کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملے میں زخمی، وکلا سراپا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں، اور وکلا سراپا احتجاج ہیں۔
عامر وڑائچ کے مطابق 6 لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا، کینالز کے معاملے پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ہمارے مہمان بن کر پولیس لائن آجائیں، پولیس اور احتجاجی وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمہ
انہوں نے کہاکہ 12 اپریل کو ہونے والے کنونشن میں بھی دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ اٹھائیں گے، اگر کینالز کا معاملہ 72 گھنٹے میں روکا نہ گیا تو پنجاب بارڈر بند کریں گے ریلوے ٹریک بھی بند کر دیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کراؤں گا، ہم اپنے مقصد سے پیھچے نہیں ہٹیں گے، جس نے جو کرنا ہے کرلے۔
دوسری جانب جنرل سیکریٹری کراچی بار ایسوسی ایشن نے عامر وڑائچ پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عامر نواز وڑائچ پر آئی آئی چندریگر روڈ کے قریب حملہ کیا گیا۔
دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، آخر معاملہ ہے کیا؟
انہوں نے کہاکہ وکلا برادری پر حملے قانون کی حکمرانی پر حملے کے مترادف ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کریں، اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews زخمی صدر کراچی بار عامر وڑائچ قاتلانہ حملہ وکلا سراپا احتجاج وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: صدر کراچی بار عامر وڑائچ قاتلانہ حملہ وی نیوز عامر وڑائچ پر قاتلانہ کراچی بار وڑائچ پر انہوں نے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