2025-05-21@10:59:12 GMT
تلاش کی گنتی: 148
«کےلیے رضامندی کی عمر»:
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کے خلاف حکام کو قانون کے مطابق انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔اینٹی کرپشن کی انکوائری کے خلاف چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر رفیق احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ و دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سکھر کو دو سال کےلیے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، کیا ہمیشہ کےلیے بورڈ سے چپکے رہنا چاہتے ہیں؟جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف کرپشن کرنے کےلیے بیٹھے ہیں، قوم کےلیے کیا خدمت کر رہے ہیں، ہمیں نہیں پتہ۔انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ کیا حال کر دیا ہے، تعلیم کا بیڑا...
قومی اسمبلی نے ’تمام قواعد معطل کرکے‘ قانون سازی کا ایک مسودہ ’متفقہ طور پر‘ منظور کیا ہے جس کی رو سے وفاقی دارالحکومت کی حد تک نکاح کےلیے عمر کی کم سے کم حد 18 سال رکھ دی گئی ہے اور اس سے کم عمر کے لڑکے یا لڑکی کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ ابھی اس مسودے نے قانون کی صورت اختیار نہیں کی ہے کیونکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد اب اس پر صدرِ مملکت کے دستخط بھی درکار ہوں گے۔ یہ مرحلہ طے ہونے کے بعد اسے قانون کی حیثیت حاصل ہوجائے گی جو وفاقی دارالحکومت کی حد تک نافذ ہوگا۔ واضح رہے کہ اسی نوعیت کی قانون سازی...
---فائل فوٹو سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مغربی بارڈر ہمارے لیے حساس ہی رہے گا، بھارت طالبان کی مخالفت کرتا رہا ہے اور اب ان سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔’جیو پاکستان‘ سے گفتگو کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ بھارت نے فیک نیوز کی بنیاد پر جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کی، سفارتی سطح پر بھی پاکستان کو کامیابی ملی ہے، بھارتی حکومت کے خلاف بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں اٹھ رہی ہیں، دریائے سندھ کو آپ نلکے کی طرح سے بند نہیں کر سکتے۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دو تین سال سے معاشی بہتری کےلیے ساری توجہ رہی ہے، دنیا ہمیں مختلف نظروں سے دیکھ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کےلیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حج 2025 کے انتظامات میں کوآرڈینیشن بحران پر گہری تشویش ہے۔پی پی نائب صدر نے مزید کہا کہ بحران کے حل کےلیے حج ڈائریکٹوریٹ کے اقدامات سے مطمئن نہیں، عازمین حج کو درپیش مسائل پر سینیٹ کی توجہ کے باوجود مسئلہ برقرار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی امور اور دفتر خارجہ کو فوری اقدام کی درخواست کی ہے، عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کےلیے...
بھارت، جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے، جب کشمیر کی بات آتی ہے تو اس کے طرزِ عمل میں جمہوری اقدار کے بجائے آمریت، جبر اور خوف کا غلبہ دکھائی دیتا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ پچھتر برسوں سے آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، مگر بھارت ہر سطح پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دباؤ اور تشویش کی کئی وجوہات ہیں جن میں کشمیر کی ممکنہ خودمختاری، اور کسی تیسری عالمی طاقت جیسے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، چین یا امریکا کی ثالثی بھارت کےلیے سب سے بڑے خطرات تصور کیے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر نئی دہلی ان دونوں امور سے اس قدر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اورکاروبار کارڈ کے لیے زیرِ غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 3 ہزار 10 افراد کو 18 ارب روپے کا قرضہ جاری کردیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹیشن کاروبار کےلیے ایک ہزار 312 افراد نے 3 ارب 91 کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب گندم پیکیج کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا...
فوٹوز — اسکرین گریب صدرِ مملکت آصف علی ذرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدر آصف علی ذرداری نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر ان کے والد اور دیگر عزیزوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کےلیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔صدر مملکت نے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیری اطلاعات عطا...
—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد قومی گرینڈ ڈائیلاگ کی اہم ضرورت ہے۔مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللّٰہ نے یہ بات پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اے این پی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالف ان کا کہنا ہے کہ وفاقی یکجہتی کےلیے تمام فریقین کو مکالمے میں شامل کیا جائے، آزادیٔ اظہار، اقلیتوں، خواتین و بچوں کے تحفظ پر مکالمے میں خصوصی توجہ دی جائے۔ اے این پی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متفقہ قومی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، روشن خیال سماج کی...
کیا آپ اپنے آئی فون کی بیٹری لائف کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ کے آئی فون کی بیٹری معمول سے زیادہ وقت تک کام کرنے لگے گی اور ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے ممکن ہوگا۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی فونز کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 19 میں ایک اے آئی فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بیٹری لائف کو بہتر بنائے گا۔ اس فیچر سے آئی فون کی جانب سے بیٹری پاور خرچ کرنے کے عمل کو زیادہ بہتر کیا جائے گا۔یہ نیا فیچر صارفین کے بیٹری ڈیٹا کو استعمال کرکے سمجھے گا کہ آپ کس طرح...
سٹی 42: پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ،ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعوکیا ،کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا ،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر...
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کےلیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشت کاروں کو اگلی فصل کے لیے اربوں روپے سبسڈی کی دی جائے گی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں زرعی ٹیوب کی سولرائزیشن اسکیم کا جائزہ لیا گیا اور ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کےلیے تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ 6 لاکھ کاشت کاروں کو کسان کارڈ سے فی ایکڑ 5 ہزار ویٹ سپورٹ پرائس اجرا کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشت کاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائےگی۔اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ کسان کارڈ سے...
—فائل فوٹو فلائٹ شیڈول میں بہتری آنے لگے، 13 غیرملکی ایئر لائنز نے پاکستان کےلیے پروازیں بحال کردیں جن میں ترکیے کی ایئرلائن سمیت کئی خلیجی ممالک کی کئی ایئرلائنز شامل ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی 50 سے بھی کم رہ گئی تھی، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد 13 غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازیں بحال کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ فلائٹ آپریشن بحال، غیریقینی صورتحال، 174 پروازیں منسوخ، بیرون ملک سیکڑوں پاکستانی پھنس گئےکراچیجمعہ کو کراچی اسلام آباد لاہور سمیت تمام... آپریشنل وجوہات پر سیالکوٹ سے شارجہ، دمام اور کویت کی 3 پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔سعودی عرب کی...
آذان سمیع خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار، اداکار اور میوزک پروڈیوسر ہیں جو اپنی والدہ زيبا بختيار کے ساتھ گہرے جذباتی رشتے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ زيبا بختيار نے اپنے طویل اور شاندار کیرئیر میں نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ماں کے عالمی دن کے موقع پر آذان نے اپنی والدہ کو انتہائی پیار بھرا خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اپنے بچپن کی پیاری سی تصاویر اپنی اسٹار ماں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’ماں، تم مجھ سے جتنی محبت سمجھتی ہو، میں تم سے اس سے کہیں زیادہ محبت کرتا ہوں۔‘‘ لیکن آذان کی محبت صرف اپنی ماں تک محدود نہیں تھی۔ انہوں نے اس موقع...
— فائل فوٹو لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کےلیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کےلیے میگوئل آنخیل موراتینوس کو اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے میگوئل آنخیل موراتینوس کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، رواداری، احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کےلیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں میں یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے۔ عاصم افتخار...
— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کےلیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نئے نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹس آئندہ 24 گھنٹوں کےلیے بند کیے گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحالآپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ نوٹم میں کہا گیا کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹم میں مسافروں کو علاقائی صورتحال کے پیش نظر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے...
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔ کراچی: انٹر کے امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز 5 مئی سے ہوگاانٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر...
بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کےلیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان سے کیا بات چیت ہوئی؟ آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاریآئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیِر بحث آئے گی۔ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات کےلیے تیار ہے۔مانچسٹر میں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی تقریب سے خطاب میں عارف علوی نے کہا کہ ہم پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سلامتی کےلیے مذاکرات کے لیے تیار ہے، مذاکرات کےلیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں۔
ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس دوران انہوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور بھارتی الزامات سے متعلق برطانوی ہم منصب کو آگاہی دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بےبنیاد پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی آزادانہ اور شفاف تحقیقات میں حصہ...
فوٹو اسکرین گریپ فیس بک سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ کینالز کا مسئلہ بہت حساس معاملہ ہے، کینال کے مسئلے پر ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیں بھرپور سپورٹ کیا۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ آج ناصر شاہ...
شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
گزشتہ سال کامیاب اردو فلم نایاب ریلیز کرنے والے ادارے کینیز گروپ نے چار ایکڑ رقبے پر محیط کینیز میڈیا سٹی کےقیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ کینیز گروپ نے میڈیا سٹی کے قیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کرکے سابقہ کاراووڈ اسٹوڈیو کے زیادہ تر حصص اور انتظامی اختیارات حاصل کرلیے ہیں، جہاں 4 وسیع لے آؤٹ، ساؤنڈ اسٹیج، میک اپ روم اور سہولیات جبکہ بیرونی عکس بندی کےلیے جگہ موجود ہے۔ کینیز اپنے ذیلی ادارے کے ذریعے جدید کیمروں کو کرایہ پر دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔ کینیز گروپ کا نشاط منزل پر اپنے احاطے میں جدید سہولیات سے مزیّن پروڈکشن، میوزک کمپوزیشن اور دیگر خدمات کے ذریعے حالیہ میڈیا سٹی سے سوشل میڈیا میں اپنی موجودگی...
مناسب اور معیاری گھروں کی عدم دستیابی عالمی سطح پر ایک بحران کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ سستی، مہذب رہائش کی کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں رہائش کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔ لوگوں کےلیے محفوظ رہائش کا متحمل نہ ہونا سماجی اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ بے گھری کی وجہ سے بیماریاں، روزگار، تعلیم، سماجی مرتبہ اور سماجی میل جول متاثر ہوتا ہے۔ یہ تمام مسائل غربت میں اضافے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے 1.7 ارب انسانوں کے پاس رہائش کی بنیادی سہولت دستیاب نہیں۔ 15 کروڑ انسان مستقل بے گھرہیں۔ دنیا...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹانا ہے، بھارت کے اقدامات کا مقصد پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کو تقویت دینا ہے۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی جھوٹے مکارانہ آپریشنز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک تاریخ ہے، بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ روش علاقائی امن کےلیے خطرہ ہے۔ بھارت پاکستان کے شہروں پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے... وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر سبوتاژ کرنےکی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویہ اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ادویہ کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ...
ویب ڈیسک : ہائی ویز کی بندش سے دھوپ اور گرمی میں پھنسی ادویات صحت ےلیے خطرہ بن گئیں نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویات اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سےادویات کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویات اور ادویات سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا...
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو ختم کرنے کےلیے بینکوں سے 1 ہزار 275 ارب قرض لینے کی بات کر رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شرکاء نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاور سیکٹر گردشی قرض ختم کرنے کےلئے حکومت بینکوں سے 1275 ارب قرض لینے کی بات کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس میں سے 658 ارب روپے پاور سیکٹر کے قرض ادائیگی کے لیے استعمال کرےگی، 400 ارب روپے سکوک بانڈ اور باقی رقم دیگر قرض ادائیگی کےلیے استعمال ہو...
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخارعلی کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری نجی شعبہ کے ذریعے کی جائیگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو گندم خریداری کیلئے وسائل حکومت پنجاب مہیا کریگی۔ سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو کےمطابق گندم کی خریداری کیلئے فری مارکیٹ کا نظام تمام صوبوں میں رائج ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے مالی تحفظ کیلئے متبادل نظام متعارف کرایا ہے۔ نئےنظام میں پرائیویٹ ادارے، انویسٹرز و ٹریڈرز خریداری کے عمل میں شامل ہوں گے۔ نئے نظام کے تحت چار ماہ تک گندم کو نوٹیفائیڈ گوداموں میں سٹور کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلعی سطح پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں گندم کی فروخت میں سہولت کاری...
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت سمندرپار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے، شرکاء کو سمندرپار پاکستانیوں کےلیے سہولیات پر پیشرفت اور حکمت عملی بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بیرون ممالک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، جن کی پاکستان کےلیے بڑی خدمات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں سمندرپار پاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، ہم اُن کے جذبوں...
ویب ڈیسک : صحرائے تھر میں قہر برساتی گرمی حساس اور خوبصورت پرندے مور کےلیے جان لیوا بن گئی۔ گرمی کی حالیہ لہر کے دوران 65 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں اور ان موروں کو مرنے سے بچانے کےلیے سرکاری سطح پر کیے گئے اقدامات تاحال فائد مند ثابت نہ ہوسکے۔ضلع تھرپاکر میں جہاں گرمی کی شدت نے انسانوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا، وہیں صحرا کے حسین و جمیل مور پرندوں کےلیے بھی جان لیوا ثابت ہو گئی ہے۔مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ بیمار موروں کی تعداد سیکڑوں میں ہے، جن کا علاج نہ ہونے کے باعث روزانہ ایک درجن سے زائد یہ خوبصورت پرندے ہلاک ہوتے جارہے ہیں۔ شیر نے 14 سالہ لڑکی کو...
حکومت سندھ نے ناقص و غیر محفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کرلیا جبکہ گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کےلیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پی ڈی صہیب شفیق اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے ٹرانسفر اور سنیارٹی تنازع سے متعلق کی سماعت سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کرے گا۔ ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں بھی سماعت کے لیے ساتھ ہی مقرر کی گئی ہیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ 14 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز نے ججز کے تبادلے کو...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)تحریک انصاف اپنے اختلافات اوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے معاملے پر میڈیاکی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے،2022میں تحریک عدم اعتماد اور سابق عسکری قیادت کاتعاون ختم ہونے پر اقتدارسے محروم ہوتے ہی عمران خان نے اینٹی امریکہ اوراینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنایاجس کی بنیاد پر ان کا ووٹ بینک نہ صرف برقراررہابلکہ اس میں حیران کن حدتک اضافہ ہواجس پر اس کے نہ صرف سیاسی مخالفین بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی پریشانی ہوئی لیکن جوں جوں وقت گزررہاہے ،عمران خان اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں اوراسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لئے مختلف رہنماوں،سابق فوجی جنرلزاوردیگرغیرملکی شخصیات کے ذریعے کوششیں کررہے ہیںکہ ان کی کسی طرح صلح ہوجائیاور پہلے مرحلے میں جیل سے رہائی ممکن ہواور اس کے بعداقتدارتک اسی طرح رسائی حاصل کی جائے...
حیدرآباد اور انٹر بورڈ کراچی کےلیے تعینات کیے گئے چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو اور محمد مصباح تنہیو نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے۔اس طرح چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔اس سے قبل انٹر بورڈ کراچی کےلیے بھی مقرر کردہ چیئرمین برگیڈیئر (ر) وسیم اختر نے معذرت کرلی تھی۔ ان تینوں امیدواروں نے تلاش کمیٹی سے ٹاپ نمبرز بھی حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر رفیق ڈی جی شماریات کا عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے جبکہ مصباح تنہیو ایک نجی ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا عہدہ چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔اب حیدرآباد بورڈ سب سے زیادہ مسائل کا شکار ہوجائے گا کیونکہ وہاں کنٹرولر مسرور احمد زئی کو ہٹایا جاچکا ہے جبکہ سیکریٹری شوکت علی...
اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
سندھ کے تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے چیئرمین حضرات کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیئرمین حضرات کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے فوری طور پر نئے چیئرمین حضرات کو جمعرات ہی کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی تاکہ موجودہ چیئرمین عدالت سے مزید حکم امتناعی نہ لے سکیں۔یاد رہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائی غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈاکوؤں نے شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ایک 8 سالہ بچے کےلیے یہ عید، قیامت سے کم نہ ہوگی کیونکہ اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے باپ کو ظالم ڈاکوؤں نے چند رپوں کےلیے گولی مار دی۔ڈیفنس فیز ون کا رہائشی عامر اپنے بیٹے کو لے کر گھر سے نکلا ہی تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور عامر سے چھینا جھپٹی کرنا چاہی جس پر عامر نے مزاحمت کی اور ایک ڈاکو کو دبوچ لیا لیکن دوسرے ڈاکو نے قریب جا کر عامر پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پہ ہی جاں بحق...
عیدالفطر کے قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش لگ گیا۔ خواتین مہندی لگوانے، فیشل کروانے اور ہیر ڈرائی کروانے کےلیے بیوٹی پارلز کا رخ کرنے لگیں۔ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، سیلون پہنچ گئے، کہتے ہیں عید پر اچھا نظر آنے کےلیے ہیئر کٹ اور فیشل ضروری ہے۔ ملک بھر میں عید الفطر کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، میچنگ جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھ گیا۔ جھمکے، نت نئے ڈیزائن والی چوڑیاں اور فیری ہیلز خواتین کی پسند بن گئی، بچے بھی چشمے، گھڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔ کراچی اور لاہور کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں بن گیا۔ ادھر...
کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟ گیس کا ذخیرہ ہے تو کون سی گیس کا ہے؟ آگ بجھانے کےلیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟ اب تک طے نہ ہوسکا۔رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، شدید تپش کے باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ پانی کا چھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے جبکہ پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے بھیجے ہیں۔جس سے معلوم ہوگا کہ یہ کون سی گیس ہے، یہاں گیس لائن ہے یا گیس پاکٹ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1200 فٹ تک کھدائی بورنگ کے پانی کےلیے...
