اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
 بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کیخلاف خاورمانیکا کی اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کرینگے۔
خاور مانیکا نے13جولائی 2024 کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا تھا جبکہ اس سے قبل سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجا اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے نے استغاثہ کے چاروں گواہوں پر گواہوں سے جرح کی تھی، گواہوں میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خواں مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے اہلخانہ اڈیالہ پہنچ گئے

اڈیالہ جیل — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے اہلِ خانہ اڈیالا جیل پہنچ گئے۔

بشریٰ بی بی کی فیملی ممبران میں ان کی بیٹی مبشرہ اور بھابی مہرالنساء  جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمیٰ خانم اور کزن قاسم خان اڈیالا جیل پہنچ گئے۔

اڈیالا جیل جانے والے راستے پر پولیس نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی۔

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی کو پولیس نے ناکے پر روک دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست بھیجی گئی ہے۔ پولیس عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے، عدالتی احکامات کی توہین پر عدالت کو دیکھنا چاہیے۔ ملک میں آئین اور قانون کہیں نظر نہیں آرہا۔

متعلقہ مضامین

  • بشری بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کیخلاف درخواستیں واپس
  • حکومت نے بشری بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کیخلاف درخواستیں واپس لے لیں
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر، آئینی بینچ تشکیل
  • سیشن کورٹ اسلام آباد: آڈیو لیک کیس کی سماعت، وزیراعلیٰ کے پی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے اہلخانہ اڈیالہ پہنچ گئے
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی