2025-07-30@09:29:46 GMT
تلاش کی گنتی: 35966

«وادی میں»:

    مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں: حلقہ این اے 129 (لاہور): یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔ حلقہ پی پی 87 (میانوالی): احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔ حلقہ این اے 66 (وزیرآباد): احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سپلیمنٹری جمع کروائی گئی۔ پراسیکوشن نے ان ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکوشن اگلی سماعت پر...
    روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی تنبیہ روس کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ: جاپان، ہوائی اور امریکی مغربی ساحل سے اںخلا کے احکامات بدھ کی صبح روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کامچٹکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس سے جاپان اور امریکی جزیرے ہوائی میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ روسی حکام کے مطابق اس کی وجہ سے کئی افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور بڑے پیمانے پر سیلاب کا سبب بنا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ 8.8 شدت کا یہ زلزلہ 19.3 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے اپنی تازہ...
    ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ درحقیقت غلامی کی ہی ایک جدید شکل ہے، جس کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس مکروہ دھندے کی سنگینی کو سمجھ سکیں، غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔مریم نواز شریف نے انسانی سمگلروں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا سے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل منعقد ہو رہا ہے، الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راحیلہ بی بی نے الیکشن سے دستبرداری کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔ دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ ...
    بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیسز میں غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں جبکہ اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین اور دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے ضمانتوں پر تاحال فیصلہ نہ ہونے والے دیگر ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا گیا۔جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوشن بتائے کہ کیا اُن ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر فیصلہ نہیں ہوا۔جس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آئے غیر ملکی شہری ایلیکس وینڈرز پاکستان کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر پریشان ہو گئے اور ویڈیو بنا کر حکام سے شہریوں کیلئے بہتر صحت کی سہولیات کے انتظام کی اپیل کر دی ہے جبکہ ساتھ ہی پمز ہسپتال میں مریضوں کے علاج کی اصل صورتحال پوری دنیا کو بھی دکھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایلیکس وینڈرز کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کا دورہ کیا ،میں کچھ وقت لاہور میں گزارا اور مختلف کھانوں کے بعد میری طبیعت کچھ خراب ہو گئی تو میں اپنے علاج کیلئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچا ،جیسے ہی میں وہاں پہنچا تو مجھے احساس ہو...
    ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے کسیلیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے کسیلیان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین نوجوانوں کو...
    لاہور ہائیکورٹ میں جمشید دستی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا، عدالت نے الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالی نیلم نے استفسار کیا کہ وکیل صاحب یہ بتائیں کہ آپ نے وکالت نامہ کب سائن کیا، سچ سچ بتائیں کہانی بہت مزے کی ہے۔ وکیل جمشید دستی نے کہا کہ میں نے وکالت نامہ تاخیر سے دستخط کیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے پوری درخواست اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب کچھ پڑھ لیا ہے۔...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیورو کریسی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے بیوروکریسی سے دفعہ 144 کے نفاذ اور کرفیو نافذ کرنے کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرفیو اور دفعہ 144 کا نفاذ نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 اور کرفیو کا نفاذ صوبائی محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہو گا ،ایکشن اینڈ ایڈ آف سول پاور قانون بھی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ مزید :
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور  ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف  نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔  
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔   اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔ اس وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے ، پی ٹی آئی 5 اگست کو پورے ملک میں بہت بڑا احتجاج پلان کرکے بیٹھی ہے ، پلان یہ ہے کہ پانچ اگست کو ملک کو مفلوج کر دیا جائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے ، حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیاہے ، کچھ ایجنسیز نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرز کا واقعہ 5 اگست کو ہو سکتا ہے ۔ اپنے وی لاگ میں زاہد گشکوری کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے...
    وزیرِاعظم شہباز شریف — فائل فوٹو  وزیرِاعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن اس جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن ’انسانی اسمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بےروزگار افراد کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالی سال  کے لیے  پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔  نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کا  ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کےلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 25-2024 محض 2.7 فیصد تھی۔  گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو...
    جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ کی دہائیوں پہلے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس کے جزیرہ نما علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپانی مانگا (گرافک ناول) نے توجہ حاصل کر لی جس میں آرٹسٹ ریو تاتسوکی (Ryo Tatsuki) نے پیشگوئی کی تھی کہ جاپان میں جولائی 2025 میں قدرتی آفت آ سکتی ہے۔جاپانی مانگا کا نام (مستقبل، جو میں نے دیکھا) ہے جو 1999 میں شائع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق...
    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق...
    جمشید دستی کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے  موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 175 سے جمشید دستی نااہل قرار دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تین رکنی بنچ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو...
    مودی سرکار کی جانب سے پرالے میزائل کے تجربات آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔ آپریشن سندور کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہوگیا اور میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی اور ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔ بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پرالے میزائل کے تجربات کیے، میزائل کے تجربے اڈیشہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔ مودی سرکار کے پرالے میزائل کے پے در پے تجربات خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ اور تباہ کن...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی...
    (اویس کیانی)پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات بھرپورطریقے سے لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔  میدواران سے کہاگیاہے کہ وہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ 180 ایچ ماڈل ٹائون لاہورپر جمع کروا سکتے ہیں۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا،عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ مزید :
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال اس وقت امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت سارے لوگوں نے تحفظات ظاہر کیئے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ یہ عمران خان کو باہر نکالنے کا واحد ایک راستہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قاسم خان کا کہناتھا کہ وہاں کی اسٹبلشمنٹ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو جواب نہیں دے رہی ہیں ۔قاسم خان کا کہناتھا کہ انہیں 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیاہے ، انہیں جس سیل میں رکھا گیاہے وہ بہت ہی بری حالت میں ہے ، وہ مٹی...
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہر کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ سیدپور کے مقام پر 91 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تباہی، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں بارش کے باعث حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 10...
    بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مودی سرکار کی جانب سے پرلے میزائل کے تجربات آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔آپریشن سندور کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہوگیا اور میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی اور ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پرلے میزائل کے تجربات کیے، میزائل کے تجربے اڈیشہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل اور اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عاصم افتخار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی، جس کا موضوع تھا: ’’سیاسی حل کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ڈھالنا – ترجیحات اور چیلنجز۔‘‘ سفیر عاصم نے بتایا کہ پاکستان اب تک چار براعظموں میں 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2لاکھ 35ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 اہلکاروں نے امن کے لیے اپنی جانوں...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی خواتین نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی نے خواتین نشست کی دیگر امیدواروں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور ثمینہ خالد کو آج دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹ کی اس ضمنی نشست پر انتخاب خیبرپختونخوا میں 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے تعلق رکھنے والے...
    ماسکو: روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے علاقے کامچٹکا میں زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، خوفناک زلزلے کے باعث 3 سے 4 میٹر اونچی سونامی لہریں ریکارڈ کی گئیں، زلزلے سے بندرگاہوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ممکنہ سونامی کے باعث بحرالکاہل میں سونامی کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی، جاپان اور فلپائن میں بھی ایمرجنسی وارننگ جاری کر دی گئی، ہزاروں افراد کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ بھی خالی کرا لیا گیا۔ زلزلے کے باعث...
    معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اور اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے پروکسیز کے ذریعے ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ‘‘بلوچستان کی ترقی، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔‘‘اس ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری افسران، دانشور، صحافی اور نوجوانوں سمیت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی نے خواتین نشست پر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹکٹ پارٹی کے سرپرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا، پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔  مزید :
    ویب ڈیسک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام امن مشنز کی بنیاد سیاسی حل پر ہونی چاہیے۔ مسئلہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی ساکھ کا امتحان ہے کہ آیا وہ بین الاقوامی امن و انصاف کے اصولوں پر عملدرآمد کر پاتی ہے یا نہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی  پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سیاسی حل کی ضرورت بالکل واضح ہے...
    پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ڈیجی اسکلز کا تیسرا مرحلہ بالآخر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ایک سال کی تاخیر کے بعد اِگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے ڈیجی اسکلز 3.0 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد آئندہ ساڑھے 3 برسوں میں ملک بھر کے نوجوانوں کو 30 لاکھ مفت تربیتیں فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کا پہلا بیچ یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، جس میں 3 لاکھ نشستیں دستیاب ہوں گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے اور نشستوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس لیے خواہشمند افراد فوری رجسٹریشن کروائیں۔  15 پرانے کورسز + 10 نئے کورسز شامل ڈیجی...
    سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہیٰ پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کی جانب سے طلباء کے لیے سالانہ سفیران نور تفریحی و تربیتی ٹور برائے فورٹ منرو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملتان سے امامیہ جوانوں نے شرکت کی۔ رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان ڈویژن سید انعام زیدی نے ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی، نماز ظہرین کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ آغا اسد نقوی نے نماز کے احکام کے موضوع...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے باجوڑ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، فوج اور عوام کے درمیان اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، باجوڑ واقعے اور دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبے میں...
    سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہیٰ پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کے لیے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کے لیے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں کے لیے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر تفریحی و تربیتی ٹوور کا اہتمام آئی...
    گنش گاؤں، ہنزہ وادی (گلگت بلتستان) کا سب سے قدیم گاؤں ہے جس کی تاریخ ہزار سال سے زیادہ پرانی ہے۔ یہ قدیم سلک روڈ کے کنارے واقع ہے اور یہاں پرانے نگراں مینار، لکڑی کی مساجد اور روایتی طرزِ تعمیر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وادی ہنزہ کی 1400 سال پرانی بستی میں خاص بات کیا ہے؟ یونیسکو نے اس گاؤں کو ایشیا پیسیفک ہیریٹیج ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ گاؤں مذہبی و تاریخی لحاظ سے اہم ہے جہاں بدھ مت اور اسلام کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیے: ہنزہ میں بولی جانے والی بروشسکی میں پہلی فیچر فلم تیار ہوگئی اگرچہ بعض اوقات اسے اسکردو سے منسوب کیا جاتا ہے، گنش دراصل ہنزہ ضلع میں واقع ہے۔ ماضی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکا اور اقوام متحدہ کا اہم سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی سے قبل پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دورے کو ہر پہلو سے کامیاب قرار دے دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے فلسطین کے ساتھ ہر بار مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں تفصیلی ملاقات ہوئی، جب کہ ایک موقع پر ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا...
    دنیا بھر میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دینے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شہری اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ صرف برطانیہ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے سب سے زیادہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں بھی پاکستانی سرفہرست ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کے مطابق پچھلے 3 برسوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ضرور دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بیرون ملک، خاص طور پر برطانیہ میں اسائلم لینے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی...
    فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ذرائٰع کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کر دیا اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پہلا واقعہ قصبہ کالونی نمبر 2 میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت عبدالخالق کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ دوسرا واقعہ سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی کے علاقے میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے 40 سالہ نوید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
    لاہور+ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی۔ ریلوے کی شاندار بحالی پر حنیف عباسی کی پذیرائی کریں گے۔ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے۔ ملکی ترقی کیلئے ہمیں محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے سٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مدتوں بعد مجھے ریلوے سٹیشن لاہور  آ کر بہت مسرت ہوئی۔ یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز  نے پنجاب کے ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا کردیا۔ پنجاب میں ضلع کی سطح پرسرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز ہوگیا۔ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لئے 16 اضلاع میں کیتھ لیب قائم ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں اٹک، جہلم، میانوالی، قصور، جھنگ، وہاڑی، بہاولنگر اور لیہ میں کیتھ لیب قائم ہوں گی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، خانیوال، راجن پور، بھکر، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد میں بھی کیتھ لیب بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر کیتھ لیب کے لئے ڈاکٹرز اور سٹاف کی تعیناتی کا آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہترین انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ کی خدمات طلب...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مناسب وقت پر پاکستان اپنا ردعمل دے گا۔ یاد رہے کہ لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شا کے خطاب پر بھارتی اپوزیشن نے شدید احتجاج‘ انٹیلی جنس ناکامی کا جواب طلب اور سابق وزیر داخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ امیت شا  نے کہا کہ چدم برم نے پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی۔ بچا کر کیا ملے گا۔ دوسری طرف بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی حکومت اور وزیر دفاع پر کڑی تنقید کی تھی کہ ہمارے جنگی طیارے کیوں گرے۔ جنگ کا نتیجہ سب کو معلوم ہے۔
    طرابلس: مشرقی لیبیا کے شہر طبرق کے قریب تارکین وطن کی کشتی سمندر میں الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ رواں ہفتے کے اختتام پر پیش آیا جس کی تصدیق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی مہاجرت (IOM) نے گزشتہ رات کی۔ آئی او ایم کے مطابق اب تک 10 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے، جب کہ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طبرق مصر کی سرحد کے قریب ایک ساحلی شہر ہے اور لیبیا کے ان علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد روانہ ہوتی ہے۔...
    روس کے علاقے کامچاٹکا کے قریب سمندر میں آج صبح 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد جاپان، روس، الاسکا، ہوائی اور بحرالکاہل کے مختلف علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 25 منٹ پر آیا، ابتدا میں اس کی شدت 8.0 بتائی گئی جو بعد میں بڑھا کر 8.7 کر دی گئی۔ زلزلہ جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیدو سے تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سمندر میں 19.3 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ جاپانی حکام نے ابتدا میں 1 میٹر اونچی ممکنہ سونامی کی پیش گوئی کی تھی، تاہم بعد ازاں اس انتباہ کو اپڈیٹ کرتے ہوئے 3 میٹر...
    اسلام آباد (خبرنگار)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس بعنوان ’’عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کا تحفظ‘‘میں شرکت کی اپنے خطاب میں، جس میں دنیا بھر سے سربراہانِ ریاست، سفارتکاروں اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں اور مقاصد کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا منشور عالمی امن، سلامتی، خودمختاری، اور قانون...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے9 مئی کے کیس میں سزایافتہ پی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیتے ہوئے انکی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس پر سماعت کی، انکے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سننے کی ضرورت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپکا مطلب ہے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سننے کی ضرورت نہیں؟ کمیشن کو موصول شدہ فیصلے پر عملدرآمد کرنا...
    کراچی: جامعہ کراچی کی طلبہ پوائنٹ پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب جامعہ کراچی کی پوائنٹ گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، جس سے گاڑی کی فرنٹ ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع تھانہ مبینہ ٹاؤن کو نمازِ عشاء کے بعد دی گئی، جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پوائنٹ کے ڈرائیور اور ایک کار سوار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد کار سوار نے مبینہ طور پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے پوائنٹ کا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو امریکی منڈی میں 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک دوست ملک ضرور ہے، لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی محصولات عائد کیے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تاحال کوئی جامع تجارتی معاہدہ نہیں ہوا، اور اگر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی انتظامیہ بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے میں دیر نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی...
     سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفی نے نوجوانوں سے فلسفہِ الہی پر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان مولانا سید فرخ شمسی نے ظہور امام زمانہ عج اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی، اختتام پر دستہ امامیہ کا اہتمام کرکے نوحہ خوانی و ماتمداری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کی جانب سے طلباء کے لیے سالانہ سفیران نور تفریحی و تربیتی ٹور برائے فورٹ منرو کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملتان سے امامیہ جوانوں نے شرکت کی۔ رکن ذیلی نظارت ڈی جی خان ڈویژن سید انعام زیدی نے ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو کی، نماز ظہرین کے بعد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ آغا اسد نقوی نے نماز کے احکام کے موضوع...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔  صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور  امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری،  آئی جی پی،  ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔  اجلاس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو امن وامان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی علی امین...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی،  ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور...
    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام کرتے ہوئے سمر انٹرن شپ 2025ء متعارف کرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2025ء کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے...
    سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اسمبلی اجلاس 4 اگست بروز پیر طلب کیا تھا، لیکن اسمبلی کا اجلاس اب 4 اگست کے بجائے یکم اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی ایک مرتبہ پھر تاریخ تبدیل کردی گئی۔ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس 4 اگست بروز پیر طلب کیا تھا، لیکن اسمبلی کا اجلاس اب 4 اگست کے بجائے یکم اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔ خیال رہے سپیکرخیبر پختو نخوا بابر سلیم سواتی نے اسمبلی بزنس رولز 21 کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ تبدیل کی، اسمبلی سیکرٹریٹ سے اجلاس طلب کرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اعلامیہ میں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
    ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ زائرین کیلئے زمینی راستے کی بندش کے حوالے سے حکومت سے رابطے ہوئے ہیں اور زائرین کے مطالبات حکام تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ مسائل کے حل کی قابل عمل تجاویز بھی ان کو فراہم کردی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس بڑے اور اہم مسئلے پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تجاویز پر...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی...
    پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) ریکارڈ 2 سالہ کارکردگی، پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کے کلیدی انفورسمنٹ کے طور پر ابھرتے ہوئے 120 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی۔گزشتہ دو سالوں کے دوران، پاکستان کسٹمز کا پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) فنکشن ایک سرکردہ نافذ کرنے والے بازو کے طور پر ابھرا ہے – جس نے ریونیو ریکوری، فراڈ کا پتہ لگانے، اینٹی منی لانڈرنگ اور پالیسی اصلاحات میں بے مثال نتائج فراہم کیے ہیں۔ کسٹم مشینری کا ایک نسبتاً کم تسلیم شدہ جزو ہونے کے بعد، پی سی اے نے اپنے ڈیٹا پر مبنی آپریشنز اور اپنے علاقائی ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی نفاذ کے اقدامات کے ذریعے قومی اہمیت حاصل کی۔ اس تبدیلی کے مرکز میں ڈاکٹر ذوالفقار...
    امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سابق سی ای او اینڈی بائرن نے کولڈ پلے انتظامیہ کیخلاف قانونی جنگ چھیڑنے کا ارادہ کرلیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینڈی کالڈ پلے منتظمین کیخلاف مقدمہ کرنے والے ہیں اور وہ ان پر بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے نجی لمحات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کریں گے۔  آسٹرونومر کے سابق سی ای او کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کولڈ پلے کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ اپنی کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے۔ کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر آگ کی طرح تیزی سے پھیل...
    حکومتِ پاکستان نے فلسطینی عوام کی فوری امداد کے لیے ہنگامی امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔ قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) 100 ٹن امدادی سامان 2 کارگو طیاروں کے ذریعے روانہ کرے گا۔ امدادی پروازیں آئندہ 2 دنوں کے اندر روانہ ہوں گی۔ حکومت پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان! وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فلسطین کے مصیبت زدہ عوام کیلئے فوری امدادی سامان بھجوائے گا۔ 100 ٹن پر مشتمل دو کارگو طیاروں کے ذریعے ضروری راشن اور امدادی سامان اگلے 48 گھنٹوں میں روانہ ہو گا- — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) July 29, 2025 حکومتی اعلامیے...
    کراچی: سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے  والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے...
    امریکا میں نجی ایئرلائن کی پرواز کے دوران اس وقت خطرناک صورت حال پیدا ہوگئی جب انجن کی سنگین خرابی کے باعث پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اور عملے نے ایمرجنسی صورت حال کی کال دے دی، تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے تمام مسافروں کو بچا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب یونائیٹڈ ایئرلائنز کی میونخ جانے والی پرواز واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ سے روانہ ہوکر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ چکی تھی کہ طیارے کا ایک انجن اچانک فیل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے...
    عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے،...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا، عمران خان کی کوئی بھی حرکت سیاسی یا مالی منافع کے نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ورکر اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے، ”حقیقی آزادی“ کے لیے عام آدمی کو اولاد اور اپنی اولاد یہودی لابی کے لیے، قربانیوں کے لیے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مون سون کا موجودہ اسپیل اگلے ایک سے دو دن تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں برسائے گا۔جس کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔جبکہ  26 جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 288 افراد جاں بحق اور 690...
    مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد ڈاکٹر مختار کا چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ اعلان انھوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، واضح رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی...
    انہوں نے کہا کہ خطاطی کے احیاء کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے انتظامیہ کشمیر یونیورسٹی اور کلچرل اکیڈمی کے ذریعے رسمی طور پر آرٹ کی شکل میں ڈپلومہ کورس شروع کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک کشمری کلچر پروگرام کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کے تعاون سے کشمیر یونیورسٹی جلد ہی خطاطی کا ایک ڈپلومہ کورس شروع کرے گی، جس کا مقصد وادی کی صدیوں پرانی فنی روایات کو زندہ کرنا ہے۔ ایل جی نے یہ اعلان بارہمولہ میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا، جس نے ان کے مطابق ثقافتی شرکت میں عالمی...
    پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خیبرپختون خوا حکومت گراکر دکھائے، 5 اگست کو صوبے میں احتجاجی مظاہرے کو لیڈ کروں گا۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ 5 اگست کو ہر ضلع اور ہر حلقے سے عوام سڑکوں سے نکلیں گے، گرفتاریوں اور پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں، احتجاجی مظاہرے کو خود لیڈ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، ملک کے موجودہ حالات کی جنگ عمران خان لڑرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت...
    اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ پیٹرول 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری 31 جولائی کو ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کیا جاتا ہے،...
    کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو سزائیں سنائیں، جن میں 2 کو سزائے موت اور 2 کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ قتل کے جرم میں ملوث ملزمان صدام اور ولی خان کو عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی، جب کہ دیگر 2 ملزمان سلطان اور گلاب شاہ کو عمر قید کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ چاروں ملزمان کو مختلف مقدمات میں عمر قید اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ جرمانے کی عدم...
    کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار جونیئر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں تو شکست کے لیے بھی تیار رہیں آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔ ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے ذوالفقار جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کردار ادا کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، آپ لاڑکانہ یا لیاری سے الیکشن لڑنے کے لیے آزاد ہیں لیکن شکست کے لیے تیار رہیں، آپ کے والد 1993ء میں لیاری سے الیکشن لڑے تو دوسری پوزیشن بھی حاصل نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے 2024ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو پچھلی 3 انتخابی...
    لاہور: لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔ سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ جان لیوا غذائی قلت کو روکنے کے لیے ناکافی ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے بتایا ہے کہ مزید بڑی تعداد میں بچے بھوک کی شدت سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے اردن اور مصر میں موجود خوراک، ادویات اور صحت و صفائی کا سامان لے کر موجود ہزاروں ٹرک غزہ میں لانے کی اجازت مل جائے گی جنہیں اسرائیل نے کئی ماہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) ایک خودمختار فلسطینی ریاست اور اسرائیل کا پرامن طور سے اکٹھے رہنا فی الوقت دور کی بات لگتی ہے تاہم اس تصور کو حقیقت کا روپ دینے کی تازہ ترین کوشش کے طور پر اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس نیویارک میں شروع ہو گئی ہے۔فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں اس کانفرنس کے انعقاد سے قبل اقوام متحدہ میں کینیڈا کے سفیر باب رائے نے یو این نیوز کو بتایا کہ یہ امن کانفرنس نہیں بلکہ اس کا مقصد فلسطینی مسئلے پر بات چیت کو جاری رکھنا اور رکاوٹوں کو دور کر کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ امید ہے کہ کانفرنس میں ہونے والی بات چیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع نازک موڑ پر پہنچ گیا ہے جس کا دو ریاستی حل نکالنے کے لیے دلیرانہ سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے اور امن کوششوں کو منظم طور سے سبوتاژ کرنے کا سلسلہ روکنا ہو گا۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل سے متعلق اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس تنازع میں لوگوں کی زندگیاں ختم ہو رہی ہیں، ان کے مستقبل تباہ ہو رہے ہیں اور ناصرف خطہ بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کا شکار ہو رہی ہے۔ Tweet URL یہ تنازع کئی نسلوں سے چلا...
    —فائل فوٹوز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں اور نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ڈی سی مستونگ کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مستونگ شہر میں ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی کا نفاذ یکم اگست سے 31 اگست تک ہو گا۔ ڈی سی مستونگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر سیکیورٹی ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔
    قومی ایئرلائن نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں ، مانچسٹرایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانا فراہم کرنا ہوگا۔لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر, برمنگھم ایئرپورٹ پر آخری تاریخ 28 اگست اور مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کے لیے کیٹرنگ سروس کے لئے ٹینڈر برطانیہ میں اسٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔قومی ایئرلائن نے برطانیہ مین پابندی ختم ہونے پر فوری طور قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) عوام پر مہنگائی کے بم گرنے کا سلسلہ جاری، فی کلو 175 روپے اضافی وصولی کے باوجود گھی مزید مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو 175 روپے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے والے گھی کی قیمت میں مزید اضافہ، درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے کا اضافہ، فی کلوگرام قیمت 525 روپے تک جا پہنچی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چینی کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع ہو گیا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن طاہر ثقلین بٹ کے مطابق درجہ دوم کے گھی کی قیمت...
    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امن اور سلام کا قیام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق اور مکمل خودمختار ریاست کا حق نہ دیا جائے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر صورتحال مسلط کرنے سے نہ امن قائم ہوگا اور نہ ہی سلامتی میسر آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال شہزادہ فیصل نے فلسطینی صدر محمود عباس کے امن کے لیے خلوص اور اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی اور فلسطینی حکومت کی وحدت پر زور...
    کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ گوگل پر کچھ تلاش کرنے کے بعد اب وہ نیلے رنگ کے پرانے لنکس نظر نہیں آتے؟ ان کی جگہ اب اکثر ایک ‘AI-generated’  جواب دکھائی دیتا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گوگل اسے ‘AI Overviews’ کہتا ہے اور یہ تبدیلی خاموشی سے پوری انٹرنیٹ دنیا کو ہلا کر رکھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت اور ملازمتوں کا مستقبل: خطرہ، تبدیلی یا موقع؟ ایک نئی تحقیق کے ذریعے پتا چلا ہے کہ جب لوگوں کو گوگل پر اے آئی جواب ملتا ہے تو وہ اکثر مزید کسی لنک پر کلک ہی نہیں کرتے۔ 26 فیصد لوگ تو بس وہیں سے براؤزر بند کر دیتے ہیں۔ ویب سائٹس کو شدید...
    کراچی – سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی حمایت حاصل نہیں اور وہ اپنی جدوجہد خود کر رہے ہیں۔ کراچی کی مشہور رہائش گاہ “70 کلفٹن” میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھٹو جونیئر نے کہا: “ہماری جماعت پیپلز پارٹی نہیں، یہ زرداری لیگ ہے جس نے اصل پیپلز پارٹی کو ہائی جیک کر لیا۔ ہم اس نام نہاد پی پی پی کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ وہ لیاری سے الیکشن لڑیں گے اور لیاری کے عوام کی حالتِ زار پر...