2025-08-07@22:05:20 GMT
تلاش کی گنتی: 104747
«ٹرمپ اور غزہ»:
پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر نے انگلینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے امکان پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور ملک سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور غور کریں گے۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ اسپنر نے حال ہی میں ووسٹرشائر کائونٹی کرکٹ کلب سے تین سالہ ٹی...
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن لندن میں گزشتہ روز یوم استحصال کے عنوان سےسیمینار،ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ سیمینار کی صدارت پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے...
سٹی42: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ...
اسلام آباد (صغیر چوہدری)اطلاعات ہیں کہ پیٹکو کے سربراہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق پی اے آر سی کے ذیلی ادارے پیٹکو کے سی ای او منصب علی کھوکھر چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی...
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ...

بھارت اور اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم قابلِ مذمت ہیں، مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ثنااللہ سہرانی
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل نے گزشتہ تین دہائیوں میں قتل و غارت کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں اور مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے، المیہ یہ ہے کہ دنیا کی کسی...
اپنے ویڈیو پیغام میں قائمقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستانی قوانین کے پابند ہیں۔ متعلقہ حکام کی منظوری پر زائرین کو ویزہ فراہم کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسائل حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔ ائیر ایران کی پہلی پرواز کل کوئٹہ پہنچ جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ...
میزان بینک نے اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے پاکستان میں نئی لانچ کی گئی الیکٹرک اسکوٹر Honda ICON e: کے لیے شریعت کے مطابق فنانسنگ اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ یہ اسکیم میزان بینک کے ’اپنی بائیک پروگرام‘ کے تحت پیش کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو 0 فیصد منافع (صرف انوائس ویلیو...
کرک: ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ، 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز کرک میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فتنۃ الخوارج کے حملے میں 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید ہوگئے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں پردو ٹوک موقف سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےبرطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں...
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیر اہتمام یورپی یونین اور یونسیف کی فنڈنگ سے محکمہ تعلیم نے ورچول اکیڈمی فور ٹیچر ٹریننگ کا اغاز کیا جس کے تحت اساتذہ اب گھر بیٹھے پیشوانہ تربیت حاصل کر سکیں گے جس میں اساتذہ کی ٹریننگ اور رجسٹریشن کا تمام عمل...
جرمنی کے معروف فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی اسٹرائیکر شون وائز مین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی کی سوشل میڈیا پر غزہ جنگ سے متعلق متنازع پوسٹس منظرعام پر آئیں، جن پر شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ کلب نے منگل کے روز ایک مختصر...
—فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔اپنے ایک بیان میں پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، جعلی پنجاب حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ...
پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ نجی ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ آئمہ اور زین کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی تعلق کا انسٹاگرام...
آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹی 20 بولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔ سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ و مینجمنٹ اسٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار...
گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن...
یومِ آزادی کے موقع پر جب ہم قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تو ڈاکٹر عبدالرؤف جنجوعہ جیسے عظیم سپوتوں کی کہانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ بن جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ریسرچ آفس کے سربراہ ڈاکٹر جنجوعہ کی زندگی عزم، محنت اور قوم کی خدمت کی...
غزہ میں امریکی حکومت اور اسرائیل کے تعاون سے بنائی گئی امدادی تںطیم جی ایچ ایف کے سابق سیکورٹی اہلکار نے اسرائیل افواج اور تنظیم کے جنگی جرائم میں شامل ہونے کا بھاندا پھوڑ دیا ہے۔ سابق امریکی فوجی اینتھونی ایگوئیلر، جو غزہ میں جنگی جرائم کا مشاہدہ کرنے کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں، نے امریکی سینیٹر کرس...
کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نمبر پلیٹ کا ٹھیکہ جو 11سال پہلے55کروڑ روپے کا تھا اب اس کی مالیت چھ ارب روپے ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت کو قانون اور جغرافیہ تک محدود رکھا جائے گا تو مخالفت اٹھے...
سی ڈی اے کا کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و ممبر اسٹیٹ طلعت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور انتظامیہ کے مشیر نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہونے والے ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس عوامی بغاوت کے سبب وزیر اعظم شیخ حسینہ کی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا...
سوشل میڈیا کمپنی میٹا (Meta) نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں واٹس ایپ پر فراڈ سے منسلک 68 لاکھ سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو معطل یا ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی عالمی سطح پر ہونے والے آن لائن فراڈ، مالی اسکیمز اور جعلی سرمایہ کاری کے منصوبوں...
سٹی42: پنجاب حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے 61 اشتعال انگیز مقررین کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب ایم پی او آرڈیننس 1960 کی دفعہ 5(1)(اے) کے تحت کیا گیا جس کا مقصد فرقہ وارانہ...
اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے وفاقی دارالحکومت کے نالوں میں طغیانی آ گئی۔موسلادھار بارش سے نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، نیو چھٹہ بختاور میں بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں تالاب کا...
غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے دوران منگل کے روز کم از کم 68 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو امداد حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسل نے بتایا کہ خان یونس کے قریب امدادی مرکز کے باہر...
14 اگست کا یہ مقدس دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے پناہ مصائب برداشت کیے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے عزمِ نو کا پیغام بھی...
لاہور: پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 خواتین کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے ہیں اور تمام کیٹیگریز میں پلیئرز کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ بھی کردیا ہے۔ ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔...
ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے درمیان انٹرنیٹ سنسرشپ پر شدید قانونی جنگ جاری ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایکس نے مارچ 2025 میں بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب...
راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکان کی نااہلی کا معاملہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ ن لیگی ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان کی رولنگ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان کی جانب سے یہ فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، اور...
کنگ سلمان ریلیف نے آزاد کشمیر میں 6ہزار متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر کے دس اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ 6ہزارخاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کھانے کے برتن سے کاکروچ نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک برتن میں رکھی ہوئی روٹیوں پر کاکروچ گھوم رہے ہیں، جس نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی اور خوراک کے...
پنجابی گلوکار اور ریپر سدھو موسے والا، جو 2022 میں گولی مار کر قتل کر دیے گئے تھے، ان کے مجسمے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جسے ان کی والدہ نے روح پر حملہ قرار دیا ہے۔ ہریانہ کے ضلع دبوالی میں مرحوم گلوکار سدھو موسے والا کے مجسمے پر فائرنگ کی گئی،...
ویب ڈیسک : قومی وقار نسواں کمیشن نےجہیز اور دُلہن کے تحائف پر پابندی کیلئے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر لیں۔ گزشتہ روز قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے خاندانی قوانین کے جاری نظرثانی عمل کے تحت جہیز اور دلہن کے تحائف (پابندی) ایکٹ 1976 پر دوسرا قومی مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست دائر، فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں...
ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں اولمپکس کے حوالے سے...
یومِ آزادی 2025 کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا گیا ہے جو آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے یہ نغمہ پاکستان سے والہانہ محبت...

