پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کو بھی ڈبونے لگی۔
بھارت میں آئی پی ایل منتظمین اور غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔ بھارت کی جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور پاکستانی حملوں کے خوف کے باعث آج کا میچ منسوخ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ منسوخ ہوگیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا۔ اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔
خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، 11 مئی کو شیڈول میچ اب احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق موجودہ کشیدہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان روبرٹ پری ووسٹ نئے پوپ منتخب ہو گئے ، چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں دفاع وطن منانے کا اعلان بھارت سے جنگ کی صورت میں 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر ایف 16گرانے کی خبر کو سفید جھوٹ قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی پی ایل میچ منسوخ
پڑھیں:
عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل
دبئی(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید شکار ہوئے تھے۔ تاہم اب بھارتی کپتان کی ایک پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت اور عمان کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمان کے اوپننگ بلے باز عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ عامر کلیم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ بعد ازاں عمان منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا تھا اگرچہ عمان یہ میچ 21 رنز سے ہار گیا تھا۔
میچ کے بعد جب رسمی کارروائیاں مکمل ہو چکیں، تو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے عامر کلیم کو نہ صرف سراہا بلکہ انہیں گلے بھی لگایا جس کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔ یاد رہے کہ یہ بھارتی کپتان ہیں جنہوں نے کچھ روز قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔
تصاویر اور ویڈیوز میں عامر کلیم کو سوریا کمار کے ساتھ گرمجوشی سے گلے ملتے دیکھا گیا ہے۔ اس منظر نے شائقین کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔
Surya Kumar Yadav shared a big hug with Amir Kaleem from Karachi. Amir is Pakistani and plays for Oman ???????????????????? pic.twitter.com/D0aHRmERX1
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 19, 2025
بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد بھارتی کپتان نے عمانی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔
تاہم بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوریا کمار کے پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 کے 12 ویں میچ میں بھارت نے عمان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی تھی۔
آج ایشیا کپ میں بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ کل پاکستان اور بھارت دوسری بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
Post Views: 5