شمالی کوریا نے اپنے طاقتور ترین میزائل کی رونمائی کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
شمالی کوریا نے اپنے "سب سے طاقتور" بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے یہ رونمائی ایک فوجی پریڈ کے دوران کی جس میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
پریڈ کی یہ تقریب حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے تحت 80 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ یہ ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تقریب میں کم جونگ اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی دمتری میدویدیف، چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور ویتنام کے رہنما ٹو لام موجود تھے۔
اس پریڈ میں ملک کے کچھ جدید ترین ہتھیار دکھائے گئے جن میں طاقتور ترین Hwasong-20 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا
پڑھیں:
قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی
قائداعظم ٹرافی میں قومی فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔اسلام آباد ریجن کے 25 سالہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا، پی سی بی نے اس سے متعلقہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ٹرافی کے آخری راؤنڈ میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کی ٹیم کیخلاف لگا تار 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں پشاور کے خلاف ڈبل ہیٹ ٹرک کی، قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ 10 سال میں یہ پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔محمد موسیٰ نے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹ لی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں تاریخی کارنامہ انجام دیا یوں میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔فاسٹ بولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح اپنے نام کی اور ٹرافی میں اپنے سفر کا اختتام بہتر کارکردگی سے کیا۔قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے سیالکوٹ اور کراچی بلو کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں جن کے درمیان میچ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