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغانستان حکومت کے سامنے دہشت گردی کا مسئلہ موثر طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کردیا اور کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم، آرمی چیف اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے ہر ممکن مدد فراہم...
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار سٹوڈنٹس اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے، مستقبل کےلیے چینی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تکنیکی مدد ضروری ہے۔ وزیرخزانہ نے بوآؤ ایشیائی فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات دنیا کےلیے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے انہوںن ے کہا کہ زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی کےلیے بھرپور توجہ مرکوز ہے، انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبے...
فائل فوٹو۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خواہش پر ایک ہزار طلبا اور ماہرین زراعت کو چین بھیجیں گے، مستقبل کےلیے چینی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تکنیکی مدد ضروری ہے۔وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار بوآؤ ایشیائی فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین میں قائم دیرپا اور پائیدار طویل مدتی تعلقات دنیا کےلیے مثال ہیں۔ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین سے بہت کچھ سیکھنا ہوگا، زرعی شعبے کی بحالی اور ترقی کےلیے بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
عظمیٰ بخاری : فوٹو فائل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اسے سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کی نصیبو لال کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانینصیبو لال نے مریم نواز کے فنکاروں کے لیے فلاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ عظمیٰ بخاری...
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے ،سابق وزیراعظم کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جاسکتی ہے ۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے گی وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہتے ہیں اگر اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اپنے بانی کی موجودگی کی شرط رکھتی ہے تو حکومت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر غور کرسکتی ہے ۔
بھارت میں شادی کی تصاویر کو یادگار بنانے کا خواب جوڑے کےلیے خوفناک حادثے میں بدل گیا۔ رنگ بھرے بم سے دلہن کے جھلسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی نژاد جوڑے وکی اور پیا نے اپنی شادی کی تقریبات کےلیے بھارت کا رخ کیا، لیکن ان کا یہ خوشیوں بھرا دن ایک حادثے کی وجہ سے دکھ میں بدل گیا۔ واقعے کے مطابق شادی کے موقع پر ایک رنگ بھرا دھماکا کرنے والا آلہ (کلر بم) خراب ہوگیا، جس سے دلہن کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس واقعے کی ویڈیو جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح یہ دھماکا دلہن کو براہ...
جے ایس بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زندگی‘ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروادیا ہے۔ کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کےلیے رئیل ٹائم آڈیو الرٹس فراہم کرتا ہے تاکہ لین دین کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ زندگی کا کیو آر ساؤنڈ باکس تجارت پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ باکس ادائیگی کی فوری تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ تاخیر یا الجھن سے بچا جاسکے۔ اس نئی سہولت کی مدد سے اب تاجر حضرات صرف ایک بٹن دبانے پر تازہ ترین پے منٹ کی حیثیت کو فوراً چیک کرسکتے ہیں، جس سے ٹرانزیکشنز کا انتظام آسان بناکر شفافیت اور تحفظ...
گوگل نے آج اپنا ڈوڈل ایرانی تہوار ’’نو روز‘‘ کی مناسبت سے تبدیل کردیا ہے۔ ’’نو روز‘‘ کا جشن ایرانی سال کی ابتدا پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس موقع کو مہمان آرٹسٹ پندار یوسفی کے بنائے ہوئے ایک خصوصی ڈوڈل کے ساتھ منایا۔ نو روز کا یہ تہوار 20 مارچ کو بوقت 2:31 پر منایا جارہا ہے، جو کہ موسم بہار کے اعتدال (Spring Equinox) کے ساتھ ہم وقت ہے۔ یہ تہوار، جو فارسی کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز ہے، 3,000 سال سے زیادہ عرصے سے منایا جارہا ہے۔ اس تہوار کو ایران، وسطی ایشیا، افغانستان، آذربائیجان، قفقاز، ترکی، اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں تقریباً 30 کروڑ لوگ مناتے ہیں۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل...
گوگل نے آج اپنا ڈوڈل فارسی تہوار ’’نو روز‘‘ کی مناسبت سے تبدیل کردیا ہے۔ ’’نو روز‘‘ کا جشن فارسی سال کی ابتدا پر منایا جاتا ہے۔ گوگل نے اس موقع کو مہمان آرٹسٹ پندار یوسفی کے بنائے ہوئے ایک خصوصی ڈوڈل کے ساتھ منایا۔ نو روز کا یہ تہوار 20 مارچ کو بوقت 2:31 پر منایا جارہا ہے، جو کہ موسم بہار کے اعتدال (Spring Equinox) کے ساتھ ہم وقت ہے۔ یہ تہوار، جو فارسی کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز ہے، 3,000 سال سے زیادہ عرصے سے منایا جارہا ہے۔ اس تہوار کو ایران، وسطی ایشیا، افغانستان، آذربائیجان، قفقاز، ترکی، اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں تقریباً 30 کروڑ لوگ مناتے ہیں۔ گوگل نے اپنے ڈوڈل کی...
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کےلیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کےلیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز اور تجارتی اداروں کی تجاویز کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے میں جامع اصلاحات پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لانے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف کو سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کےلیے معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کےلیے سرمایہ کاری لائیں، حکومت ہر قسم کی معاونت کرے گی، ملکی معیشت کی ترقی کےلیے سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی مربوط اسکیم لائی جائے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم سے متعلق کمیٹی جلد اپنی تجاویز دےگی۔اُن کا کہنا تھا کہ فیس لیس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیرنس کے وقت میں...
فائل فوٹو۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے مدھوبالا اور ملکہ (ہتھنیوں) کی صحت اور علاج کی نگرانی کےلیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔دونوں ہتھنی مائیکو بیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر پائی گئی ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ حیوانات شامل ہیں۔ جن کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے۔کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی، علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجاپکسا جبکہ ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔ ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کےلیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا...
روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی ہو یا نجکاری؟ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے مختلف تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری کے معاملے پر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو منصوبہ جلد کابینہ کی کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری کےلیے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مکمل نجکاری، لیز یا شراکت داری پر چلانے کےلیے تجاویز مرتب کی جائیں۔اسحاق ڈارنے ہدایت کی ترجیحاً ہوٹل کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کی پالیسی مرتب کی جائے، شرکت داری سے چلانے کےلیے بھی تفصیلی منصوبہ بنایا جائے۔ذرائع...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کےلیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ جب کہ باقی ملک کےلیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی، باقی ملک کیلئےجنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا مزید :
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کےلیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے کوشیشں کر رہے ہیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات بھی کی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی رہائی کےلیے ہر سطح پر کوشش کر رہے ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف دور حکومت میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کی پی اے سی نے 2019ء کے 18 کیسز تحقیقات کےلیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوادیے ہیں۔فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تحقیقات حکام کے سپرد کردی گئیں جبکہ پی اے سی 3 نے شفاف تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے مدد حاصل کرلی۔عثمان بزدار دور میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کرلیا گیا جبکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔پنجاب اسمبلی کی پی اے سی 3 اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے۔
پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کےلیے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔لاہور میں مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب سی سی ڈی قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ 7 منظم جرائم میں کمی کےلیے سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرے گا، اس ڈپارٹمنٹ کو ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی بھی مہیا کی جائے گی۔سی سی ڈی آرگنائز ڈ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا جبکہ جرم سرزد ہونے کی صورت میں سرویلنس ڈرون 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔اجلاس میں طے پایا کہ سی سی ڈی ڈکیتی، رہزنی، زیادتی، قتل، چوری اور لینڈ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے گا۔سی...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلیے دائر درخواستیں بھی سماعت کےلیے مقرر کی ہیں۔دھاندلی کی تحقیقات کےلیے بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 28 فروری کو سماعت کرے گا۔
بھارت کے نمبر ون یوٹیوبر دھرو راٹھی نے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) اکاؤنٹ پر لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ کے دوران میدان میں پاکستانی مداح کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں ایک ایسے پاکستانی نوجوان کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے نام کی شرٹ پہنے ہوئے تھا۔ دھرو راٹھی نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج لاہور میں انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے دوران ایک پاکستان مداح نے ویرات کوہلی کی جرسی پہن رکھی تھی۔ ذرا تصور کیجیے کہ بھارت میں اگر کوئی بھارتی بابراعظم یا کسی دوسرے پاکستانی کھلاڑی کی جرسی پہنتا تو کتنا غم و غصہ ہوتا؟‘‘ بھارتی یوٹیوبر...

لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ
لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔ سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نےمبارک باد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔ ڈائریکٹر...