مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 4 رکنی کمیٹی بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد : حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانےکا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کمیٹی بھی بنادی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم آج رات ہی مراکش روانہ ہوگی۔
ایف آئی اے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایف آئی اےپنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ،منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیم کےساتھ مراکش جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحقیقاتی ٹیم
پڑھیں:
ڈیفنس میں وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈیفنس روڈ پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ دوسری گاڑی نے مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا جبکہ دیگر دو گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے بعد مریم اورنگزیب موقع سے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی۔ انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