جنوبی کوریا کے معزول صدر مارشل لا لگانے پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتار
ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے‘ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سیکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کار دیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ صدر کے مواخذے کی تحریک بھی اکثریت سے منظور کرچکی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا
پڑھیں:
پوپ فرانسس کے انتقال پر بشپ آزاد مارشل کی تعزیت
لاہور(خصوصی نامہ نگار) بشپ آزاد مارشل موڈریٹر، صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے کہا پوپ فرانسس کا انتقال عالمی کلیسیا کیلئے ایک گہرے نقصان کا لمحہ ہے۔ ان کی انکساری، جرأت اور ہر انسان کی عزت و وقار کیلئے غیرمتزلزل وابستگی، مسیح کی مشابہت کی سچی عکاسی تھی۔ خدا ان کی روح کو سلامتی بخشے اور جلال میں اٹھائے۔اور ان کی میراث ہم سب کو مسیح کے نور میں وفاداری سے چلنے اور رحم اور ہمت کے ساتھ خوشخبری کی خدمت کرنے کی تحریک دیتی رہے۔