2025-11-09@00:12:10 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«گھڑی چور»:
عبدالقادر گیلانی : فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں قیمتی گھڑی سے محروم ہو گئے۔ عبدالقادر گیلانی سے قیمتی گھڑی چور چھین کر لے گئے، گولڈ پلیٹڈ گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو یعنی 1 کروڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔چیئرمین سینیٹ کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیر و تفریح کے لیے گئے ہوئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی اسپین کے شہر بارسلونا میں چوری ہو گئی، جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عبدالقادر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے اسپین میں موجود تھے کہ اس دوران اسٹریٹ کرائم کا شکار ہو گئے۔ چوروں نے نہ صرف ان کی گھڑی چھینی بلکہ میزبان کی گھڑی بھی لے اڑے۔ گھڑی 13 سال پہلے لی تھی، اب قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے بتایا کہ یہ گھڑی انہوں نے 13 سال پہلے خریدی تھی، جب سونے کی قیمت خاصی کم تھی، اور آج...
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا موجودگی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی جس کی مالیت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ اس حوالے سے بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں ںے کہا کہ ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے، وہ گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھے میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن...
بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے...
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری کا واقعہ 16 جون کو اس وقت پیش آیا، جب صوبہ پنجاب کا بجٹ پیش کیا جارہا تھا جبکہ اپوزیشن اراکین وزیر اعلیٰ مریم نواز کی موجودگی میں احتجاج کر رہے تھے۔ حکومتی اراکین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے گرد حفاظتی دیوار بن کر کھڑے تھے اور ساتھ میں اپوزیشن کے احتجاج اور نعروں کا جواب دے رہے تھے، اسی دوران حکومتی ایم پی اے بلال یامین نے اپنے ہاتھ سے گھڑی اتاری اور اپوزیشن کو گھڑی چور ،گھڑی چور کے نعرے لگانے لگے۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی...
—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں بلال یامین کا اپوزیشن رکن اعجاز شفیع پر گھڑی چوری الزام کا ڈراپ سین ہو گیا۔اسپیکر کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے بلال یامین کے الزام کوغلط قرار دے دیا۔بجٹ پیش کرنے کے موقع پر ہنگامہ آرائی میں حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی گم ہو گئی تھی، بلال یامین نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع پر اپنی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔اب حکومتی رکن بلال یامین نے ایوان میں میاں اعجاز شفیع سے معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ اسپیکر کی قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ سے متفق ہوں، مجھے اس وقت یہ محسوس ہوا کہ اعجاز شفیع نے میری گھڑی اتاری ہے۔بلال یامین کا کہنا ہے...
پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ، غلطی اعجاز شفیع کی غلطی نہ نکلی تو بلال یامین معافی مانگیں گے. اسپیکر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )پنجاب اسمبلی کے اجلاس اس وقت جذباتی منظر دیکھا گیا جب رکن اسمبلی بلال یامین نے اپنی گمشدہ گھڑی کا معاملہ ایک بار پھر ایوان میں اٹھایا بلال یامین نے کہا کہ گھڑی کی قیمت کی نہیں بلکہ اس سے جذباتی وابستگی کی بہت اہمیت ہے، کیونکہ یہ گھڑی ان کے والد نے 1997 میں ان کی شادی کے دن اپنے ہاتھوں سے پہنائی تھی.(جاری ہے) بلال یامین نے کہا میرا مقصد اعجاز شفیع پر الزام لگانا نہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں میری گزارش ہے کہ میری اس گھڑی کو تلاش کیا جائے کیونکہ میں اس گھڑی سے اپنی جذباتی وابستگی بیان نہیں کر سکتا معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی اور سیاسی کشیدگی کا شکار رہا، جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت نعرے بازی، الزامات اور بدنظمی نے کارروائی کو مفلوج کردیا۔ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے، جب کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے حق میں بھی آوازیں بلند کی گئیں۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی کا بل کیا ہے؟ ایوان میں اس وقت دلچسپ مگر متنازع صورتحال پیدا ہوئی جب حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری ہونے کا تذکرہ شروع ہوا۔ حکومتی ارکان نے...
پنجاب اسمبلی میں گھڑی گمشدگی معمہ بن گئی، بجٹ سیشن کے دوران مسلم لیگی رکن بلال یامین کی بیش قیمت گھڑی گم ہو گئی۔ بلال یامین نے گھڑی گمشدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اعجاز شفیع قرار دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو ان کیخلاف تحریری درخواست دے کر واقعے کی تحقیقات کی اپیل کر دی۔ تفیصلات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رکن اعجاز شفیع لیڈر آف دی ہاؤس مریم نواز کی جانب بڑھنے لگے تو حکومتی اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اسی دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین اور اعجاز...
سٹی 42 : بجٹ سیشن کے دوران رولیکس گھڑی چوری ہونے کے واقعے نے زور پکڑ لیا ہے، ایم پی اے بلال یامین نے اپنی گھڑی چوری ہونے پر تحریری درخواست جمع کروادی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ بلال یامین نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج بجٹ سیشن کے دوران اعجاز شفیع ڈیسک پر کھڑے تھے، میں نے انہیں نیچے اترنے کی درخواست کی تو ان سے تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی ہاتھ پائی میں بدلی تو اسی دوران اعجاز شفیع کے ہاتھ سے میری گھڑی اتر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اعجاز شفیع سے اپنی گھڑی مانگتا رہا لیکن وہ مذاق میں ٹالتے رہے۔ اسٹیٹ بینک کا شرح...
پنجاب کے شہر بھکر میں کلور کوٹ سے گھڑی چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نےچالان مکمل نہ ہونے پر ملزمہ کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ نے گھڑی چوری کرنے اور اپنے دوست کو دینے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ابھی چوری شدہ گھڑی برآمد نہیں ہوسکی۔دوسری جانب دوران تفتیش ملزمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ڈی پی او شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ انکوائری کروائی گئی، ملزمہ پر تشدد نہیں ہوا، دوران تفتیش خاتون اہلکار کی عدم موجودگی پر سب انسپکٹر...
ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے...