عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت بارے فافن کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد: عام انتخابات میں ملک بھر میں تحریک انصاف خواتین میں مقبول جماعت میں پہلے نمبر پر، ن لیگ دوسرے اور پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پررہی۔
فافن نے مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کے رجحان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، عام انتخابات میں 18فیصدخواتین نے مردوں سے مختلف ووٹ ڈالے، 82فیصد حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز کا انتخاب جیتنے والا امیدوار تھا۔
رپورٹ کے مطابق شہری حلقوں میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں مردوں سے مختلف ووٹ دیا، اسلام آباد کے حلقوں 37خواتین نے مرد ووٹرز کے مقابلے میں مختلف امیدوار کو ووٹ دیا جبکہ بلوچستان کی خواتین نے37،سندھ19اور پنجاب میں 18 فیصد مردوں سے مختلف ووٹ دیا۔
فافن رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ن لیگ خواتین ووٹرز میں زیادہ مقبول رہی، سندھ میں پی پی نے خواتین ووٹرز کو زیادہ راغب کیا، این اے 37میں خواتین نے جیتنے والے امیدوار کے مخالف کو زیادہ ووٹ کیا، این اے266میں خواتین ووٹرز نے جیتنے والے امیدوار کو زیادہ ووٹ دئیے، خواتین پولنگ سٹیشنز پر زیادہ ووٹ جیتنے والے امیدواروں نے حاصل کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی طرح ملک بھرمیں ووٹوں کے تناسب میں پی ٹی آئی خواتین میں سے مقبول جماعت رہی، ن لیگ دوسرے جبکہ پی پی تیسرے نمبر پر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں خواتین خواتین نے
پڑھیں:
الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سےخواتین میں آنت کے کینسر کے خطرات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: الٹرا پروسیسڈغذاؤں کے متواتر استعمال سے خواتین میں آنت کے کینسر کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کی اصطلاح تقریباً 15 سال قبل بنائی گئی تھی، اس میں مختلف اقسام شامل ہیں جیسے براؤنڈ بریڈ کے ٹکڑے سے تیار شدہ کھانے، آئس کریم، پاپڑ، چپس، پیکجنگ میں دستیاب دہی اور دودھ جیسی غذائیں، جنہیں صنعتی پروسیسنگ سے تیار کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر غذائیں جو فیکٹریوں، صنعتوں، ہوٹلز اور فوڈ چینز میں تیار ہوتی ہیں، انہیں الٹرا پروسیسڈ کہا جاتا ہے، ان کے استعمال کے منفی اثرات سے متعلق پہلے بھی متعدد تحقیقات میں بتایا جا چکا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق طبی ویب سائٹ پر شائع تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کے زیادہ استعمال سے خواتین میں آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتے ہے، خاص طور پر 50 سال سے زائد عمر کی خواتین میں یہ خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں تقریباً 29 ہزار خواتین نرسوں کا ڈیٹا 24 سال تک جمع کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی خاتون روزانہ تقریباً 10 طرح کی الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتی ہیں تو ان کی آنت میں کینسر کے ابتدائی پولپس (growths) پیدا ہونے کا خطرہ 45 فیصد زیادہ ہوتا ہے، بنسبت ان خواتین کے جو روزانہ صرف 3 قسم کی ایسی غذائیں کھاتی ہیں۔ یہ پولپس ایڈینوماس کہلاتے ہیں، جو بعض اوقات کینسر میں تبدیل ہو سکتے ہیں، الٹرا پروسیسڈ کھانوں کا زیادہ استعمال اس خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال کم کرنا اور صحت مند متبادل استعمال کرنا آنت کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