2025-11-05@10:16:29 GMT
تلاش کی گنتی: 10229

«سامان روانہ کیا»:

    کراچی کے چڑیا گھر میں موجود مادہ ریچھ “رانو” کو سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے اگلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے قدرتی جنگلات میں آزاد کیا جائے گا۔ منتقلی کے عمل کے دوران ماہرینِ جنگلی حیات اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے تاکہ رانو کی صحت اور طرزِ عمل پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ روانگی سے قبل ریچھ کو خصوصی طور پر تیار کیے گئے فولادی پنجرے میں منتقل کیا گیا، جس میں اس کی خوراک، آرام اور ردِ عمل کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ کراچی کی فیصل بیس سے رانو ریچھ کو پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ منتقلی...
    اسلام آباد : ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی آخری مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں جواب نہ آیا تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر اسلم خاکی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے کیونکہ کونسل صرف صدرِ مملکت یا صوبے کے گورنر کی درخواست پر ہی کسی معاملے پر رائے دینے کی مجاز ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ  انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق کونسل کی...
    وزیر خیبر پختونخوا مینا خان نے اختیار ولی کے سہیل آفریدی پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینا خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنما کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی کی، سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کو سہیل آفریدی پشاور میں تھے، الزامات بے بنیاد ہے، سہیل آفریدی کی جو ویڈیو کل نشر کی گئی وہ دراصل 16 مارچ 2023 کی ہے، اور اس کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریڈیو پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری دی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کراچی سے شروع ہوکر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کراچی سے شروع ہوکر نیویارک پہنچ گئی، کراچی کے لوگوں نے بھی نوجوان میئر کا انتخاب کیا تھا، آج نیویارک نے ایک مسلمان میئر کا انتخاب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی...
    اسکرین گریب  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔مراد علی شاہ نے فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے...
    نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ  کسی اسٹیج پر اکھٹے موجود ہوں گے؟ ظہران ممدانی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا بالکل بھی نہیں کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے 2002 کے گجرات فسادات کا حوالہ دیا اور کہا کہ اُس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مودی نے ’گجرات میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انہیں اسی طرح دیکھنا چاہیے جیسے ہم بنیامین نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا و دیگر حکام سے جواب مانگ لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دو رکنی بینچ نے درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا  اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹیوزم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاوزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ یکم نومبر...
    سٹی42: احتجاج کرنیوالے جی سی یونیورسٹی کےملازمین نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جی سی یونیورسٹی کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار، جن میں خالق حسین سمیت دیگر شامل ہیں، اُن کا مؤقف ہے کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے پر انہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے نوکری سے برطرف کیا اور عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بحال نہیں کیا جا رہا جو واضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔  آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے وی سی...
    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔  ایک موقع پر ملتان سلطانز کے نمائندے نے کہا کہ پی سی بی بار بار اہل فرنچائز کا کہہ رہا ہے اس کا مطلب کیا ہے، کیا ہم اہل ٹیموں میں شامل ہیں؟ لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے جواب میں کہا کہ اس میٹنگ کے بعد آپ سے الگ بات کروں گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ...
    نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس) امریکی شہر نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے محنت کش طبقے نے تمام رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی ممکن بنادی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ثابت کردیا کہ مستقبل اب عوام کے...
    پمز برن سینٹر میں پلاسٹک سرجن کی تعیناتی چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز ہسپتال میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عبد الخالق کی بطورِ سپروائزر برن سرجن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وزارتِ صحت، ای ڈی پمز، پی ایم ڈی سی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر عبد الخالق سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس خادم سومرو نے ڈاکٹر محمد ابرہیم و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست برن کیئر سینٹر کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عبد الخالق پلاسٹک...
    سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والا نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پمز اسپتال کے برنس سینٹر کے مطابق 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد، جو دھماکے میں بری طرح جھلس گیا تھا، علاج کے دوران جاںبر نہ ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی اسد منیب ان 13 زخمیوں میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی عمارت کی بیسمینٹ میں واقع کیفے ٹیریا میں ہونے والے دھماکے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی...
