2025-11-10@15:35:38 GMT
تلاش کی گنتی: 4097
«حکومت اپنے»:
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے (شوال) ضلع شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے ہر قسم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تو آرمی چیف کو صرف استثنا دینے جا رہے ہیں، اور ان کو اس پر بھی اعتراض ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی نے تو آرمی چیف جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، جس کی باز گشت آج تک سنائی دے رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
اسلام آباد:(دنیا نیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کو کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ بطور عدلیہ سربراہ فوری ایگزیکٹو سے رابطہ کریں، واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ اس ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں گارڈین بھی ہیں، یہ لمحہ آپ سے لیڈرشپ دکھانے کا تقاضا کرتا ہے، ستائیسویں آئینی ترمیم میں ایک علیٰحدہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے، جبکہ سپریم کورٹ کو محض ایک اپیلٹ باڈی کے طور پر محدود کرنا شامل ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ...
آپ عدلیہ کے صرف ایڈمنسٹریٹر نہیں، گارڈین بھی ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو 27ویں آئینی ترمیم پرخط لکھ دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس بطور سربراہ عدلیہ فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کریں،واضح کریں آئینی عدالتوں کے ججز سے مشاورت کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی،آئینی عدالتوں کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بھی بلایا جاسکتا ہے۔آپ عدلیہ کے صرف ایڈمنسٹریٹر نہیں، گارڈین بھی ہیں۔ مزید :
معروف بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔ ان کے عالمی کنسرٹس کے دوران حالیہ واقعات نے صورتحال کو مزید کشیدہ بنادیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی دلجیت دوسانجھ کو براہِ راست دھمکی ملی تھی اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گلوکار کے کنسرٹ کے دوران نعرے لگائے گئے، جس سے پروگرام میں بدنظمی پیدا ہوئی۔ اب نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو بھی سبوتاژ کرنے کی دھمکیاں سامنے آئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک گروہ اس تقریب میں رکاوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم دلجیت دوسانجھ نے ان تمام دھمکیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھوپیر کو اپنے دوبچوں کو بچاتے ہوئے باپ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ایک بچہ کو باحفاظت اور دوسرے بچہ کو نہر سے نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او منگھوپیر زیبر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر تھانہ کی حدود میں کورنگی کی رہائشی فیملی پکنک منانے کے لیے شمالی بائی باس کورائی ہوٹل کے قریب واقع نہر پر آئے۔اس فیملی کے دو بچے نہانے کے لیے نہر میں اتار گئے۔اس دوران دونوں بچے ڈوبنے لگے تو ان کا والد اپنے دو بیٹوں کو بچانے کے لیے نہر پر گیا۔ اس دوران ان کے والد کا پائوں پھسل گیا اور وہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔جس...
ایتھنز(ویب ڈیسک)سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی لورینزو موسیتی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 101 واں ٹائٹل جیت لیا۔ یونان کے شہر ایتھنز میں کھیلے گئے ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے اطالوی کھلاڑی لورینزو موسیتی کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 7-5 سے شکست دے کر اے ٹی پی ٹور میں اپنا 101واں ٹائٹل حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ...
’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی معاہدوں کے تحت نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کی اپنی ذمہ داری کو نہیں توڑے گا، تاہم اگر دیگر ممالک پابندی توڑیں تو روس بھی ٹیسٹ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز یہ بیان پسکوف نے اس تنازع کے بعد دیا جس کی بنیاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مبنی تھی کہ پینٹاگون نیوکلیئر ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرے۔ ٹرمپ نے روس اور چین پر ’خفیہ‘ نیوکلیئر ٹیسٹ کرنے کا الزام عائد کیا، جسے دونوں ممالک مسترد کر چکے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے بھی روس کی بین الاقوامی...
زہران ممدانی نے پاکستانی خاتون کو اپنی ٹیم کا سربراہ مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی شہر نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران ممدانی نے پاکستانی نژاد ماہر قانون لینہ ملیحہ خان کو اپنی عبوری ٹیم کی شریک سربراہ مقرر کیا ہے۔34 سالہ زہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو عہدہ سنبھالیں گے اور وہ نیویارک شہر کی تاریخ میں پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہوں گے۔نیویارک امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے جس کا سالانہ بجٹ تقریبا 116 ارب ڈالر ہے اور دنیا بھر میں اس کے انتظامی فیصلے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔36 سالہ لینہ ملیحہ خان، جو سابق امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی چیئرپرسن رہ چکی...
ریاض (ویب ڈیسک) ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قازقستان کی ریباکینا نے 3-6 اور 6-7 سے یو ایس اوپن چیمپئن آرینا سبالنکا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ریباکینا ویمنز ٹینس میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔
ریاض میں جاری ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان کی ریباکینا نے 3-6 اور 6-7 سے یو ایس اوپن چیمپئن آرینا سبالنکا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ریباکینا ویمنز ٹینس میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا پیغام ایمان، اتحاد، عمل اور اجتماعی ذمہ داری کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی عوام کے شعور، اتحاد...
ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔ کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
مجوزہ آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ فی الفور واپس لیا جائے، شہباز شریف کی اپنے سینیٹرز کو ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو دیے جانے والے استثنیٰ کی شق واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم زیر بحث وزیراعظم نے لکھا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے، منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت...
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ان کے نظریات اور اصولوں پر عمل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے علیحدہ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی روح پیدا کرنے میں علامہ اقبالؒ کے غیر معمولی کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور کی جاوید منزل جہاں سے آج بھی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی خوشبو آتی ہے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی پر اصرار پاکستان کی قومی شناخت پر گہرا نقش چھوڑ گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں...
پشاور میں واقع تاریخی قصہ خوانی بازار جو قدیم زمانے میں وسط ایشیائی تاجروں کے اہم پڑاؤ کے طور پر مشہور تھا، اپنی کہانیوں اور قصوں کی روایت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اگرچہ اب وہاں قصہ گوئی کی محفلیں ماضی کی طرح منعقد نہیں ہوتیں، لیکن بازار میں اب بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اُس عہد کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ انہی میں ایک قدیمی قہوہ خانہ شامل ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ قہوہ خانہ اپنے روایتی قہوے کی خوشبو اور ذائقے کی بدولت نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ یہاں آنے والے لوگ تاریخی قصہ خوانی بازار کے دلکش...
پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 37۔5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ابرار احمد نے 4وکٹیں لیں تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی، فیصل آباد میں پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ۔تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی...
سندھ حکومت نے HPV ویکسین کی خریداری کے لیے 797 ملین روپے مختص کیے ہیں، باوجود اس کے کہ حالیہ ویکسین مہم نے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے۔ یہ ویکسین 2026 سے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) میں شامل کی جائے گی۔ ستمبر 2023 میں سندھ بھر میں شروع کی گئی HPV ویکسین مہم کا مقصد 9 سے 15 سال کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانا تھا، تاہم مہم میں والدین کی جانب سے عدم اعتماد اور انکار کے سبب اس کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔ کراچی کے مختلف اضلاع میں ویکسین کی شرح بہت کم رہی؛ کیماڑی میں صرف 16 فیصد، ضلع شرقی میں 37 فیصد، اور ضلع جنوبی میں 39 فیصد لڑکیوں کو ہی...
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی تمام سرنگوں کو تباہ اور نابود کر دیں۔ اسرائیلی اخبار ییدیوتھ آہرونتھ کے مطابق، کاٹز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر سرنگیں نہ ہوں تو حماس نہیں ہو گی۔ علاوہ ازیں پچھلے ماہ کاٹز نے کہا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائی صرف دھڑوں کو غیر مسلح کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں حماس کے سرنگ نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ہدایت کو اسرائیل کے زیر کنٹرول ییلو زون میں مرکزی ترجیح بنائے۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے...
بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 22 سالہ فاسٹ بالر کرنٹی گاؤد نے اپنے ملک کو پہلا آئی سی سی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ جتوایا اور یہ کامیابی نہ صرف ملک بلکہ ایک خاندان کے لیے بھی تھی جس نے 13 سال تک انصاف اور پہچان کا انتظار کیا۔ جمعہ کو بھوپال میں ایک تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کرنٹی گاؤد کو شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلیٰ نے کرنٹی کے والد کو بحال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ ہم موجودہ قوانین کے مطابق آپ کے والد کی بحالی پر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ میںپاکستان نے پاک افغان مذاکرات میں ثالثی کے کردار پر برادر ممالک ترکی اور قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے حوالے سے اب ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر کے مطابق افغانستان نے تاحال اپنے طویل عرصے سے کیے گئے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدے پورے نہیں کیے۔ پاکستان، افغان عوام کے خلاف کوئی بد نیتی نہیں رکھتا، تاہم افغان طالبان حکومت کے ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو افغان عوام یا خطے کے دیگر ممالک کے مفاد کے خلاف ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے عوام...
رہبر انقلاب یمن نے خبردار کیا ہے کہ دشمن ایران-اسرائیل تنازعے کو ایسے انداز میں پیش کرنیکی کوشش میں ہے کہ گویا اس ماجرے میں عربوں کا کوئی کردار ہی نہیں! اسلام ٹائمز۔ لبنان میں منعقدہ 34ویں عرب نیشنل کانفرنس کے ساتھ اپنے آنلائن خطاب میں یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدرالدین الحوثی نے تاکید کی ہے کہ اسرائیل، امریکہ کے تعاون سے، علاقائی ممالک کی سرزمین پر آزادانہ انداز میں اپنی غیر قانونی نقل و حرکت کی مساوات کو مسلط کرنے کی کوشش میں ہے درحالیکہ وہ ہمیشہ حق کے حامل مظلوم فریقوں کو ہی مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ سربراہ انصار اللہ یمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں کے دوران...
بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی کہ آج انہوں نے اپنے بیٹے کا دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اپنے بیٹے کی آمد کو اپنی زندگی کا بے حد خوشگوار لمحہ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جوڑے نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں لکھا کہ ان کا “خوشیوں کا تحفہ” دنیا میں آ چکا ہے، اور وہ مداحوں کی جانب سے دی گئی محبت اور نیک خواہشات کے لیے سب کے مشکور ہیں۔ پیغام میں بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی درج تھی...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے۔ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09) انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کی تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ اس کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی ہے۔ وکی کوشل کی جانب سے...
لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم بھائی خان جھارا کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے تفتیشی خامیوں پر اور ناقص تفتیش پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مزید تھانے بنانے سے بات نہیں بنے گی، پولیس کو خود ٹھیک ہونا پڑے گا، تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جس نے مقدمہ درج کیا، اسے ہی تفتیشی بنادیا گیا، حالانکہ تفتیشی افسر کو الگ ہونا چاہیے تھا،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ استغاثہ جائے اور اس کا مقدمہ لینے سے انکار کر دیا جائے؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اپنایا کہ پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کومبنگ آپریشن اورچھاپوں کے دوران22سنگین جرائم میں ملوث زخمیوں سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ3 دیگر کارندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔2 ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔ ملزمان ایک مقامی تاجر فہد کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے تقریباً 40 سالہ سیاسی سفر کے بعد کانگریس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نینسی پلوسی نے اپنے آبائی شہر سان فرانسسکو کے عوام کے نام جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ مدت کے بعد دوبارہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گی۔85 سالہ پلوسی نے کہاکہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں آئندہ کانگریس کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ سان فرانسسکو کے عوام کی نمائندگی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، پلوسی 1987 میں پہلی بار ایک خصوصی انتخاب میں کانگریس کی رکن منتخب ہوئیں اور تب سے وہ مسلسل...
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان کی صورتحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، تیسری بار حکومت میں آئے ہیں جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج امن و امان کی صورتحال ہے، گورنر کے پی کو بھی کمیٹی میں...
سٹی42:پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا۔ اب تمام افسران اور ملازمین اپنی چھٹی کی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے، مینوئل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صرف آن لائن اے سی آر کی بنیاد پر ہی پروموشن دی جائے گی۔ مینوئل اے سی آر جمع کرانے والوں کو ترقی کا اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کو ان وعدوں کا جوابدہ بنایا جائے جو اس نے دوحا معاہدے اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر کیے تھے مگر پورے نہیں کیے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان نے دوحا معاہدہ (2020) اور متحدہ عرب امارات و پاکستان کے ساتھ سہ فریقی معاہدے میں تحریری و زبانی یقین دہانیاں کرائی تھیں، جن کے عوض انھیں مالی امداد اور سفارتی قبولیت ملی، مگر انھوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے وعدے کی بھی خلاف ورزی کی۔ دوحہ معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدی رہا کیے گئے تھے، جن میں سے متعدد دوبارہ عسکریت پسندی میں ملوث ہو...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اب تک انڈسٹری میں کسی کو دوست نہ بنانے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔ عفت عمر تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اتنے عرصے سے انڈسٹری میں رہنے کے باوجود ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جن کو مینٹورز کہہ سکتی ہوں کیونکہ انہیں میں اپنے سے بہتر سمجھتی ہوں لیکن کام کی جگہ کسی سے دوستی مشکل ہے، اس لیے میرا کوئی دوست نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے دوست وہ ہے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارا زمانہ فتنۂ الفاظ کا زمانہ ہے، چنانچہ انسانوں کی بہت بڑی تعداد انفرادی زندگی سے بین الاقوامی زندگی تک الفاظ کے ذریعے ایک دوسرے کو دھوکا دینے میں لگی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کہیں صرف الفاظ کفایت کررہے ہیں، کہیں اصطلاحیں اور کہیں نعرے… لیکن ان سب کی بنیاد الفاظ ہیں۔ لوگ کہتے ہیں چنگیز خان انسانی تاریخ کی بدترین شخصیت تھا، اس نے لاکھوں بے گناہ انسانوں کو قتل کیا۔ کہنے والے غلط نہیں کہتے۔ چنگیز خان واقعتاً ایک شقی القلب انسان تھا، لیکن اس کی خوبی یہ تھی کہ وہ الفاظ اور اصطلاحوں سے کھیلنے اور ان کے ذریعے اپنی شقاوت کو خوش نما بنانے والا شخص نہیں تھا۔ چنگیز خان نے کبھی نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ...
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کے واضح احکامات نہ ماننا توہینِ عدالت ہے اور وہ اس معاملے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں...
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ اپنے بچوں کو فلم انڈسٹری سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دیتے اور اس کی وجہ بتاکر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ فلم ڈر اور بازیگر سے اپنا نام بنانے والے اور پھر دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے شاہ رخ خان ساٹھ سال کے ہوگئے۔ اپنی سالگرہ پر ایک خصوصی تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اپنے بچوں سہانا خان اور آریان خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جب اداکار سے پوچھا گیا کہ آپ کے بچے بھی اب فلم انڈسٹری کا حصہ بن رہے ہیں تو کیا آپ ان کو مشورے بھی دیتے ہیں۔ کنگ خان نے مسکراتے ہوئے برجستہ کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بولان ( آئی این پی )چانڈیو قومی اتحاد بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر چیف غلام محمد چانڈیہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں ڈاکٹروں نے اپنی پرائیوٹ کلینک اور بڑے اسپتالوں کو کاروبار بنایا ہوا ہے مریض سرکاری اسپتالوں میں چیکپ کے لئے آتے ہیں انہیں حکومتی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی داستان بتا کر اپنے پرائیوٹ اسپتالوں میں بلا کر انھیں غیر معیاری ادویات کیساتھ علاج کرکے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے سبی کے رہائشی غلام سرور چانڈیا اپنی فیملی کو بی ایم سی اسپتال کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو ڈیلیوری کا چیکپ کروایا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بی ایم سی اسپتال میں سہولیات کی...
دنیا کی سیاست میں کبھی کوئی دوستی مستقل نہیں رہی اور نہ ہی کوئی دشمنی ہمیشہ کے لیے ٹھہری۔ سرمایہ دارانہ نظام کی بنیاد ہی مفاد پرستی پر ہے۔ ایک وقت تھا جب امریکا پاکستان کو اپنا سب سے بڑا اتحادی قرار دیتا تھا اور اب وہی امریکا بھارت کے ساتھ معاہدوں کے انبار لگا رہا ہے۔ بات صرف فوجی تعاون تک محدود نہیں بلکہ ٹیکنالوجی، تجارت، ایٹمی توانائی اور خلائی تحقیق تک جا پہنچی ہے۔ ایسے میں جب امریکی صدر یا وزیر پاکستان کے حق میں کوئی تعریفی بیان دیتا ہے تو ہمارے حکمرانوں کے چہروں پر خوشی کے پھول کھل جاتے ہیں جیسے کوئی بڑی فتح حاصل ہو گئی ہو مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تعریفوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے علاقے گلبرگ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق گلبرگ رحمٰن آباد کے بلاک 5 میں محمدی مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں 35 سالہ خدا بخش نے اپنی 30 سالہ بیوی یاسمین کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور بعد ازاں پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔ جوڑے کا تعلق بہاولپور سے تھا اور ان کے 5 بچے تھے۔ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی نے ابتدائی طور پر ’گھریلو جھگڑے‘ کو اس افسوسناک واقعے کی ممکنہ وجہ قرار دتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا اور گھر کا دروازہ اندر سے بند...
سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو 27ویں آئینی ترمیم سے روکیں گے۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف سے گزارش ہے کہ وہ 26ویں یا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ایک بیان دے دیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو یہ کرنےسے روکیں گے، اگر اس ملک میں انوسٹمنٹ نہیں آئے گی تو یہ کیسے چلے گا۔ شک و شبہ نہیں ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھرسابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ شک و شبہ نہیں کہ ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے،یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےچار بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کو قومی سلامتی کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔صدرِ مملکت نے وطن دشمن عناصر کے...
ایک بھارتی سرجن نے شادی کے ڈیڑھ سال بعد اپنی بیوی کو محبوبہ کی خاطر اینستھیٹک دوا زیادہ مقدار میں دے کر قتل کردیا۔ بعدازاں ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کو بیوی کو ہلاک کرنے کی خبر بھی بھیج دی۔ ایک چونکا دینے والے انکشاف میں، ڈاکٹر مہندر ریڈی نامی سرجن، جو اپنی ڈرمٹولوجسٹ اہلیہ ڈاکٹر کرُتیکا ریڈی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہیں، نے جرم کے فوراً بعد اپنی مبینہ محبوبہ کو ایک پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا ’میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو مار دیا۔‘ تحقیقاتی حکام کے مطابق، یہ پیغام ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپلیکیشن کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے یہ پیغام ملزم کے موبائل فون کی فارنزک جانچ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-20 اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ کوئی محکمہ کیسے اپنے نام پر زمین لے سکتا ہے؟، عدالت عظمیٰ زمین استعمال کرے گی تاہم یہ زمین وفاقی حکومت کے نام گی یا صوبائی حکومت کے نام ہوگی۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے 4اضلاع میں پاکستان آرمی کے استعمال کیلیے حاصل کی گئی زمین پر قبضے کے معاملے پر پنجاب حکومت کے خلاف دائر درخواست کی بحالی کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری عامررحمان کاکہنا تھا...
اپنی ایک تقریر میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگبندی کی خلاف ورزیاں بند کرے اور امدادی سامان کی فلسطینیوں تک رسائی کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے کے موضوع پر ترکیہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔ ان ممالک میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیاء سمیت متعدد عرب و مسلم ممالک موجود تھے۔ اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ "حكان فیدان" نے کہا کہ فلسطینیوں کو خود، فلسطین کی باگ ڈور سنبھالنی چاہئے اور انہیں اپنی سلامتی خود یقینی بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ، قیام امن کے...
اپنے خصوصی بیان سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ انتشار اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ وہ قوم کے سامنے آئیں تاکہ عوام خود فیصلہ کریں کہ کون استحکام اور ترقی کی راہ پر ہے اور کون ذاتی مفادات کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، جہاں مفاہمت، مکالمے اور تعمیری سیاست کو فروغ دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تصادم اور محاذ آرائی کی سیاست نے نہ صرف قومی...
صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان اور ضلع ٹانک میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف الگ الگ کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ فتنہ الخوارج کو شکست دینا پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک “عزمِ استحکام” کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ پاکستان اپنے دفاع،...
سیاسی کونسل گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، سیاسی حکمت عملی، آئندہ انتخابات سمیت تمام سیاسی امور پر جماعت کی پالیسی کے مطابق اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری سیاسیات و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے بارہ رکنی سیاسی کونسل کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سیاسیات کاظم میثم نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد بارہ رکنی پولیٹیکل کونسل کو نامزد کر دیا۔ پولیٹیکل کونسل میں شیخ احمد علی نوری، شیخ اکبر علی رجائی، محمد الیاس صدیقی، سعید الحسنین، غلام عباس، ڈاکٹرمشتاق حکیمی، حاجی نجف شگری، کاچو اختر علی خان، مطہر عباس، حاجی رضوان، عقیل...
نہ امریکا سے مذاکرات میں دلچسپی ہے اور نہ جوہری پابندی کو قبول کریں گے؛ ایران ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک وہ ملعون صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے اس وقت تک کسی تعاون کی گنجائش نہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف : فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا, ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے، بلوچستان میں جو دہشتگرد ایکٹیو ہیں ان کو بھی افغانستان میں ٹھکانے مہیا کیے گئے، افغان طالبان بی ایل اے اور خوارجیوں کے ٹھکانوں کو بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقل کر رہے ہیں، بارڈر ایریا سے رہائشی علاقوں میں منتقلی کا...
سٹی42: پاکستان آرمی کے ترجمان نے آرمی کو زبردستی سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کرنے والے صحافیوں کو ایک بار پھر شٹ اپ کال دے دی اور حکومت اور پارلیمنٹ سے متعلق سوالات کرنے والوں کو کورا جواب دے دیا۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا کی سیاست کے متعلق سوالات کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ گورنر فیصلے کا دائرہ اختیار حکومت کے پاس ہے۔ فوج سیاست میں الجھنا نہیں چاہتی، فوج کو اس سے دور ہی رکھا جائے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی نیوز کانفرنس میں سوالات کے...
پشاور میں میاں بیوی اور ماں کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو پہلے پھانسی دی گئی، پھر ذبح کیا گیا اور کلہاڑی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ہفتے علاقے اول کلے، تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پیش آیا۔ کئی دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد ایس پی فقیر آباد ارشد خان نے وی نیوز کو بتایا کہ تہرے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابھی تک...
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ کراچی ایک بار پھر اپنی گمشدہ روشنیوں اور پرانی عظمت کو واپس حاصل کرے، کیونکہ یہ شہر کبھی ترقی اور خوشحالی کی علامت ہوا کرتا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں تعلیم حاصل کی، اور اس موقع پر انہوں نے باوانی فیملی کی تعلیم کے فروغ میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، کل یہی بچے ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں، اس لیے انہیں معیاری تعلیم اور جدید علوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں نوجوانوں کے لیے یہ خبر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں کہ صرف 22 سال کی عمر میں تین دوستوں نے اپنی ذہانت، محنت اور ٹیکنالوجی کے شوق سے ارب پتی بننے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان تینوں نے امریکی شہر سان فرانسسکو میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے متعلق اپنی کمپنی Mercor کی بنیاد رکھی، جو چند ہی برسوں میں دنیا کی معروف اے آئی ریکروٹنگ کمپنیوں میں شمار ہونے لگی۔فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق Mercor کے شریک بانی برینڈن فوڈی، آدرش ہیرمیت اور سوریا مدھیہ اب دنیا کے کم عمر ترین سیلف میڈ بلینئرز بن چکے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تینوں کی عمر صرف 22 برس ہے، یعنی اس...
نوبل امن انعام یافتہ اور وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماشاڈو نے کہا ہے کہ امریکی فوجی موجودگی وینزویلا کے ساحل پر صدر نیکولس مادورو کو ہٹانے کا واحد طریقہ ہو سکتی ہے۔ ماشاڈو کے مطابق مادورو غیر قانونی صدر ہیں اور امریکی اقدامات کو وہ وینزویلا کے عوام کی مرضی کے نفاذ کے طور پر دیکھتی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال کیریبیئن میں ایک بحری بیڑا تعینات کیا اور ستمبر سے امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحل پر مبینہ منشیات اسمگلنگ کے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مزید پڑھیں: امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟ واشنگٹن مادورو پر منشیات کے کارٹیلز سے تعلقات کا الزام لگاتا ہے اور...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنے کے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
ہالی ووڈ اسٹار جینیفر اینسٹن نے پہلی بار اپنے نئے تعلق کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ساتھی جِم کرٹس کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں وہ جِم کرٹس کو گلے لگائے ہوئے نظر آئیں اور انہیں اپنی محبت قرار دیا۔ مداحوں کے لیے یہ پوسٹ ایک خوشگوار حیرت ثابت ہوئی، کیونکہ یہ اینسٹن کی جانب سے اپنے تعلق کا پہلا باضابطہ اظہار تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Jennifer Aniston (@jenniferaniston) ذرائع کے مطابق، جِم کرٹس ایک معروف ویلنیس ماہر، ہپنو تھراپسٹ، ٹرانسفارمیشنل کوچ اور مصنف ہیں جو گزشتہ 20 برسوں سے ذاتی نشوونما اور ذہنی سکون کے شعبے میں کام...
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 24 گھنٹے میں 3 ہزار 283 سے زائد ای چالان کیے گئے، جبکہ 27 اکتوبر سے یکم نومبر کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار ایک سو باون شہریوں کو ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ1992 چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر، 7 سو61 ہیلمٹ نہ پہننے پر اور 119 سگنل توڑنے پر کیے گئے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ ان کے لیے بہت بھاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی افراد اتنی رقم تین دن میں بھی نہیں کما پاتے، اس لیے جرمانے کی...
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، تاہم ملک کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوہری صنعت کے سینیئر حکام سے ملاقات بھی کی۔ صدر نے کہا کہ "عمارتوں اور فیکٹریوں کی تباہی ہمیں نہیں روک سکتی، ہم انہیں دوبارہ بنائیں گے اور اس بار زیادہ مضبوط انداز میں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہے، جس کا مقصد بیماریوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-2 ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) غازی علم الدین شہید کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں عاشقان رسول کو غازی علم دین کے راستے کو اپنا نہ ہوگا امریکہ سمیت اسلام دشمن ممالک توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے مسجد انوار ختم نبوت ٹنڈو آدم میں راجپال گستاخ رسول کو قتل کرنے والے عظیم مجاہد غازی علم الدین شہید کی یوم شہادت 31 اکتوبر کے حوالے سے عظیم الشان محافظ ختم نبوت کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی مرکزی نائب امیر حافظ محمد طارق الحمادی ختم جچوت لائیرز فورم کے چیئرمین...
—فائل فوٹو پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے قریب شہری کی لاش نہر سے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔شہری کو اس کی بیوی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ملزم شہری کے پاس کارخانے میں کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دی تھی۔مقتول کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ اس کی بیوی نے 23 اکتوبر کو درج کروایا تھا۔پولیس نے مقتول کی بیوہ اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا
ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ماحولیاتی اور آفات سے متعلق صحافت کے موضوع پر دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ اتوار کے روز سی ایس ایس انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ ورکشاپ ProtectEarth Consultants کے زیر اہتمام، CSS Institute، Momentum Development Foundation اور Resilient Future International کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے سینئر صحافیوں، سرکاری نمائندوں، ماہرینِ تعلیم اور نئے ابھرتے صحافیوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو ماحولیات، قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر موثر اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ...
راجستھان کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ نریندر مودی نے 2015ء سے بہار کیلئے 50,000 کروڑ روپے سے لیکر 1.25 لاکھ کروڑ روپے تک کے پیکجوں کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے بہار اسمبلی انتخابات کے لئے این ڈی اے کے منشور کو "جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے پارٹی کے سینیئر لیڈر اور راجستھان کے سابق وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے ہفتہ کو بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار کے 20 سالہ دور حکومت کا حساب مانگا۔ اشوک گہلوت نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ این ڈی اے کا منشور جاری کرنا خود ایک واقعہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی کی جانب سے صرف 26...
سٹی 42: حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں گزشتہ پانچ روز کے دوران غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔63 مقدمات درج کرلیے گئے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 18 مالک مکان گرفتار کرلیے اور216 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لیکر ہولڈنگ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔مقدمات تھانہ سٹی ، پیرودہائی،وارث خان، بنی، نیوٹاؤن ،صادق آباد ،رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا،صدرواہ ،سول لائنز،مورگاہ ، نصیر آباد،مندرہ ، جاتلی ،صدربیرونی،گوجرخان ،دھمیال،کلرسیداں اور روات میں درج کیے گئے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق ...
وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع...
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والی میٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کرلیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر ٹیموں نے ٹھوکر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 673 کلو بیمار اور مضر صحت گوشت تلف کیا، تین میٹ شاپس بند کیں اور تین مقدمات درج کیے۔ چیکنگ کے دوران میٹ شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے فرش، کھلی نالیاں اور فریزروں سے ایکسپائر بدبودار گوشت برآمد ہوا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر معیاری گوشت کا استعمال پیٹ اور انتڑیوں کے امراض کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ دوکانوں پر لازمی ریکارڈ، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی...
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔ حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔ زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمارے وقت میں والدین بچوں کو مارا کرتے تھے لیکن آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے۔ حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور بچوں کی تربیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنی چند عادتوں کا ذکر کیا جو بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے والد سے اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچے وقت پر سو جایا کریں، باہر کا کھانا نہ کھائیں یا کم کھائیں۔ ایک وقت تھا میرے...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
تحریر: سیدہ زہرہ فاطمہ ہم ایک ایسے زمانے میں سانس لے رہے ہیں جہاں انسان کی پہچان اور وجود کا بڑا حصہ اب ڈیجیٹل دنیا سے جڑ چکا ہے۔ آج کسی کی کامیابی، رشتے، احساسات اور حتیٰ کہ خوشی کا پیمانہ بھی سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں سے طے ہونے لگا ہے۔ یہ پلیٹ فارم، جو کبھی رابطے اور اظہار کا ذریعہ تھے، اب ایک ایسے آئینے میں بدل گئے ہیں جہاں ہم اپنی اور دوسروں کی عکاسی تلاش کرتے ہیں مگر اکثر وہ عکس حقیقت سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کی دنیا بظاہر رنگوں اور خوشیوں سے بھری ہوئی لگتی ہے۔ ہر تصویر کے پیچھے ایک کہانی چھپی ہوتی ہے، لیکن دیکھنے والا...
مہمانِ خصوصی ستیش نمبودری پاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ جدید ہندوستان کی تاریخ، ثقافت، ترقی اور امنگوں کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے 105ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ خصوصی سیمینار جامعہ کے نیلسن منڈیلا سینٹر فار پیس اینڈ کانفلکٹ ریزولوشن کی جانب سے منعقد کیا گیا، جس کا عنوان تھا "مہاتما گاندھی کا سوراج"۔ اس موقع پر "دور درشن" کے ڈائریکٹر جنرل کے ستیش نمبودری پاد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پروگرام کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے کی۔ اس موقع پر متعدد اسکالروں اور ماہرین تعلیم نے مہاتما گاندھی کے نظریات...
لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمن کو کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے، اسکی بلیک میلنگ و جارحیت میں کسی بھی قسم کی کمی نہ ہوگی بلکہ اس امر کے باعث دشمن مزید طلبگار ہو گا اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے ساتھ وابستہ اتحاد "الوفاء للمقاومۃ" کے سربراہ محمد رعد نے اعلان کیا ہے کہ گو کہ ہم اسلامی مزاحمت میں، اِس وقت مشکلات برداشت کر رہے ہیں اور دشمن کی ایذا رسانی و خلاف ورزیوں کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ہم اپنی سرزمین پر پائیدار ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق اپنے موقف و انتخاب پر ثابت قدم رہیں گے تاکہ اپنے اور اپنے وطن کے وقار کا...
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابلِ قبول اور ناممکن ہیں۔ انھوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست...
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح...
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلیجنس...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعجاز ملاح کو گرفتار کیا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی، جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز ملاح کو گرفتار کر کے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔ امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑافغان طالبان کو یہ بات...
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔ اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔ نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔ Caption نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ...
موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ برصغیر کے عظیم موسیقار، ہدایت کار اور فلسفی خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے اس نابغۂ روزگار فنکار نے فلمی دنیا کو کوئل، جھومر، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا جیسے لازوال شاہکار دیے۔ ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم اور مہدی حسن سمیت کئی نامور گلوکاروں نے ان کی دھنوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود انقلابی نظریات کے باعث نوکری ترک کر دی۔ انہیں 1955...
— فائل فوٹو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔ نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے...
خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تو بہت زہر اگل رہے ہیں، وہ اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سرحد کی مانیٹرنگ اور ان دہشتگردوں کو نہیں روکتے تو اس کا مطلب یہ بھی شامل ہیں، میرا خیال ہے کہ اس مانیٹرنگ میں دیگر ممالک کی بھی شمولیت ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے افغانستان سے دہشتگرد سرحد کراس نہ کریں، مطالبہ ہے کہ وہاں سے دہشتگرد آکر ہمارے ملک میں تباہی نہ پھیلائیں۔ انھوں نے کہا بدقسمتی سے یہ لوگ ہمارے بھی مہمان رہے اور آج ان کا ہاتھ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے پہلے سے زیادہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی تفرقہ بازی اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک قوم ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر 1947ء کو ہمارے آباؤ اجداد نے بغیر کسی بیرونی امداد کے دفاعی اور جغرافیائی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کےلیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لایا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی سے عمران اسماعیل، مولوی محمود اور فواد چوہدری نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں موجود سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔
او آئی سی نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے لوگوں کیساتھ اپنی "مکمل یکجہتی" کا اظہار کرتے ہوئے اسے "حق خودارادیت کیلئے انکی جائز جدوجہد" قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مسلم ممالک کی متحدہ تنظیم "آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن" (او آئی سی) کے جموں و کشمیر کے بارے میں کچھ ریمارکس کو مسترد کر دیا۔ بھارت نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے پاس ہندوستان کے داخلی معاملات پر بات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ او آئی سی نے پیر کو ایک بیان میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اپنی "مکمل یکجہتی" کا اظہار کرتے ہوئے اسے "حق خودارادیت کے لئے ان کی جائز جدوجہد" قرار دیا تھا۔ بھارت نے آرگنائزیشن...
راولپنڈی: راولپنڈی: غیرقانونی مقیم غیرملکی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تین روز کے دوران افغان باشندوں کو مکان کرائے پر دینے والے 16 مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا، 163 غیر ملکی افغانیوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، 51 مقدمات درج کرلیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی پولیس نے مقدمات تھانہ سٹی، پیرودہائی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، آراے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ ، چکلالہ، ائیر پورٹ، ٹیکسلا، صدرواہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیر آباد، مندرہ، جاتلی، صدربیرونی، گوجرخان، دھمیال، کلرسیداں اور روات میں درج کیے۔ راولپنڈی پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو شہری اپنی پراپرٹی ہرگز کرائے پر نہ دیں، غیر...
عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کو متروکہ وقف املاک پر پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈ کو ٹیکس وصولی سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے متروکہ املاک پر کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نوٹسز دینے سے روک دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ وکیل متروکہ املاک حافظ احسان نے دلائل دیے کہ متروکہ املاک پراپرٹیز وفاقی حکومت کی ملکیت ہیں، وفاقی حکومت پر کنٹونمنٹ بورڈ...
واٹس ایپ نے اپنی چیٹ بیکاپ سیکیورٹی میں نیا طریقہ متعارف کروایا ہے، جس میں پاسورڈ کی اب ضرورت نہیں رہے گی۔ پرانے طریقے میں اگر آپ چیٹ بیکاپ کو اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ کرنا چاہتے تھے، تو آپ کو یا تو ایک استعمال کنندہ منتخب کردہ پاسورڈ دینا پڑتا تھا یا 64 ہندسوں والی انکرپشن کیی جنہیں یاد رکھنا بہت مشکل ہوتا تھا۔ لیکن اب واٹس ایپ نے “پاسکی (passkey)” نامی طریقہ متعارف کروایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو طویل پاسورڈ لکھنے یا یاد رکھنے کی ضرورت کم پڑے گی۔ بایومیٹرک تصدیق جیسے فنگر پرنٹ، چہرے کی شناخت یا اسکرین لاک کوڈ استعمال ہو سکتا ہے۔ پاسکیز محفوظ طور پر...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کے دوران مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پارا چنار حملہ ہوا وہ راستہ دوسرے ملک سے آتا ہے، اپنا دشمن پہچانیں۔ پارا چنار قافلے پر حملے کے دوران گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل 2 رکنی بئنچ نے سماعت کی ۔ دورانِ سماعت سی ٹی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واقعے میں 37 افراد جاں بحق ، 88 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اس واقعے میں ایک ہی بندے کی شناخت ہوئی ہے کیا ؟ جو حملہ کرنے پہاڑوں سے آئے تھے،...