2025-07-06@23:03:01 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«کےلیے رضامندی کی عمر»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔  ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ  کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔   ایک بیان میں وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ پاک امریکہ  پائیدار شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےلیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔  دونوں عظیم ممالک سالہا سال سے خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، ہم مستقبل میں بھی امن و سلامتی اور خوشحالی کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔  اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ صدر  مملکت آصف علی زرداری کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ...
    کیلیفورنیا میں لگی خوفناک آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کا ایک بیان گزشتہ ہفتے زیر گردش رہا کہ متاثرین کو خوراک اور ایندھن جیسی ضروریات کےلیے 770 ڈالر ادائیگی کی جائے گی۔ سابق صدر جوبائیڈن کے اس بیان کو سوشل میڈیا میں اس انداز سے شیئر کیا گیا کہ آگ سے متاثرہ افراد کےلیے ادائیگی واحد وفاقی امداد ہوگی۔ آگ کے متاثرین کو دستیاب وفاقی امداد میں گھر کی مرمت یا تبدیلی، طبی اخراجات اور دیگر امداد شامل ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں 7 جنوری سے لگنے والی جنگل کی آگ  میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر اور دیگر عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، جس سے تقریباً 180,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا سمجھوتہ صرف آئین کی بالادستی کے ایجنڈے پر ہے۔اپوزیشن رہنما شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن اتحاد کی قیادت کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدوں پر جو ہورہا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان ساتھ چلنے کو تیار ہیں، محمود اچکزئیاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کےلیے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سمجھوتہ صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پر...
    بہترین خارجہ پالیسی، توانائی کے متبادل ذرائع، معاشی استحکام اور جغرافیائی و نظریاتی حدود کا تحفظ کسی بھی ملک کی ترقی کےلیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کےلیے قومی حکمتِ عملی کے بہت سے رہنما اصول ترتیب دیے جاتے ہیں جن کی روشنی میں مستقبل کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جن کا دائرہ کار نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح تک پھیلا ہوا ہو اس کی ایک واضح مثال ہے۔ بحرِہند دنیا کےایک اہم ترین جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی دلچسپی کے حامل مرکزی خطے کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ ان دنوں یہ خطہ عالمی جغرافیائی سیاست کی زد میں ہے۔ خطے میں سلامتی کی فضا عالمی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے ساڑھے چار گھنٹے طویل اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں 195 اساتذہ کی بھرتی، مزید 700 اساتذہ کی اسامیوں کی تخلیق، تعلیمی بورڈ کے قوانین میں ترامیم، کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر خریداری ماڈل کے تحت چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔صوبائی کابینہ کو بتایا گیا کہ تعلیمی معیار میں اضافے کےلیے 2023 میں تدریسی لائسنس پالیسی کی منظوری دی گئی تھی، جس کے تحت مارچ 2024 میں آئی بی اے سکھر کے ذریعے ٹیسٹ لیا گیا جس میں نئے اور پہلے سے موجود اساتذہ نے شرکت کی۔ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے 4 ہزار امیدواروں میں سے صرف 646 امیدواروں جس میں 195...
    وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صدارت میں آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے کاروبار کو سہولیات کی فراہمی کےلیے ان کا تفصیلی سروے کرکے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو دی جانے والی سہولیات کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے اور چھوٹے پیمانے کے کاروبار میں خواتین انٹرپرینیورز کےلیے خصوصی...
    اوستا محمد (ممتازنیوز )بی آر ایس پی ضلع اوستا محمد کے کوآرڈی نیٹر ثناء اللہ تنیو نے کہا ہےکہ اوستامحمدمیں 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے تقریباً14ہزار گھروں کی تعمیرکاآغازکیاجارہاہے۔ اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں سے دوران پریس بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  2022 کے آفت زدہ بارش اور سیلاب سے لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے سروے کیا گیا اب ان گھروں کی تعمیرات کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے کام کرنے کے آغاز کا حکم دیا ہے جس کے تحت ضلع اوستا محمد میں (13000 ہزار 900 سو 14) گھروں کی تعمیراتی کا آغاز ہو رہا ہے جن لوگوں کے گھر سروے کے مطابق...