صدر آصف علی زرداری سے عمانی سفیر کی ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے صدارتی محل میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان...

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔...
اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں شدید طغیانی آ گئی۔نیو چھٹہ بختاور کا علاقہ تالاب کا...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے جیل میں 2 سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو خیبر پختونخوا میں احتجاج کیا۔ تاہم عمران خان کے نام پر ہونے والے احتجاج میں وہ جوش و جذبہ نظر نہیں آیا جو پہلے پی ٹی آئی کے مظاہروں اور جلسوں میں ہوا کرتا تھا۔ پشاور...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے سے متعلق افواہوں پر پاک فوج نے واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے اور ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ فیلڈ...
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے اور امریکی عوام کو بہتر روزگار کی فراہمی کیلئے امریکی صنعتوں کیلئے بیرون ملک سے درآمد کردہ اشیا کے مقابلے کو کم کرنے کیلئے مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا جو کھیل شروع کیا ہے اس...
اسلام آباد: یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمے میں وطن سے محبت اور قومی اتحاد کا جذبہ خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے عزم، حوصلے اور تیاری کو نغمے کے بولوں...
قراردار پاکستان کو منظور ہوئے تقریباً 85 برس بیت گئے، جس کی منظوری کے سات سال بعد 1947 میں پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان ایک ایسی اکائی ہے جس میں مختلف ثقافتوں اور زبانیں بولنے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ مملکت خداداد جسے حاصل کرنے کےلیے لاتعداد...
خیبر پختونخوا ضلع کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرک کےعلاقے امان کوٹ توے میں تھانہ گرگری کی حدود میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کی...
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.90 فٹ تک پہنچنے کے بعد اس کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے صورت حال...