    اس فیصلے سے پہلے کئی مزید مراحل کی منظوری کی ضرورت ہوگی، جن میں کابینہ کی سطح پر مزید اجازت، ٹرمپ سے فائنل منظوری اور کانگریس کو اطلاع دینا شامل ہے۔ پینٹاگون نے اس معاملے پر کئی ماہ تک کام کیا ہے اور اب یہ کیس دفاعی محکمہ کے سیکریٹری کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی ایف-35 جنگی طیاروں کی خریداری کی درخواست نے پینٹاگون کے اہم مرحلے کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے اور یہ درخواست اب مزید منظوری کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ سے 48 جدید ایف-35 طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلم امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔ ان کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا سے تھا۔یہ الیکشن کئی حوالوں سے اہم ثابت ہوا، کیونکہ 2001 کے بعد پہلی بار نیویارک کے میئر انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹرز نے حصہ لیا۔ تقریباً 20 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولنگ اسٹیشنز پر جا کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نے واضح برتری حاصل کی۔ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود اینڈریو کومو شکست سے دوچار ہوئے۔1991 میں یوگنڈا میں پیدا ہونے والے ظہران ممدانی کے والدین کا تعلق بھارت سے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے اعلان کیا ہے کہ اب انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز اور ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹس کو آن لائن جمع کرانا لازمی ہو جائے گا۔ اس ضمن میں FBR نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کے لیے ڈرافٹ جاری کیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز سے 7 دن کے اندر تجاویز یا اعتراضات طلب کیے ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے لسٹ جاری کر دی نئے رول 73 کے تحت یہ تبدیلی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، ریٹرنز جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانے اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ ایف بی آر کا...
    پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں اس وقت بین الاقوامی میری ٹائم ایکزیبشن جاری ہے جس میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے نمائندے اور وفود شرکت کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک حالیہ ایکسپو میں 44 ممالک کے وفود اور 178 نمائش کنندگان بشمول 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی اداروں نے حصہ لیا ہے۔ اس نمائش میں برطانیہ، اٹلی، ایران، تُرکیہ، سعودی عرب، آسٹریلیا، مصر اور چین سمیت کئی اہم ممالک کے نمائندوں نے کی ہے۔ ایکسپو میں میری ٹائم کے مختلف شعبوں کی نمائش کی گئی ہے جن میں شپنگ اور بندرگاہیں، ماہی گیری، جہاز سازی اور ری سائیکلنگ، ساحلی ترقی اور میرین انفراسٹرکچر،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251105-08-24 لاہور (سیاسی نمائندہ) تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اس بل کے خلاف باقاعدہ درخواست کو صدر پاکستان،وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو چیلنج کیا جائے گا اور حکمِ امتناع کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق غیر جماعتی اور ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کے کردار کو کمزور کرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ رات گارڈن شو مارکیٹ رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان شاہ زیب کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،مقامی رہنماؤں، علاقہ مکینوں اور مقتول کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر گہرے رنج و غم اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث اب تک 217 قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت برقرار ہے۔ہیوی ٹریفک کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم 2 سال کے لیے تعینات رہے گی۔ امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد کا ارسال کیا ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ڈرافٹ کے مطابق فورس کو غزہ کی سرحدی سیکورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کے تحفظ،...
    کراچی: قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار اور متعدد منسوخ ہو گئیں۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ طیاروں کی مکمل فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے پروازوں کی کلیئرنس صرف اس صورت میں دیتے ہیں جب طیارہ مکمل طور پر محفوظ ہو۔ سیپ (سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان) نے بتایا کہ پشاور ائیرپورٹ پر تعینات چھ ائیرکرافٹ انجینئرز کا کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے، تاہم وہ ڈیوٹی پر موجود ہیں اور فٹ طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئرنس دے رہے ہیں۔ سیپ کا موقف ہے کہ وہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ میں آ کر طیاروں کی کلیئرنس نہیں دیں گے اور مسافروں کی حفاظت اور فلائٹ سیفٹی...
    فائل فوٹو لاہور میں گھروں میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ چوہنگ پولیس نے گھروں میں وارداتیں کرنے والے گروہ میں شامل دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ارکان کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار علی حیدر، برطرف اہلکار راحت علی اور ساتھی شامل ہیں۔ایس پی کے مطابق نواب ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ارکان رضا، خرم اور سلیمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ملزمان آن لائن خریداری پر ڈسکاؤنٹ دینے کا جھانس دے کر شہریوں کو بلاتے پھر انکی برہنہ ویڈیوز بناکر...
    امریکی وزیر نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال ائیر ٹریفک عملے پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے، اور انہیں مجبور کر رہی ہے کہ وہ یا تو بلا معاوضہ کام جاری رکھیں یا معاشی مشکلات کے باعث دوسرا روزگار تلاش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے وزیرِ مواصلات شان ڈیفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت شٹ ڈاون مزید جاری رہا تو ملک کا فضائی نظام جزوی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ تسنیم نیوز کی بین‌الاقوامی شعبے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارتِ مواصلات و ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ ہفتے تک حکومتی تعطیل ختم نہ ہوئی، تو ملک کے کچھ فضائی حصے بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ امریکی نیوز چینل این بی سی نیوز کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان...
    سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے ہمیں 27ویں آئینی ترمیم کا پتا چلا۔ 27 ویں ترمیم منظوری، حکمران اتحاد کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایتحکمران اتحاد نے 27 ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بینچز بنائے تو یہ بیانیہ رکھا کہ انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی، ایک ایسا کورٹ بنانے جا رہے ہیں، جس کی مدت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو پیش کرنے کا فیصلہ پارلیمانی لیڈرز اور سیاسی قیادت کرے گی، اطلاع کے مطابق آئندہ ہفتے سے اس عمل کو شروع کر دیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 243 میں تبدیلیاں ہوں گی یا نہیں، اس کی تفصیلات مجھے نہیں معلوم، نظام کو بہتر کرنے کے لیے اگر تبدیلیوں کی ضرورت ہوئی تو ترمیم کر لینی چاہیے، ریاست، عوام اور حکومت کی ضروریات پورا کرنے کے لیے تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں تو کر لینی...
    صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہیکہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔پاک ایران وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان معاہدے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نئے اور مضبوط مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کیکردار اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا...
    اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت...
    نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔ وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے...
    —فائل فوٹو نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے کے الیکٹرک: نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے حق میں، حکومت کا فیصلے کا دفاع دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی...
    برطانیہ نے ایک نئے قانون کے تحت منتخب نمائندوں، ججوں اور مقامی کونسلروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام سیاست میں بڑھتی ہوئی ہراسانی اور دھمکیوں کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ، یہ کن منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا؟ رائٹرز کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ’کرائم اینڈ پولیسنگ بل‘ کے تحت پولیس کو ایسے مظاہروں کو روکنے کا اختیار حاصل ہوگا جو کسی عوامی عہدیدار کو اس کے سرکاری فرائض یا ذاتی زندگی میں متاثر کرنے کے ارادے سے کیے جائیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید کی سزا دی جا سکے...
    ایڈووکیٹ پاشا نے قبل ازیں عدالت سے متفرق درخواست کی سماعت کرنے پر زور دیا تھا جس میں وقف املاک کے رجسٹریشن کیلئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی درخواست پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی اور دوبارہ لسٹ کرنے پر اتفاق کیا جس میں امید (UMEED) پورٹل کے تحت "وقف بائی یوزر" سمیت تمام وقف املاک کے لازمی رجسٹریشن کے لئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ قبل ازیں بنچ نے مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور دیگر کی عرضی کو اس معاملے پر 28 اکتوبر کو غور کے لئے لسٹ کیا تھا۔ تاہم...
    جمعیت علماء ہند اور دیگر کیطرف سے دائر درخواست میں تحسین پونا والا کیس میں سپریم کورٹ کے رہنما خطوط پر عمل آوری سے متعلق جامع ہدایات مانگی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعیت علماء ہند کی جانب سے دائر درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ معاملہ جسٹس جے کے پر مشتمل بنچ کے سامنے سماعت کے لئے آیا۔ مہیشوری اور وجے بشنوئی بنچ نے واضح کیا کہ وہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم میں مداخلت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، جس نے درخواست گزار کو ریاستی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جمعیت علماء ہند اور دیگر کی طرف سے دائر درخواست میں تحسین پونا والا کیس...
    اسلام آباد( نیو ز ڈیسک )نائب وزیرعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم جلد پارلیمان میں پیش کی جائے گی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور اسے آئین و قانون کے مطابق پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم رولز کے مطابق متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں جائے گی اور میں علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر باقاعدہ بحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس بار ترمیم کو پہلے سینیٹ میں لایا جائے۔ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بات چیت...
    پشاور(نیوز ڈیسک )حکومت خیبرپختونخوا نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سابق وزرائے اعلیٰ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 نومبر کو امن جرگہ بلایا جائے گا۔ امن جرگہ صوبائی اسمبلی میں صبح 11 بجے منعقد ہوگا، جرگہ میں سیاسی جماعتوں کے سربراہان، صدور اور جنرل سیکریٹریز کو مدعو کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جب کہ امن جرگہ میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور بار ایسوسی ایشن کے اکابرین...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی...
    مریم نواز پنجاب کی سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنیوالی وزیرِاعلیٰ، عظمیٰ بخاری لاہور:(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے فلاحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وہ آج پنجاب حکومت کے 16...
    لاہور: بابا گورونانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے تقریباً 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے بھارتی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ امیگریشن اور کسٹم کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بھارتی یاتریوں کو سخت سیکیورٹی میں ننکانہ صاحب روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کے لیے کھانے اور دیگر سہولیات کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ یاتریوں کو 13 نومبر تک کا ویزا دیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان کاشان موقع پر جاں بحق جب کہ اس کا دوست 19 سالہ جواد شدید زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موقع پر جمع ہونے والے شہریوں نے غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو تحویل میں لے...
    درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں، فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں اور عائد کئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو دس دن تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس انعام اللہ خان نے اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔  اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب اپر کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی تحقیقات میں اعظم سواتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم وہ احتساب عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لہذا اُنہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ درخواست گزار احتساب عدالت میں پیش ہوں اور نیب انکوائری جوائن کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیب درخواست گزار کے ساتھ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ مرحومہ شہید بے نظیر بھٹو کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محسن نقوی امریکی نیوز چینل سی این این میں بطور پروڈیوسر کام کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے بے نظیر بھٹو کا وہ آخری انٹرویو کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں اپنی جان کو لاحق خطرات کا ذکر کیا تھا۔ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا کہ نہیں pic.twitter.com/exM3M0NcMN — AI creator شرارتی (@Shararti_Ai) November 3, 2025 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے، کچھ نے سوال کیا کہ انٹرویو لینے والے صحافی کو پہچانا...
    ایک بھارتی سرجن نے شادی کے ڈیڑھ سال بعد اپنی بیوی کو محبوبہ کی خاطر اینستھیٹک دوا زیادہ مقدار میں دے کر قتل کردیا۔ بعدازاں ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کو بیوی کو ہلاک کرنے کی خبر بھی بھیج دی۔ ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، ڈاکٹر مہندر ریڈی نامی سرجن، جو اپنی ڈرمٹولوجسٹ اہلیہ ڈاکٹر کرُتیکا ریڈی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں، نے جرم کے فوراً بعد اپنی مبینہ محبوبہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا ’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار دیا۔‘ تحقیقاتی حکام کے مطابق، یہ پیغام ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپلیکیشن کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے یہ پیغام ملزم کے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے...
    شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت عملی، عوامی رابطہ مہم، اور انتخابی تیاریوں پر غور کیا۔ اس موقع پر خطے کے عوامی مسائل اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی پالیسی کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی گلگت بلتستان امور کمیٹی کی ایک اہم مشاورتی نشست سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کی سینئر قیادت اور سی سی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جب کہ آمدہ انتخابات کے تناظر میں پالیسی امور زیر بحث آئے۔ شرکاء نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیمی حکمت...
    بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ یہ کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ اہم آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر...
    سٹی42ؒ: ڈیجیٹل پنجاب وژن کے تحت فری وائی فائی سروس کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی نے اب تک 1283 فری وائی فائی سپاٹس کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے، جن میں لاہور میں 470 مقامات شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک 76.76 ملین سے زائد صارفین نے تقریباً 1378 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ مزید شہروں میں بھی جلد فری وائی فائی سروس متعارف کرائی جائے گی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فری وائی فائی سروس کو بنیادی طور پر ایمرجنسی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا مقصد ویڈیو سٹریمنگ یا تفریحی...
    یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور اسے کنٹرول کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات ایک سنگین انسانی المیہ بن چکے ہیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک  ٹریفک حادثات کے باعث تقریباً 715 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 552 مرد، 72 خواتین اور 91 بچے و بچیاں شامل ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 500 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ڈیٹا کی سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات ہیوی ٹریفک کے سبب ہوئیں۔ صرف 303 دنوں میں ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر اور بسوں کی ٹکر سے 210 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔یہ خوفناک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں  ڈمپر حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے سربراہ نے سپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گارڈن تھانے میں نوجوان شاہ زیب کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس کے بعد سماجی کارکن عبدالقادر نے بھی لیاقت محسود اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی اور فائرنگ کے الزامات پر علیحدہ مقدمہ درج کرایا۔عبدالقادر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لیاقت محسود دہشت گردوں کے ساتھ علاقے میں داخل ہوئے اور ان کے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی، جس کے کچھ دیر بعد ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق لیاقت محسود کی آمد پر ہجوم مزید مشتعل ہوگیا اور ان کی گاڑی کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔ اسی دوران لیاقت محسود کے گارڈ نے جاتے ہوئے فائرنگ کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔موقع پر موجود شہریوں نے الزام عائد کیا کہ لیاقت محسود ہر حادثے کے بعد پہنچ تو جاتے ہیں مگر انہیں انسانی جانوں کے ضیاع سے زیادہ اپنے...
    وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔ اس سے پہلے امریکا کے صدر ٹرمپ نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب ابراہام معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے۔ میزبان نے سوال کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک ابراہام معاہدہ میں شامل نہیں ہونگے جب تک دو ریاستی حل نکالا نہیں جاتا۔ صدر ٹرمپ نے کہا انہیں یقین نہیں کہ آیا، یہ دو ریاستی حل ہوگا کیونکہ یہ اسرائیل اور خود ان پر منحصر ہے۔
    اپنی پوری زندگی میں میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق،نے جو مقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990ء میں صرف 17برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت...
    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیشل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضروریات اور تعاون کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم نے اجلاس کے دوران بتایا کہ کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن قائم کرنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا اور مسائل کا حل افہام و تفہیم کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ اراکین اسمبلی نے اس...
    امریکی اداکارہ اور 3 بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر مشتمل فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار نبھائے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’، ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری پر آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی تھیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’، ‘سِٹیزن رُوتھ’، ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: لاسی اور لاسٹ اِن اسپیس جیسی...
    لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
    کراچی:  ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کا پیر کے روزآغاز ہوگیا۔ میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب  میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں فٹ پاتھوں اور روڈ سائیڈز پر قائم چائے خانوں اور ریسٹورنٹس کیخلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 167چائے خانوں اور کھانے پینے کے مراکزکو سربمہر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو بریفنگ دی بتایا کہ جن ہوٹلوں کو بند کیا گیا ہے ان کی مانٹرنگ کی جارہی ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ قانونی کارروائی کے بغیر کسی ٹی شاپ یا ہوٹل کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ اپنی دکانوں کو ڈی سیل کرنے پر مالک کو گرفتار کیا جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سندھ نے صوبے بھر میں شکار کے موسم 2025-26 کے آغاز کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکار 15 نومبر 2025ء سے 15 فروری 2026ء تک مخصوص پرندوں اور مقررہ دنوں میں کیا جا سکے گا تاکہ افزائشِ نسل متاثر نہ ہو۔ محکمہ کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار اور آبی پرندوں کا ہفتہ و اتوار کو کیا جا سکے گا۔ فی شکاری تیتر کے 10 اور آبی پرندوں کے 15 شکار کی حد مقرر ہے۔ بٹیروں کے جال سے شکار پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ شکار صرف ان افراد کے لیے جائز ہے جنہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے اجازت نامہ حاصل کیا ہو۔ شکاری کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-14 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے خانپور ڈیم آلودہ پانی فراہمی کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو نوٹس جاری کردیا اورسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے جواب مانگ لیاہے۔ آلودہ پانی کی فراہمی کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے کی، جس میں واپڈا کے وکیل احسن رضا نے مؤقف اختیار کیا کہ خانپور ڈیم 5 ملین لوگوں کو پانی کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔ ایگزیکٹو ضلعی انتظامیہ سہولت کاری فراہم کر رہی ہے، جہاں پہلے 20 کشتیاں چلتی تھیں، اب 326 کشتیاں ڈیم میں چل رہی ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ بھی تو ہے، وہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-01-12 غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز بھی غزہ اورلبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رہیں، جہاںقابض فوج نے   مزید 7 اور کو شہید کردیا۔ غزہ میں 3اور لبنان میں 4 شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، جنگ بندی کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 236 فلسطینی شہید جبکہ 600 زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایاکہ مغربی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے مزید 2 فلسطینیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ خان یونس سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاشوں کو نکالنے...
    سی بی ایس نیوز کیساتھ انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر فوجی کارروائی کی تو کیا وہ امریکی افواج کو حرکت میں لائیں گے۔؟ اسکے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو آپ جان جائیں گے اور وہ اسکا جواب جانتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ اگر چین نے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج کیا ہوں گے، تاہم امریکی صدر نے یہ واضح کرنے سے گریز کیا کہ آیا امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بظاہر ٹارگٹ کلنگ کے الگ الگ واقعات میں دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی صبح سویرے مین یونیورسٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 20 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔ مبینہ ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد نواز نے بتایا کہ مقتول عبداللہ پنہور اپنے دوست آصف علی چنا کے ساتھ گلشن اقبال کے علاقے نیپا کے قریب ایک ہوٹل پر چائے پینے کے بعد اسکیم 33 کے مخدوم بلاول گاؤں میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ دونوں موٹر سائیکل پر مین یونیورسٹی روڈ پر پی ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض اسرائیلی آبادکاروں اور فوج کی فائرنگ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے،  19 سالہ احمد ربحی الاَطرش کو الخلیل (ہیبرون) کے شمالی داخلی مقام پر ایک غیر قانونی اسرائیلی آبادکار نے سر میں گولی مار کر شہید کیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق عینی شاہدین  کاکہنا ہےکہ  فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ریڈ کریسنٹ کے طبی عملے کو زخمی نوجوان تک پہنچنے سے روک دیا، جس کے باعث وہ شدید خون بہنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا بعدازاں اس کی میت اہلخانہ کی شناخت کے بعد قبضے میں لے لی گئی۔ایک اور واقعے میں فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 17 سالہ جمیل عاطف حنّانی گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے چھاپے...
    اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، ای چالان کے نام پر عوام پر ظلم بند کیا جائے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کراچی کے مکینوں پر ظلم و زیادتیاں بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ای چالان اور کراچی والوں کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہری پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے...
    کراچی کی لانڈھی جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قیدیوں کا اجتماعی فرار محض زلزلے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ جیل انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات نے بھی اس واقعے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی ذمہ داری 3 جیل افسران پر عائد کی گئی ہے جن میں سپرنٹینڈینٹ ارشد حسین شاہ، ڈپٹی سپرنٹینڈینٹ ذوالفقار پیرزادہ اور اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ عبداللہ خاصخیلی شامل ہیں۔ واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں اسسٹنٹ سپرنٹینڈینٹ ملیر جیل مولا بخش سہتو کی مدعیت...
    غزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز انقرہ(سب نیوز )ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہیکہ غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ پر کام کر رہے ہیں اور فریم ورک مکمل ہونے کے بعد ہی افواج کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائیگا۔غزہ کی تعمیرنو کے منصوبے پر مشاورت کے لیے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد استنبول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکییکے وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ پٹی میں حملے روکنے ہوں گے، اسرائیل غزہ...
    معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔ یاد رہے...
    اداکارہ صبا قمر نے سینئر صحافی کیخلاف سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے کراچی سے متعلق ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی، جس کے بعد ایک صحٓفی نے ان کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ A post common by Showbiz Spy (@showbizspy_) مذکورہ صحافی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا۔ انہوں نے...
    وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز(نمل )کے ریکٹر شاہد محمود کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مارگلہ ریلوے اسٹیشن کے امکانات اور اس کے گردونواح میں آئندہ ممکنہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ ریلوے نے واضح کیا کہ مارگلہ اسٹیشن کو ایک جدید، عوامی اور کاروباری مرکز کے طور پر ترتیب دینے کی منصوبہ بندی جاری ہے، جس میں ماڈل ریسٹورنٹس، تزئین و آرائش، بہتر عوامی سہولیات اور ماڈل فوڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔ ان منصوبوں...
    سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزرائے خارجہ کی غزہ پر وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس کے علاوہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔  پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ترجمان دفتر خارجہ...
    فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نا اہل یا میر جعفر تھے؟مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میرے گھر (ڈیرہ اسماعیل خان) کے تھے، اُن سے متعلق پتا تھا کہ کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں علی امین کو کیوں نکالا، وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کرداد ادا کر رہے تھے؟ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا؟گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر چلے گئے، خواہش ہے...
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شواہد وسیع ہیں اور گواہوں کی فہرست طویل ہے، جس کیلئے ملزمان اور انکے وکلاء کے درمیان باقاعدہ اور خفیہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی ہے۔ پی آئی ایل میں درخواست کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر سے باہر (بھارت) کی جیلوں میں بند قیدیوں کو واپس لایا جائے۔ اس درخواست میں محبوبہ مفتی بمقابلہ یونین آف انڈیا کے عنوان سے، قیدیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کی ذمہ داری اور ضمانت مسلح افواج ہیں اور یہ ضمانت کسی بیرونی دارالحکومت یا کابل کو نہیں دی جا سکتی، دہشت گردی، منشیات کی کشتکاری اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے گروپس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سینئر صحافیوں کو بریفنگ  دیتے ہوئے  جنرل احمد شریف نے  کہا کہ پاکستان نے کبھی طالبان کی آمد پر جشن نہیں منایا  اور واضح کیا کہ ریاستی اداروں کا رویہ واضح ہے،  ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، ملک کی سکیورٹی کا نظم و...
    شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے بھاری جرمانوں پر مبنی ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کو باقاعدہ طور پر سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بعد دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی اس نظام کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں جرمانوں کی شرح میں ناانصافی  قابلِ قبول نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کیس کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ دوسری جانب ماہرین  قانون نے بھی اس نظام پر...
    لاہور: الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا...
    —فائل فوٹو الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا۔جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا گیا، انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں، انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم کے موقع پر حکام نے پرچم کی عزت اور حرمت کے حوالے سے انتہائی سخت تنبیہ جاری کی  واضح کیا ہے کہ پرچم کے غلط استعمال یا اس کی بے حرمتی پر سنگین قانونی نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں آج یومِ پرچم کے موقع پر حکام نے واضح کیا ہے کہ اماراتی پرچم کی توہین پر 25 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ پرچم کے غلط استعمال پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے۔حکام کے مطابق پرچم کے ڈیزائن کو کیک، غباروں یا اسی طرز کی اشیاء پر لگانا بھی...
    اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے شہری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہمعدالت نے ملزم عاقب نعیم ک 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ملزم عاقب نعیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکٹر آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان...
    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سینیئر تجزیہ کار مشرف زیدی کی حکومت میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کا یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ان شا اللہ وہ خود اور دیگر سینیئر وزرا مشرف زیدی کی بصیرت اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ مزید پڑھیں: معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر واضح رہے کہ مشرف زیدی کو حال ہی میں حکومت میں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِاعظم کے 4 جون کے سابق احکامات اور کابینہ ڈویژن کے 10 جون کے سرکلر کو منسوخ کرتے ہوئے کیا...
    حسن علی:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر اسے عدالت میں لے جا رہی ہے۔ ملک محمد احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد متفقہ ہے اور...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی اور مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پی پی پی کی حمایت کی درخواست کی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تفصیلات اپنے سرکاری ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وفد نے آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پیش کیں، جن میں کئی اہم اور حساس نکات شامل ہیں۔ بلاول بھٹو کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے 27ویں...
    وزیراعلیٰ کے وژن پر عمل: فتح جنگ میں عوامی سہولیات میں نمایاں بہتری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز فتح جنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر رائو عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود عوامی سہولت کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فتح جنگ کے جناح پارک میں بزرگ شہری واک کے دوران تھک جانے پر زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہو جاتے تھے، جس سے انہیں دوبارہ اٹھنے میں دشواری پیش آتی تھی۔ عوامی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے اپنے ذاتی خرچ سے پارک میں مزید 10 بینچز نصب کرا دیے تاکہ...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے لیے امریکا سے اجازت نہیں لیتا، بلکہ صرف آگاہ کرتا ہے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کے بعض علاقوں میں اب بھی حماس کے ٹھکانے موجود ہیں، جنہیں مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی فوج پر کوئی حملہ کیا گیا تو جوابی کارروائی میں حملہ آوروں اور ان کی تنظیموں دونوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کے تحفظ کے لیے...