2025-09-18@16:33:52 GMT
تلاش کی گنتی: 43

«شہر کی سڑکیں»:

    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔ آج صبح ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باعث شہریوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کازوے روڈ کے کئی حصے...
    کراچی: شہر قائد میں منگل کو بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، برساتی نالوں سے پانی باہر آگیا جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کا حشر نشر اور جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا، کھنڈرات نما سڑکوں پر شہریوں کی آمد ورفت انتہائی  مشکل ہوگئی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگل کو ہوئی بارش کے بعد حسب روایت ان سڑکوں پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں ہمیشہ جمع ہوتا ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہے لیکن...
    اسلام آباد میں آج غیرملکی مہمانوں کی آمد کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک روٹ لگے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزیری کے مطابق ساڑھے 3 بجے سے لے کر شام ساڑھے 5 بجے تک سری نگر ہائے وے اور ایکسپریس وے پر روٹ لگے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان ایڈوائزیری کے مطابق مری روڈ سے فیض آباد براستہ راول ڈیم گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی، شہری سری نگر سے متصل سروس روڈز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ روٹ لگنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل آسکتا ہے، ریڈ زون آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایوینیو اور نادرا چوک کا استعمال کرسکتے...
    شہر کراچی کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہ شہر پاکستان کا معاشی حب ہونے کے باوجود ایسے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے جن سے روزانہ کی بنیاد پر عام شہری شدید متاثر ہورہے ہیں۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ  قیمتی جانیں گنواں رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے رواں برس 26 جولائی کو مستقبل کا ڈاکٹر محتسم محمود اپنی کلاسز لینے کے بعد موٹر سائیکل پر، اردو بازار سے ہوتا ہوا گھر کے لیے روانہ ہوا لیکن راستے ہی میں ایک لوڈڈ ٹینکر جس میں چربی تھی بریک نہ لگنے کی وجہ سے اس نوجوان سے ٹکرا گیا۔ سڑک پر بے انتہا ٹریفک اور سڑک بہتر نہ ہونے کے باعث...
    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے وزیر آباد میں ایک حاملہ خاتون کے 3 نومولود بچوں کی بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث انتقال ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سوہدرہ کے رانا علاقے میں پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، خواجہ آصف ریسکیو حکام کے مطابق، سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکیں ڈوبی ہوئی تھیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات تھیں۔ حاملہ خاتون بروقت اسپتال نہیں پہنچ سکی اور راستے میں ہی 3 بچوں کو جنم دیا۔ اطلاعات کے مطابق، تینوں نومولود بچے، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا فوری طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شدید بارش نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا اور کئی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ पटपड़गंज का हाल देखिए कुछ देर की बारिश में ही दिल्ली की सड़कें और गलियाँ दरिया बन रही हैं। 6 महीने में ही BJP की 4-इंजन की सरकार ने दिल्ली को डुबोकर रख दिया है। मुख्यमंत्री Rekha Gupta जी, क्या यही है आपका “Proper Management”@anuragdhanda @AtishiAAP pic.twitter.com/De1tQVeHA0 — Pitamberkumar (@pitamberkumar73) August 29, 2025 اس دوران ایک بس پانی میں پھنس گئی تو نوجوانوں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے بس کی چھت سے چھلانگ لگائی اور پانی میں تیراکی شروع کر دی۔...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، جو ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رزقِ حلال کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15 سے 20 فیصد استعمال ہوتا ہے، باقی سب کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کے راستے پر تجاوزات تباہی کی وجہ، سول انتظامیہ کا کام پاک فوج کررہی ہے، خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سوال بار بار اٹھتا ہے کہ پل جلدی کیوں گر جاتے ہیں؟ اس کا سیدھا جواب کرپشن ہے۔...
    بھارت میں مون سون بارشوں نے مودی سرکار کی 15 سالہ حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع اور شہریوں کا مال و اسباب تباہ ہوگئے۔ بارشوں اور اس سے ہونے والی تباہی نے ممبئی کو بھی نہیں چھوڑا۔ بالی ووڈ فنکار بھی محفوظ نہ رہ سکے اور حکومت پر برس پڑے۔ معروف اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ممبئی کی خستہ حال اور گڑھوں سے بھری سڑکوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ پوجا بھٹ نے ممبئی کے پرتعیش علاقے کی سڑکوں کی حالت زار پر افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہینوں تک مرمت کے نام پر بڑی بڑی سڑکیں بند رکھی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اور جب یہ بن جاتی...
    سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے  تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواؤں گا۔  ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دور کے موقع سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔  وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے شانگلہ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا، کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور اس فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم نہ صرف یوم آزادی منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت دی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع نصیب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں...
    اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کیلئے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود شہریوں نے ڈمپروں کو آگ لگا دی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ میں شہر کی 12 فٹ چوڑی روڑز بھی شامل ہیں،126 ارب سے روڑز کی بحالی و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹریز، ایکسین اور دیگر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر ہر ضلع کی سطح پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر...
    سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے کا دن تھا، احتجاج کے نام پر قومی موقف کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انارکی کو احتجاج کہنا غلط ہے، یہ کسی سیاسی دلیل سے جوڑا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا اور سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ میرا احتجاج پُرامن ہے، ریاستی املاک جلانا میرا طریقہ نہیں، پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے، احتجاج کا مطلب انارکی پھیلانا نہیں، یہ قومی یکجہتی کے خلاف...
    ریڑھی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھ! تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کا مسلسل ایکشن، فتح جنگ کی سڑکیں مافیا سے پاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز فتح جنگ() وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن، ڈپٹی کمشنر اٹک عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محترمہ سورتھ کی ہدایات کی روشنی میں تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی قیادت میں تجاوزات مافیا کے خلاف تاریخی مہم بھرپور انداز سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیاب آپریشن کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 مرتبہ کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ مغرب کے بعد شروع ہونے والے نئے راؤنڈ میں چوہدری شفقت محمود نے ذاتی نگرانی میں وہ چند ایک ریڑھی بان بھی ہٹا دیے جو آپریشن...
    کراچی کی پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی طویل بندش سے تنگ آکر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور دو اہم سڑکوں کو بلاک کر دیا مظاہرے کے باعث قیوم آباد پل سے لے کر ڈیفنس موڑ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کورنگی سے صدر جانے والا روٹ مکمل طور پر جام ہو گیا ڈیفنس موڑ سے پنجاب چورنگی جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی جس کے باعث دفاتر اور دیگر مقامات پر جانے والے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ دادا بائی بلڈنگ کے 80 فلیٹس میں جمعہ کی صبح 11 بجے سے بجلی بند ہے اور بارہا شکایات کے باوجود کے الیکٹرک نے کوئی اقدام...
    شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے، شہر کی کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کی بیٹی ، بیٹا اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے دب کر جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)بارش سے کراچی کی تباہ حال سڑکیں عوام کے لیے درد سر بن گئیں۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی اور کیچڑ تاحال موجود ہے، سولجر بازار کی مرکزی سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ قیوم آباد چورنگی پر بھی بارش کا پانی کھڑا ہے، موٹرسائیکل سواروں کا چلنا محال ہوگیا۔ کراچی میں حالیہ بارش کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد علاقوں میں بارش کے پانی اور کیچڑ نے آمد و رفت معطل کر دی ہے، جبکہ ناقص نکاسی آب کے نظام نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ سولجر بازار کی مرکزی سڑک مکمل طور پر تالاب کا منظر...
    شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے، شہر کی کئی سڑکیں اور علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ متوفی کی بیٹی ، بیٹا اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ ایدھی کے رضا بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے دب کر جاں بحق و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے...
    حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ ریلیف عوام تک پہنچانے کے بجائے حکومت اس  رقم سے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 8 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور اب پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے 72 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی سے 869 ارب روپے وصول کیے تھے جبکہ رواں سال  حکومت نے ایک ہزار 280 ارب روپے پیٹرولیم ریویو سے وصول کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ اب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے حکومتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیٹرول سے بچت نہ ہو تو کیا بلوچستان کی سڑکیں نہیں بنیں گی؟۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے ملک کو درپیش دو اہم مسائل کسانوں کے بحران اور پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا کسان بدترین مشکلات کا سامنا کر رہا ہے اور پورے ملک میں کسان سراپائے احتجاج ہے، لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ کسان گندم اگاتا ہے تو ملک...
    راولپنڈی: کاروباری برادری کا سڑکوں کی بندش پر تحفظات، حکومت سے مشاورت کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی:معروف کاروباری شخصیت ملک خیام وحیدنے کہا ہے کہ حکومت سڑکیں بند کرنے سے پہلے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے۔سڑکیں بند کرکے ٹریفک کا راستہ روکنے سے کاروبار متاثر ہورہاہے اور تاجر اس حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔راولپنڈی صدر مارکیٹ میں حکومت نے گاڑیوں کا داخلہ تو بند کردیا جس کو شہریوں نے خوب سراہا لیکن دوسری طرف تاجر حضرات بھی حکومت کے اس اقدام سے کافی مایوس ہوئے ہیں۔صدر کے بعد حکومت اب کمرشل مارکیٹ میں بھی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کمرشل مارکیٹ کے تاجروں کو...
