے رہائشی ملک محبوب کے گھر آمد پر، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے پرتباک استقبال کیا،بریگیڈئر عدنان نے لواحقین سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی انھوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ہماری فورسز نے مؤثر جوابی کاورئی کر کے ہمارے شہیدوں کا بدلہ لے لیا ،انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت رات کی تاریکی میں عوام...
اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔ Post Views: 5
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی شخص توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہدا کی...
کراچی کے بعد لاہور بھی ڈمپر کی دہشت کا نشانہ بن گیا، اولڈ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بے قابو ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار کر 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی کردیے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ متعدد افراد بھاری گاڑی کے نیچے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی خدشات کے بعد انگلینڈ اپنے کھلاڑیوں کو بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کی اجازت نہیں دے گا۔ رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، اس میں 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ آئی پی ایل میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلش کرکٹر ہیری بروک کی بطور کپتان یہ پہلی وئٹ بال سیریز ہوگی۔ مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا" گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، ون...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں 40ارب روپے کی مالی بدعنوانی کے اسکینڈل میں بڑی اور سنسنی خیز پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپوں کے دوران پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونا سمیت مجموعی طور پر 1 ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار شامل ہیں، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔کوہستان اسکینڈل کی خبر روزنامہ جنگ اور دی نیوز نے 30 اپریل کو شائع کی تھی، جس کے باعث ملک بھر میں ہلچل مچ گئی تھی۔ آڈٹ نے بھی کرپشن کی تصدیق کی تھی، جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی اسکینڈل پر کارروائی کر رہی ہے۔ذرائع...
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ بریفک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ایک نعش کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
نیشنل سائبر کرائمز انوسٹیگیش ایجنسی (این سی سی اے) نے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات، پروپیگنڈا اور ملک میں خوف پھیلانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم محمد ناظر احمد کا تعلق تحصیل دینہ، ضلع جہلم سے ہے جن پر پیکا قانون کے 261-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جان بوجھ کر مسلح افواج اور ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف غلط معلومات فیسبک پر شیئر کیں جس کا مقصد ملک میں افراتفری، خوف، لاقانونیت اور بے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ، ماڈل اور فٹنس فریک ثناء نواز کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے اور اب اپنے جاری بیان کے سبب خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤٹس بند کرنے کے بعد پاکستانی فنکاروں کی ہر چھاپ مٹانے کی کوشش پُرزور طریقے سے جاری ہے۔ پہلگام حملے کے بعد جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام دھرا گیا اس کے بعد سے دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ایسے میں بھارت کی جنگی جنون میں مبتلا حکومت نے فن کے میدان کو بھی نہیں بخشا۔ سب سے بڑا دھچکا فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کو لگا فلم...
بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر گلوکار ابرار الحق نے نیا ترانہ جاری کردیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ پنجاب میں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جب کہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ 29،...
آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کرلیا۔ لندن سٹی لایونیسز کی کھلاڑی میگن نے دنیا کی طویل ترین تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے 30 اپریل کو 37.55 میٹر (123 فٹ 2 انچ) دور گیند پھینک کر یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔ یہ تھرو نا صرف 35 میٹر کی مطلوبہ حد سے آگے تھی بلکہ ایک بلیو ویل مچھلی (جو دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے) سے بھی تقریباً 10 میٹر طویل تھی، جس کی اوسط لمبائی 24 میٹر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تھرو ایک مکمل بولنگ ایلی (19.16 میٹر) سے تقریباً دو گنا لمبی تھی۔ 31...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟...
لاہور (اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کے اچانک دورے کئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت مختلف زونزکا معائنہ کیا۔آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو مبارکبادپیش کی، وزیراعلی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔وزیراعلی مریم نواز شریف اچانک سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں اور نرخ چیک کئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اچانک مختلف پراجیکٹس کے دورے کئے اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زیر تعمیر روڈز،سٹریٹس اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پراجیکٹس میں معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ...
پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کا فخر ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ ان دنوں ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، ایشین چیمپئن شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہوگی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے، میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے شوہر سماجی کارکن جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ منشا پاشا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق سے متعلق گردش کرتی خبروں کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ جبران اکثر تقریبات میں میرے ساتھ شرکت نہیں کرتے اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہمارا ایک دوسرے سے تعلق خراب ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب سوشل میڈیا کا دور ہے تو تعلقات کی خوشگواری کو ناپنے کا پیمانہ بھی بدل گیا ہے تو اب آپ جتنا زیادہ سوشل میڈیا پر نظر آئیں گے دنیا کی نظر میں آپ...
بھارتی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر ہٹانے پر ان کے شوہر اداکار امیر گیلانی بھارت پر پھٹ پڑے۔ اداکار امیر گیلانی نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ ماورا حسین کو بھارتی فلم صنم تیری قسم کے البم کور سے ہٹانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر بہتر پروجیکٹس میسر آئے ہیں۔ یہ اقدام حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بھارتی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز پر پاکستانی مواد کی نمائش پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت...
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ محمد شامی نے بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے شائع کی جانے والی جھوٹی خبر کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی گئی تھی۔ محمد شامی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتی صحافی پر طنز کستے ہوئے لکھا کہ اپنی نوکری کے دن بھی گن لوکتنے دن رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیاناس کیا ہوا ہے،کبھی تو اچھا بول لیا کریں۔معذرت کے...
چینی کی قیمت میں کم ہونے کا امکان ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں چینی کی قیمتوں کے بارے میں اجلاس ہوا، اجلاس میں نائب وزیراعظم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے، جس پر شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انہیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نئی دہلی: رافیل طیاروں کے سودے پر ایک بار پھر سیاسی گرما گرمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کے سینیئر رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا اور سنجے نروپم نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے سی ای او ایرک ٹراپئر کا انٹرویو صرف ایک "پی آر اسٹنٹ" ہے جو سچ کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ رندیپ سنگھ کا کہنا تھا "ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی باتیں رافیل اسکینڈل کو دبا نہیں سکتیں۔ قوم کو بدلتی وضاحت نہیں، شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔" انہوں نے کہا کہ: "قانون کے مطابق نہ فائدہ اٹھانے والے ملزم کے بیانات کی قانونی حیثیت ہوتی ہے، نہ وہ خود ہی جج بن...
بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے انعام بٹ پہلوان اکھاڑے میں یومِ تشکر منایا۔ کیک کاٹا گیا، افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، اور وطن سے محبت کے اظہار میں روایتی بھنگڑے ڈالے گئے۔ ننھے پہلوان شاگرد بھی اپنے استادوں کے ساتھ جشن میں شریک ہوئے۔ تقریب میں انعام بٹ نے کہا ’ہم افواجِ پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، یہ جیت صرف میدان کی نہیں، قوم کے دلوں کی فتح ہے!‘ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز برنالہ چھمب(آئی پی ایس) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے سیکٹرمناور ،قلعہ چھپڑ، پٹوئیاں،پیرجمال دھینگاوالی ،باندی ،تھب،پتنی، موئیل، کوٹ جیمل، بانیاں،جھنڈا،اپربانیاتھب کیکراں،سنگری نواں چک،پوڑ،کوٹ جیمل،موئیل سمیت بھارتی فائرنگ سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا،تفصیلی دورے کے دوران انسانی جانوں کے نقصانات دکانوں،گھروں مال مویشی ،روڈ انفراسٹکچر کا جائزہ لیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی بھمبر میں ایل او سی سے ملحقہ علاقوں میں حالیہ بلااشتعال بھارتی گولہ باری کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حالیہ گفتگو مایوس ، ناکام اور شکست خوردہ شخص کی...

جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیرول پر رہائی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، عدالت نے استفسار کیا کیا یہ اس معاملے کو ڈویژن بنچ میں لےکر جانا چاہتے ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ...
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم...

پاکستانی امریکن بزنس مین انوش احمد کا پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف فیصلہ کن کارروائی پر خراج تحسین
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور اور موثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کی آپریشنل کارکردگی اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سا لمیت اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر انوش احمد نے مسلح افواج کی بہادری، ہمت ، نظم و ضبط اور موثرردعمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان متحد ہے اور اپنی علاقائی سا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔ سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق نوٹیفیکیشن کا عکس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں تعطیلات چھٹی سپریم کورٹ عدلیہ
ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سعودی عرب کے دورے میں کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ایک تاریخی پیش رفت ہوگی، اور یہ ان کے لیے باعثِ عزت ہوگا۔ ریاض میں سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی امید، خواہش اور خواب ہے کہ سعودی عرب جلد اسرائیل سے تعلقات بحال کرے اور معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔ ٹرمپ نے کہا: “یہ مشرق وسطیٰ کے مستقبل کے لیے ایک بڑا اور مثبت قدم ہوگا۔” ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہاں کے عوام کو...
آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث آج ورچوئل مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے ، آن لائن مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ سے متعلق تجاویز شیئر کی جائیں گی۔وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام ورچوئل مذاکرات میں شرکت کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر تمام مراحل طے ہوتے رہے تو آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور بعض اوقات تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے.پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ جبکہ شہر قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے...
لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ سفارتکار شنکر ریڈی جاسوسی میں ملوث پایا گیا ۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ سابقہ فاٹا اور پاٹا...
کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔اس تقرری کے ساتھ ہی شفقت علی کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزراء کی تعداد بھی 39 سے کم کرکے 29 کر دی ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور مؤثر حکمرانی بتایا گیا ہے ، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی...
اسلام آباد:کشمیر کے مسئلے نے ایک بار پھر عالمی منظرنامے پر اپنی موجودگی کو مضبوطی سے منوا لیا ہے۔ مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کی سیاسی، عسکری اور سفارتی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو جس عزم اور مؤثر انداز سے اجاگر کیا، اس نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ حالیہ تنازعے کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے اور جب تک یہ مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی...
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعووں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تجارت کی طاقت سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لایا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: “کیا ہم نے کسی ‘نیوٹرل مقام’ پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟” رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا: “اگر ثالثی...
اسلام آباد(این این آئی)پاک بحریہ نے مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ترانہ ’’اے وطن‘‘ جاری کر دیا۔نیا ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔ترانہ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں تینوں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا ہے۔
لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی کی دعویٰ کی کاروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کے خارج کردی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جلد جاری کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کے ٹرائل کورٹ میں دعوی کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا تھا جس میں دعوی کی کاروائی رکوانے کے ہائیکورٹ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔ پی ایس ایل کے اِن سنسنی خیز مقابلوں کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو آج سے دستیاب ہوں گے تاہم باقاعدہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کیا جائے گا۔ شائقین کرکٹ ٹکٹ نجی کوریئر کمپنی کی مقررہ برانچز سے حاصل کرپائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ حالات کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوبارہ...
لاہور (این این آئی+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کر دی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے تو اپنوں کیساتھ بھی ہونی چاہیے۔...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔ایکسپریس کو ایک ذمے دار ذریعہ نے بتایا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے آغاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ امریکا اور چین کے تجارتی معاہدے کی حتمی تفصیلات پر براہ راست ڈیل کرسکتے ہیں۔ ایئر فورس ون پر کیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو بتایا وہ چینی صدر سے حتمی ڈیل خود کرسکتے ہیں لیکن انہیں یقین نہیں کہ یہ ضروری ہو گا۔ ’ہمارے پاس چین کے ساتھ ایک بہت ہی مضبوط معاہدے کی حدود ہیں لیکن اس معاہدے کا سب سے دلچسپ حصہ چین کو امریکی کاروبار کے لیے کھولنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 300 ارب ڈالر کے متعدد معاہدوں پر دستخط میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں...
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ہے۔پیٹرول کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 252.63 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن 'سندور' 'تندور' بن چکا ہے۔مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا۔دشمن کو اپنے طیاروں، ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائلوں پر ناز تھا،ہم نے سب خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ گئیں اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ "مودی...
شکر گڑھ (نامہ نگار)سیز فائر کے بعد تیسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند رہی۔بھارت نے سرحدی گیٹ بند رکھا اور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے راہداری بند ہے ، تاہم پاکستان بھارتی سکھ بھائیوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے منتظر ہے ، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے یاتریوں کی آمد رکی ہوئی ہے۔ زیرو ٹرمینل گیٹ بند ہیں۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے بارڈر ٹرمینل پر موجود ہیں۔
اسلام آباد(نیٹ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی 3 بڑی جماعتوں نے ناقابل بھروسہ قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی، پی پی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا نریندر مودی شاید اس سیزفائر کو آگے لے کر نہیں چلیں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر اور ٹوئٹ کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاکستان کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے نریندر مودی کو ناقابل بھروسہ قرار دیا ۔
ٹورنٹو(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی وفاقی وزیر بن گئے۔ حالیہ انتخابات کے بعد شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے دوسری بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے شفقت علی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کیا ہے، شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بنے ہیں۔ نومنتخب کینیڈین وزیراعظم مارک کورنی نے کابینہ اراکین کی تعداد بھی 39 سے کم کر کے 29 کر دی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق مارک کارنی نے اہم قلمدان رکھنے والے اکثر وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے تاہم وزیر خارجہ میلانی جولی کو وزیر صنعت مقرر کر کے ان کی جگہ...
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ کے علاقے میں گرنے والا ڈرون سرویلنس ڈرون ہے۔ڈرون گرنے سے کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔سکیورٹی فورسز نے سرویلنس ڈرون کو قبضے میں لے کر اس کی نوعیت اور مقاصد کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن”سندور‘‘ تندور بن چکا ہے، مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا، 10 مئی کو بھی نواز شریف نے وزیراعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر وزیراعظم کی ہدایت پر یوم تشکر منایا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے تمام سکولوں میں اسمبلی کے دوران اس دن کو خراج تحسین کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب...

مخوص نشستیں ‘ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں ‘ جسٹس امین : سنی اتحاد کونسل کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست منظور
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی جب کہ آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں کھڑے ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے سماعت کی، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا آپ جواب کل تک جمع کروادیں گے، وکیل نے جواب دیا دو دن کا وقت دے دیں، سوموار تک سماعت ملتوی کی جائے، آئینی بینچ پر بھی اعتراض ہے، اس پر...
اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ برطانی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر عطا ء اللہ تارڑ نے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، سیز فائر پاکستان...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی ا?ئی بیرسٹر گوہر خان کو استعفیٰ دے دیا۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور پی...

سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کریں گے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، جارحیت کی تو فیصلہ کن جواب دینگے، دفتر خارجہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے‘ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا‘ انڈیاکسی غلط فہمی میں نہ رہے‘ امن کے لئے ہمارے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے. آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ کن جواب دیا جائےگا‘بھارت کوئی غلطی نہ کرے، ہم آنے والے دنوں میں بھارت کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ...

پاک بھارت عشائیہ، ٹرمپ کی تجویز، دونوں ممالک ایٹمی میزائلوں کی نہیں اپنی خوبصورتی سے بنائی ہوئی چیزوں کی تجارت کریں، امریکی صدر
کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد، سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے اور خصوصاً بین الاقوامی مسلم کمیونٹی اور مغربی معاشروں کے غیر متوقع گوشوں کی طرف سے پاک فوج کی حمایت و مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔ کئی...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ’سعودی-یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025‘ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی اور ایک کلیدی شراکت دار رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی قربانیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا، اور عالمی امن کے لیے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ابیے (Abbey) گیٹ حملے میں ملوث داعش کے اہم دہشتگرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، جو دونوں ملکوں کی مشترکہ انٹیلیجنس اور...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شکست کے بعدلگائے گئے بے بنیادالزامات اوراپنی ناکامی کو کامیابی ظاہرکرنے کی کوششیں جاری ہیں ،بھارتی عوام کو دھوکہ دینے اوراپنے اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے پاکستان سے عبرت ناک شکست کوچھپانے کی کوششیں جاری ہیںاورانہوں نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان پربے بنیادالزامات عائد کئے اورپاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مستردکردیاہے،بہرحال ایک حقیقت تو واضح ہوچکی ہیکہ پاکستان کی فوج اورفضائیہ نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کرلی ہیاوردنیابھرمیںاسے تسلیم کیاگیاہے،اب تو بھارتی فوجی ترجمان بھی یہ مان رہے ہیں کہ رافیل طیارے گریہیں،پاکستانی پائلٹس کی مہارت اورچینی ٹیکنالوجی کو دنیابھرمیں شہرت مل چکی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے نریندرمودی کو سرینڈرمودی کاخطاب دے دیاہے،اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل نے قومی اسمبلی...
