مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا
مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف ائی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔
ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور فیصل اباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے، 7 افراد وزٹرز اور 1 عارضی رہائشی ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال گئے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد وزٹ اور ٹورسٹ ویزا پر ایتھوپین ایئر سے کراچی سے سینیگال گئے، 2 افراد نے 18 ستمبر کو لاہور سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب کا سفر کیا، 9 افراد کا تعلق گجرات سے ہے، 5 کو بچا لیا گیا 4 موت کا شکار ہوئے۔
تحقیقات کے مطابق منڈی بہاؤ الدین کے 3 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 3 کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے، شیخوپورہ کے 3 اور سیالکوٹ کے ایک مسافر کو بچا لیا گیا، گوجرانوالہ کا 1 جاں بحق ہوا۔
20 افراد نے مئی سے ستمبر کے درمیان سینیگال اور سعودی عرب کا سفر کیا، مسافر سفیان، غلام مصطفیٰ، مہتاب الحسن، رئیس افضل فیصل آباد سے سینیگال گئے، علی حسن وزٹ، حامد شبیر عارضی ریزیڈنٹ ویزا پر فیصل آباد سے سینیگال روانہ ہوئے۔
وسیم خالد بھی سید محمد عباس کاظمی وزیٹر کے طور پر فیصل آباد سے سینیگال گئے، عمران اقبال عزیر، بشارت، قسنین حیدر، مدثر حسین کراچی سے سینیگال گئے۔
بدر محی الدین، گل شامیر وزیٹر ویزوں پر کراچی سے ایتھوپیا ایئر سے سینیگال گئے، عدیل، مجاہد علی 18 ستمبر کو عمرہ ویزوں پر لاہور سے سعودیہ روانہ ہوئے۔ محمد وقاص، قیصر اقبال، سجاد علی، اکرام محمد نے لاہور سے سینیگال کا سفر کیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا آغاز دبئی ایکسپو سٹی کے دبئی ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگیا۔ یہ تاریخی موقع "امارات لوز پاکستان" اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) کے اشتراک اور دبئی پولیس کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا جشنِ آزادی پاکستان قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار سے زائد افراد اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے فنکار، گلوکار اور پرفارمرز پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو موسیقی، رقص، کھانوں اور روایتی ملبوسات کے ذریعے پیش کریں گے۔(جاری ہے)
تقریب میں یو اے ای کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی، شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان، سفیر فیصل نیاز ترمذی، پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد، سفارتی نمائندے، اماراتی معززین اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین شریک ہیں۔ یہ دن بھر جاری رہنے والا پروگرام صبح 11 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے معروف نیشنل اسٹار سہیر علی بگا، صوفی راک سنگر نتاشا بیگ اور کہانی کار یوسف بشیر قریشی براہِ راست پرفارم کریں گے۔ ساتھ ہی ثقافتی ڈسپلے، لوک رقص، آرٹ نمائش اور روایتی فوڈ اسٹالز پاکستان کے بھرپور ورثے اور پاک–امارات دوستی کی عکاسی کریں گے۔ قونصل جنرل حسین محمد نے "امارات لوز پاکستان" اور پی اے ڈی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے یو اے ای کی ترقی میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مقامی قوانین اور روایات کا احترام کرنے کی تلقین کی۔ پی اے ڈی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام نے برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اتحاد، ترقی اور کمیونٹی اسپرٹ کی اہمیت پر زور دیا۔