2025-05-25@17:14:29 GMT
تلاش کی گنتی: 15687

«کے صدر کی»:

    انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدارتی محل میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملاقات میں شریک تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدارتی محل آمد پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، استقبال کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، پاکستان کے وفد میں فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر شامل تھے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ...
    کانگریس کی خاتون لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی اعلٰی قیادت نے پارٹی کے لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آپریشن سندور کا سارا کریڈٹ نریندر مودی کو دیں، جسکے تحت فوجی اہلکاروں کی قربانیوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مہلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے نئی دہلی میں واقع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام عائد کیا کہ وہ "آپریشن سندور" کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اس عمل میں فوج، شہداء اور ان کے خاندانوں کی توہین کر رہی ہے۔ الکا لامبا نے کہا کہ بی جے...
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کی دولماباہچے محل میں ملاقات کے دوران ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔ دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان...
    وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد /استنبول(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیر اعظم شہبازشریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطاللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ذرائع کے ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں...
    پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں فیلڈنگ کے دوران لاہور قلندرز کے دو کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے قلندرز کے آصف علی اور محمد نعیم باؤنڈری لائن پر آپس میں ٹکرائے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈاکٹرز نے گراؤنڈ میں ہنگامی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد میچ شروع ہوا تو فیلڈنگ کے دوران آصف علی کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈاکٹر میدان سے باہر لے گئے۔  
    —جنگ فوٹو ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی دولما باہچے محل میں ملاقات ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف صدر ایردوان سے اظہار تشکر کیلئے استنبول پہنچ گئےوزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صدر ایردوان اور ترکیہ سے اظہارِ تشکر کے لیے استنبول پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری...
    آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور  خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والے پل کے قریب سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں سڑک سے گزرنے والی ایک مسافر بس سڑک پر پڑے گڑھے میں پھنس گئی ہے۔
    سٹی 42:صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے جس پرہم آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آذربائیجان بین الاقوامی فورمز پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔  ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آذربائیجان ٹی وی  کی نمائندےکو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کے وقت سے چلتا...
    سکھر میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے نصف گھنٹے بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کر دیا، 7 مئی کو 9 مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستانی ہوا باز شاہینوں نے اللہ کی مدد اور فضل و کرم سے جوابی وار کرکے مودی کے غرور کا بت پاش پاش کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سنیئر مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ برطانیہ کی ناجائز اولاد ہیں، عالمی منظر نامہ بتا رہا ہے کہ اہل غزہ کا عزم و حوصلہ اسرائیلی جارحیت کو شکست فاش سے دوچار کرکے رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد بیت...
    یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہراموش ویلی میں گلیشئرز اور موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کیلئے نصب کروڑوں مالیت کے آلات چوری ہو گئے۔ یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 16 مقامات پر 200...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر...
    دنیا میں محبت کی کہانیاں ہمیشہ دل کو چھو جاتی ہیں، لیکن کبھی کبھی یہ کہانیاں کچھ خاص اور ناقابل فراموش لمحات کے ساتھ جڑ جاتی ہیں۔ حال ہی میں امریکہ کے اوکلاہوما میں ایک جوڑے کی منگنی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جو ایک تباہ کن مگر خوبصورت طوفان کے درمیان ہوئی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے ایک محبت بھرا لمحہ قدرت کے خوفناک منظر کے درمیان رچ گیا۔ امریکہ کے شہر آرنیٹ، اوکلاہوما میں میٹ مِشل نے اپنی محبوبہ بیکی پٹیل سے ایک منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کی، جب پیچھے ایک زبردست ٹورنیدو طوفان اپنی پوری شدت کے ساتھ گردش کر رہا تھا۔ اس جذباتی اور حیرت انگیز لمحے کا ایک ویڈیو، جسے...
    سری نگر:مقبوضہ کشمیرکے  کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بڑھک لگائی ہےکہ   اگر  پاکستان نے آئندہ کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ہماری مسلح افواج اسے تباہ کر دیں گی۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے شکست خوردہ بھارتی   افواج کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ ہماری افواج جرات مندہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وارننگ دی جا چکی ہے، اگر اس نے آئندہ کوئی بھی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ہماری مسلح افواج اس ریاست کو تباہ کر دیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جات برادری اور معاشرے کے تمام طبقات کے افراد سے اپیل کی کہ وہ قومی ہم آہنگی کو درپیش بڑھتے ہوئے...
    امیرِ جماعتِ اسلامی سندھ کاشف شیخ—ویڈیو گریب امیرِ جماعتِ اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عرب ممالک اور او آئی سی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔حیدر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کاشف سعید شیخ نے کہا کہ یکم جون کو بھارت اسرائیل مردہ باد کے نام سے حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہیں خوراک تک نہیں پہنچائی جا رہی، آج فلسطین پر جنگ مسلط کئے 300 دن ہو گئے ہیں۔کاشف سعید شیخ نے مزید کہا کہ فلسطین کے معاملے پر عرب ممالک سمیت او آئی سی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، سعودی حکمرانوں نے اربوں ڈالرز...
    واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 76 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 400 کیوسک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 76 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان (آئی پی ایس )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 3دہشت گردوں کی شناخت بہرام، مولانا بودان اور فاتح کے ناموں سے کرلی گئی، جب کہ چوتھے دہشتگرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو کلیئر کر کے سرچ آپریشن مکمل کر لیا ہے۔...
     غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف متحرک کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک اسپین کی وزیر کھیل  پیلر الیجریا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسے یورپین کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے کہا ہے کہ اسپین دیگر یورپی ممالک سے اس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر اس کو...
    راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے  ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں  73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات...
    بنگلہ دیش میں قائم انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل کے چیف پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ عدالت نے اتوار کے روز سابق اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پہلا مقدمہ شروع کیا، جو معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت سے تعلق رکھتے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں قائم عدالت نے آٹھ پولیس اہلکاروں پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 5 اگست کو چھ مظاہرین کو قتل کیا۔ یہ وہی دن تھا جب حسینہ ملک سے فرار ہو گئیں، کیونکہ مظاہرین نے ان کے محل پر دھاوا بول دیا تھا ان آٹھ افراد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ہے۔ ان میں سے چار زیرِ حراست ہیں جبکہ باقی چار...
    پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے خطے کی صورتحال کے پیش نظر گروتھ بجٹ لانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے کی موجودہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر آئندہ بجٹ کو کاروبار دوست اور معاشی بحالی پر مرکوز رکھا جائے۔بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں محض ریونیو اہداف کے حصول کے بجائے معاشی استحکام کو ترجیح دی جائے۔ خواجہ محبوب الرحمن نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسز عائد کیے گئے تو ملک کو معاشی سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے مطابق حکومت یکم جولائی...
    اپنی ایک تقریر میں محمد حسن کا کہنا تھا کہ غزہ کیخلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ملیشیاء کے دارالحکومت "کوالالمپور" میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں ملائشین وزیر خارجہ "محمد حسن" نے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری یونین اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ رواں مہینے صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی...
    سٹی 42:یادِ شہدائے خضدار پر  سانحہ اے پی ایس خضدار کے معصوم شہداء کی یاد میں تعزیتی تقریب  ہوئی  اے پی ایس خضدار میں شہید طلبا و طالبات کی یاد میں باوقار اور رقت آمیز تعزیتی تقریب ہوئی ، تعزیتی تقریب میں شہر بھر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،پلے کارڈز پر شہداء کے لیے دعائیں اور یکجہتی کے پیغامات درج تھے ،اس موقع پر بچوں نے دعائیہ کلمات بھی پڑھے،شمعیں روشن کر کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،بلوچستان پولیس کے دستے کی خصوصی شرکت ، شہداء کو سلامی پیش کی،مختلف سیاسی، انتظامی اور سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں،شرکاء...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں آنے والی تیز آندھی اور طوفان کے باعث نقصانات بارے رپورٹ جاری کردی ۔اتوار کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آنے والی تیز آندھی اور طوفان بادو باراں کے نتیجہ میں صوبہ کے مختلف شہر وں میں14 افراد جاں بحق جبکہ101 زخمی ہوگئے ، سب سے زیادہ نقصان صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوا جہاں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،شہر میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کے نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، اسی طرح جہلم میں2 افراد جاں بحق،32...
    بیجنگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پربووو کے ساتھ چائنا-انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے تقریباً 200 نمائندے بھی موجود تھے۔اتوار کے روز چینی میڈیانے بتایا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور بانڈونگ کانفرنس کی 70 ویں سالگرہ ہے۔ 70 سال پہلے، دنیا ایک تاریخی سنگم پر تھی. چین، انڈونیشیا اور دیگر ایشیائی اور افریقی ممالک بانڈونگ میں جمع ہوئے ، اور اتحاد ، دوستی اور تعاون پر مبنی بانڈونگ روح کی تشکیل دی گئی۔ آج 70 سال بعد دنیا ایک بار پھر ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے۔ بانڈونگ...
    کراچی: وزیرداخلہ سندھ، ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو جاری ہدایات میں کہا ہے کہ چرمِ قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے تمام اقدامات کو غیر جانبدار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔  رینج، زونز اور اضلاع کی سطح پر عیدالاضحیٰ 2025 کا کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیادوں پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں، تنظیموں، دینی مدارس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروائی جائے۔ چرمِ قربانی جمع کرنے اور...
     (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، جس کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ مزید اجاگر کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔  نشست کے دوران نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی تھا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے فضا کو گرما رہے تھے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید   اس موقع پر پختون طلبہ نے نہ صرف اپنی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف میلی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم منیجمنٹ میں ٹیم کے معاون کوچ اظہر محمود کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اظہر محمود کے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات میں سب سے آگے تھے، تاہم یہ ذمہ داری بعدازاں ہنری ہیسن کو غیرمعینہ مدت کے لیے دی گئی ہے، جنہوں نے اس ماہ کے شروع میں اس عہدے پر تقرری حاصل کی ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا تھا۔ اظہر...
    ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
    اسلام آباد:بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔ بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) کوالا لمپور سے اتوار 25 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں جو ''مظالم‘‘ کیے جا رہے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔ محمد حسن نے آسیان کے اپنے ہم منصب وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ''یہ مظالم اس بےپروائی اور ان دوہرے معیارات کا مظہر ہیں، جو فلسطینی عوام کی تکالیف کے حوالے سے پائے جاتے ہیں۔‘‘ غزہ کی صورت حال: یورپی یونین کی اسرائیل سے تجارتی تعلقات پر نظرثانی محمد حسن کا کہنا تھا، ''یہ...
    چینی صدر کے خصوصی ایلچی ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :ایکواڈور کے صدر نوبووا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں صدر نوبووا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ نوبووا نے صدارتی محل میں ہوائی جن پھنگ سے ملاقات کی۔ ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے صدر کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ہوائی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایکواڈور اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے سنسنی خیز فانئل میں آج ہوم سائیڈ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 7: 30 بجے ہوگا۔ ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی، جہاں وہ اپنی فرنچائز کو فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ  واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔
    کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی کراچی میں جانوروں کے اتائی کلینکس کی بھرمار لگ گئی۔ عید الاضحی کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں سے لائے جانے والے قربانی کے جانوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے، قربانی کے جانوروں کراچی کی مختلف مویشی منڈیوں میں پہنچائے جارہے ہیں، کراچی لائے جانے والے جانوروں کا میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے یا نہیں اس بارے میں عوام بھی لاعلم ہیں اور متعلقہ محکمہ بھی کوئی آگاہی فراہم نہیں کرتا جبکہ ان منڈیوں میں جانوروں کی طبی دیکھ بھال کا بھی کوئی انتظام نہیں ہوتا۔ کراچی میں  لائے جانے والے جانوروں کی دیکھ بھال اور انکو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ویٹرنری (Veternary) ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید2 طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا ،خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے...
    گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز شدید طوفان کے باعث کافی دیر تک آندھی کی زد میں آگئی اور شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال میں مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مسافر خوف کے باعث چیخ و پکار کرنے لگے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی طیارے میں سوار تھے۔ کچھ دیر تک یہ صورتحال رہی تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو سنبھالا جب کہ سول ایوی ایشن کے ائیر ٹریفک کنٹرول نے خراب موسم کے باعث طیارے کو کراچی واپس...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ بہترین انتظامات کیے، سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت، ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، وزیر مذہبی اموروزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بند کر کے مودی سرکار نے سکھوں کی مذہبی آزادی پر پابندی لگائی، دنیا بھر کے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی...
    سٹی42: گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مٹی کے گملوں کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  گھروں، دفاتر اور باغیچوں کی تزئین و آرائش کے شوقین افراد کی جانب سے گملوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے جس کے باعث کاریگر دن رات گملے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ دورِ جدید میں بھی مٹی کے گملے بنانا محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ایک فن اور ہنر ہے۔ گیلی مٹی کو خوبصورت شکل دینا ایک محنت طلب عمل ہے جس میں مہارت، صبر اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ایک کاریگر نے بتایا کہ ہر گملا ہماری محنت اور فن کا نمونہ ہوتا...
    عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس منعقد ہوئے،اجلاس میں پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر سمیت وفاق سمیت چاروں صوبوں سے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی حالیہ کامیابی کی بھرپور ستائش کی گئی اور سیاسی قیادت کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کے مسائل،فیڈ ریشن کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم اور لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اصغر زیدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بیرون ملک تعلیم کی خاطر اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے سب سے ضروری کام ریسرچ ہے۔ ان کے بقول اس سلسلے میں ایک سال پہلے ہی کام شروع کر دینا چاہیے، ''کون سے ملک میں، کون سی یونیورسٹی میں، کس کس طرح کے اسکالرشپس دستیاب ہیں؟ ان کے لیے شرائط و ضوابط کیا ہیں۔ اپنا ذاتی بیان بہت سوچ سمجھ کر لکھنا چاہیے، جس سے آپ کی تعلیمی کامیابیاں، غیر نصابی سرگرمیاں اور آپ کی قائدانہ صلاحیتیں بھی ظاہر ہوں، اور یہ بھی کہ آپ...
    شہزاد رائے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک سنگر نہیں، بلکہ اپنی بے ساختہ حسِ مزاح سے بھی مداحوں کو حیران کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ حال ہی میں شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنا مشہور زمانہ گیت ’’تیرا مکھڑا حسیں جادو کرگیا‘‘ ایک نئے اور نہایت منفرد انداز میں پیش کیا، لیکن اس بار مخاطب لڑکیاں نہیں، بلکہ آنٹیاں تھیں۔ 2002 میں ریلیز ہونے والا یہ ہٹ گانا، جس نے اس وقت نوجوان دلوں کی دھڑکن بڑھا دی تھی، اب دو دہائیوں بعد ایک ہنسی بھرے ٹوئسٹ کے ساتھ واپس آیا ہے۔ نئی ویڈیو میں شہزاد رائے کو وہی نغمہ گاتے سنا جاسکتا ہے، البتہ اب وہ بول کچھ یوں چھیڑتے...
