گورنر سندھ کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات، ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سٹی 42 : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ، جہاں ان کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی حملے میں معصوم بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، بھارتی جارحیت خطے میں امن کی لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن بھارت اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اس وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا موجودہ صورتحال پر بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے،پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے.اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے.شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں.دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.
جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
مزید :