گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
فوٹو سوشل میڈیا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔
کراچی سے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ فیصل بیس سے وزیراعظم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نجی یونیورسٹی گئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کراچی پورٹ تک بھی گورنر سندھ ہی ڈرائیونگ کرتے رہے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وزیراعظم شہباز شریف کو لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کے لیے پی ایف بیس فیصل پر الوداع کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر کی چھینی گئی گاڑی برآمد
کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) پولیس نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے کی گئی کارروائی کامیاب رہی۔ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ (BRA-996) نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت سجاد لاشاری، عمران سرائیکی، عبید پنجابی اور شہزاد لاشاری کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور ان کے جلد پکڑے جانے کی توقع ہے۔
برآمد شدہ گاڑی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کے حوالے کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واردات 22 اکتوبر کو کراچی کے ایف بی صنعتی ایریا تھانے کے حدود میں طاہرولا چورنگی کے قریب ہوئی تھی، جب نامعلوم مسلح ملزمان نے علی ایوب کی گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لی تھی اور فرار ہو گئے تھے۔