2025-09-18@00:15:50 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«ایپل کو»:

    ایپل نے حالیہ اپنی آئی فون سیریز کا اب تک کا پتلا ترین آئی فون متعارف کرایا ہے جسے “iPhone Air” کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بنگلادیشی مسلمان عابدُر چوہدری ہیں۔ عابدُر چوہدری لندن میں پیدا ہوئے اور پرورش بھی وہیں ہوئی۔ انہوں نے برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی سے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ دورانِ طالب علمی انہوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں مختلف فرموں میں کام کیا، مثلاً کیمبریج کروینٹا، کنسلٹنٹس اور لیئر ڈیزائن میں۔ 2018 سے 2019 میں انہوں نے عابدُر چوہدری ڈیزائن نام کی اپنی کنسلٹنسی فرم بھی چلائی جس میں اسٹارٹ اپس اور ڈیزائن ایجنسیاں شامل...
    چاول دنیا کی سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا ہے، مگر اس کی غذائیت اس کی اقسام کیوجہ سے مختلف ہوتی ہیں۔ درج ذیل انہی اقسام اور ان کی غذائیت کے بارے میں بات کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا  گیا ہے کہ ان میں سے انسانی صحت کیلئے سب سے بہترین چاول کونسے ہیں۔ سفید چاول یہ سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والے چاول ہیں۔ پالش ہونے کی وجہ سے ان میں فائبر اور کئی غذائی اجزا کم ہو جاتے ہیں۔ یہ ہضم جلدی ہو جاتا ہے مگر شوگر لیول تیزی سے بڑھاتا ہے۔ براؤن رائس یہ مکمل اناج والا ہوتا ہے کیونکہ اس میں چاول کی بیرونی تہہ موجود رہتی ہے۔ فائبر، میگنیشیم، وٹامن بی اور antioxidants...
    ایپل نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ عام صارفین کے لیے  15 ستمبر  کو جاری کیا جائے گا۔ یہ اپ ڈیٹ بیک وقت واچ او ایس 26، میک او ایس ٹاہو، آئی پیڈ او ایس 26 اور وژن او ایس 26 کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیز کے روز غیر معمولی سرور ٹریفک کی وجہ سے بعض صارفین کو اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 لانچ کرتے ہی ایپل کو بڑا مالی نقصان، وجہ کیا بنی؟ اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی سب سے نمایاں جھلک اس کا جدید ’لیکویڈ گلاس‘ ڈیزائن ہے جو شفاف اور گلاس...
    ایپل کے نئے آئی فون 17 کی لانچنگ نے جہاں مداحوں کو زیادہ متاثر نہ کیا، وہیں سرمایہ کاروں میں بھی مایوسی پھیلا دی۔ کمپنی کے شیئرز 2 دن میں 3.2 فیصد گر گئے جس سے مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 112 ارب ڈالر کا نقصان ہوا  جو کہ نائکی (Nike) جیسی بڑی کمپنی کی مجموعی مالیت کے برابر ہے۔ اسٹاک مارکیٹ پر اثرات لانچ کے فوراً بعد 9 ستمبر کو ایپل کے شیئرز 1.5 فیصد نیچے آئے۔ اگلے دن مزید 3.23 فیصد کی کمی کے ساتھ شیئرز 226.79 ڈالر پر بند ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف ’پرافٹ ٹیکنگ‘ نہیں بلکہ کمپنی کی جدت پسندی، منافع کے مارجن اور مصنوعی ذہانت (AI) میں پیچھے رہ جانے پر سنجیدہ...
    2026 میں ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ (سری) کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا۔ عالمی ٹیکنالوجی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنی ورچوئل اسسٹنٹ سری (Siri) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے جارہا ہے اور 2026 تک اس میں گوگل کی جدید ترین جیمینی اے آئی ٹیکنالوجی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو خطرہ؟ ایپل کی وارننگ ایپل کو کافی عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے اور اپنے صارفین کے لیے زیادہ جدید فیچرز پیش کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔ سری کے نئے ورژن کے حوالے سے بھی توقع تھی...
    کاروباری دنیا میں حوصلہ، مستقل مزاجی اور محنت کی مثال قائم کرنے والی جُولیا اسٹیورٹ نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دھچکے کو ایک شاندار کامیابی میں بدل ڈالا۔ وہ ایپل بیز (Applebee’s) میں صدر کی حیثیت سے کمپنی کو منافع بخش بنانے میں کامیاب ہوئیں، مگر جب وعدے کے مطابق انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بنانے کا وقت آیا تو صاف جواب دے دیا گیا کہ یہ عہدہ انہیں کبھی نہیں ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سبزیاں فروخت کرکے بیٹے کو ڈاکٹر اور بیٹی کو انجینیئر بنانے والی باہمت خاتون 1990 کی دہائی کے آخر میں جُولیا اسٹیورٹ کو کمپنی کا صدر بننے کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ اگر وہ ایپل بیز کو منافع میں...
    اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایپل کا نیا فولڈایبل اسمارٹ فون ایپل آئی فون ایکس فولڈ جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں اس کی متوقع قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ عالمی سطح پر تقریباً 2 ہزار 258 امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ نیا ماڈل فولڈایبل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور 12 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوگا۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جو وائرلیس چارجنگ اور 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ آئی فون ایکس فولڈ میں...
    ایلون مسک نے ایپل پر سنگین اینٹی ٹرسٹ (اجارہ داری مخالف) قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ ایپل اس انداز میں کام کر رہا ہے جس سے اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی بھی اے آئی کمپنی ایپ اسٹور میں پہلے نمبر پر نہیں آسکتی، جو واضح طور پر اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ یہ تنازع ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ “گروک” (Grok) کی رینکنگ کے معاملے پر سامنے آیا، جو حال ہی میں ایپ اسٹور کے ٹاپ فری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایپل انکارپوریٹڈ (AAPL.O) نے صبیح خان کو کمپنی کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) مقرر کر دیا ہے، جو اس عہدے پر جیف ولیمز کی جگہ لیں گے۔اگرچہ جیف ولیمز اب بھی ایپل کے سی ای او ٹم کُک کو رپورٹ کرتے رہیں گے اور ڈیزائن ٹیم سمیت ایپل واچ کے منصوبوں کی نگرانی جاری رکھیں گے، تاہم اُن کی متوقع ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیزائن ٹیم براہِ راست ٹم کُک کو رپورٹ کرے گی۔صبیح خان کا پس منظر:ایپل کے نئے سی او او صبیح خان گزشتہ 30 برسوں سے کمپنی سے وابستہ ہیں اور اس وقت سینئر وائس پریزیڈنٹ آف آپریشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔صبیح خان بھارت کے شہر مرادآباد، اتر پردیش میں 1966...
    دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کسی اینڈرائیڈ ڈیوائس بنانے والی کمپنی کا نہیں بلکہ ایپل کا آئی فون 16 ہے۔ اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ نے 2025 کی اولین سہ ماہی (جنوری سے مارچ) کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز کے بارے میں بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیا بھر میں ایپل کے آئی فونز کا غلبہ رہا۔ اس عرصے میں آئی فون 16 سب سے سے زیادہ فروخت ہونے والا فون رہا اور یہ 2023 کے بعد پہلی بار ہے جب آئی فون کا اسٹینڈرڈ ماڈل ایک سہ ماہی کے دوران نمبرون فون رہا۔...
    2025 کی پہلی سہ ماہی میں ایپل کا آئی فون 16 دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پچھلے 2 برسوں میں ایپل کا بنیادی ماڈل سب سے آگے آیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی آئی فون کے بعد اسمارٹ فونز اور یورپی یونین پر بھی اضافی ٹیکس کی دھمکی یہ کامیابی ایپل کے لیے خوش آئند ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسے چین جیسے اہم بازار میں مشکلات کا سامنا ہے، جہاں حکومت کی سبسڈی کے باعث سستے فونز زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔ مارچ 2025 کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز میں ایپل کے...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئی فون کے بعد اگرسام سنگ کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تیاری امریکا میں نہ کی تو اس پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سام سنگ کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صارفین کی خدمت کرنے والی کمپنیوں کوامریکی معیشت میں حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس اسٹیل امریکا ہی میں کام کرے گا، جس سے 70 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور معیشت کو تقریباً 14 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ “امریکا فرسٹ” پالیسی کے تحت صنعتی خودکفالت ہماری ترجیح ہے اور بیرونی کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ تک رسائی...
    واشنگٹن:امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے   ایپل کے سی ای او ٹِم کک کو ایک بارپھر بھارت میں آئی فون کی پروڈکشن نہ کرنے کاواضح پیغام دیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘پراپنے پیغام میں صدرٹرمپ نے لکھاکہ میں بہت پہلے ٹِم کک سے یہ کہہ چکاہوں کہ مجھے توقع ہے کہ امریکہ میں بیچے جانے والے آئی فون امریکہ میں ہی تیارہوں گے نہ کہ بھارت یاکسی اور جگہ۔انہوں نے واضح کیاکہ اگرایسانہ ہوا توپھرایپل کی جانب سے امریکہ کو 25فیصدٹیرف ہرصورت اداکرناپڑے گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا تھا کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو...
    ایپل نے دنیا بھر کے کروڑوں آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوراً اپنے موبائل فونز میں موجود ”ایئر پلے“ فیچر کو بند کر دیں۔ یہ انتباہ ایک معروف اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی اولیگو (Oligo) کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں موجود ہیں۔ ایئر پلے وہ فیچر ہے جو آئی فون صارفین کو اپنے فون سے آڈیو اور ویڈیو مواد دوسرے اسمارٹ ڈیوائسز جیسے سمارٹ ٹی وی پر بغیر تار (وائرلیس) کے ذریعے چلانے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم اولیگو کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ایئر پلے...
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو سے کہا کہ ہم نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا اور چین میں جو پلانٹس آپ نے تعمیر کیے انہیں قبول کیا، مگر ہم بھارت میں ان کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا میں ان کی تعمیر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ آئی فون کی پروڈکشن کو بھارت منتقل نہ کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایپل کی بھارت میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایپل کے سی ای او سے کل تھوڑی سی بحث ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول انھوں نے ٹم کک سے کہا کہ میرے دوست میں نے تمہارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا لیکن اب سن رہا ہوں کہ تم بھارت میں بڑے پیمانے پر پروڈکشن کا ارادہ رکھتے ہو۔ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایپل نے پہلے امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری...
    بھارت کو کو بہت بڑا جھٹکالگ گیا،امریکی صدر ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی (ایپل) کمپنی کو انڈیا میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا۔ دوحہ کےدورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کےسی ای او ٹِم کُک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بھارت میں کمپنی کی بڑھتی ہوئی پیداواری سرگرمیوں پربرہمی کا اظہارکیا،ٹرمپ نےکہا کہ ایپل کو اپنی توجہ واپس امریکا میں مینوفیکچرنگ پر مرکوز کرنی چاہیے۔ ٹرمپ نے ایپل پر زور دیا کہ وہ امریکہ میں پیداواری مراکز کو ترجیح دے،ان کا کہناتھا کہ ’’میں نے ٹِم سے کہا،ہم نے تمہیں چین میں لگائی گئی فیکٹریوں پر برداشت کیا،لیکن ہم نہیں چاہتے کہ تم بھارت میں بھی یہی کرو۔ بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا...
    میں نہیں چاہتا کہ بھارت میں آئی فونز تیار کیے جائیں،ٹرمپ نے اپیل کو بھارت میں پلانٹ لگانے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او ٹِم کک سے کہا ہے کہ وہ بھارت میں فیکٹریاں قائم کرنے سے باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپل کو چین سے باہر مینوفیکچرنگ پھیلانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ امریکا میں پیداواری سرگرمیاں بڑھائے۔ امریکی صدر نے یہ بیان قطر میں سرکاری دورے کے دوران ٹم کُک سے ملاقات کے بعد دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان ٹم کُک سے سخت گفتگو ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹم کک سے کہا کہ ایپل بھارت میں ہر جگہ فیکٹریاں لگا رہا ہے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے کہ ایپل بھارت میں مزید کچھ بنائیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ...
    نیویارک/نئی دہلی: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ امپورٹ ٹیرف سے بچنے کے لیے زبردست حکمت عملی اپنائی اور بھارت میں تیار کردہ آئی فونز کو فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل کے دو بڑے بھارتی سپلائرز، فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس نے صرف مارچ 2025 میں تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز امریکہ برآمد کیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ایپل نے بھارتی ایئرپورٹس سے کارگو پروازوں کے ذریعے 600 ٹن سے زائد یعنی تقریباً 15 لاکھ آئی فونز امریکہ بھجوائے تاکہ ٹیرف کے نفاذ سے پہلے اسٹاک محفوظ بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق فاکسکون نے مارچ میں 1.31 ارب ڈالر اور ٹاٹا...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی نئی ڈیوائس آئی فون 17 ایئر لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ آئی فون 17 ایئر ایک پتلی سی ڈیوائس ہے جس میں ایک کیمرا ہوگا اور اس کے پشت کا ڈیزائن نیا ہوگا۔ ڈیوائس کے کیس کے لیک ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کے پشت پر کیمرے کی جگہ ایک نیا ابھار ہے جو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ ڈیوائس انتہائی کم وزن ہوگی اور یہ آئی فون اب تک کا سب سے پتلا ( بنیاد میں 5.5 ملی میٹر) آئی فون ہوگا۔ فون کا آئی لینڈ 4 ملی میٹر کا ہوگا جس میں صرف ایک کیمرا ہوگا۔ فون کے سامنے کے حصے...
    کیلیفورنیا: ایپل کے آئی فون وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں ایک حیران کن خرابی سامنے آئی، جس کے تحت ’ریسِسٹ‘ بولنے پر اسکرین پر پہلے ’ٹرمپ‘ ظاہر ہوتا ہے اور پھر درست الفاظ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ خرابی ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کے بعد سامنے آئی، جس میں دکھایا گیا کہ آئی فون کا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر 'ریسِسٹ' کو پہلے 'ٹرمپ' لکھتا ہے اور پھر درست کر لیتا ہے۔ ایپل کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور جلد از جلد اس کا حل نکال رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اسپیچ ریکگنیشن ماڈل بعض اوقات صوتی مماثلت والے الفاظ کو عارضی طور پر ظاہر کر سکتا ہے، جو بعد میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل بلآخر صارفین تک پہنچ چکا ہے اور اس کی قیمت بھی سامنے آگئی ہے ۔ آئی فون 16 ای اپنی کم قیمت کے ساتھ 2022 میں متعارف ہونے والے آئی فون ایس ای کی جگہ لے گا، اسے کمپنی کی جانب سے 19 فروری کو متعارف کرایا گیا۔ اس نئے فون کا ڈیزائن آئی فون 14 جیسا ہے مگر فیچرز کے لحاظ سے یہ کافی حد تک آئی فون 16 جیسا ہے، فون کے اندر آئی فون 16 والی اے 18 چپ موجود ہے جبکہ اس میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے ۔ اس فون میں ہوم بٹن نہیں دیا گیا، اس...
    2024 میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تمام کمپنیوں کو فون شپمنٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی میں اندازاً 33 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے جس میں ایپل نے 23 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دیگر برانڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے تیسرے سہ ماہی کے مقابلے میں آخر سہ ماہی میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں 3 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 7 فی صد کا تھا اور اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اندازاً 1 ارب 22 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے۔ ایپل نے جنوب مشرقی ایشیا ء اور بھارت میں ابھرتی مارکیٹ کی بدولت فہرست میں پہلا نمبر حاصل...
    معروف بین الاقوامی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے الزام میں کئی ملازمین کو برطرف کردیا ہے جن میں بھارتیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ایپل‘ نے کیلیفورنیا میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر سے 50 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے تاہم ان 50 ملازمین میں سے بھارتیوں کی تعداد کتنی ہے، مکمل اعدادوشمار ابھی تک سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ ایپل کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ان ملازمین نے کمپنی کے خیراتی فنڈز بعض تنظیموں سے ساز باز کرکے ان کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کیے جہاں سے یہ فنڈ دوبارہ ان ملازمین کو دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی صارفین کے لیے بڑی سہولت کیا ہے؟ برطرف کیے گئے ملازمین...
۱