پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے، پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی ائی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق اگاہ کیا، پانی پی ٹی ائی کو آج پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق فیصلے کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ یہی ہے کہ ہم قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، وہ ہشاس بشاش تھے، بانی نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے، بانی کو بتایا ہے کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، بانی نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کو بتایا قائمہ کمیٹیوں سے تمام ارکان اسمبلی نے استعفی دیا ہے، بانی نے کہا  کہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے گاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں بھی واپس کریں، بانی نے کہا ہے ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لینگے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے پاکستان سے افغان شہریوں کی واپسی پر تحفظات کا اظہار کیا، بانی نے پارٹی کو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی، بانی نے ستمبر میں جلسے پر علی امین گنڈا پور کو ذمہ داری دی ہے وہ جب چاہیں جلسہ کریں، بانی نے کہا جلسہ ستمبر میں ہی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کیلئے 1 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ہمارا تھا، ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، نہریں اتفاق رائے سے نہ بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، پاکستان میں ڈیمز بننے چاہییں لیکن اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل اور پرسوں اسمبلی میں میری تقریر کو بانی نے سراہا ہے، بانی نے کہا تین سال تک وہ ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بانی نے کہا بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے کہا استعفوں کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہا، بلین ٹری سونامی منصوبے میں اگر  شفافیت نہیں تھی، اس کو بھی دیکھنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے ڈیل نہیں، قانونی طریقے سے رہائی ہوگی، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، جب تک عمر ایوب اور شبلی فراز کا اسٹے آرڈر ہے تب تک ہمارے لیڈر وہی ہیں، لوگ غلط خبریں پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت بلکل ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جو آخری کمیٹی بنی وہ حکومت کے ساتھ ہی بیٹھی تھی، لہذا سیاسی لوگوں سے بات چیت سے انکار کا سوال ہی نہیں، اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کا تعلق اسمبلی میں ہماری آواز دبانے سے ہے، ہماری فی الوقت کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی واپسی کی کبھی کوئی بازگشت نہیں رہی، بانی نے کلیئر کہا ہے، شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں، بانی سے جب جب ملاقات ہوتی ہے مشاورت ہوتی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد 26 ویں ترمیم کا معاملہ اٹھا، حکومت کمیٹی کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی تھی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی نے بانی نے کہا کمیٹیوں سے کہ بانی نے بات چیت کہا ہے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری