آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نے قومی معیشت کو مفلوج کردیا۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ایک بار پھر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے اثرات بدقسمتی ہو گی، امریکی صدر کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا وفد آج وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرے گا۔
نائب امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قائدین علی امین گنڈاپور کی مجلس مشاورت میں امن کا لائحہ عمل دیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ لیاقت بلوچ
پڑھیں:
پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا: علی امین گنڈاپور
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔
8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جعلی حکومتیں جمہوری اقدار سے عاری ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان ڈٹ کر کھڑے ہیں۔