پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،عمران خان اس ملک کی لائف لائن ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،اس ملک کی لائف لائن عمران خان ہیں ان کو مزید انتقام کا نشانہ بنانا پاکستان کو انتقام کا نشانہ بنانے کے مترادف ہے ۔
(جاری ہے)
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صاحب اقتدار ہوش کے ناخن لیں گے اور اپنے چند دن کے اقتدار کی خاطر پچیس کروڑ پاکستانیوں کی واحد امید اور پاکستان کے مستقبل کو خطرے میںنہیں ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سے وفادار ہر شخص پر سخت ترین مظالم جاری ہیں، منگل کے روز ہماری لاہور میںپیشی تھی بدھ کے روز ہماری اڈیالہ میں پیشی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارا لیڈر ڈٹ کر کھڑا ہے ہمارے حوصلے بھی ہرگز نہیں ڈگمگائے بلکہ ہم ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان قازقستان افواج کی مشترکہ مشق ’دوستاریم-5‘ چراٹ میں جاری
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’دوستاریم5‘ اسپیشل آپریشنز اسکول چرات میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور قازق اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’دوستاریم-5‘ آئی ایس پی آر پاکستان قازقستان