2025-07-25@13:58:21 GMT
تلاش کی گنتی: 17225
«اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی»:
(نئی خبر)
سوات: صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں سوات سانحے کے تناظر میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری...
بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کر لی ،ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے بعد گزشتہ دنوں امریکا پارٹی کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کی تھی ۔بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے 7جولائی کو ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا میں دو بڑی سیاسی جماعتیں ڈیمو کریٹک اور ری پبلیکن حکومت میں رہی ہیں جو کہ امریت سے ملتا جلتا ہے ،سیاسی میدان میں توازن قائم کرنے کیلئے تیسری سیاسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ساتھی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت ایس پی ڈی کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت واپس لی جانا اس صورتحال کی وجہ بنی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے قانون ساز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی نامزد کردہ امیدوار، قانون کی پروفیسر فراؤکے بروسیئس گرسڈورف کو، اسقاط حمل کے بارے میں ان کے خیالات اور...
پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
سٹی42: بلوچستان کے وزیراعلیٰ نےدہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے۔دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔ بلوچستان کے علاقہ ژوب میں سڑک پر نہتے مظلوم مسافروں کو چن چن کر قتل کئے جانے کے ایک اور واقعہ کے بعد بلوچستان کی انتظامیہ کا ایک اور "اعلیٰ سطحی اجلاس" ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ سیاسی بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ...
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔ Tagsپاکستان

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے رانا ممتاز علی خاں کی ملاقات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان پتوکی شہر ،سیاسی حلقوں میں کھل بلی مچ گئی سیاسی مخالف حریف پریشان ہوکر رہ گئے ۔(جاری ہے) گزشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات،تعمیرات پنجاب صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی پی 182 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی اور انجمن تاجران ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خان نے ملاقات ملاقات کے دوران رانا ممتاز علی خاں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم رانا ممتاز علی خاں کو...

عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں نبھانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے لورالائی اور موسی خیل کے قریب قومی شاہراہ پر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں بے گناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہون نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔ دہشتگردوں نے بے گناہ جانوں کو نشانہ بنا کر بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ فیصلے کا اعلان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف مقدمات جھوٹے اور حقائق کے برعکس درج کیے گئے، ان کا جلاؤ گھیراؤ کی کسی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں، لہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرے۔ دوسری جانب پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، لہٰذا انہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلادینے والے واقعہ پیش آیا ہے، بیتی کی دوا لینے کے لیے رقم نہ ہونے پر پریشان اور بے بس باپ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل خراش واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں ایک قرض میں ڈوبے باپ نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر لائیو آکر ناظرین سے اپنی بیٹے کے لیے ’’انسولین‘‘ خریدنے کے لیے مدد مانگیپولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا اور کئی لوگوں کا مقروض تھا اور لوگوں کا قرض چکانے کے لیے رقم تو دور کی بات اس کے پاس اپنی بیٹی کی دوا لانے کے...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین میں یہی طریقہ کار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پشاور: مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔مسلم لیگ (ن) نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اور اقلیتی ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ یہ آئینی درخواست ن لیگ کی جانب سے ایڈووکیٹ رحمان اللہ شاہ کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے تحت مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بحال کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو ان...
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسےمہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346.34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 10 روپے 56 پیسے مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 3 روپے 34 پیسےبڑھ گئی،...
سٹی 42: کراچی میں ڈیفنس سے ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کیس پر وزیر اعظم پورٹل پر آئی جی سندھ کو بھیجی جانے والی شکایت جھوٹی نکلی درخواست میں ڈاکٹر سیرم سجاد اور ان کی فیملی پر براہ راست قتل کا الزام لگایا گیا تھا ،سٹی 21 نے ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد کا موقف سب سے پہلے نشر کیا ،ڈاکٹر سیرم سجاد کے والد نے سٹی 21 چینل کا شکریہ ادا کیا پولیس حکام کے مطابق میر پور خاص سے حمیرا کے واقعہ قتل قرار دینے کی شکایت جھوٹی نکلی ،درخواست نے جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی ، جس نمبر سے درخواست جمع کرائی گئی وہ جعل سازی سے جاری کیا گیا ،نمبر ایک عمر رسیدہ دیہاتی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیاگزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی،...
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95فیصد بڑھ گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا ضروریہ مہنگی جبکہ صرف 6 کی قیمتیں کم ہوئیں، گزشتہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 78 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، مرغی کی فی کلو قیمت 346 اعشاریہ 34 روپے سے بڑھ کر 424.66 روپے ہو گئی۔ایک ہفتے...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلو چستان میں مسافر بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں نو مسافروں کے بہیمانہ قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلی ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کا قتل انتہائی سفاکانہ اقدام ہے۔ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ...
پشاور: مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مسلم لیگ ن کی جانب سے رحمان اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بحال کیا گیا، 2 جولائی کو الیکشن کمیشن نے ممبران کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور درخواست گزاروں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو حلف کے لیے درخواست دی، سیکرٹری اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جب اسمبلی اجلاس...

سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کاآغازکردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت متوقع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کا آغاز کردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع، پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ بین الاقوامی سیٹلائٹ ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں مصروف ہے جسے حتمی شکل دینے کے بعد سٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن دی جائے گی، ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک رواں سال کے اختتام تک اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے جب کہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق معروف عالمی کمپنی سٹار لنک نے پاکستانی قوانین اور ریگولیٹری فریم...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر کی جاں بحق افراد کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، پھر لاہور جائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی...
پشاور: باجوڑ میں اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ان کے قتل کی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک روز قبل باجوڑ میں فائرنگ سے شہید کیے گئے اے این پی رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انہیں ان کے آبائی علاقے ناؤگئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اے این پی کے صوبائی صدر افتخار حسین، سردار حسین بابک، باجوڑ کے اراکین اسمبلی نثار باز، ڈاکٹر حمید، انور زیب خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واقعے کی رپورٹ تیار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9 بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس پشاور سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق گورنر نے مقتول محنت کش مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کا ناحق خون بہا کر سفاکیت و درندگی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانیت دشمن اقدام اور بلوچستان کے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرا اصغر نے فلیٹ 20 دسمبر 2018ء کو کرائے پر لیا، رینٹ نہ بڑھانے پر اُنہیں پہلا نوٹس 3 جون 2021ء کو بھیجا گیا اور 13 جون 2021ء کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کو 17 جون 2021ء کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ اداکارہ کافی عرصے سے کرایہ ادا...
کراچی کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروادی۔اس رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی، کافی عرصے سے اس عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش تھے۔ لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظرکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ رپورٹ...

عظمی بخاری سے محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ، مثالی انتظامات کرنے پر وزیر اعلی سے اظہار تشکر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے جمعہ کو محرم جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی بھی موجود تھے۔ ترجمان محکمہ اطلاعات پنجاب کے مطابق ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ کاظم رضا نقوی، شبیہ شیرازی، فوکل پرسن قاسم علی، یوسف جوہری، حافظ اقبال، الیاس یزدانی، صغیر ورک، کامران نقوی، اصغر حسین، ملک ناصر، ملک شاہد، واجد علی، عمار نقوی اور صفدر جعفری شامل تھے۔دوران ملاقات مجالس، جلوس کے لائسنس ہولڈرز اور شیعہ علما کرام نے محرم میں عزاداران امام حسین کیلئے مثالی انتظامات اور سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور پوری کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی، جہاں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر حکام نے کی عدالت نے دوران سماعت کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کی گئی تھی، مگر اب تک رپورٹ جمع...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے کچھ روز قبل ملنے والی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے بھائی نوید اصغر کے حوالے کر دی گئی، جو دیگر اہلخانہ کے ہمراہ لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ میت کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا کے بھائی نوید اصغر نے ان سوالات کے جواب دیے جو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حمیرا کا ایک سال سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا، اس کے موبائل فونز بند تھے، اور جب والدہ نے رابطے کی کوشش کی تو بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔ نوید اصغر...

چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات کو روکنے کیلئے شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا؟ منیب فاروق کا بڑا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی منیب فاروق نے کہاہے کہ ممکنہ طور پر چوہدری نثار کی عمران خان سے ملاقات ہونے جارہی تھی جسے شائد روکنے کیلئے شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ، ان سے گفتگو کی جس کے بعد شائد چوہدری نثار رک گئے اور آگے نہیں بڑھے ۔ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات بغیر وجہ نہیں تھی، اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ چوہدری نثار کے شائد کچھ ایسے معاملات تھے جن کا راستہ عمران خان کی طرف جا رہا تھا ، یہ نہیں کہ وہ ان کی پارٹی میں جا رہے تھے جبکہ عمران خان جب حکومت آئے...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کی صدارت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت اسی مقدمے میں پہلے بھی کئی ملزمان کو بری کر چکی ہے اور 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بعض ملزمان کو باعزت بریت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغام پر عمل کرتے ہوئے...
کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے واقعہ سے متعلق کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست ماتحت عدالت میں دائر کردی۔ درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے...

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل ووٹ کی مبینہ خرید و فروخت کا انکشاف، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور ساتھ ہی ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ حکومتی جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے امیدوار ان سے رابطے کر رہے ہیں اور ووٹ کے بدلے مالی فوائد کی پیشکش کر رہے ہیں اس معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ارکان اسمبلی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت دی ہے کہ ایسے کسی بھی رابطے کی معلومات سے انہیں باخبر رکھا جائے تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں گزشتہ شب پارٹی کی...
کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیالیکن سارے اقدامات پاکستان مخالف تھے بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کیے ہم نے بھی وہی اقدام بھارت کیخلاف کیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بار دنیا بھرمیں بھارتی بیانیہ ناکام بنادیا ہم باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے کسی کو...
شاہ محمود ،سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی 9 مئی کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
محکمہ توانائی خیبرپختونخوا میں مالی بے ضابطگیوں کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی میں تین ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مچئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے پیسکو کو فراہم کی جانے والی بجلی کے عوض 20 کروڑ 71 لاکھ روپے کی رقم تاحال وصول نہیں کی جا سکی۔ اس کے علاوہ ملاکنڈ ہائیڈرو پراجیکٹ سے گزشتہ تین برسوں کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی اربوں روپے کی پن بجلی کی رقم بھی صوبائی حکومت کو موصول نہیں ہوئی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے تقریباً 2 ارب 80 کروڑ روپے کی...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر لودھراں میں 12 سال کی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے والد کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گھر آنے والی 2 نامعلوم خواتین نے بیوی کی غیر موجودگی میں 12 سال کی بیٹی کو اغواء کیا۔مغوی لڑکی کے والد کے مطابق کار سوار 2 خواتین سمیت 4 نامعلوم افراد بیٹی کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔
لاہور(اوصاف نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو طلب کرنے کا عندیہ
عافیہ صدیقی کیس؛ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق عدالت می پیش ہوئے جب کہ...
لاہور:قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئرنے ایشیا کپ کے لیے ٹیم بھارت بھجوانے کی مخالفت کردی۔ سابق سیکرٹری پی ایچ ایف و ہاکی اولمپئن شہباز احمد نے ایکسریس نیوز کے پروگرام اسپورٹس ورلڈ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوایونٹ نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ضرور امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن اس وقت ماحول بہت مختلف ہے، جب سے پاکستان نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ان کو شکست دی ہے، بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پورا ہندوستان پاکستان کا مخالف ہوگیا ہے، ایسے حالات میں کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت کون دے گا۔ شہباز احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت...

9مئی مقدمات؛انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 3پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے عمرسرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانتیں بھی خارج کردیں۔ مزید :
سندھ ہائیکورٹ میں اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہم کرنے کےلیے درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نہ لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ دراخواست میں کہا گیا کہ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہئیں۔ پرانی نمبر پلیٹس...
اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے ہمیں فلسفہ کے مفہوم اور ’’نبوت‘‘کے مقاصد پر غور کرنا ہوگا اور یہ کہ ان دونوں کی ماہیت، دائرہ کار اور اظہار کے طریقے کا ادراک حاصل کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر مطلوبہ جواب کی آگہی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔فلسفے کا دائرہ کار یہ ہے کہ یہ عقل ،منطق اور دلیل کے ذریعے وجود ، علم ،حقیقت، اخلاق وجمالیات اور امور سیاست کے بنیادی سوالات کی تہہ تک پہنچتا ہے ۔تاکہ مشاہدات کے ذریعے جوابات کا کھوج لگایا جاسکے ۔جہاں تک نبوت کا تعلق ہے یہ مبنی بروحی کا علم ہے جو اللہ کی طرف سے اس کے منتخب کئے گئے خاص انسانوں پر اتارا جاتا ہے جنہیں انبیا علیہم...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث محمد ایوب کی پلی بارگین درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو اس معاملے پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے یہ سماعت کی۔ عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی اور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل نیب کے ساتھ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ نیب کو پلی بارگین شروع کرنے کی ہدایت کرے۔ تاہم جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے واضح کیا کہ ’’یہ ہمارا کام نہیں ہے، یہ...
13جولائی ظلم و ناانصافی کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی علامت ہے، پی ڈی پی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ شاہ محمود کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کیا ہے، عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا ہے۔ فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ تحریرکیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف درخواست جزوی طور پر منظورکرلی گئی،سپریم کورٹ نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا بھی کی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ٹرائل قانون کے مطابق جاری رہیں گے،لاہور اور فیصل آباد کے مقدمات پر سٹے کا فیصلہ ہائیکورٹ کرے۔ پرویز الٰہی منی لانڈرنگ کیس؛عدالت کی ایف آئی اے کو مکمل چالان جمع کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا مزید :
فائل فوٹو ژوب میں بسوں سے اتارکر قتل کیے جانے والے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔حکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری گئیں۔مقتول 9 مسافروں میں لودھراں کی تحصیل دنیا پور کے 2 بھائی جابر اور عثمان بھی شامل ہیں جو اپنے والے کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے روانہ ہوئے تھے۔دونوں بھائیوں کی فیمیلز کی خواتین اور بچوں کے سامنے دہشتگردوں نے عثمان اور جابر کو بس سے اتارا اور پہاڑوں پر لے جا کر قتل کیا۔ وزیراعظم کی بلوچستان میں بس...
اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی،صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز...
شاہد سپرا:ایک سے زائد سنگل میٹرز کیخلاف باضابطہ کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ، پی پی ایم سی نےلیسکو و دیگر تقسیم کار کمپنیوں سے میٹرزکا ریکارڈ طلب کر لیا۔ 14جولائی تک تمام کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پاور پلاننگ مانیٹرنگ کمپنی کی جانب سے ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ کمپنیوں کی جانب سے نصب میٹرز کی تعداد ،صارفین کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا، ریکارڈ کے تحت وفاقی حکومت مزید کارروائی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین پڑتال کے ذریعے زیادہ میٹرز پروٹیکٹو کیٹیگری کیلئے نصب کرنے کی نشاندہی ہوگی، پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئے نصب میٹرز...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے...
کراچی: پولینڈ کی ایگا سوائیٹک نے سوئس پلیئر بیلنڈا بینسک کو مات دے کر پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ایگا سوائیٹک کو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں فتح کیلیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی، ایک گھنٹے اور 11 منٹ میں میچ جیت کر فیصلہ کن معرکے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں ایگا سوائیٹک کا مقابلہ امینڈا انیسمووا سے ہوگا جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں ورلڈ نمبر ون ارینا سیبالینکا کو 3 سیٹس پر مشتمل مقابلے میں زیر کیا تھا، وہ بھی پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میں پہنچی ہیں۔ سیبالینکا نے تیسری مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی پائی تھی مگر اس بار بھی آل انگلینڈ کلب پر فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل نہیں کرپائیں۔ ادھر مینز سنگلز...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی ، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا۔ وکیل کے مطابق شاہ...

تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے، آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر (تقریباً 56 کروڑ روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ محمود خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر گرفتار، حراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جا سکے۔ ان کی جانب سے درخواست سینٹر فار کونسٹی ٹیوشنل رائٹس کے تعاون سے جمع کرائی گئی ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ خلیل کو شدید ذہنی...

عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس ؛رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اظہار برہمی کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ امریکی عدالت میں معاونت سےانکار کی وجوہات پر رپورٹ مانگی تھی، رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو پوری کابینہ کوطلب کروں گا، جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ کیوں نہ وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کرےگی، جون میں عدالت نے جواب طلب کیاتھا۔ دل کی تکلیف، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر...
بلوچستان میں لسانی شناخت کی بنیاد پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ جمعرات کی شب کوئٹہ کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی قومی شاہراہ این 70 پر سر ڈھاکہ کے مقام پر مسلح افراد نے بسوں کو روکا اور مسافروں کی شناخت کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔ مرنے والوں میں 2 بھائی جابر اور عثمان شامل...
پشاور: ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی،...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی غرض سے دائر 22 اے کی درخواست پر پشاور کی سیشن کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ وزیر نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، جو اس صوبے کے عوام کی امانت تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی مزاحمت کرنے پر جان لے لی, ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جاں بحق ہونے والوں کی نصف سنچری مکمل ہوگئی. مقتول تیرہ روز قبل اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایک نمبر قذافی چوک کالا میدان کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی. ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 25 سالہ جبران خان ولد جمع خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے...
چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت قدرتی وسائل کی رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کی پہلی ششماہی میں چین کو اہم معدنی وسائل کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران نئے معدنی ذخائر کے 38 مقامات کی دریافت ہوئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے، جن میں سے 25 مقامات میں درمیانے یا بڑے سائز کی کانیں شامل ہیں۔اسی دوران، نان آئل اور گیس معدنی وسائل کی تلاش میں قومی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رہا، اور 6.693 ارب یوآن کی سرمایہ کاری لگائی گئی جو سال بہ سال 23.9 فیصدکا اضافہ ہے....
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغوا اور قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین واضح رہے کہ گزشتہ روز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔...
نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پشت پناہی سے کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے ایک بار پھر انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دس بے گناہ پاکستانی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ واردات لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب دہشتگردوں نے زبردستی سڑک پر غیرقانونی ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا اور شناخت کی بنیاد پر مخصوص افراد کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین نوعیت کی دہشت گردی ہے، بلکہ نسلی امتیاز پر مبنی نفرت، تعصب اور شدت پسندی کی بدترین شکل بھی ہے۔ اس نوعیت کی اغوا کاری محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر نے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس مقابلہ اور دیگر کارروائیوںمیں خاتون منشیات فروش ، زخمی ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے تیار شدہ مین پوری اور چرس کی سپلائی ناکام بنادی، خاتون سمیت 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا ،گرفتار خاتون منشیات سپلائر سہانہ زوجہ سجاد جتوئی کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار مین پوری سپلائر محمد عمر قریشی کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی ،گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق ملزمان پھلیلی، پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مین پوری کی سپلائی میں سرگرم تھے جبکہ ملزم محمد عمر قریشی پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول نہ صرف نوجوان قیادت کے نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ کرن تھاپر جیسے سخت گیر اور تجربہ کار صحافی کے سامنے اس اعتماد سے بات کرنا اور انہیں دفاعی پوزیشن پر لانا بلاول کی سیاسی بصیرت...

نیشنل ٹریفک کمیشن کی ہنگامی بنیاد پر تنظیم نو کی ہدایت،پی این ایس سی کو عالمی معیار کی کمپنی بنانے کیلیے جامع پلان طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن +اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن(PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے لیے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شپنگ شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے، انہوں نے ہدایت دی کہ شپنگ شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمان (اے پی پی) اردن میں متعلقہ سرکاری اداروں نے کالعدم جماعت ’’اخوان المسلمون‘‘ سے منسلک مالیاتی فرنٹ سمجھی جانے والی انجمنوں اور کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ العربیہ کو یہ بات اردنی خبر رساں ایجنسی ’’پترا‘‘نے ایک با خبر ذریعے کے حوالے سے بتائی۔کمپنیوں کے نگرانِ عام نے ’’منتد تدریب وتمین المر والطفل‘‘نامی کمپنی کی خلاف ورزیوں کو اٹارنی جنرل کو بھیج دیا ہے، کیونکہ اس نے 2024کے مالیاتی گوشوارے فراہم نہیں کیے اور نہ اس کے اصل مستفیدوں کی شناخت ظاہر کی۔اسی طرح وزارتِ سماجی ترقی کی تحلیل کمیٹی نے 3 انجمنوں کا معاملہ اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ان کے نام’’جمعی الہلال الاخضر‘‘،’’جمعی العرو الوثقی‘‘، اور ’’مبادر سواعد العطا‘‘ہیں۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سیپکو کی کھلی کچہری میں عوام پھٹ پڑے، ناجائز بلنگ اور بدعنوانی کے خلاف شدید احتجاج، سکھر میں سیپکو (SEPCO) کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور بجلی سے متعلق شکایات، مسائل اور مظالم کے خلاف کھل کر آواز بلند کی۔ کچہری کے دوران عوام کی جانب سے سیپکو کی مبینہ زیادتیوں، ناجائز بلنگ، غیر قانونی کٹوتیوں اور ناقص سروس کے خلاف شدید احتجاج سامنے آیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سیپکو کی طرف سے بھیجے جانے والے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ناجائز ڈِیڈکشن اور میٹر یونٹس کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کچھ ملی میٹر کی بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔لاہورکی ٹوٹی سڑکیں تالاب، گلیاں ندی نالے بن گئیں، حکومت غائب اور عوام بے حال ہیں، شہر میں ہونے والی بارش نے حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے،کچی آبادیوں،نالوں سے متصل اور پانی جمع ہونے والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کو پیرس بنانے والی پنجاب حکومت کی کرپٹ انتظامیہ کی ناقص کارکر دگی کا پول چند بارشوں نے کھول دیا ہے۔چند گھنٹوں کی بارش کے پانی سے شہر کی گلیاں، محلے اور سٹرکیں ندی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ سے اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس گزشتہ روز معطل رہی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو روانہ نہ ہو سکی جبکہ کراچی کیلیے بولان میل کو بھی روانگی سے روک دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرینوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر روانہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے مسافروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد واسا اور دیگرانتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ساراشہرجوہڑ کی شکل اختیارکرگیاہے۔ بارشوں کی وجہ سے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سڑکوں پر پانی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ نمازیوں کا مساجد تک جانامشکل ہوگیاہے،گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ واسا نے مون سون سے پہلے آب نکاسی کا انتظام کرلیا ہے مگرحالیہ بارشوں نے واساکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی رواں انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔واقعہ اْس وقت پیش آیا جب افریقی ممالک کے رہنماؤں کا ایک وفد وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آیا۔ صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر سے پوچھاکہ آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟ اس پر لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے۔ ٹرمپ نے جواب سن کر دلچسپی کا اظہار کیا اور کہ یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اتنی اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں اور سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فی صد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا کہ اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ارب پتی ایلون مسک کے مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ گروک کو یہود مخالف تبصروں، ہٹلر کی تعریف اور اسلام کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد سوشل میڈیا ایکس کی چیف ایگزیکٹو افسر نے بھی استعفا دے دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایکس پلیٹ فارم پر گروک کی جانب سے کی گئی کچھ پوسٹوں میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، جس پر ترکیہ کی ایک عدالت نے ان مخصوص پیغامات پر پابندی عائد کر دی۔ یہ تنازع گروک سے جڑے کئی حالیہ تنازعات میں سے ایک ہے۔ اس سے پہلے بھی گروک پر نسلی تعصب پر مبنی سازشی نظریات کو فروغ...

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی سفاکانہ کارروائی، سرڈھاکا میں 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کر دیا
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے سرڈھاکہ میں دہشتگردوں نے ایک سفاکانہ کارروائی میں بسوں کو روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد اتار کر 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اس دلخراش واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی قرار دیا ہے۔ دہشت گردوں نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے جس کے بعد مخصوص مسافروں کو نیچے اتار کر انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ شاہد رند کے مطابق یہ واقعہ دشمن کے ناپاک عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کے امن، استحکام اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز نے لورالائی پہنچ کر بسوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرہ فیروز(نمائندہ جسارت )سندھ حکومت کے محکمہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز (ایس پی ایچ ایف) کی جانب سے لنجار ہاؤس مورو میں 2022ء کے سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والی خواتین کو گھروں کی تعمیر کے بعد ان کو مالکانہ حقوق کی اسناد دینے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 146خواتین کو مکان کے مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خواتین کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق دے دیے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی اہلیہ، ان کے صاحبزادوں حسن ضیا لنجار، علی ضیا لنجار، ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم اور چیئرمین ضلع کونسل نوشہرو فیروز سہیل اختر عباسی...
لاہور کے پوش علاقے کی رہائشی خاتون کے خلاف خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں خاتون کے خلاف جانوروں پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انسٹاگرام پر خرگوش کی ہلاکت اور بلی کو مارنے کی دھمکی کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور 20 سے زائد جانور بدترین حالت میں برآمد کرلیے جس میں سانپ، عقاب اور شکارا بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے خلاف درج مقدمے میں جانوروں کو بغیر اجازت رکھنے پر پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی...
صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری...
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کی طرف سے حملوں اور مسافروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے تاہم تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اُدھر بلوچستان کے علاقے دکی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تاجر دشمن قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں ہیں اور اس حوالے سے 19 جولائی کو ملک بھر میں ہڑتا ہوگی اور اس کے لیے کراچی چیمبر، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون -AA37 اور 37 B کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو مزید...
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے نجی ائیرلائن کی پرواز میں کراچی کے لیے سوار ہونے والے مسافر کے ساتھ عملے کی غفلت کی وجہ سے انوکھا واقعہ پیش آیا اور انہیں سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تین چار روز قبل ملک ذیشان نامی شہری نے لاہور سے کراچی کے لیے ٹکٹ لیا مگر کراچی کے بجائے جدہ پہنچ گیا، مسافر...
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، علی امین گنڈاپور ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں...