2025-07-25@23:05:01 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«قاتلانہ حملے»:
بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار اور سیکیورٹی ایکسپرٹ رونت رائے نے انکشاف کر دیا ہے۔ رونت رائے، جنہوں نے ’مسٹر بجاج‘ کے کردار سے شوبز میں شہرت حاصل کی، اپنی سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے سیف علی خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال 15 سے 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے لگژری اپارٹمنٹ پر ایک مشتبہ شخص نے چھریوں کے وار کرکے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس سے سیف شدید زخمی ہوئے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024 میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ 6 ایجنٹس کو غفلت برتنے پر 10 سے 42 دن تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔...
ماسکو کے شیرمیٹیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلاروس کیساتھ تعلق رکھنے والے غاصب اسرائیلی آبادکار نے 18 ماہ کے کمسن ایرانی بچے کو قتل کر ڈالنے کی نیت سے اٹھا کر زمین پر دے پٹخا ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی کے ساتھ زمین پر پٹخ دینے والے غاصب اسرائیلی عفریت کی شناخت بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف کے نام سے ہوئی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس اسرائیلی یہودی کو حملے کے فوراً بعد گرفتار کر...

چیئرمین سینیٹ کی عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی مذمت، صاحبزادے کی وفات پر میر نصیر مینگل سے تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں واقعے کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔(جاری ہے) چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے پر دکھ وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہلِخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں...
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کے مسلح حملے میں معروف قبائلی شخصیت میر عطا الرحمان مینگل جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے مطیع الرحمان مینگل شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آڑ نجی کے علاقے آواک میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے میر عطا الرحمان مینگل کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ شدید زخمی حالت میں میر عطا الرحمان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے میں ان کے صاحبزادے مطیع الرحمان مینگل کو بھی گولیاں لگیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک)کولمبیا میں اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اور 2026 ء کے صدارتی امیدوار سینیٹر میگوئل یوریب پر قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔ میگوئل یوریب کی جماعت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 49سالہ میگوئل یوریب قدامت پسند اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک سینٹر سے تعلق رکھتے ہیں، جو سابق صدر آلویرو یوریب نے قائم کی تھی۔ اگرچہ دونوں کا تعلق ایک ہی جماعت سے ہے، لیکن ان کے درمیان خاندانی رشتہ نہیں ہے۔ سینیٹر یوریب بگوٹا کے فونتیبون علاقے میں عوامی پارک میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود تھے جب مسلح افراد نے انہیں گولی ماری۔
کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگوٹا میں ہوئے حملے میں میگوئل اوریبے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوریبے کی والدہ ڈیانا ٹربے ایک صحافی تھیں جنھیں 1991 میں بدنام زمانہ اسمگلر پابلو ایسکوبار نے اغوا کر لیا تھا اور وہ ریسکیو آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔ دوسری جانب کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ایکس پر اپنے بیان میں میگوئل اوریبے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ...
دوسری جانب کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے ایکس پر اپنے بیان میں میگوئل اوریبے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگوٹا میں ہوئے حملے میں میگوئل اوریبے شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوریبے کی والدہ ڈیانا ٹربے ایک صحافی تھیں، جنھیں 1991ء میں بدنام زمانہ اسمگلر پابلو ایسکوبار نے اغوا کر لیا تھا اور...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان پر بزدلانہ حملہ شہر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فی الفور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ زخمی ٹاؤن ممبر عدیل اور جوائنٹ یوسی انچارج مصطفیٰ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، زخمی کارکنان کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فون...
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ایسی سازشوں سے حق گوئی کا سفر نہیں...
صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ پر قاتلانہ حملے کیخلاف وکلا نے بلوچستان بھر کی بیشتر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد از جلد گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ پر حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے وکلا برادری پر حملہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ قاتلانہ حملے میں زخمی، وکلا سراپا احتجاج ’ملک میں وکلا پر قاتلانہ حملے روز کا معمول بن چکے ہیں اور حکومت وقت و قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام میں...
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں، اور وکلا سراپا احتجاج ہیں۔ عامر وڑائچ کے مطابق 6 لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، کینالز کے معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ بھی پڑھیں ہمارے مہمان بن کر پولیس لائن آجائیں، پولیس اور احتجاجی وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمہ انہوں نے کہاکہ 12 اپریل کو ہونے والے کنونشن میں بھی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ اٹھائیں گے، اگر کینالز کا معاملہ 72 گھنٹے میں روکا نہ گیا تو پنجاب بارڈر بند کریں گے ریلوے ٹریک بھی بند کر دیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کراؤں...
مولانا اسد جاجروی رحیم یار خان میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، حملے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد روڈ پر مولانا اسد جاجروی پر تیز دھار آلے سے حملہ ہوا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا اسد پر حملہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے کیا گیا۔پولیس کے مطابق مولانا اسد جاجروی کی آنکھ اور گردن پر زخم آئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسد نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے روانہ ہو رہے تھے، مسجد کے اندر ملزمان نے مولانا اسد پر خنجر سے حملہ کیا۔حکام کا کہنا تھا کہ مولانا اسد جاجروی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی...
پشاور کے علاقے ارمڑ میں مفتی منیر شاکر پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں منیر شاکر پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پشاور نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: مدرسے میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، متعدد زخمی ایف آئی آر کا عکس ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارمڑ میں مسجد کے باہر گیٹ پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں 6 سو گرام بادور استعمال ہوا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ حملے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق جبکہ 3...
تربیت(اوصاف نیوز) تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اور ممتاز عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ تربت کے علاقے ملک آباد میں مسجد کے اندر پیش آیا جب مفتی شاہ میر نماز تراویح ادا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مفتی شاہ میر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مسجد میں امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر گر گئے جبکہ امام مسجد بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی، اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم...
کوئٹہ (نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت افسوسناک ہے، ج ے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی...
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپال میں ایک تقریب کے دوران غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 15 فروری کو پیش آیا تھا جب نائب وزیرِ اعظم بشنو پاڈیل “وزٹ پوکھارا ائر 2025″ء کے افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل نے جیسے ہی افتتاح کے لیے بینر کھولا تو غبارے اُڑنے کے بجائے دھماکے سے پھٹنے لگے‘ سیکورٹی اہلکاروں نے نائب وزیراعظم اور میئر کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔ دھماکے مبینہ طور پر موم بتی جلانے کے باعث ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں نائب وزیراعظم اور میئر محفوظ رہے تاہم دونوں کو کافی چوٹیں آئی تھیں...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو 10 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔ مجرم نے وزیراعظم کشیدا فومیو کے قریب دھماکا خیز مواد پھینکا تھا۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو نشانہ بنا کر مجرم نے عوام میں خوف پیدا کیا اور دھماکا خیز مواد پھینک کر 2افراد کو زخمی بھی کیا۔ یاد رہے کہ کشیدا اپریل 2023 ء میں ایوان زیریں کے ضمنی انتخاب میں ایک امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے واکایاما شہر کی ایک بندرگاہ کا دورہ کر رہے تھے۔انہیں فوری طور پر جائے وقوع سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاسم رئیسانی پر جیل جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی، جس کےنتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سول لائن پولیس تھانہ نعمت اللہ ترین نے بتایا کہ جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود محمد قاسم نامی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سول لائن کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے محمد قاسم رئیسانی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کی لاش...
مٹیاری( نمائندہ جسارت) مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ عدالت میں پیش۔سروری جماعت ضلع مٹیاری کے صدر رازق ڈنو ہموپوٹو پر مبینہ قاتلانہ حملے کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ مٹیاری کے ایڈیشنل سیشن جج امجد سومرو کی عدالت میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار کے مچلکوں پر ملزم کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پیرس کی عدالت نے چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے قریب دو افراد پر قاتلانہ حملے میں ملوث پاکستانی شہری کو 30 سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ 2020 میں پیش آیا تھا جب مجرم ظہیر محمود نے فرانس میں چارلی ہیبڈو کے دفتر کے سامنے خنجر سے حملہ کیا، حالانکہ اخبار کا دفتر اس وقت وہاں منتقل ہو چکا تھا۔ 37 سالہ ظہیر محمود کو معلوم نہیں تھا کہ دفتر اب بھی اسی مقام پر موجود ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو فرانس سے نکال کر اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور اس پر فرانس میں دوبارہ داخلے کی تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ حملہ 2015...
ممبئی(شوبز ڈیسک) سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم کیسے پکڑا گیا؟ ملین ڈالر سوال کا حیران کن جواب مل گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملےکا مبینہ ملزم پراٹھے اور پانی کی بوتل کی آن لائن ادائیگی کی وجہ سے پکڑا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد نے ورلی میں ایک اسٹال سے پراٹھا اور پانی کی بوتل لینے کے بعد گوگل پے کے ذریعے ادائیگی کی۔ جس سے پولیس کو اس تک پہنچنے کا سراغ ملا۔ پولیس نے ملزم کے موبائل نمبر کو ٹریس کیا اور لیبر کیمپ کے قریب گھنے جنگل سے اسے گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ واقعے کی صبح...
امریکا میں ایک پادری جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی تھی، اس نے ملک کے حوالے سے ایک اور خوفناک پیشین گوئی کردی ہے۔ ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے پادری برینڈن ڈیل بگس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدان قتل کی پیش گوئی کے بعد اب ایک ہولناک زلزلے سے امریکا کی بڑی پیمانے پر تباہی کی پیش گوئی کی ہے۔ برینڈن نے کہا کہ خدا نے انہیں 10 شدت کے زلزلے کا خواب دکھایا ہے جس سے امریکا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔ پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے شروع ہوگا جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔ انہوں...