2025-09-17@21:38:35 GMT
تلاش کی گنتی: 34476

«میں کہا»:

(نئی خبر)
    اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز دوحہ: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شاہراہِ بھٹو کے ڈوب جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ میں نے اپنے سفر کا آغاز شاہراہِ بھٹو سے کیا ہے اور آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ شاہراہِ بھٹو مکمل طور پر فعال ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے، عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ شاہراہ کے بعض بننے والے حصوں میں معمولی اونچ نیچ موجود ہے جسے جلد درست کر دیا جائے گا، نئی شاہراہیں بننے کے بعد معمولی ٹوٹ پھوٹ فطری عمل ہے، جو نشاندہی ہوتے ہی فوراً درست کر دی جاتی ہے، شہر کی مجموعی صورتِ حال بہتر ہے اور کل سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف دائر کسی بھی مقدمے میں شواہد موجود نہیں، اور جب یہ کیسز ہائیکورٹ میں لگیں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جا رہے ہیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کو درخواست کریں گے کہ القادر ٹرسٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے یہ کیس زیر التوا ہے اور جیسے ہی لگے گا، عدالت کو ضمانت دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت پر کیے گئے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ فلسطینی عوام اور حماس کے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور جے یو آئی کی پوری قیادت اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مسلم اور عرب دنیا کی خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی قیادت امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے جمع تھی کہ...
    پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے، فضل الرحمان کی دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ حماس کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، جے یو آئی کی پوری قیادت اور کارکنان حماس کی قیادت پر قطر کے دارالحکومت دوحا میں کیے گئے بزدلانہ حملے کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دراصل مسلم اور عرب دنیا کی خود مختاری پر حملہ ہے۔ مولانا فضل...
    انقرہ: ترکی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے کے وقت حماس کے...
    قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کمالیہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ احمد شہزاد نے امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے بعد’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے بہت زیادہ تباہی مچائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاک فوج اور ریسکیو کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ Post Views: 5
    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو کاروبار نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’میں نے خود تباہ کن سیلاب کے دوران ماؤں، بچوں اور جانوروں کی تکالیف کا مشاہدہ کیا ہے۔‘ اُنہوں نے بتایا، ’میں نے بچوں اور جانوروں کو ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہوتے دیکھا اور لوگوں کو 10 کلومیٹر پیدل چل کر برتنوں میں پانی لاتے ہوئے دیکھا۔‘ شاہد آفریدی نے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین سے ملیں، ان کو گلے لگائیں اور اس مشکل وقت میں ان کی مدد کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بولتا کم ہوں...
      اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں بڑھتے ہوئے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہیں. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بتدریج بہتری کی طرف جا رہی ہے، ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کی وجہ سے لیاری ندی اور ملیر ندی میں طغیانی آئی, سمندر میں اونچی لہروں کی وجہ سے بھی بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی. شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شدید بارشوں کی وجہ کچھ نشیبی علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی...
    اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دوحہ پر فضائی حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر براہ راست حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ میں شامل تمام فریقین کو جنگ بندی کی کوششیں کرنی چاہئیں نہ کہ انہیں سبوتاژ کرنا چاہیے۔ او آئی سی نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکا کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی۔ ان کے بقول امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے۔  ان کا کہنا تھا کہ "قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔"...
    کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے دورے کے بعد کہا ہے کہ کراچی کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور تمام مرکزی سڑکیں کھول دی گئی ہیں، جس کے بعد شہر میں زندگی معمول پر آ رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ان کے مطابق نکاسیِ آب کے لیے مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ اپنی پوری زندگی میں انہوں نے لیاری ندی میں اتنا پانی کبھی نہیں دیکھا، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اب صورتحال بہتری کی جانب ہے۔...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو خطے کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ بھی قرار دیا۔ قطری وزیراعظم نے منگل کی شب پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اس کھلے عام حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج خطہ ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہے اور اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف پورے خطے کو مشترکہ ردعمل دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر فضائی حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دوحہ پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے اور نہ ہی امریکا کے مفاد میں ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے اس فیصلے کی کبھی حمایت نہیں کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ ان کے بقول قطر ایک خودمختار ملک اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے،...
    قطر پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والے سوالات میں ، سب سے اہم سوال یہ ہے کہ چین کہاں ہے؟  آپ کہہ سکتے ہیں کہ چین کا تو قطر کے ساتھ کوئی دفاعی معاہدہ نہیں کہ اس سے کوئی امید باندھی جائے، آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ قطر  نے تو دفاعی معاملات امریکا کے ساتھ طے کر رکھے ہیں تو پھر سوال  امریکا کی بجائے چین سے کیوں؟  آپ یہ رہنمائی بھی فرما سکتے ہیں کہ چین کسی دوسرے کی لڑائی کیوں لڑے؟  ۔۔۔۔۔۔۔۔  لیکن اس سب کے باوجود یہ سوال اہم ہےاور ایس سی او کے حالیہ اعلامیہ کے بعد تو مجھےاس سوال  پر اصرار بھی  ہے؟ سوالات اور بھی بہت سارے ہیں لیکن وہ اب...
    دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور قطر کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔ قطر نے کہا ہے کہ اسے حملے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دوحہ کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کرنے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں کے دوران موصول ہوئی۔ وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید حملے میں حماس کے 5...
    DOHA: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حالیہ اسرائیلی حملے کو سخت ترین الفاظ میں ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک محض مذمت پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ بھرپور ردعمل کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
    لاہور:۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل آج ختم ہوگیا، اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اب پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ کا الرٹ آیا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ سے دولاکھ 53ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کے تھین ڈیم میں پانی کی سطح 11فٹ نیچے آگئی ہے، راوی پر 34ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، قصور میں 3لاکھ 11ہزار کیوسک سے دولاکھ 53ہزار کیوسک...
    وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیلی حملے سے متعلق قطر کو پیشگی اطلاع دے چکے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین نے بتایا کہ حملے سے متعلق سب سے پہلے امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو بروقت آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے قطری حکام کو حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ قطر جیسے اتحادی ملک میں بمباری امریکا اور اسرائیل دونوں کے اہداف کے خلاف ہے، لیکن حماس کا خاتمہ ایک قابلِ تحسین مقصد ہے۔ دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وائٹ ہاؤس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں...
    ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
    اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ امن معاہدہ منظور کر لیا جائے تو غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس نے حال ہی میں غزہ میں 4 اسرائیلی فوجی اور یروشلم میں 6 شہری ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کو حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے۔ مزید پڑھیں: قطر کو اسرائیلی حملے سے قبل خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس کا انکشاف اسرائیلی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز میں ہم نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر...
    وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اسی سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور ٹریفک روانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ٹاور، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولت کے لیے تمام ادارے فیلڈ میں موجود رہیں اور اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے واضح ہدایت...
    کراچی: شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی دوسرے نمبر پر نارتھ کراچی رہا جہاں 29 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں ہوئیں، منگل کو سب سے زیادہ بارش گلشن معمار (جامعتہ الرشید) میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 37.1 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، نارتھ کراچی 29 ملی میٹر، کورنگی میں 23.6 ملی میٹر، ناظم آباد میں 21ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 18.1ملی میٹر، گلشن حدید، پی اے ایف بیس فیصل اور پی اے ایف بیس مسرور پر 15 ملی میٹر، اورنگی ٹاون، کیماڑی میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سیاست نہیں بلکہ ملک میں فتنہ، فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا حالیہ اقدام بائیکاٹ نہیں بلکہ راہِ فرار ہے ، پی ٹی آئی کے پاس اپنی پالیسی اور ممبران پر اعتماد نہ ہونے کے باعث کوئی اور راستہ نہیں بچا۔  انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی کا اپنے ہی ممبران پر اعتماد نہیں، یہ ان کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویہ ہے،  اس جماعت نے ایک پالیسی کے طور پر لعن طعن اور گالی...
    دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان شوبز شخصیات نے اس بائیکاٹ کا اعلان غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج کیا۔ اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں آسکر، بی اے ایف ٹی اے، ایمی اور کانز ایوارڈ یافتہ فنکار بھی شامل ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ ستاروں اولیویا کولمین، خاویر بارڈیم، سوزان سرینڈن، مارک رفالو، رض احمد، ٹلڈا سوئِنٹن، جولیا ساولہا، کین لوچ اور جولیئٹ اسٹیونسن نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خوفناک وقت میں خاموش نہیں رہ سکتے جب ہماری...
    ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان کے لیے ہے، ہائبرڈ نظام کی وجہ سے سول اور ملٹری تعاون کو بھی فروغ مل رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملا، تاہم کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔وزیر دفاع نے کہا...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسرائیل کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، شاہی خاندان اور قطرکے عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ غیر قانونی اور بہیمانہ ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، ۔ مشکل وقت میں ہماری تمام ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بلاجواز ہے اور قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف...
    اسلام آباد: وزیراعطم شہباز شریف نے دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اور اپنی طرف سے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوف ناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور یک جہتی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد...
    پشاور: مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کیسے اچھی ہو رہی ہے؟ صرف ایک ماہ میں شہباز حکومت نے 1830 ارب روپے قرض لیا مجموعی طور پر پاکستان کا قرض 78,000 ارب کے قریب آچکا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سوا تین سال میں شہباز شریف اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے ملک کا قرض تھا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف ملکی قرض کم کرنے آئے تھے مگر آج قرض لینے کی تاریخ رقم کر دی، شہباز حکومت کے دوران ملک کی مجموعی قرض میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر...
    قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعطم شہباز شریف نے دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اور اپنی طرف سے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوف ناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی...
    قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فضائی حملے نے خطے میں سفارتی تناؤ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ حملہ داخلی سیکیورٹی ایجنسی “شن بیت” کے تعاون سے کیا گیا، جس کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب حماس رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کے لیے اجلاس کر رہے تھے۔ اسی دوران غزہ میں تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں امداد کے لیے قطار میں کھڑے 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔ شہر کی ایک بلند رہائشی عمارت...
    قطر نے اپنے دارالحکومت میں ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ قطر کی سلامتی و خودمختاری پر حملہ ہے۔ ملکی سکیورٹی ادارے اور سول ڈیفنس فوری طور پر کارروائی میں مصروف ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں۔ ایسے "غیر ذمے دارانہ رویے" کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ اسرائیل کے اس حملے کے بعد...
    پاکستان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے بمباری کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی اور بزدلانہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ On behalf of the people and Government of Pakistan as well as on my own behalf, I strongly condemn the unlawful and heinous bombing in Doha by Israeli forces, targeting a residential...
    جماعت اسلامی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل  ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ انجئینر نعیم الرحمان نے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی حملہ شرمناک دہشتگردی ہے اور یہ امریکا کے تعاون و حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا، غزہ ، ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے  حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک بھر میں احتجاج...
    اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شن بیت کا کہنا ہے کہ جس وقت قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کے وفد کو نشانہ بنایا گیا اس وقت اسرائیلی وزیرِ اعظم ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔ مزید پڑھیں: قطر کی دوحا میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت شن بیت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’حماس کی اعلیٰ قیادت‘ پر حملہ ایجنسی اور اسرائیلی فوج کا مشترکہ آپریشن تھا۔ شن بیت کے ترجمان کے مطابق دوحا میں کیے گئے حملے کے وقت وزیرِ دفاع اسرائیلی کاٹز بھی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز سکھر(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے...
    آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
    قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور دونوں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے مفید ہے اور اس کے ذریعے سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، تاہم کچھ عناصر کو یہ نظام قبول نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ سسٹم کی بدولت پاکستان میں فیصلہ سازی میں تسلسل اور استحکام آیا ہے، لیکن بدقسمتی سے چند حلقے اس نظام پر تنقید کر کے ذاتی ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں۔ فوج اور حکومت کا تعاون ملک کے لیے سودمند ہے وزیر دفاع نے فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کے امریکا کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور پاک-امریکا تعلقات میں بہتری...
    جسے بھیجا جاتا ہے وہ صحافت نہیں کرتا، سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جسے بھیجا جاتا ہے، وہ صحافت تو نہیں کرتا، یہ سب کچھ دانستہ کیا جا رہا ہے۔اڈیالہ جیل جاتے ہوئے داہگل ناکا پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل جو کچھ بھی ہوا، میں اس سب کی مذمت کرتی ہوں۔ جب کوئی جان بوجھ کر بھیجا جاتا ہے تو وہ صحافت تو نہیں کرتا۔ جان بوجھ کر مستی کی گئی ہے، لوگوں کو اشتعال دلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں...
    پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دینگے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل فکرمند رہتی ہیں، صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں، مگر کچھ عناصر سیلاب جیسی آفت کو منافع کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی بہتری اور کاربن کریڈٹ پروگرام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی جبکہ سندھ حکومت کے سابق چیف کنزرویٹر فاریسٹ سندھ حیدر رضا اور انکی ٹیم نے بذریعہ زوم لنک اجلاس...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی چاہے مذہب کے نام پر ہو یا قوم پرستی کے اس کا عوامی حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، ہم کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ قلعہ سیف اللہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور جو لوگ مذہب کے نام پر بندوق اٹھاتے ہیں وہ دین دشمن عناصر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح جو قوم پرستی یا حقوق کے نام پر ہتھیار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے اور نیب کے حوالے سے سی ڈی اے مجسٹریٹ سے مکالمے میں سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔ عدالت نے شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین کے معاملے پر سی ڈی اے حکام سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی نیب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے نہ ڈریں، لوگوں کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے  کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کےگودام ہیں۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ سیلاب آتے ہیں، دہشت گردی کے...
    کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے مزدور اقبال مسیح کی قربانی پورے مزدور طبقے کے لیے ایک پیغام ہے کہ ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز وِنگ کے صدر جناب مشتاق مٹو بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی میں پیش آیا، جہاں صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث مزدور اقبال مسیح جان کی بازی ہار گئے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ مزدور طبقے کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل...
    اسلام آباد: ڈیٹا لیک کی خبر پر پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کی معلومات موبائل آپریٹرز سے نہیں غیرقانونی ویب سائٹس اور ایپس سے لیک ہوئیں۔ ڈیٹا لیک کے حوالے سے ایکسپریس نیوز کی خبر پر پی ٹی اے نے بھی نوٹس لے لیا، پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ڈیٹا لیکس کے معاملے کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے، صارفین کے شناختی کارڈ، خاندان کی تفصیلات، سفرکی معلومات وغیرہ کی لیک شدہ تفصیلات مختلف ذرائع سے جمع کی گئیں، ابتدائی جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ معلومات موبائل آپریٹرز سے لیک نہیں ہوئیں۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ لائسنس یافتہ موبائل آپریٹرز کے آڈٹ میں ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے، لائسنس یافتہ باڈیز...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا ہے، جو...
    سکھر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا...
    یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی کی جانب سے اسپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پرانی بائیک کےبدلے نئی لینا چاہتے ہیں تو پھر یاماہا کی یہ آفر آپ کے لیے ہے یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اپنے صارفین کے نام جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کررہی ہے۔ یاماہا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بزنس پالیسی میں تبدیلی کے باعث پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تیاری کا عمل معطل کیا جارہا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کی برسوں کی حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بیان کے مطابق یاماہا کی پالیسی...
    لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا، اس کے بعد وہ ہائیکورٹ سے اسٹے لینے گئے۔ مزید پڑھیں: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا ان کا کہنا تھا کہ جب وہاں ناکامی ہوئی تو بائیکاٹ کا راستہ اختیار کر لیا۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دراصل اپنی ہی جماعت کے ارکان پر عدم اعتماد ہے۔ رانا ثناء اللہ نے...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپپئن شپ میں شرکت کے لیے آج رات ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ 17 ستمبر کو شیڈول ہے۔ اگلے روز آٹھ بہترین تھرور کے درمیان میڈلز کی جنگ ہوگی۔ ارشد ندیم نے فٹنس میں معاونت کرنے والے معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر اسد عباس شاہ کے لاہور میں کلینک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسد عباس نے ارشد ندیم کے لیے اپنے کلینک میں تاحیات فری علاج کا اعلان کیا۔   ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ ایتھلیٹکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ گولڈ میڈلسٹ تھرور کا اس موقع پر کہنا تھا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، پی ٹی آئی نے اگر بائیکاٹ کرنا تھا تو بیلٹ پیپر پر کیوں نام چھپوایا۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر سزائے موت کے پرچے بنائے گئے، وہ پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام کی چلتی پھرتی مثال ہیں، ن لیگ کےلیے عزت کا مقام ہے کہ رانا ثنا اللہ کو ووٹ ڈال کر سینیٹ میں پہنچانے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں فرق پر وزیر اعلیٰ فکر مند رہتی ہیں، تمام تر فلور...
    اسلام آباد کے علاقے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر سی 13 کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے مجسٹریٹ پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے کردار پر کڑی تنقید کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، سیاسی انتقام سے ہٹ کر بھی نیب کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کہنے پر فیصلے کرنا قانون کے منافی ہے، اس لیے افسران کو چاہیے کہ وہ لوگوں کی مدد کریں اور کسی کے دباؤ میں نہ آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی فل کورٹ میٹنگ: اسٹیبلشمنٹ سروس...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں میڈیکل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر مرزا آفریدی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہنگامی صورتحال ہے، پی ایم ڈی سی نے 5 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث گاؤں، دیہات اور شہر تباہ ہو رہے ہیں، طلبا کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب پنجاب سے سندھ میں داخل ہو رہا ہے، پنجاب میں سیلاب سے بدترین تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔  سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین نے رابطہ کر کے مجھے ووٹ دینے کا کہا، پی ٹی آئی کا بائیکاٹ اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اندھی تقلید کرنے والے صرف فتنہ و فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت یا کسی ادارے کو نہیں پوری قوم کو ان کا راستہ روکنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی، لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔ رانا تنویر نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے جو ہوسکا...
    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ تحفظِ تعلیم پر پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسکولوں پر حملوں میں 44 فیصد اضافہ تشویشناک ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے، چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر اسکول جانے پر مجبور نہ ہو، سندھ حکومت بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول دینے کے لیے پرعزم ہے۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان "Safe Schools Declaration" پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے، تعلیم صرف فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ...
    صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ تمام کپتانوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے اور فتح حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ٹیم اچھی کارکردگی دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایشیا کپ کے لیے پرجوش ہیں۔ بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میچ میں جارحانہ انداز اپنانا فاسٹ بولر کی خاصیت ہوتی ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ کنڈیشنز نئی نہیں ہیں،...
    رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، پی ٹی آئی نے اگر بائیکاٹ کرنا تھا تو بیلٹ پیپر پر کیوں نام چھپوایا۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر سزائے موت کے پرچے بنائے گئے، وہ پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام کی چلتی پھرتی مثال ہیں، ن لیگ کےلیے عزت کا مقام ہے کہ رانا ثنا اللہ کو ووٹ ڈال کر سینیٹ میں پہنچانے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے...
    پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی...
    پاکستان کی سینئر اداکارہ اور مقبول فنکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ روبی انعم نے جو کیا وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا۔ انہوں نے لاہور کی تھیٹر انڈسٹری کے فنکاروں کے منفی تاثرات کو تقویت دی ہے۔ حال ہی میں کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں سینئر اداکارہ نے شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے دورانِ انٹرویو حالیہ تنازع پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں اسٹیج کی اداکارہ روبی انعم نے ان پر اور ان کی بڑی بہن و لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ View this post on Instagram A post...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دریا کے قدرتی راستوں پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ چوہنگ میں الخدمت فاونڈیشن کی خیمہ بستی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی این او سی حاصل کرکے دریائی زمین پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سوسائٹیاں نہ صرف ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ سیلاب کے دوران انسانی جانوں اور کھیتوں کو بھی شدید خطرات میں ڈال رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک منظم نظام کے تحت ریلیف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اور خواتین...
    عمران خان تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اوئے توئے کلچر متعارف کرایا، رانا ثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں اوئے توئے اور گالم گلوچ کا کلچر لانے والے واحد لیڈر ہیں، اور ان کی جماعت کا موجودہ طرزِ عمل سیاسی نہیں بلکہ انتشار پھیلانے والا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ دراصل راہِ فرار ہے کیونکہ ایک طرف وہ الیکشن کمیشن سے کاغذات وصول کرکے تمام پراسیس مکمل کرتے ہیں اور دوسری طرف عدالتوں میں جا پہنچتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ ایک ویڈیو کلپ جھوٹ پر مبنی ہے جس میں مجھے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ کسی میٹنگ میں نواز شریف اور دیگر نے عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی اور ایڈیٹڈ ہے۔ There is a video clip circulating in social media in which I am shown to say that in some meeting Nawaz Sharif & others decided to God Forbid kill IK. This is DOCTORED & FAKE clip. I never said this....
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا لیکن اپنا امیدوار الیکشن کمیشن سے واپس نہیں لیا۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد خان نے ایوان میں غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ اپوزیشن کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ ان کا سیاسی فیصلہ اور صوابدید ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ اپوزیشن نے بائیکاٹ تو کیا لیکن اپنا امیدوار الیکشن کمیشن سے واپس نہیں لیا، جس کی وجہ سے انتخابی عمل کرانا لازمی تھا۔ اسپیکر نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیاسی عمل کے حامی ہیں اور سیاسی عمل میں بائیکاٹ دراصل عوام کے حقوق سے دوری کا سبب بنتا ہے۔ ملک محمد خان نے مزید کہا کہ...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے شہر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں نکلیں، تمام ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی عملہ بارش کے نئے اسپیل کے لیے تیاررہیں۔ کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نکاسی آب کا فوری جائزہ لیں، عوامی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشینری کا انتظام کیا جائے۔ کمشنر نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا لیکن اب ملک دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ہمیشہ سی پیک میں شراکت داری کے خواہش مند تھے مگر بدقسمتی سے ہم نے اپنی ہی ترقی کو نقصان پہنچایا۔ ایک قوت کو کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور کی باگ ڈور سنبھالو اور حکومت چلاؤ، لیکن یہ ذمے داری ایسے شخص کو دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔ اس فیصلے نے پاکستان کی پوری گروتھ کو کریش کر دیا۔ ...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی غیر مستقل مزاجی اور موقع پرستی نے بھارت کے عالمی تعلقات، بالخصوص امریکا کے ساتھ روابط کو نقصان پہنچایا ہے۔ دنیش کے وِہرا نے ایک نجی گفتگو میں کہا کہ مودی حکومت نے ہمیشہ وقتی فائدے کو ترجیح دی، لیکن طویل المدتی تعلقات میں سنجیدگی اور استحکام دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات میں بھی ایسی ہی غیر سنجیدگی دکھائی۔ پہلے “اب کی بار ٹرمپ سرکار” کے نعرے سے ٹرمپ کو سپورٹ کیا، لیکن جب حالات بدلنے لگے اور ٹرمپ کمزور...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ ضمنی انتخاب سے راہ فرار اختیار کی ہے بائیکاٹ نہیں کیا، یہ ان کا عمومی رویہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران میں عدم اعتماد ہے، اگر ووٹنگ میں حصہ لیتے تو ان کے اپنے 10 سے 12 ممبران مجھے ووٹ ڈالتے، ان ممبران نے خود مجھ سے رابطہ کیا اور میں نے شکریے کے ساتھ انہیں منع کرکے کہا کہ اپنا ووٹ اپنے امیدوار کو ڈالیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ سیاسی ماحول کی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہے،...
    لاہور: ہائیکورٹ نے پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب کو پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط قرار دے دیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد  نے اعجاز چوہدری کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 15 روز میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین اپنے تحریری جوابات جمع کروائیں۔ درخواست گزار اعجاز چوہدری نے سینیٹ کے انتخاب کو رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ان کے وکلا بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں 28 جولائی کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا لیکن چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی درخواست...
    مشہور زمانہ فلم ’دبنگ‘ کو ریلیز ہوئے، 15 سال مکمل ہونے پر فلم کے ڈائریکٹر ابھینیو کشیپ نے چند دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سپرہٹ آئٹم نمبر میں ملائکہ اروڑا کو شامل کرنے کے فیصلے پر سلمان خان اور ارباز خان دونوں کو اعتراض تھا۔ ابھینیو کشیپ کے مطابق، ارباز خان اپنی اُس وقت کی اہلیہ کو ’آئٹم گرل‘ کہلانے پر راضی نہیں تھے، جبکہ سلمان خان کو ملائکہ کے کپڑوں پر اعتراض تھا۔ یہ بھی پڑھیے فلم دبنگ کے لیے سلمان خان مونچھیں لگانے کے لیے تیار کیوں نہیں تھے؟ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ  سلمان خان اور ارباز خان دراصل کافی قدامت پسند ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کی خواتین ڈھکی چھپی رہیں،...
    فیصل آباد: فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے واسا فیصل آباد کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق بارش کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واسا نے فوری نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق، تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اور افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں، خاص...
    گجرات،پھالیہ:۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شدید مہنگائی، غذائی قلت اور زرعی بحران پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش، کھاد، بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائے۔ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلاب متاثرین، جماعت اسلامی و الخدمت کے رضاکاران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کے پیسوں سے ذاتی تشہیر بند ہونی چاہیے ، قوم اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں کنٹرول ریٹس پر دستیاب ہوں اور حکومت غذائی قلت کے تدارک کے لیے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔ اس...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلیے بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کے دوران پریس کانفرنس میں وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو پاکستان اپنے مالی وسائل سے کرے گا، اس کیلیے بیرونی امداد نہیں لی جائیگی۔ انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم نے سیلاب سے فصلوں، گھروں اور انفرااسٹرکچر کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے بعد بحالی اور تعمیر نوکی ضروریات کا اندازہ لگایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی تخمینہ سیلاب اترنے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔انہوں نے تاثر کی تردید کی...
    چنیوٹ: اقتدار کی راہداریوں میں گھسے قادیانی ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،  قانون توہین رسالت کو غیر مؤثر بنانے کی سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی لبرل طبقہ سیکولر عناصر غیر ملکی این جی اوز قادیانی لابی قانون توہین رسالت کے در پے ہے،  پاکستان کے نظریہ و جغرافیہ کے تحفظ کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار مقررین  نے  انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام  چناب نگر میں منعقد ہو نے والی37ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکریٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج(مدینہ منورہ) نے کانفرنس کی آخری نشست کی...
    ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاکہنا ہے کہ ماسکو کو مغرب سے کسی قسم کا بدلہ لینے یا غصہ نکالنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، اور وہ ممالک جو دوبارہ روس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ غصہ اور بدلے کی خواہش برے مشیر ہیں، ہم کسی پر بدلہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے مغربی سابقہ پارٹنرز ہوش کے ناخن لیں گے اور دوبارہ روس آکر کام کرنا چاہیں گے، تو ہم انہیں رد نہیں کریں گے، یہ ضرور دیکھیں گے...
    نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں “دارالجمال” میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے...
    گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے کچے میں 11 ڈرائیوروں کے اغوا کے بعد پاک فوج سے ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن  کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں  تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے، ٹرک، مال بردار ٹرالرزڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے۔...
    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور صوبائی حکومت ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔  اپنے ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ریسکیو ٹیمیں دن رات متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے نہ صرف انسانی جانوں کو بچایا بلکہ مویشیوں، خوراک اور گھریلو سامان کو بھی محفوظ بنایا تاکہ متاثرین کو زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ انہوں...
    بوداپیسٹ/بیت المقدس :۔ اسرائیل نے ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو بوداپیسٹ میں اپنے ہنگری ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گدعون سعار (Gideon Saar) نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک مکمل معاہدے کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے جو جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے پر مشتمل ہوگا۔ ادھر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ انہیں امریکہ کی جانب سے ثالثوں کے...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے اصحاب رسول ﷺ کی گستاخی میں ملوث افراد کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قرارداد متفتہ طور پر منظور کرلی۔ میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سواتی کی سربراہی میں ہوا جس میں جمعیت علما اسلام کے رکن محمد ریاض نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ہدایت حسین نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کی جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ہدایت حسین سمیت تمام گستاخ صحابہ کے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لاکر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ حکومت اور...
    دنیا میں شمالی سفید گینڈے کی نسل اب معدومی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور اس نوع کے صرف 2 زندہ جانور باقی رہ گئے ہیں۔ نایجن اور فاتُو نامی یہ دونوں مادہ گینڈے اس وقت کینیا کے ایک محفوظ مقام پر 24 گھنٹے سخت نگرانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں شمالی سفید گینڈے افریقہ کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بڑی تعداد میں پائے جاتے تھے، مگر غیر قانونی شکار، انسانی مداخلت اور قدرتی ماحول کی تباہی نے اس نایاب نوع کو ختم کر کے رکھ دیا۔ آج نایجن اور فاتُو نہ صرف اپنی نسل کی آخری نمائندہ ہیں بلکہ یہ انسانی سرگرمیوں کے اثرات اور فطرت کے تحفظ کی فوری ضرورت کو بھی ظاہر...