2025-11-10@20:24:38 GMT
تلاش کی گنتی: 4102
«حکومت اپنے»:
(نئی خبر)
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بھاشن سے فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنا بھاشن دیتے رہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پروگرام "سماء ڈیبیٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبھارت کی مکمل تائید اور سپورٹ حاصل ہے، جب تک دہشتگردوں کا قلع قمع نہ ہویہ جنگ جاری رہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی صوبہ یا وزیراعلیٰ کسی ملک سے براہ راست بات نہیں کرسکتا، ان کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سہیل آفریدی سے خیبرپختونخوا کی صورتحال نہیں سنبھالی جائےگی، علی امین گنڈاپور کو اسلیے ہٹایاگیا کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پوری نہیں کرسکے۔...
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ طالبان حکومت کادہشت گردوں کے ساتھ تعلق کھل کرسامنے آگیا، پہلے ہم نے مشرقی سرحد سے حملہ ناکام بنایااور اب مغربی سرحدسے، پاکستان نے اپنے دفاع کاحق استعمال کرتےہوئے بھرپورجواب دیا ،افغان طالبان فوجی دوڑیں لگانے پر مجبورہوگئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ آپریشن سندورہویاتندور،کوئی کامیاب نہیں ہوگا، آئندہ بھی یہ آئیں گے تو اس سے دس گنابڑ اجواب ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کو پیارکی زبان سمجھارہے تھے لیکن انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی۔ ایک سوال پروزیراطلاعات نے کہاکہ کے پی حکومت کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے ۔خیبرپختونخوامیں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سےانہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جتنے نمبرزکہہ رہی ہے اتنے ہے نہیں،
کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو اپنی پالیسی کو قومی پالیسی کے ساتھ ضم کرنا پڑےگا، ریاست کو صوبوں کو بتانا پڑےگا کہ یہ ملک اس طرح چلے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان ہماری سرحد کا احترام کرے، ہم ان کی سرحد کا احترام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو جو جواب دیا یہ فطری عمل ہے، کیوں کہ دو تین روز سے جو کچھ ہو رہا تھا وہ سب کے سامنے ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کا نظام ہونا ضروری ہے،...
پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت...
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لییسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ...
طالبان حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نا کیے تو پاکستان اپنےعوام کےدفاع کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرالائز کرتا رہے گا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی مدد اور سرپرستی میں ملوث ہے، وہ بھارت سےمل کرعلاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان حکومت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ترک کرنی ہوگی، پاکستانی عوام اور ریاست افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، طالبان حکومت دہشت گرد گروپوں کو فوری اور قابلِ...
ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔
افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کر کے 19 چوکیوں پر قبضہ کیا اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی رات کے وقت کئی مختلف سرحدی مقامات پر ایک ساتھ کی گئی، جس کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنا اور پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو روکنا تھا۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا...
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم کے ساتھی اور واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والے ملزم محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتاری کیا تھا۔ ہلاک و گرفتار ملزمان نے 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں تحریکِ انصاف نے اپنے 80 ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں قیام پذیر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو سی ایم ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے، جبکہ 5 سے 10 ارکان مختصر طور پر گھروں کو جا کر واپس آجاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اراکین کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ارکانِ اسمبلی کو غیر ضروری کالز موصول کرنے یا جواب دینے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا، جس میں اسد قیصر،...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد ملک بھر کے عدالتوں کی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر وزیر ریلوے نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے، کسی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے...
فائل فوٹو کراچی میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور حسین عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔
چترال: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورچوئل کورٹ کے قیام کا مقصد اپر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے سائلین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے بونی میں نئی قائم کردہ ورچوئل عدالت کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے بینچ اور بار کے مابین باہمی احترام اور ہم آہنگی نہایت ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عدالتی نظام میں شفافیت اور سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد ملک بھر...
نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ ونڈھوک میں تیار ہونے والے نئے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نمیبیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری گیند ہدف حاصل کرکے پر چار وکٹ سے فتح حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ تھا۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے تھے۔جیسن اسمتھ 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ریٹائرمنٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن بناسکے۔ نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے تین اور ہینگو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نمیبیا نے 135 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔ ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی مارچ کے باعث لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالات نہایت کشیدہ ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے پیش نظر شہر کے اہم داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جب کہ شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو نے موجودہ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کر دیا۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی شدید بیمار بچی کو رات کے اندھیرے میں پیدل اٹھائے اسپتال کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا کا خوف کریں یہ اسلام آباد کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں...
شمالی کوریا نے اپنے "سب سے طاقتور" بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے یہ رونمائی ایک فوجی پریڈ کے دوران کی جس میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ پریڈ کی یہ تقریب حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے تحت 80 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ یہ ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں کم جونگ اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی دمتری میدویدیف، چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور ویتنام کے رہنما ٹو لام موجود تھے۔ اس پریڈ میں ملک کے کچھ جدید ترین ہتھیار دکھائے گئے جن...
پشاور: علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔ پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی...
سابق ڈی جی آئی ایس آئی (فیض حمید) کا کورٹ مارشل ہورہا ہے، آپ تعلق کو ذاتی اور سیاسی بنادیں توجوابدہی ہوگی، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔انہوں نے کہا کہ سابق...
اے پی پی کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے حصول کے لیے دربدرہیں، جاوید اختر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آ باد:اے پی پی پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر نے نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)کے ریٹائرڈ ملازمین اپنے جائز حق کے حصول کے لیے دربدر ہیں،پارلیمان کی منظوری اور حکومت کے باضابطہ اعلانات کے باوجود ان کی پنشن میں اضافہ اب تک عمل میں نہیں لایا جا سکا ۔ اے پی پی پینشنرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے یکے بعد دیگرے 2023 میں 17.5 فی صد، 2024 میں 15 فی صد اور 2025...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلا م آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لاکر بسایا اور اب پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔وزیر دفاع...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈی...
اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔ کاونٹر ٹیرازم آپریشنز 2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.1 ایک بنتی ہے ، 2024 میں آپریشنز کے دوران کے پی کے میں 577 قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنا اُن کے فنی سفر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ انوپم کھیر کے مطابق، ان کی شخصیت، لب و لہجہ اور حرکات و سکنات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اُنہوں نے کئی ماہ تک مسلسل مشق کی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ گاندھی جی اور ٹیگور جیسے تاریخی شخصیات کے لیے ہمارے پاس کافی دستاویزی مواد موجود ہوتا ہے، جیسے کہ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور فلمیں، جن کی مدد سے اُن کی شخصیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا معاملہ مختلف تھا۔ یہ بھی...
لاہور: ریلویز پولیس میں سب انسپکٹر لیگل، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی بھرتیوں کے جاری عمل کے دوران انچارج ریکروٹمنٹ کمیٹی ڈی آئی جی عبدالرب چودھری کی زیرِ نگرانی 13 جعلی اُمیدواروں کو ٹیسٹ سینٹرز سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژنوں میں فزیکل امتحان (جسمانی پیمائش و دوڑ) کا عمل جاری ہے جس دوران لاہور، کراچی، مغلپورہ ورکشاپس اور سکھر میں بھرتی کے لیے فزیکل امتحان میں شریک ہونے والے جعلی اُمیدواروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے فزیکل امتحان اور دوڑ میں اصل امیدواروں کی جگہ شریک ہونے کی کوشش کی۔ تمام جعلی اُمیدواروں کو ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران نے رول نمبر سلپس کی جانچ...
فرانس میں پاکستانی سفیرممتاززہرا بلوچ نے پرنسپلٹی آف مونا کو میں بطور سفیر اپنی اسناد سفارت پیش کردیں
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پرنسپلٹی آف موناکو میں بطور سفیر اپنی اسناد سفارت پیش کر دیں۔ فرانس میں پاکستانی سفارت خانہ کے آفیشل ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر نے 7 اکتوبر 2025 کو موناکو کے شاہی محل میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران اپنی اسناد سفارت پیش کیں ۔(جاری ہے) شاہی محل آمد پر پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پرنسپلٹی آف موناکو کی محافظ کمپنی ڈیس کیرابینیرز کا معائنہ کیا، اس کے بعد انہیں شاہی محل کے ہال آف مررز میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے پرنسپلٹی آف موناکو کے فرمانروا شہزادہ البرٹ دوم کو باضابطہ طور پر اپنی اسناد سفارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانس کے علاقے گواڈیلوپ میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سب کو حیران کر گیا، جب 69 سالہ دادا نے اپنے قیدی پوتے سے ملاقات کی خاطر خود کو جان بوجھ کر گرفتار کروا لیا۔یہ بزرگ شخص پیشے کے لحاظ سے سابق فائر فائٹر رہ چکے ہیں اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں، مگر پوتے سے ملنے کی تڑپ نے انہیں ایک ایسا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص نے ایک سپر مارکیٹ لوٹی جو پولیس اسٹیشن کے بالکل قریب واقع تھی۔ لوٹ مار کے دوران انہوں نے نقدی کے ساتھ ایک ٹکڑا پنیر اور شراب کی بوتل بھی لی، لیکن واردات کے...
فلوریڈا کے ایک 13 سالہ طالبعلم کو اسکول کے جاری کردہ لیپ ٹاپ پر چیٹ جی پی ٹی سے ’کلاس کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے‘ کے طریقے کے متعلق سوال پوچھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب اسکول کی نگرانی کے لیے نصب گیگل (Gaggle) نامی سافٹ ویئر نے طالبعلم کی مشتبہ آن لائن سرگرمی کو فوری طور پر شناخت کر کے حکام کو خبردار کیا۔ پولیس کے مطابق، طالبعلم نے چیٹ جی پی ٹی پر لکھا کہ ’میں اپنے دوست کو کلاس کے دوران کیسے مار سکتا ہوں‘؟ گیگل نے اس جملے کو خطرناک مواد کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو اطلاع دی، جس کے بعد قانون...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کےسابق وزیراعظم عمران خان پر ہزاروں طالبان کو پاکستان میں لا کر بسانے کے الزام پر یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض میدان میں اتر اور کہا کہ خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا، آج بھی PTI دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے، افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، روزانہ...
پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق بہت سے توہمات، غلط فہمیاں اور سماجی تعصبات پائے جاتے ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں یہ تصور عام ہے کہ اگر کسی کو نفسیاتی مسئلہ درپیش ہے تو وہ کمزور یا ناقابل ہمدردی شخص ہے حالانکہ یہی رویہ معاشرتی بے حسی کو بڑھاتا ہے۔ ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محدد رانا بھی خبردار کرتے ہیں کہ ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ذہنی امراض کے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ، جدید طریقہ علاج اپنایا جائے گا وی نیوز ایکسکلوسیو میں سینیئر صحافی عمار مسعود سے ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محدد رانا نے ’انٹرنیشنل مینٹل ہیلتھ ڈے‘ کے حوالے سے...
فائل فوٹو اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور نائب صوبیدار اعظم گل سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے۔
سینئر سیاستدان شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشریٰ بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سےآخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا انکے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں، علی امین نےبانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے...
اپنے ایک بیان میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ ناجائز ریاست اسرائیل اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف پوری دنیا میں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ دس اکتوبر کو جمعة المبارک کو اپنے خطاب جمعہ میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر اور غزہ کے مظلومین پر طوفان الاقصیٰ کے بعد دو سال سے جاری اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کی مذمت کریں۔ اپنے ایک بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ناجائز ریاست اسرائیل اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف پوری دنیا میں لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، غزہ کو مٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے لیے ہمدردی کا ایک نرم رویہ ہے وہ دہشت گردوں کو اپنی سیکنڈ ڈیفنس لائن سمجھتی ہے، اس پارٹی کی لیڈرشپ نے کبھی دہشت گردی کے خلاف بات نہیں کی، ان خیالات کااظہار وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے معاملے پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر ایک انتشار کا سلسلہ ہے، قیادت کا فقدان ہے پارٹی کے اندر مختلف انٹرسٹ گروپس کھینچا تانی کر رہے ہیں، ایک دوسرے پر الزامات بھی لگا رہے ہیں کہ فلاں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہے میں نے کہیں پڑھا...
اداکارہ، ماڈل اور مشہور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مایی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔ گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا۔ آمنہ...
کراچی: سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس کے باعث مقتول پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے احسن آباد جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول...
فارس نیوز سے اپنی ایک گفتگو میں حسین کنعانی مقدم کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کو اس جنگ میں کوئی سیاسی و عسکری کامیابی حاصل نہیں ہوئی، بلکہ اس کے برعکس انہوں نے صرف جنگی جرائم کا ایک طویل ریکارڈ چھوڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے حماس کی شرائط کو تسلیم کرنے کے حوالے سے علاقائی امور کے ایرانی ماہر "حسین کنعانی مقدم" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا 20 نکاتی منصوبہ، درحقیقت مقبوضہ علاقوں کے اندر ایک نرم بغاوت تھا، جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کے مستقبل کو ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنا تھا۔ لیکن حماس نے ذہانت سے کام لیتے ہوئے اور اس پلان کی کچھ شقوں میں ترمیم کر...
تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے...
ویب ڈیسک:علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس...
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ...
وزیرداخلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت،قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے،محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے سات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور اپنی جان دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، ایسے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ...
میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔درابن میں میجر سبطین حیدر نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر سبطین نے اپنی جان دے کر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جواں مردی کو سلیوٹ کرتی ہے۔انہوں نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و...
ایک بھارتی ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پوسٹ نے اس وقت توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران پیش آئے ایک واقعے کا تذکرہ کیا، جس میں ہوٹل کی انتظامیہ نے بوفے کھانے سے متعلق ہدایت نامے میں صرف ’بھارتی سیاحوں‘ کو مخاطب کیا تھا۔ ڈاکٹر عرشیت دھمنسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ چند سال قبل وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ گئے تھے۔ وہاں ایک ہوٹل کے کمرے میں انہیں ایک نوٹس نظر آیا جس میں بوفے کھانے کو بیگ میں ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔ A few years ago, I was in Switzerland with my family. Behind the hotel room door,...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ویڈنزڈے کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔پیرس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے انٹرویو میں جینا نے فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت کو سراہا۔21 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں فلسطین کے لوگوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے لاکھوں صارفین کو ایک اہم اور تشویشناک وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے کمپیوٹرز کو بروقت اپ ڈیٹ نہ کیا تو وہ خطرناک سائبر حملوں کا شکار بن سکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ونڈوز 10 کے اجرا کو 10 سال مکمل ہونے کے بعد 14 اکتوبر 2025 سے اس آپریٹنگ سسٹم کی باضابطہ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب ونڈوز 10 صارفین کو مائیکروسافٹ کی طرف سے نہ تو سیکورٹی اپ ڈیٹس ملیں گی اور نہ ہی کوئی تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔مائیکروسافٹ کے سینئر ایگزیکٹیو نے اپنے تازہ بلاگ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیسکو نے گوادر میں پاور سسٹم اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا۔ منصوبے کے تحت گوادر اور مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی کیلیے جدید انفراسٹرکچر نصب کیا گیا۔ترجمان کیسکو کے مطابق اپ گریڈ سسٹم کے بعد گوادر کے متعدد فیڈرز کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور 40 سے 50 میگاواٹ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں پر شنٹ ری ایکٹرز، آٹو وولٹیج ریگولیٹرز اور پولی میران انسولیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔ گوادر شہر میں 11 کے وی کوسٹ گارڈ اور جی ڈی اے فیڈرز کی مرمت اور بحالی بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پسنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-11-9 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کل(بروزجمعہ) فیصل آبادآئیںگے یہاںوہ کریسنٹ گرائونڈ شیخوپورہ روڈپرشام تین بجے بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس پروگرام میںہزاروںطلباوطالبات رجحان ٹیسٹ دیںگے جس میں کامیاب ہونے والے طلباوطالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انہیں روزگارمیں معاونت فراہم کی جائے گی۔ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرو اکر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔ نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے، نوجوان اس پروگرام میں اپنا نام اور مقام بنا کر آئی ٹی کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے او اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران معصوم بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون محمد مصطفی کالونی میں 28 ستمبر کو ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے سجاد نامی شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے فوٹیج اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے محمد بلال ڈھیرہ ولد شاہ عالم کو گرفتار کرلیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’اسٹیٹس کوئسچن‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر سوالات پوسٹ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کے درمیان براہِ راست بات چیت اور انٹرایکشن کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف اپنے اسٹیٹس میں سوال شامل کر سکتا ہے، جس کے جواب دیکھنے والے براہِ راست دے سکیں گے۔ تمام جوابات خفیہ ہوں گے اور صرف سوال پوسٹ کرنے والا صارف ہی انہیں دیکھ سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا ہر نئے جواب پر صارف کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جبکہ وہ منتخب جوابات کو...
بانی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو بھجوائیں گے: بیرسٹر گوہر
—جیو نیوز گریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معدنی ایندھن سے چھٹکارا حاصل کریں جو عالمی حدت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔انہوں نے یہ اپیل ماحول دوست توانائی کے بارے میں دو نئی رپورٹوں کے اجرا پر کی ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پہلے سے کہیں تیزرفتار ترقی ہو رہی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ سال پہلی مرتبہ اس توانائی نے کوئلے سے زیادہ بجلی پیدا کی ہے۔ Tweet URL یہ انکشاف ماحول دوست اور قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی سے متعلق بین...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وفاقی اتحادی جماعتوں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ، پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کریں اور سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان جاری تنازعے سے آگے بڑھیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایک میز پر بیٹھ کر اپنے سیاسی اختلافات حل کرے، اور اُنہیں حل کر کے آگے بڑھنے کا راستہ نکالے۔ انہوں نے بظاہر اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ادھر سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی’ اور مزید کہا کہ اگر سیاستدان اپنے معاملات خود حل کریں تو ’ وہ فریق مدد فراہم کرے گا‘۔ اس دوران اہم شخصیات...
آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں مقام دلانے کا اپنا وعدہ ایک بار پھر پورا کر دکھایا، سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر اسد قیصر کا رد عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سہییل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کے فیصلے کی تائید کردی۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا "عمران خان کی ہدایت کے مطابق سہیل آفریدی کو بطور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیے جانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سہیل آفریدی نے زمانۂ طالبِ علمی میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔ آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں مقام دلانے کا اپنا وعدہ ایک بار پھر پورا کر دکھایا ہے۔" روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے ہماری فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، یوکرینی فوج کادعویٰ انہوں نے...
"وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں" علی امین گنڈا پور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں" مزید :
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر معصوم بچوں کے سامنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ویسٹ پولیس کے مطابق 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کے دوران فائرنگ کرکے سجاد نامی شہری کو قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 314/2025 بجرم دفعہ 302/393/397/34 مقتول کے سسر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کو واضح طور پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ اطلاع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد بلال ڈھیرہ ولد شاہ عالم کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی حمایت...
تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرات کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار یوسف، طارق فضل چودھری، احد چیمہ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مسائل پر ہمیشہ توجہ رہی ہے اور میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر، وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان...
26ویں آئینی ترمیم کیس ؛کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا اورکزئی آپریشن میں فوجی افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی بہادری و عزم کو سراہا ہے۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوں نے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت ، اعظم گل، عادل حسین، شیر خان ، گل عامر ، تالش فراز، ارشد حسین، طفیل...
اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو رات بلیوایریا میں قتل کیا گیا، وہ 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات کو بلیو ایریا میں گولیاں ماریں۔ ترجمان نے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔ ترجمان...
فائل فوٹو کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔
صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حبیب الرحمٰننے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر...
صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مطالبہ کیا ہیکہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔واضح رہیکہ خاتون وکیل نے پشاور میں آفیسر میس کے سامنے سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ...
صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کامطالبہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مطالبہ کیا ہےکہ صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بلا کر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں آفیسر میس کے سامنے سے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
اسلام ٹائمز: یہ آپریشن فلسطین کی جغرافیائی سیاسی حیثیت کو بچانے کے لیے محض ایک خودکش کارروائی نہیں تھی، بلکہ طاقت کے نشے اور کامیابیوں کے گمان میں ڈوبے دشمن پر ایک کارگر وار تھا۔ کیونکہ صیہونی حکومت آپریشن سے پہلے ہی حماس کی ساری قیادت کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتی تھی اور اس سازش کو غزہ کے اندر فلسطینی اسلامی تحریک کے رہنماؤں نے سمجھ لیا تھا، لیکن اب یہ معاملہ غزہ اور حماس سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ خصوصی رپورٹ: 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے رہنما شہید یحییٰ سنوار کی رہنمائی، سرپرستی اور قیادت میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کی خبر دنیا نے سنی، اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر چڑھائی شروع کی، حزب اللہ نے...
کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ سرفرازعلی شیخ کے نام سے کی گئی، بیہوش ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ دیدار علی شخ کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق نوجوان اور بیہوش شخص باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، ڈاکس پولیس نے گہرے سمندر میں پیش آئے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ مولانافضل الرحمن نےپی ٹی آئی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز محمودخان اچکزئی اورراجہ علامہ ناصر عباس کو بنایا۔ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ ان کےلیڈرکواپنی جماعت کے لوگوں پراعتبارنہیں یا وہ انکو اس قابل ہی نہیں سمجھتے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے علی امین گنڈاپور نے صوبہ برباد کر دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں علی امین گنڈاپورکو ایک دن بھی نہیں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرحماس کا ردعمل سفارتی معیارپرپورااترتاہے۔ عالمی امن کے حوالے سے حماس نے عالمی منصوبے کی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی موبائل سمز بیچنے کے کیس میں جسٹس علی ضیاباجوہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت متعدد لوگوں کو میسج آتے ہیں کہ آپ بی آئی ایس پی کے حقدار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں غیرقانونی موبائل سمزبیچنے کے کیس میں 2ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیاباجوہ نے غیرقانونی سمز کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی عدالت پیش ہوئے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ ہم نے 58ہزار سے زائد غیرقانونی سمز برآمد کی ہیں،183افراد کو گرفتار کرکے مقدمات کئے گئے ہیں،عدالت نے کہاکہ غیرقانونی سمز دور دراز علاقوں اور محلوں...
کراچی پریس کلب میں AIپر ورکشاپ کے بعد مہمان اسد بیگ ، صدر پریس کلب فاضل جمیلی جسارت کے رپورٹر منیر عقیل انصاری کو سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
حیدرآباد ،مہران کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کمال شاہ ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پیپلز پارٹی کے غریب کارکنوں کے لیے اعلان کردہ ہاوسنگ اسکیم کے نام پر بڑے فراڈ کا انکشاف ، مہران کوآپریٹو ہاؤسنگ کے نام پر مزدوروں سے پلاٹوں کے نام پر کروڑوں روپے بٹورے گئے، ریکارڈ میں زمین کا ذکر تک نہیں، پلاٹوں پر قبضے کے بعد ترقی کے نام پر بھتا وصول کرنے کا بھی انکشاف اس حوالے سے مہران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے سینئر رہنما سید کمال شاہ، جنرل سیکرٹری یار محمد سولنگی، سیما سولنگی، محمد قاسم تھیبو اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھانجی سے بارہا زیادتی کے جرم میں ملزم نصیب گل کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور میڈیکل رپورٹ سمیت تمام شواہد ملزم کے خلاف گئے۔فیصلے کے مطابق، مقدمے کی تفتیش کے دوران یہ ثابت ہوا کہ متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی، جبکہ والدہ پولیو ورکر ہونے کے باعث اکثر گھر سے باہر رہتی تھیں۔ اس دوران ملزم نے کئی بار اپنی نابالغ بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق، یہ واقعہ مئی 2021 میں پیش آیا تھا، جس کے بعد...
سٹی 42: شیری رحمان نے کہا جو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے وہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی کیلیے کوئی تو حکمت عملی ہونی چاہیے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کافی وقت سے الفاظ کی جنگ چھیڑی ہوئی ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب سیلاب متاثرین امداد کے منتظر ہیں،سیلاب سے ساڑھے چھ ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے خاص طور پنجاب کے لوگ سسکیاں لے رہے ہیں ،لاکھوں لوگ جو متاثر ہوئے ہیں کیا ان کیلیے سوچنے والا کوئی نہیں پیپلز پارٹی کے پاس 2022 کے سیلاب سے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی شیری...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیے گیے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون...
لاہور (تجزیہ: فیصل ادریس بٹ) اعلی سکیورٹی ذرائع کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کو پسنی پورٹ کی پیشکش نہیں کی گئی اور پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور اگر کوئی مذاکرات ہوں گے تو وہ سیاسی قیادت سے ہی ممکن ہیں۔ جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھی واضح کردیا گیا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ گزشتہ کچھ روز سے پاکستان اور عالمی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جس کو لازمی طور پر بھارت کی جانب سے سپانسر کیا گیا ہے کیونکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سو بلین روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے...
کراچی: ‘‘پاکستان کے خلاف کسی صورت نہیں کھیلنا چاہیے، بی سی سی آئی دیش دروھی اور پیسے کا پجاری ہے، اے دیش سے کوئی مطب نہیں بس پیسہ چاہیے’’۔ ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ایسی کئی خبریں سامنے آئیں، سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں تک نے پاکستان کیخلاف نہ کھیلنے کا مطالبہ کیا، عوام کی بھی یہی خواہش تھی،البتہ ماضی کے برعکس اس بار بھارتی حکومت نے کسی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اعلان کر دیا کہ ملٹی نیشن ایونٹس میں پاکستان سے کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، بورڈ نے بھی اس کی توثیق کر دی۔ سب کو لگا کہ اس کی وجہ 2024 سے 2031 تک کا 170 ملین ڈالر کا بھارتی براڈ...
علی امین گنڈاپور کل تک اپنے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے فارغ کریں، جنید اکبر کا وزیراعلیٰ کو الٹی میٹم
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے “ترجمان” فراز مغل کو ایک روز میں ہٹانے کا مطالبہ کردیا، جنید اکبر کا مبینہ آڈیو پیغام لیک وزیراعلی نے ایسے نمونے پیدا کئے، میں نے ٹویٹ میں جس کی طرف اشارہ کیا اسکو یہ بھی سمجھ نہیں آتی، وزیراعلی کی… pic.twitter.com/jvHDNXyf25 — Kamran Ali (@akamran111) October 5, 2025 آڈیو...
وزیر دفاع نے "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی...
سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021.22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ...
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ خشک پھل تازہ پھلوں جیسے ہی فائدہ مند ہوتے ہیں مگر بلڈ شوگر کے لحاظ سے فرق کافی اہم ہے۔ جب کسی پھل کو خشک کیا جاتا ہے تو اس میں موجود پانی کا زیادہ حصہ نکل جاتا ہے لیکن قدرتی شوگر (fructose) ویسی ہی رہتی ہے بلکہ زیادہ مرتکز ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً خشک پھلوں میں فی 100 گرام میں شوگر کی مقدار تازہ پھلوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ خشک پھلوں کا گلیسیمک انڈیکس (جی آئی) بھی عام طور پر تازہ پھلوں کے برابر یا تھوڑا زیادہ ہوتا ہے مگر چونکہ ان میں شوگر کی مقدار زیادہ مرتکز ہوتی ہے، اس لیے گلیسیمک لوڈ (جی ایل) زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے...
معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام ’ہسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید نے ایک موقع پر انہیں ایک ’دیوانی مداح‘ سے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہمایوں سعید کے مطابق ایک روز ایک خاتون مداح ان کے گھر پہنچ گئی اور اصرار کرنے لگی کہ وہ انہیں اپنا شوہر سمجھتی ہے اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اداکار کے بقول میں اتنا حیران رہ گیا کہ فوراً اوپر گیا اور اپنی بیوی ثمینہ کو بلایا کہ آ کر...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ بھیجا تو اسے مشورہ دیا کہ وہاں جا کر بیوی کو کلب لے جائے وہاں انہیں کوئی نہیں جانتا ہوگا، یہ سن کر وہ ہنس پڑا۔ حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنی بہوؤں کو تلاش کرنے کے قصے بھی سنائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کے مزاج کا پتہ تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی۔ انہوں نے کہا کہ...
اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ صرف نیتن یاہو کو ریسکیو کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی وزیراعظم کمیٹی بنائیں۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی ملتِ اسلامیہ کے مسائل کا حل ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس دفعہ بھارت اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔ بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا، جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات...