مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
وزارت خارجہ نے مراکش کشتی حادثے میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہی ہے، رباط میں پاکستانی سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی گئی اور سفارتخانے نے متاثرہ افراد کیلئے ضروری اشیاء جن میں کھانا، پانی، ادویات اورکپڑوں کا بندوبست کیا۔ترجمان نے بتایا کہ سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے، دخلہ میں مقامی حکام ہماری سفارتی درخواست کے تحت پناہ گاہیں اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں، اس کے علاوہ مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کو مکمل مدد فراہم کی جاسکے۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بچ جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کیلئے کوشاں ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے پرعزم ہیں ۔وزارت خارجہ نے مراکش میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔بچ جانے والوں میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شمیر، تنویراحمد، عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، بدرمحی الدین، عمران اقبال شامل ہیں۔اس کے علاوہ بچ جانے والے پاکستانیوں میں شعیب ظفر، علی حسن، مہتاب الحسن، عزیربشارت، محمد آصف، مجاہد علی، عامر علی، عمر فاروقی، بلاول اقبال، ارسلان اور عرفان احمد شامل ہیں۔
واقعے کا پس منظر
یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے۔کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کی
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ کا تجارتی محصولات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول میں تعاون ممکن بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار
یہ رابطہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط کا حصہ ہے، جو اقتصادی، سیکیورٹی، اور جیوپولیٹیکل تعاون کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان امریکا تعلقات مارکو روبیو