     جنین میونسپلٹی کے ڈائریکٹر ممدوح آصف نے کہا کہ قابض فوج نے شہر کی 85 فیصد سڑکوں کو مسمار کر دیا ہے۔ تقریباً 8000 تجارتی ادارے اور دکانیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونی فوج نے 85 فیصد سڑکوں کو بلڈوز کر دیا جبکہ 8 ہزار دکانیں اور تجارتی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کیمپ کے تمام محلوں کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر مسلسل 56 ویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، گھروں کو بلڈوز کرنے اور جلانے اور دوسروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی پیش کش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی سڑکیں، گلیاں، محلیں ٹھیک کردیں تو 100 کیا 200 ارب روپے کی سمری بھی وفاق سے منظور کروادوں گا۔ گورنر ہاؤس میں 12ویں افطار ڈنر کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے سوال کیا کہ سنا ہے شہر میں بجلی، گیس 24 گھنٹے آرہی ہے اور سب کو نوکریاں مل گئیں ہیں۔ کامران ٹیسوری نے شرکا سے سوال کیا کہ سنا ہے سب کو بجلی بھی مفت مل رہی ہے۔ اس پر وہاں موجود شرکا نے کھڑے ہوکر نہیں نہیں کے نعرے لگائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سنا ہے کہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر عطاء تارڑنے کہاکہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں، وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Post Views: 1
    — فائل فوٹو ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 151 روز سے بند ہے۔ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کے 100 سے زائد دیہات کی آبادی اس بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، خوراک اور علاج نہ ملنے کے باعث لوگ پریشان ہیں۔ضلع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں  کے سربراہان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یکم مارچ سے کھلنے والے تعلیمی ادارے احتجاجاً بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرم: مرکزی شاہراہ 143 روز سے بند، شہری پریشانضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 143 روز سے بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ کی آبادی خوراک، علاج اور پیٹرول سے محروم ہے، اسٹیشنری، یونیفارم...
    کراچی میں ٹریفک حادثات ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اورکوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر میڈیا میں نہ ہوتی ہو ۔ کراچی میں اسلام آباد و لاہور جیسی تو شاید ہی کوئی سڑک ہو جہاں سڑک کی سطح ہموار اور ٹوٹ پھوٹ سے پاک ہو جہاں ٹریفک کی روانی کسی بھی وجہ سے متاثر نہ ہوتی ہو۔ ایسی سڑکیں کراچی کے پوش ایریاز میں تو ممکن ہیں مگر شہر کی دیگر شاہراہیں ایسی نہیں ہیں جہاں تیز رفتار ٹریفک کی روانی میں کوئی حادثہ نہ ہوتا ہو۔ بڑی سڑکوں پر تیز رفتار گاڑیاں ضرورت سے تیز رفتاری سے گزرتی ہیں اور مقررہ اسپیڈ کی دھجیاں وہاں اڑتی نظر آتی ہیں۔ ایسی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...
    فیصل آباد ،موسلادھاربارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں
    کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان اور ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سے الگ کیا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاقی حکومت سے  بہت سارے اختلافات ہیں، پوری پاکستانی قوم معیشت کے باعث پریشان ہے، بجلی کے بلوں پر خودکشیاں ہوئی، وفاق پاکستان پر رحم کرے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ کی وہ تباہ حال سڑکیں ہیں جن پر مہنگی گاڑیوں میں بھی سفر کرنا دشوار ہے لیکن وفاق نے شاید سندھ کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں آج غیر ملکی وفود کے دورے کے باعث کچھ سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگی، جبکہ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے کے لیے کنونشن سینٹر اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں۔ اسی طرح، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والے افراد کو سری نگر ہائی وے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے اور سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کا...
    شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ،...
    ویب ڈیسک:  جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔  وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔  ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری  کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال  ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک...
    میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
    ضلع کرم میں چار ماہ بعد بھی مین شاہراہ کھل نہ سکی، جس کے باعث ادویات، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ پارا چنار کے قبائل میں لواحقین نے میت کے ساتھ پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور میت کو اسپتال سے گھر پہنچایا۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بنانے کے لیےاقدامات کے جا رہے ہیں، امن معاہدے کے تحت علاقے میں بنکرز مسمار کیے جارہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
    پشاور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پشاور میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کی رسم قُل میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے جاوید ظفر جھگڑا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا انتقال خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات...
    لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...
۱