محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی ہے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے لیے امدادی اشیاء پرمشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔
ملاقات میں خیبر پختون خوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کُرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتِ حال کی بہتری کے لیے گرینڈ جرگے کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں ان کا مثبت کردار قابلِ تعریف ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا، رانا ثناء اللّٰہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا۔ اب پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے وزیر داخلہ بننے کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجے جیو نیوز پر پروگرام جرگہ میں نشر ہوگا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے سعودی عرب سے معاہدے پر کہا کہ ایک سیاسی اور دوسری عسکری قوت ہے، جب یہ دونوں قوتیں سامنے آتی ہیں تو اس کو پھر ورلڈ سُپر پاور ہی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب جو پاکستان کے خلاف جارحیت کے عزائم رکھتے ہیں ان کو بھی سوچنا ہوگا کہ کیا ان کو ٹیبل پر بیٹھ کر معاملات حل کرنے ہیں یا مزید ذلت کا سامنا کرنا ہے۔