مایا علی اور بلال اشرف دو مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور ہٹ پراجیکٹس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ مایا علی نے شہرت مشہور ڈراموں جیسے ’دیارِ دل‘، ’عون زارا‘، ’شناخت‘، ’من مائل‘ اور ’میرا نام یوسف ہے‘ سے حاصل کی۔ جبکہ بلال اشرف نے فلم ’جانان‘ سے مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے ’سپر اسٹار‘، ’یوں ہی‘، ’ایک ہے نگار‘ اور ’یلغار‘ جیسے منصوبوں میں کام کیا۔ مایا علی اور بلال اشرف اپنی خوبصورت دوستی اور مضبوط تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ بہت سے ڈیجیٹل میڈیا صحافی اکثر یہ رپورٹ کرتے ہیں کہ یہ دونوں اداکار ممکنہ طور پر مستقبل میں شادی کے منصوبے رکھتے ہیں۔ تاہم، مایا علی اور...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سفیر رضوان سعید شیخ نے پیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے وفد کا سفارت خانہ پاکستان میں استقبال کیا۔ سینئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد پاکستان کے اعلیٰ تربیتی ادارے سے قومی سلامتی اور وار کورس کو مکمل کر رہے ہیں۔ امریکہ کے نیئر ایسٹ ساؤتھ ایشیا سینٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر افسران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ سفیر پاکستان نے کورس کے شرکاء کو کامیابی سے اہم کورس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ یہ کورس اعلیٰ سول اور فوجی افسران کی تربیت کےلئے مرتب کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد سینئر افسران کو اعلیٰ ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جاسکتی ہے۔ پیٹرول...
جدہ (نیوزڈیسک) پاک ،بھارت کشیدگی کا معاملہ دنیا بھر میں زیر بحث ہوگیا۔ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حریف ممالک پاکستان اور بھارت کشیدگی کا معاملہ چھیڑ دیا ، امریکی صدر نے اپنے مشیر مارکو بیورو کو پاکستان اور بھارت کی سیاسی لیڈر شپ کو ناشتے پر بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت کئی عالمی معاملات پر گفتگو کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران خطاب پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مارکو یہ کتنا اچھا ہوگا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا۔ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکے 154 سے 159 روپے تک لایا جائے جب کہ ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے نائب وزیراعظم کو تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ترکیے تک جھٹکے محسوس کیے گئے
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) منوج نراونے نے جنگ کے امکانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا واحد پائیدار حل سفارتی بات چیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور یا بالی ووڈ فلم نہیں بلکہ ایک تلخ اور سنجیدہ حقیقت ہے جس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ سابق آرمی چیف نے پاک-بھارت جنگ بندی پر بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور ایک پیشہ ور فوجی، ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری ہوگی۔ ان کے مطابق، ’’جنگ کے اثرات صرف...
فوٹو بشکریہ جیو نیوز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق، بھائی زخمی سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسکیو...
کینیڈا کی سیاست میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ سامنے آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو ملک کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم مارک کارنی نے انہیں اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ٹریژری بورڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے، جو کہ حکومت کی مالی پالیسیوں اور اخراجات کی نگرانی کے لحاظ سے انتہائی اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ شفقت علی نے اوٹاوا میں اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھایا، جہاں گورنر جنرل میری سمولین نے ان سے حلف لیا۔ یہ موقع نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ کینیڈین معاشرے کے لیے بھی تنوع، شمولیت اور اقلیتوں کی نمائندگی کی ایک روشن مثال بن گیا ہے۔ شفقت علی کا تعلق پاکستان...
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے علاقے سنتی بست واڑ میں پیش آیا جہاں نمازیوں کو نماز فجر کے دوران مقدس کتب کے غائب ہونے کا پتہ چلا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے قرآن پاک کے متعدد نسخوں اور دیگر اسلامی کتب کی بے حرمتی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے علاقے سنتی بست واڑ میں پیش آیا جہاں نمازیوں کو نماز فجر کے دوران مقدس کتب کے غائب ہونے کا پتہ چلا۔ بعد میں قریبی کھیت سے قرآن مجید کے نسخوں اور حدیث کی دو کتابوں کی جلی ہوئی باقیات برآمد ہوئیں۔ مسلمانوں نے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مل کر اس گھنائونے فعل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مجرموں...
کے الیکٹرک نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 2 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ درخواست میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کے ریلیف کا تخمینہ ہے۔ کے الیکٹرک نے ساتھ ہی یہ درخواست بھی کر دی کہ کے الیکٹرک کی پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ سمیت مختلف مدوں میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی کی رقم زیر التوا ہے جس میں سے نیپرا نے نومبر سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس میں سے 9 ارب 40 کروڑ روپے الگ کر لئے ہیں اور یہ رقم کراچی کے صارفین کو نومبر سے جنوری تک ملنے والے ریلیف سے...
پاکستان کے آئندہ مالی سال2025-26 کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے شروع ہورہا ہے۔ جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف مشن منگل کی بجائے اب ویک اینڈ پر...
ٹورنٹو: کینیڈا کی سیاست میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے شہر برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔ اس تقرری کے ساتھ ہی وہ کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔ مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد کو 39 سے کم کر کے 29 کر دیا ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور مؤثر حکمرانی بتایا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق، کارنی...
پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔ ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔ اپنے بیان...
سعودی عرب کے دورے پر پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں شام پر عائد ’ظالمانہ پابندیوں‘ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے وہیں انہوں نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یا تو اپنا جوہری پروگرام ترک کردے ورنہ پھر ’شدید دباؤ‘ کا سامنا کرے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنی تقریر کے دوران، صدر ٹرمپ نے ایران کو ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جوہری عزائم ترک کردے یا زیادہ سے زیادہ دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ محمد بن سلمان کی درخواست پر شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے پر رضامند ’میں آج یہاں ایران کے رہنماؤں کے ماضی کی افراتفری کی مذمت کرنے کے لیے نہیں ہوں،...
یوروگوئے(نیوز ڈیسک) یوروگوئے کے سابق صدر خوسے پے پے موہیکا، جو دنیا بھر میں اپنی سادگی اور عوام دوستی کی بنا پر “دنیا کے غریب ترین صدر” کے طور پر جانے جاتے تھے، 89 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع موجودہ صدر یاماندو اورسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا: “ہم آپ کے احسان مند ہیں، آپ نے جو کچھ ہمیں دیا اور اپنی قوم سے جو بے لوث محبت کی، وہ ناقابلِ فراموش ہے۔” خوسے موہیکا کافی عرصے سے غذائی نالی کے کینسر میں مبتلا تھے، تاہم ان کی موت کی فوری وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ موہیکا نے 2010 سے 2015 تک یوروگوئے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت تعلقات پر اپنی “ثالثی پالیسی” کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کو فوجی کشیدگی ختم کرنے کی صورت میں تجارتی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت اور پاکستان اپنی لڑائی بند کریں تو امریکا دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے تیار ہے، لیکن لڑائی جاری رہی تو تجارت ممکن نہیں۔ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں یو ایس-سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ بھی، لیکن ہم نے انہیں کہا کہ پہلے یہ لڑائی بند کرو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہم انہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی بھارت کیخلاف فوجی کامیابی کے بعد، سوشل میڈیا پر بے مثال جشن کا سماں ہے اور خصوصاً بین الاقوامی مسلم کمیونٹی اور مغربی معاشروں کے غیر متوقع گوشوں کی طرف سے پاک فوج کی حمایت و مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔ کئی لوگ اس...
ترجمان حریت قیادت کا کہنا ہےکہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت، جن میں سے بیشتر بھارتی جیلوں میں قید ہیں، کو مجوزہ مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور تنازعہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ثالثی کی پیشکش پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے...
سعودی عرب میں سیاحت کے وزیر احمد الخطیب کے مطابق، سعودی عرب کو تیزی سے متاثر کن پہاڑوں، بحیرہ احمر کے شاندار جزیروں، اور مہمان نواز ثقافت کے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو 2030 تک سیاحت کو اپنی معیشت میں تیل کی طرح اہم بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ احمد الخطیب نے منگل کو ریاض میں سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم 2025 کے ایک پینل کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ سیاحت کے شعبے نے 2016 میں ویژن 2030 کے آغاز کے بعد سے ایک طویل سفر طے کیا ہے، جس نے تیل پر ملک کا انحصار کم کرنے اور متنوع معیشت بنانے کا منصوبہ تشکیل دیا تھا۔ سعودی-امریکی سرمایہ کاری فورم کے پینل میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کہنے پر شام پر سے تمام پابندیاں ہٹانے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے یہ اعلان مشرقی وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران کیا جس کے پہلے مرحلے میں وہ سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ اس اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے شامی وزیر خارجہ اسد الشائبانی نے ملک کے لیے ‘رخ موڑنے والا’ مرحلہ قرار دے دیا اور انہیں ہٹانے کے لیے سعودی کوششوں کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، کونسے اہم امریکی سرمایہ کار سعودی عرب پہنچ رہے ہیں؟ یہ پابندیاں امریکا نے شام پر بشار الاسد کے دور میں عائد کی تھیں تاہم گزشتہ سال دسمبر میں بشار الاسد...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سیکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔ نجی چینل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کے لیے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے۔ مزید کہنا تھا کہ پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے اظہار تشکر کیا۔ شرپسندوں کی جانب سے سڑک توڑنے سے علاقہ مکینوں کو تکالیف اور دشواری کا سامنا تھا۔