بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے جہاں چور کا سامنا کرنے پر بہادری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں وہیں انہیں جلد صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئیں، جس میں جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا تاہم انہیں دبنگ انداز میں اسپتال سے واپس آتا دیکھ کر ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا جانے لگا ہے، اور ان کی جلد صحت یابی پر مختلف حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سیف کی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی اور گردن کی چوٹوں کے باوجود وہ پانچ دن کے اندر اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے اور نارمل حالت میں چلتے ہوئے دیکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا تو صرف سپر ہیروز ہی کر سکتے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے نے بھی حملے کی صداقت پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں شک ہے کہ چاقو سے حملہ ہوا بھی تھا یا یہ محض اداکاری تھی۔

ان الزامات پر اداکارہ پوجا بھٹ نے سیف علی خان کا دفاع کرتے ہوئے ان کی ہمت کو سراہا اور ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ سازشی نظریات پھیلانے کے بجائے سیف کی بہادری کی تعریف کی جانی چاہیے۔ پوجا نے مزید کہا کہ سیف زخمی حالت میں خود اسپتال پہنچے، جو ان کی حوصلے کی دلیل ہے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو ممبئی کے باندرہ علاقے میں سیف کے اپارٹمنٹ میں چور نے ان پر چاقو سے وار کیے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف علی خان کہا کہ

پڑھیں:

عمرہ کرنے والوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا آغاز

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)سعودی عرب کی وزارتِ حج نے ہجری سال 1447 کے عمرہ سیزن کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج سے مملکت سے باہر رہنے والے افراد کے لیے عمرہ ویزوں کے اجرا کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ نیا مرحلہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق بیرونِ ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو آج ہی سینسک" ایپ کے ذریعے عمرہ کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔نسک" مملکت کی جانب سے ضیوف الرحمان کے لیے سرکاری ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والا مرکزی پلیٹ فارم ہے، جہاں سے زائرین آسانی سے بکنگ کر سکتے ہیں، پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں اور کئی دیگر ڈیجیٹل سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت حج وعمرہ نے مزید بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا تھا، جن میں مختلف متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری شامل ہے، تاکہ تمام مراحل کو آسان اور موثر بنایا جا سکے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ خدمات کو مزید زبانوں میں وسعت دی جائے، ڈیجیٹل آگاہی میں اضافہ ہو اور معتمرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت، تحفظ اور سکون فراہم کیا جائے تاکہ حرمین شریفین کے خدام کی حیثیت سے مملکت کا شاندار تشخص اجاگر ہو۔

متعلقہ مضامین

  • آن لائن کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا کروڑوں کمانے والوں پر سپر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
  • عمرہ کرنے والوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا آغاز
  • فرانس: 15 سالہ طالبعلم کے چاقو کے وار سے ٹیچنگ اسسٹنٹ جاں بحق
  • بجٹ، سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ
  • ٹیکس چوری کرنے والوں کیلئے بری خبر
  • آن لائن کاروبار اور کوریئر سروس والوں کے لیے بری خبر
  • ’’ میرا مقام بیت الخلا صاف کرنے والوں سے بھی نیچے ہے ، میں تو ۔۔‘‘ سہیل وڑائچ نے آخر کار خاموشی توڑ دی
  • آسٹریلیا: اسکول میں چاقو حملے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • سعودی عرب : چاقو حملے میں یونیورسٹی کے معلم کا قتل