اسلام آباد: سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔
ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو رات بلیوایریا میں قتل کیا گیا، وہ 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات کو بلیو ایریا میں گولیاں ماریں۔
ترجمان نے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے، ایف جی ای ایچ اے اپنے قابل افسر کے اس طرح قتل کی مذمت کرتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف جی ای ایچ اے ڈائریکٹر لینڈ
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