    ویب ڈیسک : ایک اور پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کرلیا۔   رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے گزشتہ روز 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔  سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔  سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ای چالان کی مد میں طویل عرصے سے جرمانے ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ای چالان ڈیفالٹرز کی ٹاپ 1000 گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جن کے خلاف ٹریفک پولیس کی 12 اسپیشل ریکوری ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ان ٹیموں نے اب تک ٹاپ 300 ڈیفالٹر گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور ان کے مالکان سے جرمانوں کی وصولی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیمیں مخصوص ڈیفالٹرز کی شناخت کر کے ان کے گھروں اور دفاتر تک جا رہی ہیں تاکہ...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟ صدر مملکت پی ایس ایل کے فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔ واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں لاہور قلندرز نے...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قوم پر بجٹ کے نام پرآئی ایم ایف کی شرائط کا پابند ڈاکومنٹ مسلط ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ حیران کن ہے کہ بڑے زمینداروں کو زرعی آمدن سے ٹیکس استثنیٰ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بوجھ تنخواہ دار اور دیگر طبقے پر پڑے گا، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے رواں سال 391 ارب روپے انکم  ٹیکس دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ناکام معاشی تجربات سے نجات کیلئے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔
    اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز خان یونس(آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خاتون ماہر اطفال کے 9 بچے شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کی رہائشی خاتون ڈاکٹر عالہ النجار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے اور صرف ایک زندہ بچ سکا، شہید بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں ڈاکٹر عالہ النجار کے شوہر بھی زخمی ہوئے جب کہ بچ جانے والا واحد بچہ بھی زخمی حالت میں ہے۔ قطری ٹی وی کے...
    ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس کی ہفتے کے روز تکنیکی خرابی کے باعث بندش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کے وعدہ کیا ہے۔ ایکس، سابقہ ٹویٹر، ہفتے کے روز کم از کم 2 گھنٹوں کے لیے تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند رہا جس کے بعد اس سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کے سربراہ کو اپنے سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟ اپنی ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پلیٹ فارم کی فیل آؤور رینڈنسی نظام کی ناکامی کے بعد بہتری کی ضرورت ہے، جس کا...
    وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے باہمی بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، بات چیت کے دور میںپاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان 19 مئی کو شروع ہوا، آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، پاکستان کے ساتھ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ بڑھانے پر بار بار غور ہوا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر خود بھی فکرمند ہیں کہ دفاعی بجٹ میں اتنا اضافہ نہ ہو جس سے عوام پر بوجھ پڑے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا عوام پر بوجھ ڈالے بغیر بجٹ کو بڑھایا جائے۔ دفاعی بجٹ میں اضافے کی ضرورت ہے۔ خضدار کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے اب پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں کیلئے تنگ کر دی جائے گی۔ فیٹف پر بھی بھارت کو بھرپور جوابدیا جائے گا۔ پی...
    لاہور ( این این آئی+خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال...
    اسلام آ باد،لاہور(نوائے وقت رپورٹ +این این آئی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ صوبوں کی جانب بقایا جات کی مد میں 161 ارب روپے واجب الادا ہیں اور ڈسکوز کے بورڈ کی تشکیل کے بعد نقصانات میں کمی ہو رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ صوبوں سے بقایا جات کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ساتھ کچھ روز پہلے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال مارچ تک نقصانات میں تقریباً 140 ارب روپے کی کمی کی ہے، پہلے مرحلے میں پاور سیکٹر کی تین ڈسکوز کی نج کاری کی جائے گی، جنکوز کے پرانے سامان کو فروخت کیا...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔...
    صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے بہانے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنی فوج کو امداد کی تقسیم کا ذمہ دار بنانا ہے یہ منصوبہ، جسے اونروا کے سربراہ نے فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی حکومت نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے بہانے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد اپنی فوج کو امداد کی تقسیم کا ذمہ دار بنانا ہے؛ یہ منصوبہ، جسے اونروا کے سربراہ نے فوجی مقاصد کے لیے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ فارس کے مطابق، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (اونروا) کے کمشنر فیلیپ لازارینی نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان  سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ   بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی   میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود  جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی  صدر  کی کوششوں  کی قدر کرتے...