    آکسفورڈ کی مشہور A Very Short Introduction والی سیریز مجھے بہت پسند ہے۔ اس سیریز میں اہم موضوعات پر مختصر لیکن جامع کتابیں شائع کی گئی ہیں جن کے مصنفین اپنے شعبے کے ممتاز ماہرین ہوتے ہیں۔ اس سیریز میں ’طبی اخلاقیات‘ پر کتاب ٹونی ہوپ نے لکھی ہے جو آکسفرڈ یونی ورسٹی میں طبی اخلاقیات کے پروفیسر ہیں۔ انہوں نے اس سوال پر بھی بحث کی ہے جو اس کالم کا عنوان ہے۔ انسانی جان کی قیمت کتنی ہے؟ کیا ایک انسانی زندگی بچانے کےلیے جتنا خرچہ بھی آئے، برداشت کرنا چاہیے؟  کب یہ سمجھا جائے گا کہ چونکہ بچنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں، اس لیے بہت مہنگے آپریشن سے گریز کرنا چاہیے؟ پروفیسر ہوپ توجہ دلاتے...
    فوٹو: فائل انجری کے شکار کرکٹر صائم ایوب کے معاملے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلیے معائنہ رپورٹس کا انتظار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صائم ایوب کی لندن میں چیک اپ رپورٹس رواں ہفتہ میں متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) صائم ایوب کی معائنہ رپورٹس کا انتظار کررہا ہے۔  یہ بھی پڑھیے صائم پی ایس ایل کھیلیں گے، انضمام صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل ذرائع نے بتایا کہ رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا، جبکہ اسکے مطابق ہی رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کے ری ہیب کےلیے لندن قیام کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق ہی ان کے لاہور واپس آکر ری...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب کے نوجوانوں کیلئے اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بغیر لیز کے سرکاری زمین اور بلا سود 3 کروڑ تک قرضہ فراہم کرے گی۔ کسی بھی فتنہ کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی ترقی پسند یوتھ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت 1 لاکھ کے قریب چھوٹے اور درمیانے درجے کے سٹارٹ اپ شروع کرے گی۔مریم نواز جو کام پنجاب کے نوجوانوں کیلئے کررہی ہے، دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی اسکی خواہش کررہے ہیں۔طلباء کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد 40 ہزار تک بڑھائی جا رہی ہے۔ سکینڈ اور تھرڈ...
    پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق دنیا بھر کی لڑکیوں کےلیے رول ماڈل ہیں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیں اکٹھا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے، ہمارے مذہبی عقائد بھی ہمیں تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرواتے ہیں، کانفرنس میں شریک تمام شرکا اور مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صدر آصف زرداری نے کانفرنس کے شرکاء کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، دنیا بھر سے آئے ماہرین تعلیم اور سفارتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کا شکرگزار ہوں،...
    یورپی یونین کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہونے کے بعد پیرس پہنچ گئی۔قومی ایئرلائن کا یورپ کےلیے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ پرواز پی کے 749 نے 323 مسافروں کے ساتھ پیرس کےلیے اڑان بھری۔ترجمان کے مطابق مسافر ہفتے میں دو روز پیرس سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پیرس آیا جایا کریں گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اب قومی ایئرلائن کی پروازیں بتدریج پورے یورپ میں شروع ہوں گی، برطانیہ اور امریکا کےلیے بھی جلد قومی ایئرلائن کی...
      بیجنگ : چائنا لاء سوسائٹی کی نویں قومی کانگریس کے انعقاد کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک خط ارسال کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لاء سوسائٹی کے اراکین پل کے کردار کو بہتر انداز میں ادا کریں اور لاء سوسائٹی کی ترقی میں ایک نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے دور میں تمام سطحوں پر لاء سوسائٹیز کو اپنی تعمیر کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، پل کا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا چاہیے ، قانون کی حکمرانی میں مطالعات،اعمال ،تشہیر اور باصلاحیت افراد کی تربیت سمیت امور کو مضبوط انداز میں انجام دینا چاہیئے۔انہوں نے امید...
    ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔چھپری ریسٹ ہاؤس کرم میں ہونے والی ملاقات میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اور دیگر حکام موجود تھے۔وفد کے رکن حاجی محمد شریف نے جیو نیوز کو بتایا کہ عمائدین کے وفد کی سربراہی فرمان اللہ اور عادل استاد کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مخصوص گاڑیوں کا قافلہ اپر کرم سے گزارنے کےلیے تعاون مانگا، انسانی بنیادوں پر کانوائے کو گزرنے کےلیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔حاجی محمد شریف نے مزید کہا کہ مقامی سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کانوائے اپر کرم پہنچا، فی الحال ایک دن کےلیے مخصوص فوڈ آئٹم لے جانے کی حامی...