چہل، دھناشری ورما کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی طلاق؟ افواہیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق کی باز گشت نے زور پکڑ لیا۔
بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔
قیاس آرائیوں نے اسوقت جنم لیا جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔
بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا کچھ عرصے سے ایک دوسرے کیساتھ نہیں دیکھا گیا تاہم افواہیں گرش کررہی ہیں کہ 2024 انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے بعد سے جوڑے میں اختلافات چل رہے ہیں۔
منیش پانڈے اور اشریتا شیٹی نے دسمبر 2019 میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان بھی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھی جس پر دونوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے تردید کی تاہم کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
ایک روز قبل انکی اہلیہ دھناشری ورما نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کیلئے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو حقائق کے منافی ہیں، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ میرے اور اہلیہ کیخلاف بےبنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جارہی ہیں، جس سے میرے احباب اور خاندان والوں کو شدید تکلیف سے گزرنا پڑا۔
انہوں نے بنا تصدیق خبر پھیلانے پر تنقید کرتے ہوئے خبررساں ایجسنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے کی رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے، ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہایتی گری ہوئی حرکت تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور انکی اہلیہ بھارتی کرکٹر کے درمیان کے بعد
پڑھیں:
یوم استحصال کشمیر: یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی مزار قائد پر حاضری
کراچی:یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔
مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مشعال ملک نے مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے کی ترقی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے آج ایک ہونا ہوگا، معرکہ حق میں پاکستانی میڈیا نے حقائق پرمبنی رپورٹنگ کی۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف قوانین پاس کئے جارہے ہیں، بھارت کا مستقبل بدترین دیکھ رہی ہوں، ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ اگربھارتی نہیں نکلے تو ان کا حال بھی یہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پرقبضہ کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، مودی ایک پاگل اور خبط الحواس آدمی ہے، یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کےلئے خطرے کی علامت ہے، ابھی بھی وقت ہے بھارتی عوام نکل آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ہرفورم پربات کی ہے، وقت آگیا ہے کہ حتمی حل کی طرف جائیں، کشمیرکامسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