    اسلام آباد: معروف ٹیکس مشاورتی فرم ٹولا ایسوسی ایٹس نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں، جن میں تمام تاجروں پر 1% کم از کم انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ اقدام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ٹولا ایسوسی ایٹس کے مطابق، موجودہ "تاجر دوست اسکیم" مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے تحت صرف 4 ملین روپے جمع کیے جا سکے، جبکہ تنخواہ دار طبقے نے اسی مدت میں 437 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پاور سیکٹر...
    فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے اعلان کیا ہے کہ بعض شائع شدہ خبروں کے برعکس، حماس نے غزہ کی پٹی میں ''مزاحمت کو غیر مسلح'' کرنیکے بارے سعودی عرب یا فرانس کیساتھ کوئی بات چیت نہیں کی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ حماس کا سعودی یا فرانسیسی حکام کے ساتھ ''اس مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے اور اسے محض سیاسی جماعت میں تبدیل کر دینے کے فرانسیسی-سعودی منصوبے'' کے بارے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ قطری اخبار العربی الجدید کےساتھ گفتگو میں حماس کے مرکزی رہنما نے تاکید کی کہ مزاحمتی ہتھیاروں کا مسئلہ ''ناقابلِ گفت و شنید'' ہے اور یہ نہ صرف حماس کا موقف ہے...
    رحیم یار خان: پنجاب پولیس نے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی اور 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خطرناک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خطرناک ڈاکو کے سر کی 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی...
    MURREE: گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔ ایف...
    اسلام اباد میں میٹرو بس سروس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ترجمان سی ڈی اے کی اضافے کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام اباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے ترجمان نے اسلام اباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تردید کی ہے ترجمان کے مطابق اورنج بلیوز گرین اور الیکٹرک بسوں کا کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور بسوں کے کرائم سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور بی آر...
    پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد للہ خان نے بیان دیا ہے کہ کوہستان اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مرکزی...
    بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے ملک میں سیاسی ہلچل اور فوجی دباؤ کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی حکومت مخالف احتجاج ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ تاہم عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کا مؤقف تھا کہ جب تک الیکشن سسٹم کی خامیوں کو دور اور ووٹرز لسٹ کو درست نہ کرلیا جائے، شفاف انتخاب کا انعقاد ممکن نہیں۔ عبوری سربراہ محمد یونس نے الیکشن کا شیڈول دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا...
    کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ایک ارب روپے حرجانے کا نوٹس جاری کیا ہے ، لیگل نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعلی کو کوہستان سکینڈل کا مرکزی کردار کہا ہے اس بیان سے علی امین کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ کوہستان اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا اور اپوزیشن لیڈر آمنے سامنے آگئے، علی امین گنڈا پور نے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عباد اللہ کو ایک ارب روپے حرجانے...
    کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کی ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور آپریشنل استحکام کو ممکن بنایا جا سکے۔ کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف  کی درخواستوں پر فسکل ایئر2023–24 سے لے کر 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلے تفصیلی عوامی سماعتوں، تکنیکی جائزوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں کیے گئے۔ یہ فیصلے صارفین پر براہ راست لاگو نہیں ہوں گے کیونکہ بجلی کی قیمتیں وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت طے کی جاتی ہیں۔ کےالیکٹرک نے سات سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواست دی...
    لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہداروں سے ملاقات میں چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کے مابین قریبی اور مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان...
    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش اٹک میں 48، اسلام آباد(سٹی 38، گولڑہ 13، بوکرا 6،ائرپورٹ5، سید پور...
    فائل فوٹو لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) بنگلہ دیش تقریباﹰ 170 ملین کی آبادی والا ایک ایسا جنوبی ایشیائی ملک ہے، جہاں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف گزشتہ برس ملکی طلبہ کی قیادت میں ہونے والے ملک گیر عوامی مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔ یوں ان کا 15 سالہ سخت گیر دور اقتدار ختم ہو گیا تھا اور ملک میں ایک نگران عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی تھی۔ پچھلے سال سے بنگلہ دیش میں یہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ رہنما محمد یونس کی قیادت میں کام کر رہی ہے، جو تکنیکی طور پر عبوری انتظامیہ کے مشیر اعلیٰ ہیں لیکن عملاﹰ حکومتی سربراہ کی ذمے داریاں...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں میاں محمود الرشید، عالیہ حمزہ اور اعجاز چوہدری سمیت پارٹی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔ عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر  پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد...
    آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران بہترین سٹریٹجک پر اظہار تشکر کیا اور مسلح افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں آپریشنل کامیابی کو یقینی بنانے سمیت بغیر کسی رکاوٹ کے پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ میں "معرکہ حق" اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران سیاسی قیادت کی استقامت اور مسلح افواج کے ثابت قدم رہنے کے ساتھ عوام کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپان تیزی سے عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کا مرکز بن رہا ہے، جس کا ہدف 2033 تک 4 لاکھ بین الاقوامی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں شامل کرنا ہے۔ اس وقت مئی 2024 تک، جاپان میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ 2010 سے لے کر اب تک، غیر ملکی طلبہ کی تعداد 228,000 سے بڑھ کر 312,000 سے زائد ہو چکی ہے، یعنی کل تعداد میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو جاپان کی بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات کا ثبوت ہے۔ ویزا کے آسان عمل جاپان نے ویزا کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے اصلاحات کی...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی ملٹی ایئر ٹیرف مدت مالی سال2023-24 سے 2029-30 تک ہوگی، ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی سے صارفین پر براہ راست قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے 7 سالہ ٹیرف کی منظوری دیدیذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو وفاقی حکومت کی مخالفت کے باوجود بجلی تقسیم و ترسیل بزنس پر ڈالر بیسڈ منافع کی اجازت دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لیے 14 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی اصولی طور پر منظور کر لیا گیا، کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف  ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ فرسٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے پر کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے صحت جرم پر انکار پر مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا اور پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو پیش کیا جائے۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر...
    عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔ لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر  پر فرد جرم عائد کی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جناح ہاؤس حملےکے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جب کہ مقدمے میں 10...
    جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہا ئوس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفان اور بارش کے پیشِ نظر انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ بارش کے بعد نکاسی آب، مریم نواز کی کیمروں، ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایتوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی آب کےلیے سیف سٹی کیمروں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہدایت جاری کر دی۔انہوں نے راولپنڈی میں واسا افسران کو فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ پانی کا نکاس یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
    فائل فوٹوز وزیراعظم شہباز شریف بانی (پی ٹی آئی) کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیولنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کے دوران شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس دیا، کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو بیان جاری نہیں کیا تھا۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی بریت کیخلاف درخواست مستردشہزاد اکبر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ 28 اپریل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے  بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ  کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں  پاسپورٹ قوانین مزیدسخت اور بہتر بنانے کیلئے  سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح...
    پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایکس سروس پاکستان ٹوئٹر سوشل میڈیا صارفین وی نیوز
    سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کے وکیل نے ان پر جرح کی۔ سیشن کورٹ لاہور میں عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز علی نے کی، وزیر اعظم شہباز شریف جرح کے لیے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل نے شہباز شریف کے بیان پر جرح کی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے...
    لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کیس کی سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس دیا...
    سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی کانگریس پر انگلی اٹھاتی ہے، لیکن خود یہ نہیں بتاتی ہے کہ چین نے کتنی ہندوستانی زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر یونٹ کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے وزیراعلٰی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور لاؤڈ اسپیکر سے متعلق ہو رہی سیاست پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کررہی ہے اور صرف ایک مذہب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر کریٹ سومیا پر تنقید کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کریٹ سومیا جیسے لیڈر اس موضوع پر منتخب الفاظ بول رہے...
    پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 لاپتا سیاحوں کی لاشیں اسکردو میں دریائے سندھ کے کنارے سے برآمد ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں مرنے والوں کی لاشیں نکالیں، یہ کار اسکردو کی جانب جا رہی تھی کہ  سڑک سے تقریباً 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ ہلکار کے مطابق گاڑی سڑک سے نیچے دریائے سندھ کے کنارے سے ملی ہے، ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع تک رسائی کے لیے رسّیوں کا استعمال کیا اور گاڑی کو اوپر لانے کے لیے ایک کرین کا بندوبست بھی کیا گیا۔ یہ 4 سیاح 16 مئی کو گلگت اور اسکردو کے درمیان لاپتا ہو گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔ اہل خانہ کے...
    فائل فوٹو سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سبی ملک کا گرم ترین شہر بن گیا، جہاں 47 ڈگری کی گرمی 51 ڈگری محسوس کی گئی۔نواب شاہ، دادو اور سکھر میں 45 ڈگری کی گرمی 50، بہاولپور میں 42 ڈگری کی گرمی 49، ملتان میں 41 ڈگری کی گرمی 48، تربت میں 42 ڈگری کی گرمی 47، حیدرآباد اور فیصل آباد میں 41 ڈگری کی گرمی 45 محسوس کی گئی۔خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں 39 ڈگری کی گرمی 44 محسوس کی گئی لاہور میں 38 ڈگری کی گرمی 41 اور کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔ بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے”معرکہ حق‘د اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، وفاقی وزرائ، چاروں گورنرز ووزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیسپرسکی گلوبل ریسرچ اینڈ اینالیسز ٹیم کی جانب سے تاوان کی غرض سے کیے جانے والے سائبر حملوں، ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ خطرات سپلائی چین اٹیک، موبائل کے خطرات اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے سائبر سیکیورٹی کے رجحانات پیش کیے گئے۔ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی نے ظاہر کیا کہ ترکی اور کینیا میں ویب واقعات (آن لائن خطرات) سے متاثر ہونے والے صارفین کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ ان کے بعد قطر، نائجیریا اور جنوبی افریقہ تھے۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران میٹا ریجن میں ویب سے پیدا ہونے والے خطرات سے متاثر ہونے والے صارفین میں سعودی عرب سب سے کم جبکہ پاکستان دوسرے نمبر...
    گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 لاپتا سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں بلتستان روڈ پر استک گاؤں کے قریب روندو ویلی، اسکردو میں دریائے سندھ کے کنارے سے مل گئیں۔ ریسکیو 1122 کے آپریشنل اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور مرنے والوں کی لاشیں نکالیں، ریسکیو ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کار اسکردو کی جانب جا رہی تھی، سڑک سے تقریباً 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ اہلکار کے مطابق گاڑی سڑک سے نیچے دریائے سندھ کے کنارے سے ملی ہے، ریسکیو ٹیم نے جائے وقوع تک رسائی کے لیے رسّیوں کا استعمال کیا اور گاڑی کو اوپر لانے کے لیے ایک کرین کا بندوبست بھی کیا گیا۔ یہ 4 سیاح 16 مئی کو...
    ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)بھارتی ہندی، پنجابی فلموں میں اپنے جاندار کرداروں سے شہرت پانے والے معروف اداکار مکول دیو 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکول دیو کے بھائی راہول دیو نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے، اداکارکے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ مکول گزشتہ شب نئی دہلی میں چل بسے۔ سوگواروں میں ان کی ایک بیٹی، بھائی اور بھتیجا شامل ہیں جبکہ ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔ مکول دیو نے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا اور”سن آف سردار“،”آر. راجکمار“ اور”یملہ پگلا دیوانہ“ جیسی...
    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔نیب نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔ان میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے سوات...