2025-07-09@16:33:11 GMT
تلاش کی گنتی: 42926

«او ر ش ن ک کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی تبدیلی کی کوئی تجویز کسی سطح پر زیر غور نہیں۔ وہ ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر بہت اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیا کے پاس موضوعات نہیں رہے، اس لئے چسکا فروشی کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے سینیئر رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے۔ حکومت کا ساتھ دینے کا مطلب ہر چیز سے اتفاق کرنا نہیں ہوتا۔ وہ مثبت کردار ادا کر رہی ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے...
    سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے صوبے کی 7 جنرل نشستوں کے لیے کل 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے، خواتین کی نشستوں کے لیے چار اور ٹیکنو کریٹ کے لئے 6 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔جنرل نشست کیلئے امیدواروں میں پیپلز پارٹی کا 1 امیدوار،جے یو پی 1 اور ن لیگ کا...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے انہیں قتل کرنے کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔  سابق امریکی ٹی وی شو میزبان اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کوشش کی؟ اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ جی ہاں اسرائیل نے اس حوالے سے کوشش کی لیکن ناکام رہا اور میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں طویل عرصے سے ٹاپ تھری پوزیشن پر موجود سام سنگ کے اسمارٹ فونز کو بے دخل کر دیا۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی اسمارٹ فون پہلی، دوسری یا تیسری پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔ گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نیو انٹری) پہلے، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے،ون پلس نورڈ 5 فائیو جی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کیلئے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔  رہائشگاہ آمد پر شرجیل انعام میمن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوش آمدید کہا۔  ملاقات کے دوران محسن نقوی نے سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کے اہم سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ ملاقات میں ملکی سیاسی منظرنامے، مرکز اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔امریکی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی صدر نے کہا کہ ان پر حملے کی سازش جنگ کے دوران کی گئی، جب وہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ان کے بقول، اسرائیلی جاسوسوں نے اس مقام کی معلومات حاصل کر کے بمباری کی کوشش کی، جو ناکام رہی۔صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ انہیں یقین ہے زندگی اور موت کا اختیار صرف خدا کے پاس ہے، اور اگر ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنا پڑے تو وہ اس کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان...
    لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے محرم کی 10ویں تاریخ کو عاشورہ کہتے ہیں۔ اس موقع پر امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی قربانیاں لوگوں کو مشکل وقت میں سچائی پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “حضرت امام حسین ؓ کی جانب سے دی گئی قربانیاں راست روی کے لیے ان کے عزم پر زور دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مشکلات کے باوجود سچائی قائم رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔”عاشورہ اصطلاح عربی لفظ ‘عشرہ’ سے ماخوذ ہے جس کے معنی دس ہیں۔ یہ دن مسلمانوں کے بنیادی مکاتب فکر شیعہ اور سنی دونوں کے لیے انتہائی اہمیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کیلئے امیر مقام کی کنوینئر شپ میں بنائی کمیٹی کو تحلیل کیا جائے، کمیٹی بنانا وفاق کی صوبے میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، شیخ وقاص اکرم، اقبال آفریدی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں، 25 ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوچکے،فاٹا کے لیے امیر مقام کو ایک کمیٹی کا کنوینئر منتخب کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے کہا...
    ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کیلئے امیر مقام کی کنوینئر شپ میں بنائی کمیٹی کو تحلیل کیا جائے، کمیٹی بنانا وفاق کی صوبے میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ڈان نیوزکے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، شیخ وقاص اکرم، اقبال آفریدی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں، 25 ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوچکے،فاٹا کے لیے امیر مقام کو ایک کمیٹی کا کنوینئر منتخب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج دوسری میٹنگ تھی مگر ہمارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں 40 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس پر سندھ حکومت نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی جانب سے مالی سال 2023-24 کی رپورٹ میں یہ معاملہ سامنے آیا، جس میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس مبینہ کرپشن پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی۔ سیکریٹری صحت کی جانب سے قائم کی گئی دو رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری صحت شامل ہیں، جو پندرہ روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ادھر قومی ادارہ امراضِ قلب کے ترجمان نے ان الزامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، جس میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث اس اعزاز کی دوڑ میں شامل کیے گئے ہیں۔ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 27 برس کے طویل انتظار کے بعد پروٹیز نے آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں مارکرم کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی...
    پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز سٹاک ہوم(سب نیوز)پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول...
    ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے سی میں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جو ڈرائی موڈ “Dry Mode” کہلاتا ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ یہ آپشن آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔ ڈرائی موڈ کا مقصد ہوا سے نمی (humidity) کو کم کرنا ہوتا ہے نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ یہ موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں کارآمد ہوتا ہے جہاں زیادہ نمی ہوتی ہے. مگر درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں ہوتا. اس ڈرائی موڈ میں اے سی کمپریسر تھوڑے تھوڑے وقفے سے چلتا ہے اور پنکھا کم رفتار سے چلتا ہے۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی جذب کرتا ہے اور اسے پانی میں تبدیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ اس...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فاٹا کمیٹی کا اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبائی حکومت میں ضم ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمیٹی کو ختم کیا جائے، 25 جون کو حکومت نے فاٹا سے متعلق ایک کمیٹی بنائی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں سے منتخب ممبران اسمبلی آج یہاں موجود ہیں،7 ممبران منتخب ایم این ایز میں سے 5 تحریک انصاف سے ہیں، 17 میں سے 14 ممبران صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ فاٹا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں بے تحاشا اضافے نے جہاں عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، وہیں شوبز ستارے بھی اس عوامی کرب میں آواز اٹھا رہے ہیں, سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی کے بلوں، یونٹ پالیسی اور حکومتی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اداکار نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ نعمان اعجاز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ 200 یونٹس کی پالیسی کو فوری ختم کیا جائے کیونکہ یہ عام شہریوں کے ساتھ...
    اسلام ٹائمز: کربلا میں امام حسینؑ کی شہادت، اسلام کی حیاتِ نو کا ذریعہ بنی، آج بھی شہادتیں امتِ مسلمہ کی بیداری کا سبب ہیں۔ ہمارا یہ دور، جسے عصرِ غیبت کہا جاتا ہے، درحقیقت امامِ زمانہؑ کی نیابت کا عملی نمونہ پیش کر رہا ہے۔ ’’حسینؑ منی و انا من الحسینؑ‘‘ یہ حدیث نہ صرف نسبی رشتے کی نشاندہی کرتی ہے، بلکہ مقصدِ شہادت کی وحدت کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے ۔ آج بھی ہر وہ قیادت جو "مِنْ الحسین" ہے، وہی راہِ حق پر چلنے والوں کو نورِ ہدایت بخشتی ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اہل بیتؑ کی سیرت پر چلنے والی قیادت میسر آئی۔ تحریر: ابو ہادی رضوی 1۔ مصائب میں چہرۂ انور:...
    عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی ماحول میں ھوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہری سطح پر روابط استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔دنیا نیوز کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے او جی ڈی سی ایل کے ایک کنویں سے تیل کی پیداوار میں 2280 بیرل یومیہ اور گیس کی پیداوار میں 5 لاکھ مکعب فٹ اضافہ ہوا۔ راجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ کامیابی سے نصب کر دیا، ای ایس پی کی تنصیب سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پمپ سے گیس کی پیداوار 5 لاکھ سے بڑھ کر 10 لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔او جی ڈی سی...
    وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کیلئے امیر مقام کی کنوینئر شپ میں بنائی کمیٹی کو تحلیل کیا جائے، کمیٹی بنانا وفاق کی صوبے میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، شیخ وقاص اکرم، اقبال آفریدی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں، 25 ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبے میں ضم ہوچکے،فاٹا کے لیے امیر مقام کو ایک کمیٹی کا کنوینئر...
    اسلام ٹائمز: ان دوغلی پالیسیوں سے واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی ممالک کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی کی اجازت نہ دینے کی اصل وجہ قانونی یا سیکورٹی نوعیت کی نہیں بلکہ اس کی جڑیں مذہبی تعصب اور اسلام دشمنی میں ہیں۔ مغربی ممالک یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اس خطے کے ناامن ہو جانے کا باعث بنے گی۔ لہذا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سامنے آنے والے حالات و واقعات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ ٹکراو ایک وسیع تہذیبی جنگ کا حصہ ہے جس کی بنیاد اسلام دشمنی پر استوار ہے اور اس کا مقصد اسلامی دنیا کو طاقتور ہونے سے روکنا ہے،...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...
    آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔ ایڈن مارکرم – جنوبی افریقا ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ جنوبی افریقہ کا گزشتہ 27 سال میں پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔ انہوں نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی...
    مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مودی سرکار کے من گھڑت الزامات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے بھارتی ریاست کی طرف سے من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے من گھڑت نارکو دہشتگردی کا نیا ڈرامہ رچا لیا۔مودی سرکار کی جانب سے حریت پسندوں پر منشیات کے ذریعے دہشتگردی کا جھوٹا الزام لگانے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے 11 افراد پر منشیات کے ذریعے مبینہ دہشت گردی کی معاونت کی چارج شیٹ دائر کی ہے۔دی انڈین...
    بھارت میں گنج پن سے بچنے کا تیل استعمال کرنے سے 200 افراد کی آنکھیں متاثر ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنجاب میں بالوں کو گرنے اور جھڑنے سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور مقامی شوبز شخصیات سمیت دوسری معروف شخصیات کو بھی شامل کیا گیا۔ مہم میں کہا گیا کہ تیل کو استعمال کرنے کے بعد بال گرنا اور جھڑنا بند ہوگئے اور بال پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے۔ سنگرور نامی شہر میں کمپنی کی جانب سے ایونٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں تیل کا استعمال کیا گیا۔ ایونٹ میں درجنوں افراد نے شرکت کی اور پیسوں کے عوض بالوں کو جھڑنے اور گرنے سے روکنے والے تیل کو لگایا اور...
    برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی، پاکستان کا ذکر کیے بغیر پہلگام واقعے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔برکس اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی مگرپاکستان کا ذکرنہیں کیاگیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی کوشش کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کانام شامل نہ ہوسکا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی صدر 2012 کے بعد پہلی بار برکس اجلاس سے غیرحاضر ہوئے اور چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔اس کے علاوہ روس کے صدر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔ روزانہ مستند...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عاشورہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ اور لازوال روایت قرار دیا اور کہا کہ عاشورہ ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ باطل کے خلاف ڈٹ جانا ہی اصل زندگی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ہر آنکھ اشکبار ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس کی قیادت کی اور عزاداروں کے ہمراہ پیدل چل کر امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عاشورہ کو ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی زندہ اور لازوال روایت قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے کہا...
    دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)نو جولائی تک دریاوں میں پانی کے بہا میں غیرمعمولی اضافے کے خدشے کے پیشِ نظرپی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔پنجاب کے مختلف دریاں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاو میں غیرمعمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے نو جولائی تک ممکنہ سیلاب کے پیش نظر وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، دریائے چناب، جہلم اور راوی میں پانی...
    اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے راجیان آئل فیلڈ کنواں نمبر 5 ضلع چکوال میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا جس سے تیل و گیس کی پیداوار میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈ کنواں نمبر۔5 سے تیل کی پیداوار 820 سے بڑھ کر 3,100 بیرل یومیہ ہوگئی ساتھ ہی اس کنویں سے گیس کی پیداوار بھی 5 لاکھ سے بڑھ کر 10لاکھ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی۔   ترجمان کے مطابق پیداوار میں بہتری کیلئے او جی ڈی سی ایل نے عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،اس کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار میں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے سابق حلیف ایلون مسک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئےمضحکہ خیز ridiculous قرار دیا۔(جاری ہے) انہوں نے نیوجرسی سے واشنگٹن واپس جاتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں تیسری جماعت کا قیام ایک بے ہودہ اور کم عقلی پر مبنی عمل ہے۔ ہم ریپبلکن پارٹی کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہایہ نظام ہمیشہ سے دو جماعتوں پر قائم رہا ہے، اور میرے نزدیک تیسری جماعت بنانے سے صرف مزید الجھن پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایلون مسک کہا یہ اعلان میرے...
    لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز  شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے...
    خیبرپختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا با قاعدہ آغاز ہوگیا اور اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی شروع کردی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔ قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔ اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت...
    بھارت کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے میں مداخلت، چینی سفیر کا سخت ردِعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی عہدیدار کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے پر تبصرہ کرنے کے بعد اب بھارت میں چین کے سفیر کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت عالمی سطح پر رسوائی اور خود انتشار کا شکار ہے، مگر مودی حکومت کی چین کے پرامن خطے کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی عہدیدار کی جانب سے چین کے مذہبی معاملے پر تبصرہ کرنے پر بھارت میں تعینات چینی سفیر ژو فیہونگ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔چین کے سفیر ژو فیہونگ نے کہا کہ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو  اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔  متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرراسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیم 2025ء کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ سماعت کے دوران صدر پی ایف یو جے  افضل بٹ اور سیکریٹری آر  آئی یو  جے آصف بشیر چوہدری سمیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔انہوں نے حکمران طبقے کو...
    خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بازگشت، امیر مقام کا بڑا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فی الوقت خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم سیاست میں کچھ بھی حرفِ آخر نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ سیاست میں فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کیے جاتے ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت ہٹانے کے حوالے سے کوئی بات خارج از امکان نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن)نے کسی سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا، لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل...
    متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی کہیں پر کوئی کوشش نہیں ہورہی۔ دور دور تک اس کا نام و نشان تک نہیں۔ صدر آصف علی زرداری کو عہدے سےہٹانے کی نہ کوئی move ہے نہ کوئی initiative ہے،دور دور تک نام و نشان نہیں ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف???????????? مجھےتو آصف زرداری صاحب پر پورا اعتماد ہے،میں تو100 فیصد زرداری صاحب کے حق میں ہوں،ان کی شخصیت سیاست میں توازن پیداکرتی ہے،خواجہ آصف@KhawajaMAsif pic.twitter.com/hYyRIr8sTH — عماد احمد Amad Ahmed (@Amad_ahmed_) July 7, 2025 انہوں نے کہاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک ممکنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو 250 کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز اسکور کیے، جن میں پہلی اننگز میں 269 اور دوسری میں 161 رنز شامل تھے، اور ان کی شاندار بیٹنگ بھارت کی جیت کا باعث بنی۔تاہم، بھارت کی دوسری اننگز میں 427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد، گل پویلین سے نائکی کی ٹائٹس پہن کر میدان میں آئے، جو کہ بی سی سی آئی اور اس کے موجودہ کٹ اسپانسر ایڈیڈاس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین یا مفادات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا ایسا شدید اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جو دشمن کی سوچ سے بھی زیادہ سخت اور تکلیف دہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے دورے کے دوران نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سکیورٹی منظرنامے، جنگ کے بدلتے کردار اور اس سے جڑے خطرات پر سیر حاصل گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران...
    سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے " نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس" کرنے والےمسلح افواج کے  فارغ التحصیل افسران سے خطاب بھی کیا ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ  کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ، ساتھ ہی آرمی چیف نے  مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے...
     کلیم اختر: پی ڈی ایم اے نےدریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی،9جولائی کےدوران دریاؤں میں غیرمعمولی اضافےکاخدشہ ظاہر کر دیا۔   پی ڈی ایم اے   کے مطابق لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ظاہر کر دیا،صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارےالرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کی ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت ،محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ...
    آج عالمی اور پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر  آ گئی۔ عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح...
    راولپنڈی (اوصاف نیوز)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نشان امتیاز(ملٹری) کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،فیلڈ مارشل کا” نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” کرنے والےمسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب شرکاء سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی ،فیلڈ مارشل نے مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا آرمی چیف نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا آرمی چیف نے سول اور ملٹری اداروں...
    میلبرن: آسٹریلیا کی خاتون ایرن پیٹرسن کو اپنے سابق شوہر کے تین رشتہ داروں کو زہریلی مشروم والا کھانا کھلا کر قتل کرنے اور چوتھے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا گیا۔  یہ ہولناک واقعہ 2023 میں پیش آیا تھا، جس نے پوری آسٹریلیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ 50 سالہ ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے سسر ڈونلڈ پیٹرسن، ساس گیل پیٹرسن، اور ان کی بہن ہیدر ولکنسن کو اپنے گھر لیونگاتھا میں لنچ پر بلایا اور انہیں بیف ویلنگٹن (مشروم، گوشت اور پیسٹری پر مشتمل مشہور ڈش) کھلائی، جس میں زہریلی "ڈیتھ کیپ مشرومز" شامل تھیں۔ کھانے کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جن میں...
    ---فائل فوٹو ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مفاد پرست عناصر الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز پر الزامات اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز ہر فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کرتے ہیں، وہ کسی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے اور نہ ہی ان اُوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات پر حقائق کے برعکس تبصرے ہوئے، الیکشن کمیشن سے کئی آئینی اور انتظامی عہدہ دار سرکاری معاملات کے سلسلے میں ملتے رہے ہیں، سابق صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز کی متعدد ملاقاتیں...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے سندھ میں طغیانی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں ہدایت کی کہ دریاؤں کے کنارے تمام حساس مقامات کی فوری جانچ کی جائے، خطرہ ہو تو لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پُرامن ترین محرم منعقد ہوا: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں بلکہ پرامن ترین محرم منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ طغیانی سے کسی بھی قسم کا جانی یا...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ لاہور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں تاجر برادری نے اپنے تحفظات اور حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔  متحدہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت ہم سے روزگار چھیننے جا رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ،ہم مولانا فضل الرحمان جیسے عوامی رہنما سے مکمل تعاون چاہتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے مطالبات...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی صورت غیر قانونی نقل و حمل کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کراچی میں کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں 2 نئی کشتیوں کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسمگلنگ معیشت کے لیے دیمک ہے، اور حکومت نے 2 سال سے بھی کم عرصے میں اس پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملک سے ڈالرز اور دیگر اشیا کی بے دریغ اسمگلنگ ہو رہی تھی، مگر...
    بارشیں ہمیشہ سے زمین کی زرخیزی اور فطری نظام کا حصہ رہی ہیں، لیکن جب یہی نعمت انسانی غفلت، حکومتی نااہلی اور ناقص انفراسٹرکچر کے باعث قیامت کی صورت اختیار کر لے تو سوال اٹھتے ہیں۔ کیا ہم موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں؟ کیا ہمارے ادارے اس بڑھتے ہوئے عالمی بحران سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں؟ اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی مفلوج کر دی۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا، درخت اور سائن بورڈز تیز ہوا کے باعث گر پڑے، کئی گھروں کی چھتیں منہدم ہو گئیں، اور عوام ایک بار پھر بنیادی سہولیات کو ترستے نظر آئے۔ لوگ اپنی آنکھوں کے سامنے...
    ویب ڈیسک :سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ آئی ایم ایف سخت ٹیکسیشن کی بجائے پائیدار معاشی ترقی کو ترجیح دے۔  ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مڈل کلاس 70 فیصد تک سکڑ چکی ہے، 44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، گزشتہ 8 سے 10 سہ ماہیوں میں صنعتی پیداوار مسلسل تنزلی کا شکار رہی ہے، کاروبار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ریاست کو ان کا تحفظ یقینی بنانا چاہئے، سرمایہ کاری روزگار، پیداوار اور معاشی استحکام کی بنیاد ہے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ  سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری ٹیکسیشن اور مہنگائی کاروباری مارجن...
    مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو معطلی کے دورانیہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی چاندی ہوگئی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی تمام مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو معطلی کے عرصے کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان 77 اراکین کو 13 مئی 2024 کو معطل کیا گیا تھا، معطلی کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی ان کی تنخواہیں روک لی گئی تھیں۔ قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر 22 اراکین معطل ہوئے تھے، ان میں 19 خواتین 3 اقلیتی اراکین شامل تھے، ان میں 22 میں سے 19 کی بحالی کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، تین نشستوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور چیف آف آرمی اسٹاف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے “نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے موجودہ دور کے سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی جنگوں کے بدلتے ہوئے کردار پر جامع روشنی ڈالی۔ پیشہ ورانہ تربیت اور ادارہ جاتی مہارت کی اہمیت آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جنگیں صرف میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے لڑی جاتی ہیں۔ ایسے پیچیدہ اور ہمہ جہت خطرات سے نمٹنے کے لیے ذہنی چوکسی، عملی فہم...
     کہوٹہ شہر کے محلہ جہات میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ماں اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امجد عرف بھٹو کے مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ پولیس نفری، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ شدید بارش کے باعث کہوٹہ مٹور چوک میں سیلاب کا منظر۔ پانی کنگ بیکری مٹور چوک سمیت متعدد دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی زیادہ ہونے کے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو برسوں میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت اور وقعت میں نمایاں اضافہ ہوگا, انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات بڑھانے اور پاسپورٹ نظام کو جدید بنانے کیلئے سرگرم ہے۔  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلیو پاسپورٹ کا وعدہ کیا تھا، ہم اس سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ہم نے پاسپورٹ ریکنگ کے نظام پر کام کیا ہے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ  وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمان میں پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات...
    لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب مبین الہٰی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ نجی تحویل میں رکھے گئے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانور ڈکلیئر کرنے کے لیے دو مئی تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پنجاب میں 180 رجسٹرڈ وائلڈ اینیمل بریڈنگ فارم ہیں جنہوں نے اپنے پاس موجود بگ کیٹس کی تعداد کو...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا آج ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس کی سطح پر  آ گئی۔ عالمی قیمتوں کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے کی سطح پر آ...
    لاہور (نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا پر آئے روز ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کے دوران لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہےاور اس ضمن میں اب نئی بحث شروع ہو گئی جس میں سیاسی لیڈران کی شادیوں کو لے کر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر فلک جاوید نے ایکس کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیاہے ۔ فلک جاوید نے گروک سے پوچھا کہ ہیلو @grok پٹواری عمران خان کی تین شادیوں پر شور ڈالتے ہیں ذرا ان کو بتاؤ شہباز شریف نے کتنی شادیاں کیں۔۔۔؟؟؟ گروک نے فلک جاوید کے سوال...
    ریو ڈی جنیرو :  چین کے  وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی تیز  تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ  وسیع مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور نے اس کی قدر اور عملی اہمیت  مزید  واضح کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برکس ممالک کو  گلوبل ساؤتھ کے “صف اول” دستے کی حیثیت سے خودمختاری  کی پاسداری کرتے ہوئے  ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا  ہوگا اور اتفاق رائے پیدا کرنے اوریکجہتی...
    بیجنگ :”نکی ایشیا” نے ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا: “مسٹر جاپان نے ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہنے سے انکار کر دیا، اور یہ صحیح ہے”۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جاپان تجارتی مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن” ایشبا حکومت” کا رویہ توقعات سے زیادہ سخت ہے، اور یہ ایک صحیح اقدام ہے۔ یہ انہوں نے” ایبے حکومت” کے تجربے سے سیکھا ہے، جو ٹرمپ کے سامنے زیادہ جھک گئی تھی، لیکن انہیں کسی فائدے کے بدلے میں کچھ نہیں ملا۔ٹرمپ کو “ڈیڈی” کہنے کا مذاق اس وقت شروع ہوا جب پچھلے مہینے 25 تاریخ کو ہیگ میں نیٹو سمٹ کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے اسرائیل اور ایران کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی...
    اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات، وفد نے فیڈریشن کے عہدیداران کی مدت میں ایک سال توسیع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی مرکزی قیادت نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری ،سابق صدر فیڈریشن زبیر احمد ملک،خالد اقبال ملک، ایگزیکٹیو ممبر آئی سی سی آئی سردار طاہر ،اعجاز عباسی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ ملاقات میں بزنس کیمونٹی نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور دیگر عہدیداروں کو ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد پیش...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 353000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2143 روپے کمی کے بعد 302640 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 277430 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے و اضح کیا ہے کہ وہ اسمبلی کو تماشہ گاہ نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دیں گے،میں نے اپنا فرض ادا کرنا ہے، کسی کے خلاف نہیں ہوں،اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کا حلف اٹھا رکھا ہے ،آرٹیکل 62 اور 63 دراصل آمریت کی نشانیاں ہیں اور چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دینا چاہیے.(جاری ہے) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے اپوزیشن اراکین کے خلاف ریفرنس کے حوالے سے اعتراضات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریفرنس پر اعتراض اٹھانے والوں...
    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔لاہور میں سول سروسز اکیڈمی والٹن میں اقلیتوں کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، قومی پرچم کا سفید رنگ دراصل ہمارے دلوں میں ہونا چاہیے۔ حکومت وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے: اعظم نذیر تارڑ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہری اور دونوں ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان سے 2 پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
    ---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ: تحصیل ڈوکری کے نواحی گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کی چار کمسن بچیاں تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہ بچیاں اپنے والدین سے ملاقات کے لیے کھیتوں کی طرف گئی تھیں لیکن واپس نہ آئیں، گھر والوں نے جب تلاش شروع کی تو کھیتوں کے قریب واقع تالاب سے ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت 5 سالہ بشریٰ، 6 سالہ فاطمہ، 7 سالہ حمیرا اور 8 سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دل دہلا دینے والے اس واقعے نے پورے علاقے کو غم کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی لاشیں...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو مینیوفیکچرنگ شعبے میں ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ویڈیو اینالیٹکس پر مبنی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس نظام سے ان شعبوں میں ٹیکس کی وصولی خودکار اور شفاف انداز سے کی جاسکے گی جس سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس دہندگان انسانی مداخلت کے بغیر اپنا ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچا دی ہے، جہاں گزشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 72 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکام کی جانب سے آج سات جولائی بروز پیر جاری کیے گئے۔ یہ ہلاکتیں ملک کے چاروں صوبوں خیبر پختونخوا،پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مزید بارشوں کا خطرہ موجود ہے اور مقامی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں 21 مقامات کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی 30 سالہ رینی جوشیلڈا نامی خاتون روبوٹکس انجینئر ہے اور ایک اعلیٰ فرم میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، شادی کے بعد مبینہ طور پر اس کے جذبات انتقام میں بدل گئے۔ خاتون نے جذبات میں آکر 12 مختلف ریاستوں کے مختلف اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی مقامات کو بم سے اُڑانے کی جعلی دھمکی آمیز ای میلز بھیجنا شروع کردیں اور اس کا...
    بیجنگ میں ’’قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے‘‘تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی قومی جنگ کے آغاز کے اٹھاسی برس مکمل ہونے کی مناسبت سے تقریب اور “قومی آزادی اور عالمی امن کے لئے” تھیم ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب بیجنگ کے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ کی مزاحمت کے میموریل ہال میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکٹری چھائی چی نے تقریر کی اور نمائش کے افتتاح کا اعلان کیا۔اپنی تقریر میں چھائی چی نے نشاندہی کی کہ 88 سال قبل آج ہی...
    پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا یہ تصاویر حقیقت ہیں، فوٹو شاپ کا کمال یا مصنوعی ذہانت (AI) کا نتیجہ صحیفہ نے خود اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ سوال چھوڑا کہ "یہ اے آئی ہے، فوٹو شاپ ہے یا حقیقت؟ کچھ نہیں کہہ سکتی" اس کے بعد ان کی تصاویر، جن میں وہ ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی جیسے مغربی لباس میں نظر آ رہی ہیں، تیزی سے وائرل ہو گئیں متعدد صارفین نے ان تصاویر کو AI سے تخلیق شدہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تصاویر میں اداکارہ کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔ فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
    ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کی فلم “F1” نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں دنیا بھر سے 234 ملین ڈالر کما لیے، دوسرا جمعہ بھی شاندار رہا۔ بریڈ پٹ کی نئی اسپورٹس ڈراما فلم F1 عالمی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ جوزف کوسنسکی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہی ہے اور شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہی ہے۔ ہالی ووڈ کی اس ایڈوینچر سے بھرپور فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے میں عالمی سطح پر 237.40 ملین امریکی ڈالر کا بزنس کر لیا ہے جس میں صرف آٹھویں دن کی کمائی 19.1 ملین ڈالر رہی۔ F1 نے اب تک امریکہ...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہا میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
    اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر جاری فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں اتوار کے روز 82 فلسطینیوں کی شہادتوں کی تصدیق  ہوئی ہے، جن میں 10 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کی امداد کے منتظر تھے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں اب تک 57,418 فلسطینی شہید اور 136,261 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار جنگ کے تباہ کن اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور انسانیت سوز حالات نے ایک سنگین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔ امریکا کو جنگ بندی کی توقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
    چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا خواب پورا، چاروں بیٹے مسجد نبوی میں داخلہ لے کر حفاظ کی کلاسز میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)نیا سفر فاؤنڈیشن کے چیئرمین جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا ایک بڑا خواب پورا ہوا،چاروں حفاظ قرآن بیٹوں کا داخلہ مسجد نبوی شریف میں ہوگیا اور آج ان کی کلاس کا پہلا دن ہے دعا ہے ،اللہ تعالیٰ حرم نبوی میں قرآن مجید کی ترویج و اشاعت کے لیے پسران رندھاوا کو قبول فرمائے آمین۔ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ سیاسی وسماجی شخصیات وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سعودی...
    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں کو بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کی مدد اور شرکت سے ایران پر 12 روزہ حملے کیے، جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور جوہری و بنیادی تنصیبات تباہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایرانی فوجی اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا جبکہ 22 جون کو امریکا نے براہ راست ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے شروع کر دیے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ IAEA کی نگرانی میں...
    کراچی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر بھانجے اورماموں کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے ماموں کو زخمی کردیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمرہ لیکر فرارہوگئے، پولیس نے مقتولین کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد موقع پرجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا، فائرنگ سے جاں بحق وزخمی افراد کو فوری چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جاں بحق ہونے...
     بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔ شاہ رخ پاکستان...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ پاکستان کی ایڈووکیٹ شازیہ کاسی کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے ادارے کی جانب سے مرکزی صدر مقررکردیا گیا۔  شازیہ تسلیم کاسی اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت 2027 تک بطورمرکزی صدرخدمات انجام دیں گی،شازیہ کاسی قومی اور عالمی سطح پر امپلی مینٹیشن آف یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس یواین چیپٹرکی نمائندگی کریں گی۔  شازیہ کاسی مختلف ادوارمیں بارکونسل میں اہم ذمےداریاں ادا کرچکی ہیں اورانہیں مختلف ایوارڈزسےبھی نوازا جا چکا ہے۔   پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا
    معروف چینی آٹو کمپنی چانگان نے پاکستان میں اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے, یہ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی، اور اس فیصلے کا اطلاق کمپنی کے تمام ماڈلز پر ہوگا۔ قیمتوں میں یہ رد و بدل بجٹ 2025-26 میں کی گئی تبدیلیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی مقامی آٹو انڈسٹری پر واضح نظر آ رہے ہیں۔ چانگان کی مشہور اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل(ایس یو وی) اوشان ایکس7  کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، 7 نشستوں والی کمفرٹ کی قیمت میں 1 لاکھ 75 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 84 لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی...
    یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سنت حسینی پر عمل کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین (ع) کی شہادت ہمیں صبر و برداشت، حق کیساتھ کھڑے رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے کہ حق اور انصاف کیلئے جدوجہد کرنا، قربانیاں دینا حسینی طرز عمل ہے۔ یوم عاشورہ کے حوالے سے...